Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر سوئی میں کھلی کچہری،قبائلی عمائدین کی شرکت

    ایف سی ہیڈ کوارٹر سوئی میں کھلی کچہری،قبائلی عمائدین کی شرکت

    ایف سی ہیڈکوارٹر سوئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبٰی، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

    کھلی کچہری میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں درپیش مسائل کے حل، امن و استحکام کے قیام، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا راستہ امن و اتحاد سے وابستہ ہے۔ عوام نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور ہم سب نے مل کر وطن دشمن عناصر کی سازشوں کو شکست دینی ہے۔ علاقے میں امن قائم رکھنے میں قبائلی عمائدین کا کردار نہایت اہم ہے۔

    قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری عوامی مسائل کے حل کا ایک اہم جزو ہے۔ ہم نے اپنے مسائل بیان کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ حکومت بلوچستان ان کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی۔

    کھلی کچہری کے دوران مقامی عمائدین نے تعلیم وصحت اور ڈیر بگٹی و کشمور روڈ کی حالتِ زار اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جو علاقے کی معاشی اور سماجی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔شرکاء نے اس عزم کا ا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی خوشحالی اور امن کے لیے بلوچستان حکومت، سیکیورٹی فورسز ، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

  • منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک اور شاندار کامیابی

    منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک اور شاندار کامیابی

    منشیات اسمگلنگ کیخلاف اینٹی نارکوٹکس فورس کی ایک اور شاندار کامیابی سامنے آئی ہے،

    اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی،اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی،اے این ایف پنجگور میں بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی ،اے این ایف ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گیس کنٹینر کو ایم 8 گوادر سی پیک روڈ پر روک کر تلاشی لی،موقع پر تلاشی کے دوران 553.5 کلو گرام آئس اور 40 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی،قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 154.15 ملین امریکی ڈالر ہے، منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 کارندے بھی گرفتار، مقدمات درج کرلئےگئے

    بدنام زمانہ اسمگلر علی جان کی سربراہی میں یہ گروہ افغانستان سے منشیات کو پنجگور سے تربت، گوادر اور پسنی کے راستے اسمگل کرتا تھا،یہ گروہ بھاری منشیات کو یمن تنزانیہ اور دیگر ممالک تک سپیڈ بوٹس اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے اسمگل کرتا تھا،،نشیات کو ایل پی جی گیس کنٹینر ٹرک میں چھپا کر پنجگور سے گوادر اور پھر بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا،یہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات کیلئے خشکی پر کی جانے والی سب سےبڑی کارروائی میں سے ایک ہے، منشیات میں ملوث دیگر ملزمان اور سہولت کاروں کی گرفتاری کےلیے کوششیں جاری ہیں،زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا اے این ایف منظم ڈرگ نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے

  • جرات کے پیکر اوروفا کے مجاہد کیپٹن ارشاد کی جراتمندانہ داستان

    جرات کے پیکر اوروفا کے مجاہد کیپٹن ارشاد کی جراتمندانہ داستان

    جرات کے پیکر اوروفا کے مجاہد کیپٹن ارشاد کی جراتمندانہ داستان،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیاں اور جرات کی داستانیں سنہری حروف سے درج ہیں

    جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد کی داستان نے دلوں کو چھو لیا ،پاک فوج کے غازی کیپٹن ارشاد نے اپنی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کہ؛ پوسٹنگ کے دوران سیاچین، جنوبی وزیرستان، تیرہ اور راجگال میں انتہائی سخت حالات میں ذمہ داریاں نبھائیں،فتنہ الخوارج کے زیرِ اثر خوارجیوں نے حملہ کیا جس کا ہم نے منہ توڑ جواب دیا، اسی دوران اینٹی پرسنل مائن پر میرا پاؤں آگیا اور اس دھماکہ سے میرا ایک پاؤں کٹ گیا،

    کیپٹن ارشاد کے سینئر آفیسر میجر حسیب رضا کا کہنا تھا کہ کیپٹن ارشاد یونٹ کے نہایت ہی نڈر اور ہمیشہ قدم بڑھانے والے آفیسر ہیں،20 مئی 2025 کو ہمیں تیرہ راجگال میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی،

