Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی، رشتہ دارکھڑےکیے ،مریم نواز

    موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی، رشتہ دارکھڑےکیے ،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ضمنی انتخابات میں نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے،قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرداً فرداً تمام ارکان اسمبلی کو مبارکباد دی،نو منتخب ارکان اسمبلی نے اپنی فتح کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت کا ثمر قرار دیا،قائد محمد نواز شریف کی نومنتخب ارکان اسمبلی کو اپنے حلقوں میں جاکر پہلے دن سے ہی خدمت کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ،نومنتخب اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ عوام نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی محنت اور قائد محمد نواز شریف کے نام پر ہمیں ووٹ دیا، عوام کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پالیسی اور پراجیکٹس بہت پسند آرہے ہیں، عوام کے لیے پنجاب میں جو کام کیے گئے ان کا ثمر ہمیں ضمنی الیکشن میں ملا، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ اور ستھرا پنجاب کو عوام میں مقبولیت کی سند حاصل ہے

    لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سےنوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندارکامیابی پرتمام عہدےداروں،کارکنوں کومبارکباد دیتی ہوں، میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے توپوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھاتھا، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نےبہادری سےمقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا،گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل اور نقل کے فرق کا پتا چل گیا، ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں نے اپنی بیوی، بھائی، رشتہ دارکھڑےکیے لیکن عوام کو سمجھ آ گئی ہے اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا،مسلم لیگ ن نےکبھی بھی سیاسی عمل سےانکارنہیں کیا، عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئےہیں، ہری پورمیں بھی بھاری لیڈ سےمسلم لیگ ن جیتی۔

    مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ دورحکومت میں سیاست کوذاتی دشمنی میں تبدیل کیاگیا، ہر دفعہ سازشیوں کا ایک نیا گروپ سامنےآجاتا ہے اور ہر دفعہ کہا جاتاہےکہ نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی، جلاوطنی سمیت ہم نے ہر تکلیف برداشت کی، ہم نہیں جانتےآج وہ تاریخ کے کس کوڑےدان میں پڑے ہیں، ہم نےخدمت کرنا کس سے سیکھا ہے، نواز شریف سے سیکھا ہے، آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نوازمجھ سے آگے نکل گئےہیں، ہمیں حکومت ملی تھی تو دشمن کہتےتھےپاکستان ڈیفالٹ کرجائےگا، آج لوگ ان کی کسی کال پر دھیان نہیں دے رہے،ڈیڑھ سال کے دوران پنجاب میں روٹی کی قیمت نہیں بڑھی، میرے مخالفین بھی کہتےہیں وہ پنجاب میں محفوظ تصور کر رہے ہیں، ہماری خدمت کی وجہ سےہی آج مسلم لیگ ن کو ووٹ ملاہے، نوازشریف کی 40 سال کی سیاست کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں۔

  • بہادر افسران وجوان دفاع وطن کو مزید مستحکم بنانےکے لیے ہر دم  تیار ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

    بہادر افسران وجوان دفاع وطن کو مزید مستحکم بنانےکے لیے ہر دم تیار ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب ہوئی۔

    تینوں افواج کے چاق وچوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا،تقریب میں سابق چیئرمینز جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فوج میں40 سالہ شاندار خدمات سرانجام دیں۔

    سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالی نے لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرنےکی توفیق دی،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مسلح افواج کے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مضبوط قومی دفاع، قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے، ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بہادر افسران وجوان دفاع وطن کو مزید مستحکم بنانےکے لیے ہر دم تیار ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں،نواز شریف

    بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں،نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی ،ملک کا ستیاناس کردیا، نفرت ،فساد اور فتنے کو ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی۔

