Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مودی طالبان گٹھ جوڑ ، افغانستان کی بھارت کوسرمایہ کاری کی پیشکش

    مودی طالبان گٹھ جوڑ ، افغانستان کی بھارت کوسرمایہ کاری کی پیشکش

    مودی طالبان گٹھ جوڑ افغان عوام کی معاشی بربادی کا نیا باب بن گیا

    انتہا پسند مودی کے کٹھ پتلی طالبان افغان وسائل بغیر ٹیکس کے بھارتی کمپنیوں کے حوالے کرنے پر تل گئے مموقع پرست بھارت افغانستان کی کمزور حالت کا فائدہ اٹھا کر قدرتی وسائل پر قبضہ جمانے کو تیار ہے،افغانستان کے صنعت و تجارت کے وزیر الحاج نورالدین عزیزی کا کہناتھا کہ؛ افغانستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے بھارتی کمپنیوں کو خصوصی مراعات دینے کے لیے تیار ہے،بھارت کو ٹیرف سپورٹ کے ساتھ ساتھ زمین بھی فراہم کی جائے گی ،نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی،

    بھارت کو ٹیکس فری مراعات، جبکہ افغان عوام بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے،بدحال افغانستان نے بھارتی سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دے کر کمزور معیشت کو مزید خطرے میں ڈال دیا

  • عمران خان کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں،جیل حکام

    عمران خان کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں،جیل حکام

    اسلام آبادہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ بانی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی، تاہم انہوں نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کر دی،سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں، بانی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا جاتا ہے،عمران خان کے پاس موبائل سمیت کوئی ممنوعہ چیز موجود نہیں،موبائل سمیت کسی ممنوعہ چیز کی جیل رولز کے تحت اجازت نہیں، اڈیالہ جیل کے اندر موبائل فون سگنلز جیمر نصب ہیں، جیل کے اندر اور جیل کے باہر ملحقہ ایریا میں موبائل سگنلز بند ہوتے ہیں،جیل رول 265 قیدی بانی پی ٹی آئی کو سیاسی گفتگو سے روکتا ہے، جیل ٹرائل کے دوران بانی سے اس کی فیملی، وکلا ملاقات کرتے ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ قیدی بانی کے ساتھ سیاسی بحث مباحثے کرتے ہیں۔ بانی کی سیاسی ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرے میں تشدد کو ہوا دی۔

    جواب میں واضح کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ جیل سے نہیں چلایا جا رہا،عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ جیل کے باہر سے ہی کوئی آپریٹ کر رہا ہے، موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت جیل کے اندر بانی کو دستیاب نہیں۔ بانی کو صرف جیل رولز یا عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات میسر ہیں۔

  • پانچ مقدمات میں عمران،بشریٰ کی ضمانت میں توسیع،ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کاحکم

    پانچ مقدمات میں عمران،بشریٰ کی ضمانت میں توسیع،ویڈیولنک کے ذریعے پیشی کاحکم

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 9 مئی سمیت دیگر پانچ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا اور انہیں اگلی سماعت پر ویڈیولنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی اور دیگر پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیسز کی سماعت کی، جبکہ سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور زاہد شبیر ڈار عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بلکہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری نہیں کی جا سکتی۔ عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع دیتے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے یا ویڈیولنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی،عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہیں دیے جا سکے، جس پر عدالت نے سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات، اقدامِ قتل اور مبینہ جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف بھی جعلی رسیدیں جمع کرانے کا مقدمہ درج ہے۔

    دوسری جانب انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 28 فروری جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز کی سماعت ہوئی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو 2 مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا۔ شبلی فراز کو مسلسل عدم حاضری کی بنیاد پر اشتہاری قرار دیا گیا۔،سابق وزیر قانون راجہ بشارت و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیجانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی،یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔

  • دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ

    دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ

    بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لیے دریائے چناب پر چنیوٹ کے مقام پر ڈیم بنایا جائے گا۔

    سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیم کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہو چکی ہے، پی سی ون تیاری کے مراحل میں ہے، 824 ارب روپے کا قومی فلڈ پروٹیکشن پلان مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری کا منتظر ہے،سینیٹ کمیٹی نے صوبوں کو فوری طور پر دریاؤں پر تجاوزات مکمل طور پر ہٹانے کی ہدایت کر دی، چیئرمین کمیٹی نے پنجاب اور سندھ سمیت دریاؤں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی نہ بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اگر اگلے مون سون سے قبل یہ تجاوزات نہ ہٹائی گئیں تو یہ مجرمانہ فعل ہوگا،واپڈا حکام نے کمیٹی کو ملک بھر میں واٹر فلو کی نگرانی اور سیلاب سے قبل وارننگ سسٹم کے لیے نصب کیے جانے والے ٹیلی میٹری سسٹم پر بھی آگاہ کیا۔