    اس کامیاب آپریشن میں دشمن کے مضبوط ٹھکانوں اور پناگاہوں کو تباہ کیا گیا اور چار خارجی بھی مارے گئے،پاک فوج کی ان تمام قربانیوں اور داستانوں کی بدولت سبز ہلالی پرچم آج بھی سر بلند ہے

  • قبائلی علاقوں میں بارودی مواد ،سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سےجاری

    قبائلی علاقوں میں بارودی مواد ،سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سےجاری

    پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں میں خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد اور سرنگوں کو تلف کرنے کا عمل تیزی سےجاری ہے

    وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشتگردی پھیلانے اور سیکیورٹی فورسز کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر بارودی سرنگیں بچھائیں،خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بعد سیکورٹی فورسز نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع کیا،افواجِ پاکستان کے بہادر جوان اپنی جانوں پر کھیل کر علاقے کو بارودی سرنگوں اور گولہ بارود سے پاک کر رہے ہیں،خیبرپختونخوا میں کل 114 مربع کلومیٹر علاقے میں بارودی مواد اور سرنگوں کی نشاندہی کی گئی تھی،پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک کاوشوں کے باعث اب تک 82 مربع کلومیٹر علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا چکاہے،خیبرپختونخوا میں باقی ماندہ علاقے کی ڈی مائننگ پر شب و روزکام جاری ہے،ڈی مائیننگ کی ان پرخطر کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے 5 جوان شہید جبکہ 115 جوان اپنے ہاتھ پاؤں سے محروم ہو چکے ہیں،پاک فوج کی جانب سے علاقوں کو بارودی مائیننگ سے پاک کرنے کا مقصد عوام کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے،اکثر اوقات نادانستگی میں علاقے کے بچے اور نوجوان بارودی مواد سے کھیلتے ہوئے حادثات کا شکار ہوئے،26 نومبر کو باجوڑ کی تحصیل خار کے گاؤں جنت شاہ میں دو نوجوان خوارج کے چھوڑے گئے بارودی مواد پھٹنے سے جاں بحق ہوئے،اس سے قبل بھی باجوڑ، لکی مروت اور کئی دیگر علاقوں میں ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں،حادثات سے مزید بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ جو علاقے ابھی تک کلیئر نہیں ہوئے، وہاں کی گذرگاہوں سے احتیاط کی جائے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی ترقی کے لیے اہم اور بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔ 7 دسمبر کو پشاور میں بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کے ساتھ ساتھ شہر کے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے گرینڈ میٹنگ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی، پشاور کے منتخب نمائندگان اور سینئر سیاسی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں شہر کے ترقیاتی وژن، مسائل اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران 7 دسمبر کو پشاور میں ایک بڑے عوامی جلسے کے انعقاد کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پشاور ہماری شناخت، ہمارا چہرہ اور صوبے کا دل ہے۔ اس کی عظمتِ رفتہ کی بحالی کے لیے ہم ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔””شہر کے میگا پروجیکٹس، انفراسٹرکچر کی بحالی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، خوبصورتی اور عوامی سہولیات کے تمام منصوبوں میں تیزی لائی جائے گی۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے پر مشتمل میگا ڈویلپمنٹ پلان تیار کیا جارہا ہے، جس کے لیے آئندہ ہفتے ایک گرینڈ میٹنگ طلب کی جائے گی جس میں تمام متعلقہ اداروں، ماہرین، منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو مدعو کیا جائے گا۔سہیل آفریدی نے زور دیا کہ حکومت پشاور کے دیرینہ مسائل کے حل اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہے۔ یہ منصوبے نہ صرف پشاور کا انفراسٹرکچر جدید بنائیں گے بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا بیواؤں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بیواؤں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بے سہارا بیواؤں کے قبضہ کیس فوری حل کرنے کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آرڈیننس 2025ء کے مکمل نفاذ کی ہدایت دے دی، جائیدادوں پر ناجائز قبضے کے خلاف ہر دن کی مانیٹرنگ ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو روزانہ رپورٹ پیش کی جائے گی،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز روزانہ اجلاس کریں گے، وزیراعلیٰ مریم نواز خود مانیٹرنگ کریں گی۔پنجاب میں ناجائز قبضے کے خلاف فوری حکومتی اقدامات کی اطلاع عوام تک پہنچانے کے لئے مساجد میں اعلانات کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں بھی قبضے کے بارے میں درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کی، گجرات، لیہ، حافظ آباد اور دیگر اضلاع میں قبضے کے جلد فیصلے نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ناجائزقبضہ کیس کے جلد حل سے عوام کو فوری ریلیف دینا چاہتے ہیں، تمام ڈپٹی کمشنر ناجائز قبضہ کیس پر روزانہ اجلاس کریں، خود مانیٹر کروں گی۔

  • انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور،سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

    انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور،سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار

    وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس کیسز میں نجی بینک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سندھ ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔

    انکم ٹیکس کیسز میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے اسٹے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی،دوران سماعت نجی بینک کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے پاس کسی آرڈر کا دائرہ اختیار نہیں تھا، پہلے سپریم کورٹ کے پاس آئینی مقدمات آتے تو کوئی الگ طریقہ کار نہیں تھا،جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کا کیس آئینی بینچ کے پاس تھا، جب یہ آرڈر پاس ہوا تب 26ویں آئینی ترمیم نافذ العمل تھی، آئینی بینچ ریگولر مقدمات بھی سنتا تھا، جب قانون بنا تو واضح ہوگیا کہ آئینی مقدمات آئینی بینچ میں جائیں گے، دوسرے کیسز ریگولر بینچ میں جانے چاہیے تھے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ایک الگ نظام بن گیا تو اس کا کوئی نہ کوئی مقصد تو ہوگا، دائرہ اختیار سے باہر فیصلہ غیر قانونی ہوتا ہے۔

  • میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا جرگہ

    میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا جرگہ

    میرانشاہ میں پاک فوج کے زیرِ انتظام ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کے اہم جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے جرگہ میں موجود شرکاء کا خیرمقدم کیا۔

    جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے قیام امن کے حوالے سے قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگہ میں شمالی وزیرستان کی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جی او سی کا کہنا تھا کہ عوام، سول انتظامیہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے ہی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین کی ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ جرگہ کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،موٹر سائیکل چوری کی نکلی

    ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،موٹر سائیکل چوری کی نکلی

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل چوری کی نکلی۔

    محکمہ انسداد دہشتگردی کی جانب سے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تحقیقات جاری جاری ہیں جس میں پیشرفت سامنے آئی ہے،خیبر پختونخوا پولیس کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا موٹر سائیکل چوری کی تھی، موٹرسائیکل راولپنڈی سے چوری کی گئی جس کی چوری کی ایف آئی ار متعلقہ تھانے میں درج تھی،حملے سے متعلق کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ 3 دہشتگرد مارے گئے تھے،

  • چین میں ٹرین حادثہ، ٹریک پر کام کرتے 11 ریلوے ملازمین جاں بحق

    چین میں ٹرین حادثہ، ٹریک پر کام کرتے 11 ریلوے ملازمین جاں بحق

    چینی صوبے یونان میں تیز رفتار آزمائشی ٹرین کے خوفناک حادثے نے ملک بھر کو افسردہ کر دیا، جہاں ٹریک کی مینٹیننس پر کام کرنے والے 11 ریلوے ملازمین ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ورکرز زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہائی اسپیڈ ٹیسٹ ٹرین، جو زلزلہ پیمائی کے آلات کی جانچ کے لیے چلائی جا رہی تھی، ٹریک کے ایک موڑ (Curve) پر پہنچ کر اچانک وہاں موجود ورکروں سے ٹکرا گئی۔ واقعہ اتنا اچانک پیش آیا کہ ورکرز کو خود کو محفوظ کرنے کا موقع تک نہ مل سکا۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت اس وقت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

    چینی ریلوے حکام نے بتایا کہ متاثرہ ریلوے لائن کو عارضی طور پر بند کر کے بحالی کا کام فوری طور پر شروع کیا گیا،تقریباً چند گھنٹوں کے اندر ٹریک کو دوبارہ بحال کر دیا گیا،حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ حفاظتی پروٹوکول میں کہاں کمزوری رہ گئی

    چین میں ریلوے نظام دنیا کا سب سے وسیع اور جدید تصور کیا جاتا ہے، تاہم اتنے بڑے حادثے نے ایک بار پھر ورک پلیس سیفٹی اور ہائی اسپیڈ ٹرین آپریشنز کے سیکیورٹی پروٹوکول پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہوتے ہی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