    نواز شریف نےتقریب سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا ہم الیکشن کا بائیکاٹ کریں گے، بائیکاٹ ایسے ہوتا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ الیکشن لڑ رہی تھی،اللہ تعالیٰ نے نفرت، جھوٹ، گالم گلوچ، دنگا فساد کو شکست دی ہے۔ ہمارے دور میں مہنگائی 3 فیصد تھی جبکہ عمران خان 39 فیصد پر لے گیا، ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، نو منتخب اراکینِ اسمبلی کو مبارک باد دیتا ہوں، اللّٰہ کے فضل سے جھوٹ، گالم گلوچ، بدتمیزی، بدتہذیبی اور فتنے کو شکست ہوئی، گزشتہ دورِ حکومت میں ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا تھا،گزشتہ دور میں خارجہ امور کا دیوالیہ نکالا گیا، حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں، ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا، پنجاب اور وفاقی حکومت دن رات محنت کر رہی ہیں، اب سب چیزیں بحال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ڈیڑھ سال میں ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے، پاکستان کو ہم نے اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بھی بچایا ہے۔

    نواز شریف کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں، دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، فتنہ فساد، جلاؤ گھیراؤ کے ماحول میں کون سی قوم ترقی کرتی ہے، پنجاب میں غریبوں کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار گھر بنائے جا رہے ہیں، پنجاب میں غریب افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، اسپتال بن رہے ہیں، ہر ضلع میں گرین بسیں چل رہی ہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہوگئی ہے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے، گزشتہ دورحکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی ترقی کے لیے منصوبے شروع کیے، گزشتہ دورحکومت میں چیف سیکریٹری اور آئی جی بار بار تبدیل ہوتے رہے، آج میرٹ کا بول بالا ہے، ہر محکمہ تندہی سے کام کر رہا ہے۔

  • ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

    ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نےجی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی پاکستان اور ایران نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دوران ملاقات خطے کے سیکیورٹی ماحول اور چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ایران سے قریبی تعاون ضروری ہے۔

    علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔ ایران پاکستان تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کریں گے۔

  • 24 سے 26 نومبر،پی ٹی آئی کے شرپسندوں کےظلم کی شرمناک داستان

    24 سے 26 نومبر،پی ٹی آئی کے شرپسندوں کےظلم کی شرمناک داستان

    24سے26نومبر2024 کے احتجاج میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کےظلم کی شرمناک داستان منظرعام پر آگئی۔

    دورانِ احتجاج اسلام آباد پولیس کےڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کا کہنا تھا کہ 24اور25نومبر کے احتجاج میں پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے پاس ہر طرح کا اسلحہ تھا۔ پی ٹی آئی کے مظاہروں کے پاس کیل لگے ڈنڈے، آتشی اسلحہ اور غلیلیں تھیں۔ یہ پرامن لوگ نہیں تھے ، بلکہ مرنے اور مارنے والے لوگ تھے،پولیس اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے کیل لگے ڈنڈوں سے دھاوا بولا جو ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ مجھے کہنی پر فائر لگا، تھانہ مارگلہ کے 3سے 4مزید ساتھی بھی زخمی ہوئے تھے۔ بیلاروس کے صدر کو روکنے کیلئےشرپسند عناصرکا مقصد ایکسپریس وے کو بلاک کرنا تھا،پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک پتھر گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑ کر میرے جبڑے پر آ لگا اور میرے دانت ٹوٹ گئے۔ 24نومبر کو جو ہم پر ظلم اورلوگوں کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔ شرپسندوں کا ارادہ تھا کہ وہ اسلام آباد کے شہریوں کو یرغمال بنائیں اور ان کے گھروں میں گھس جائیں،پولیس اہلکار نے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے براہ راست فائرنگ کی ایسے لگتا تھا جیسے جنگ شروع ہو گئی ہے۔ احتجاج کیلئے افغانیوں کو پیسے دے کر لایا گیا تھا جنہیں اردو بھی نہیں آتی تھی۔ جیسے ہی پی ٹی آئی کے احتجاج کی بات ہوتی ہے ذہن میں خون خرابے والی جماعت کا تاثر پیدا ہو جاتا ہے۔

    پولیس اہلکارنے واضح کیا کہ ہمارے جذبے بلند ہیں، اگر حکم ملا تو انہیں اسلام آباد میں داخل بھی نہیں ہونے دیں گے۔ اگر انہیں احتجاج کرنا بھی ہے تو آئین و قانون کی پاسداری یقینی بناتے ہوئے کریں۔ ہم موت سے نہیں ڈرتے، ہم گھر سے وضو کر کے شہادت کیلئے نکلتے ہیں۔ ہم نے عوام کے جان ، مال اور عزت کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،20 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، رپورٹ

    ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،20 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، رپورٹ

    بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر حملے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔

    بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے حملے میں 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا، خودکش جیکٹس میں بارودی مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹس کے ٹکڑوں سے واضح ہےکہ 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا، دھماکے خودکش تھے، ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا،بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، دھماکے کی جگہ سے 8 دستی بم بھی ملے، 2 ملی میٹر سائزکے بال بیرنگ اور2 فٹ پرائما کارڈ بھی ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، بروقت جوابی کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا،بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر 24 نومبر کو ہونے والے حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے، دہشتگردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے۔

  • کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کام کرتے،وزیراعلیٰ سندھ

    کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کام کرتے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی، وکلا کا کام دلائل دینا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ہم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں وسائل کو ساتھ ملاتے ہیں، اس کے تحت پرائیویٹ انویسٹمنٹ بھی لیتے ہیں، لوگ تھرکول کے بارے میں سمجھتے تھے کسی کام کا نہیں ہے، آج آپ لوگ دیکھ لیں وہاں سےکام ہو رہا ہے،ترقی کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونےدیں گے، لوگوں کو قائل کریں گے کہ سندھ کے وسائل کو بہتر کرنے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،آئینی عدالتوں کے قیام کا معاملہ ضروری تھا، 27ویں ترمیم کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کیا، وکلا کو آئینی کورٹ پسند نہیں آرہی ہے، لیکن وکلا کا کام دلائل دینا ہوتا ہے،سینئر وکلا کی کوشش ہوتی ہے کہ مضبوط دلائل سے قائل کریں، روڈ پر آکر احتجاج کرنا سمجھ سے بالاترہے، احتجاج کرنا عوام کو پریشان کرنا درست نہیں ہے، بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے، کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کام کرتے، این ایف سی کے معاملے پر ہمارے جو تحفظات ہیں ہم ان پر وزیراعظم سے بات کرتے ہیں۔

  • عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار

    عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار

    انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔

    اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی،عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا، اے ٹی سی نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،واضح رہے کہ عمر ایوب کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔

  • پسند کی شادی،لڑکی عدالت میں مکر گئی،دولہا پر 50 ہزار جرمانہ

    پسند کی شادی،لڑکی عدالت میں مکر گئی،دولہا پر 50 ہزار جرمانہ

    لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کے کیس میں لڑکی کے مُکرنے پر اس کے مبینہ شوہر پر 50ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ غضنفر علی خان نے شہری شعیب ظفر کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا کہ 6 جون 2025 کو فریدہ بی بی کے ساتھ پسند کی شادی کی، لڑکی کے والدین نے زبردستی بیوی کو اپنے پاس رکھا ہے،اس پر جسٹس غضنفر علی خان نے کہا کہ اگر لڑکی نے تمہارے حق میں بیان نہ دیا تو 50 ہزار جرمانہ کروں گا،دوران سماعت لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا جس پر عدالت نے نوجوان پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا،عدالت نے حکم دیا کہ جب تک جرمانہ ادا نہیں ہوگا، درخواست گزار پولیس کی حراست میں رہے گا۔

  • علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں

    علیمہ خان عارضی عدالتی تحویل میں

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو عارضی عدالتی تحویل میں لے لیا گیا۔

    علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں جاری ہے،دوران سماعت علیمہ خان نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں ہمیں جانے کی اجازت دی جائے، جس پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کرمنل پروسیجر کی سیکشن 351 کے تحت ملزمہ عدالتی تحویل میں ہے،علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکار انہیں تحویل میں لیکر عدالت کے اندر لے گئیں،عدالت نے کہا ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں جبکہ علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچ گئے۔

    خیال رہے کہ عدالت 26 نومبر کے مقدمے میں کئی بار علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