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا مقدمہ درج

    ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کا مقدمہ درج

    فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج ہوئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دہشت گردوں نے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔ایف آئی آر کے مطابق 3 دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، ایک دہشت گرد نے مین گیٹ پر پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ 2 حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے 27 سے زائد گولیوں کے خول برآمد ہوئے، سیکیورٹی فورسز نے دونوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا۔گزشتہ روز ہونیوالے حملے میں تینوں دہشت گرد مارے گئے تھے، حملے کے نتیجے میں ایف سی کے 3 جوان شہید جبکہ 11 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • چور چوری کے دو دن بعد چوری شدہ سامان واپس پھینک گئے

    چور چوری کے دو دن بعد چوری شدہ سامان واپس پھینک گئے

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چور گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے کے بعد وہی سامان واپس گھر میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ اس انوکھے واقعے نے مکینوں سمیت پولیس حکام کو بھی حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق یہ واقعہ گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر میں پیش آیا، جہاں دو روز قبل چوری کی واردات میں ملزمان 40 لاکھ روپے نقد اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے کر فرار ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق یوسی چیئرمین رضا جتوئی نے خود تھانے آکر رپورٹ درج کرائی تھی کہ ان کے گھر میں چوری ہوئی ہے اور قیمتی سامان اڑا لیا گیا ہے۔ تاہم صورتحال اس وقت حیران کن رخ اختیار کر گئی جب چوری کیا گیا سارا سامان اچانک گھر کے اندر واپس مل گیا۔

    رضا جتوئی نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کی اہلیہ گھر کے صحن میں بلیوں کو کھانا ڈال رہی تھیں کہ اچانک ان کی نظر ایک تھیلے پر پڑی، جس میں وہی نقد رقم اور طلائی زیورات موجود تھے جو دو روز قبل چوری ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تھیلا اچانک صحن میں پڑا ملا جس پر گھر والے حیران رہ گئے۔یوسی چیئرمین نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بات ناقابلِ یقین ہے کہ کوئی چور واردات کے بعد سامان واپس کردے، اس لیے یہ معاملہ مزید پیچیدہ لگ رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے، اور یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ملزمان نے سامان واپس کیوں کیا اور آیا اس کے پیچھے کوئی دباؤ، خوف، غلط فہمی یا کوئی اور وجہ کارفرما تھی۔

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی،اہم کمانڈرسمیت متعدد جہنم واصل

    خیبر پختونخوا،بلوچستان ،دہشتگردوں کیخلاف کاروائی،اہم کمانڈرسمیت متعدد جہنم واصل

    بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیکا میں بھی ٹی ٹی پی کے ایک اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    مقامی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے بولیدہ میں سڑک کی تعمیر میں مصروف گاڑیوں اور مشینری پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق ڈاکٹر اللہ نذر گروپ سے تھا جبکہ انہیں بشیر زیب گروپ کی عملی معاونت حاصل تھی۔چونکہ حملہ اس وقت کیا گیا جب بھاری مشینری سڑک کیلئے زمین ہموار کر رہی تھی، اس لیے تعمیراتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بُلڈوزر اور لوڈرز تباہ کیے جا چکے ہیں، جبکہ ٹھیکیدار تاحال شدید عدم تحفظ کے باعث کام بند رکھنے پر مجبور ہیں۔

    پنجگور کے علاقے واشبوڈ میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے کسٹمز چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور سرکاری اسلحہ، مواصلاتی آلات اور متعدد گاڑیاں ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ حکام نے ابھی تک واقعے کی پوری تفصیل جاری نہیں کی تاہم سیکیورٹی فورسز علاقے میں الرٹ ہیں۔

    بی ایل ایف نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مسک کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی اور فوجی مقامات پر حملے کیے ہیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع یا سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

    بولان کے علاقے مچھ میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مسلح افراد کی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فائرنگ مچھ اور سنگان کے درمیانی علاقے میں ہوئی، تاہم کسی جانی نقصان کی فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔

    ڈیرہ مراد جمالی میں زیر تعمیر بینظیر بھٹو میڈیکل کالج پر دہشت گردوں کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ بھرپور جوابی کارروائی میں تین حملہ آور زخمی ہو کر فرار ہوگئے۔فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ڈرون کی مدد سے حملہ آوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کسی بڑے سانحے کے ارادے سے آئے تھے، تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    زیارت کے علاقے سپیرا رغہ لیویز چیک پوسٹ پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ زیر قبضہ اسلحے میں دستی بم، ایس ایم جیز، ایم فور رائفلز کے پرزے، آر پی جیز، وائرلیس سیٹس، بارودی مواد، اور ممنوعہ تنظیم ٹی ٹی پی سے متعلق لٹریچر شامل ہے۔حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    پکتیکا: ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر الیاس بدری المعروف الکُرَسّانی قتل
    افغان صوبہ پکتیکا کے برمل ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈرز میں شمار ہونے والے الیاس بدری عرف الکُرَسّانی کو ساتھی سمیت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔بدری 2009ء سے تنظیم کا سرگرم کمانڈر تھا اور اسے بھتہ خوری، بم حملوں اور متعدد دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا تھا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے میں ملوث تینوں دہشت گرد افغان شہری نکلے۔پہلا حملہ آور سنہری مسجد روڈ سے مرکزی دروازے کے قریب آیا اور خودکش دھماکا کیا جس سے تین ایف سی اہلکار شہید ہوئے۔دو دیگر خودکش حملہ آور اندر داخل ہوئے لیکن اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو 30 سے 40 میٹر کے فاصلے پر ہی ہلاک کر دیا۔حکام کا ماننا ہے کہ دہشت گردوں کا منصوبہ ہیڈکوارٹر کے اندر یرغمال بنانا اور بڑا جانی نقصان پہنچانا تھا۔ حملے میں پانچ شہری بھی زخمی ہوئے۔

    بنوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے مطلوب دہشت گرد "زاہد” کو ہلاک کر دیا جو گل بہادر گروپ کی ملٹری کونسل کا رکن تھا۔

    نرمی خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دو خودکش تربیتی مراکز تباہ کر دیے، جنہیں ترک شدہ سرکاری اسکولوں میں قائم کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران 25 سے زائد دہشت گرد مارے گئے جن میں 13 تربیت یافتہ خودکش بمبار شامل ہیں، جن میں اکثریت افغان شہریوں کی تھی۔

    کرم ضلع میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے افغان صوبہ کندوز کے رہائشی اور ٹی ٹی پی سے وابستہ مطلوب دہشت گرد عبدالمالک عرف طلحہ کو ہلاک کر دیا۔

  • ایتھوپیا،آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے

    ایتھوپیا،آتش فشاں پھٹ گیا، راکھ کے بادل پاکستان تک پہنچ گئے

    ایتھوپیا میں 12 ہزار سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ گیا، آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور پاکستان تک پہنچ گئے۔

    محکمہ موسمیات نے پہلی بار کسی آتش فشاں کی راکھ سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے،ترجمان کے مطابق آتش فشاں کی راکھ گوادر کے جنوب میں 60 ناٹیکل میل پر دیکھی گئی،راکھ 45ہزار فٹ کی بلندی پر تھی، پاکستان کی اندرون ملک پروازیں 34 سے 36 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتی ہیں،بین الاقوامی پروازوں کے جہاز 40 سے 45 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوتے ہیں،راکھ بین الاقومی پروازوں کے جہاز کے انجن کو متاثر کرسکتی ہے۔

    دوسری جانب بھارتی شہری ہوابازی کے ادارے ڈی جی سی اے اور ممبئی و دہلی کے موسمیاتی مشاہدہ دفاتر نے فضائی کمپنیوں کیلئے سخت الرٹ جاری کرتے ہوئے انہیں راکھ والے علاقوں کے اوپر پرواز نہ کرنے کی ہدایت دی ہے،آتش فشاں کے دھماکے کے فوراً بعد راکھ کا بادل تقریباً 30 سے 35 ہزار فیٹ کی اونچائی تک پہنچا، جو انہی فضائی پرتوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے زیادہ تر بین الاقوامی پروازیں گزرتی ہیں۔ ہواؤں کا رخ خلیجی ممالک کی طرف تھا، اسی وجہ سے یہ بادل سیدھا عمان کی جانب بڑھا اور پھر بحیرہ عرب کے اوپر سے گزرتا ہوا 24 نومبر کی شام بر صغیر تک آ پہنچا،موسمیاتی ماہرین کے مطابق اس وقت مہاراشٹر، گجرات، راجستھان اور وسطی ہندوستان کے اوپر کی ہوا میں راکھ کے باریک ذرات موجود ہیں جو پروازوں کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

    طیاروں کے ماہرین کہتے ہیں کہ آتش فشانی راکھ ہوابازی کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ عناصر میں شامل ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ راکھ انجن میں داخل ہو کر پگھلتی ہے اور ٹربائن کے اندر جم کر رکاوٹ پیدا کرتی ہے، جس سے انجن بند ہونے تک کا خدشہ رہتا ہے۔ صرف انجن ہی نہیں بلکہ جہاز کی سامنے والی شیشے کی پرت بھی بری طرح کھرچ جاتی ہے، جس سے پائلٹ کے لیے منظر دھندلا ہو جاتا ہے۔ آلات اور سینسر بھی خراب ہو سکتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ راکھ عام موسمی ریڈار پر صاف دکھائی نہیں دیتی، لہٰذا خطرہ اچانک اور بغیر پیشگی خبر کے سامنے آ سکتا ہے۔

  • مرکزی مسلم لیگ کا کوئٹہ میں خواتین کیلیے 20 نئے سلائی سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    مرکزی مسلم لیگ کا کوئٹہ میں خواتین کیلیے 20 نئے سلائی سنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ: مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق نے خواتین کو باعزت روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر بھر میں ایک بڑے فلاحی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے نہ صرف 20 نئے سلائی سنٹرز قائم کیے جائیں گے بلکہ 10 مفت ڈسپنسریوں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔

    مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی مسلم لیگ کوئٹہ ڈویژن حافظ ادریس، صدر شعبہ خدمتِ خلق بلوچستان ڈاکٹر احسان، اور دیگر رہنماؤں ڈاکٹر ہارون، میر شاہجہان گرگناڑی، بخت خلجی، میر شکر خان رئیسانی، خدائے دوست کاکڑ، ملک اسلم بازئی، حاجی جمعہ گل اور ملک فہیم بڑیچ نے اس اقدام کو خواتین کی خود مختاری اور معاشی استحکام کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا۔ حافظ ادریس نے کہا کہ بلوچستان کے حالات انتہائی مخدوش ہیں، ایسے حالات میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنا امن کے قیام کے لیے بھی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی مسلم لیگ پہلے ہی خواتین کے لیے سلائی اور بیوٹیشن سنٹرز چلا رہی ہے، جن میں سینکڑوں خواتین ہنر سیکھ رہی ہیں۔

    پارٹی رہنماؤں نے بتایا کہ اب شہر کے 10 سے زائد علاقوں میں نئے سلائی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں خواتین کو نہ صرف سلائی سکھائی جائے گی بلکہ مستحق خواتین کو تربیت کے بعد سلائی مشینیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ سنٹرز خواتین کو اپنے گھروں میں باعزت روزگار کمانے کے قابل بنائیں گے۔ مزید برآں، خواتین کے مدارس میں بھی سلائی سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ طالبات دینی تعلیم کے ساتھ ہنر بھی سیکھ سکیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ یہ اقدامات معاشی بہتری، خواتین کے بااختیار ہونے اور بلوچستان میں ایک خوشحال اور پُرامن معاشرے کی بنیاد رکھیں گے۔

  • اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن میں مساج سنٹر پر لڑکی پر تشدد،بال کاٹ دیئے گئے

    اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن میں مساج سنٹر پر لڑکی پر تشدد،بال کاٹ دیئے گئے

    ‏اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں حوا کی ایک بیٹی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے

    صحافی اسرار احمد راجپوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کی اور پوسٹ میں کہا کہ ‏مساج سینٹر پر لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف،‏ایک مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے انوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گاہکوں سے جسمانی تعلقات قائم کرنے سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بال کاٹ کر گنجا کردیا۔‏یہ واقعہ ایک مقامی مساج سینٹر "SK” میں پیش آیا، جہاں صبی، دلویز اور ارمان خان نامی افراد کے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے لڑکی پر تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کی دھمکیاں دیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے، ایس ایس پی نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

    https://x.com/abdulll03/status/1992934498020045213

    دوسری جانب علاقہ مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تھانہ لوئی بھیر پولیس نے ملزمان کو عارضی طور پر حراست میں لیا، مگر مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے رشوت لے کر انہیں چھوڑ دیا.