Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،ابتدائی رپورٹ تیار،شہدا کی نماز جنازہ ادا

    ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ،ابتدائی رپورٹ تیار،شہدا کی نماز جنازہ ادا

    پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق ایک خودکش حملہ آور پیدل ایف سی ہیڈ کوارٹرزکے گیٹ تک پہنچا، خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھ رکھی تھی، خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے ناکے پر خود کو دھماکے سے اڑایا، مرکزی گیٹ پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر شہید ہو گئے، دھماکے کے فوری بعد دو حملہ آور سائیڈ گیٹ سے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے، دونوں خودکش حملہ آوروں کے پاس رائفلز اور ہینڈ گرینیڈ بھی تھے، خودکش حملہ آور اندر داخل ہونے کے بعد دائیں جانب موٹر سائیکل اسٹینڈ پر پہنچے، خودکش حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارے گئے، ایف سی ہیڈ کوارٹر کے اندر داخل ہونے والے دہشتگردوں کو مرکزی گیٹ کے 30 سے 40 میٹر کے اندر ہی مار دیا گیا۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد لوگوں کو یرغمال بنانا تھا، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ افسران بیٹھتے ہیں اور نفری بھی زیادہ ہوتی ہے، ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں پریڈ بھی ہو رہی تھی تاہم ایف سی ہیڈ کوارٹرز کو کلیئر کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب پشاور خود کش حملے میں شہید 3 اہلکاروں کی نماز جنازہ ایف سی ہیڈکوارٹرز میں ادا کردی گئی۔ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کور کمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی۔عسکری و سیکیورٹی حکام نے شہداء کے جسد خاکی پر پھول رکھے اور سلامی پیش کی۔

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،افغان شہری نکلے

    پشاور ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ناکام،3حملہ آور جہنم واصل، اہلکار شہید

  • سندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے،پلوشہ خان کا راجناتھ سنگھ کو جواب

    سندھ کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے،پلوشہ خان کا راجناتھ سنگھ کو جواب

    پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ کی دھرتی پاکستان کی امین ہے۔

    پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ سندھ اور سندھ کے باسی پاکستان اور سندھو کی طرف بڑھنے والا ہاتھ توڑ کر سمندر برد کر دیں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اپنی ذلّت مٹانے کو بیہودہ خواب دیکھنا بند کریں۔راجناتھ سنگھ اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے کے لیے گھٹیا اور بوگس پروپیگنڈا کرنا بند کریں۔سندھ کا ہر شہری پاکستان کی سالمیت کا محافظ ہے،راجناتھ سنگھ اپنی ذلت اور ناکامی چھپانے، اور انڈین ایئرفورس و فوج کی گرتی ساکھ پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی عوام کو بے وقوف بنانے کا کھیل بند کرے

  • بھارت،60 سالہ پائلٹ کی ہوٹل میں خاتون کیبن کریو سے زیادتی

    بھارت،60 سالہ پائلٹ کی ہوٹل میں خاتون کیبن کریو سے زیادتی

    بنگلورو: ایک نجی ایوی ایشن کمپنی کے 60 سالہ پائلٹ کے خلاف 26 سالہ کیبن کریو ممبر کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ ہفتے شہر کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں پیش آیا۔

    پولیس نے بتایا کہ 18 نومبر کو ملزم روہت سارَن اپنے ساتھی پائلٹ اور متاثرہ خاتون کے ساتھ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے بیگم پیٹ (حیدرآباد) اور پُتّاپرتھی (آندھرا پردیش) سے بنگلورو پہنچا تھا۔ تینوں کو اگلے روز 19 نومبر کو واپس پُتّاپرتھی روانہ ہونا تھا، اسی لیے وہ مختصر آرام کے لیے ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں بیان دیا کہ ملزم نے اسے سگریٹ پینے کے بہانے اپنے کمرے کے قریب بلایا اور پھر زبردستی اندر لے جاکر اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ جب 20 نومبر کو بیگم پیٹ واپس پہنچی تو اُس نے فوراً ایوی ایشن کمپنی کے انتظامیہ کو واقعے سے آگاہ کیا اور بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن میں زیرو ایف آئی آر درج کرائی۔

    پولیس کے مطابق بھارتیہ نیایا سنگھتا کی دفعہ 63 (زیادتی کا جرم) کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس مزید تفتیش کے لیے بنگلورو سٹی کے ہلسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی،علی امین گنڈاپور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا،علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری کیے ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی 29 نومبر تک ملتوی کر دی ہے،علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب و اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،حذیفہ رحمان نے معافی مانگ لی

    ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،حذیفہ رحمان نے معافی مانگ لی

    وزیر مملکت و معاون خصوصی حذیفہ رحمان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے۔

    الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر حذیفہ رحمان نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میں ایک میوزیکل کانسرٹ میں گیا اور مہم میں حصہ نہیں لیا ، متعلقہ امیدوار سے میرے اختلافات ہیں،میں نے متعلقہ امیدوار کے لیے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیا، میں الیکشن کمیشن کے احترام میں خود پیش ہوا ہوں، نہیں چاہتا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہو ،تاہم الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ آج ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے پہلے وکالت نامہ جمع کرانے کی اجازت دی جائے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج طلال چوہدری کوحاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے مگر اگلی تاریخ پرلازمی خود پیش ہونا ہوگا، ابھی ہم طلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روک رہے ہیں،نوٹس کے باوجود وہ الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے،ایک تو انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور اوپر سے وہ کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے،الیکشن کمیشن نے معاملے کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔

  • ٹرانسفر ججز کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی اپیل وفاقی آئینی عدالت سے خارج

    ٹرانسفر ججز کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی اپیل وفاقی آئینی عدالت سے خارج

    وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کر دیں۔

    چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا بھی مسترد کردی۔وفاقی آئینی عدالت میں انٹرا کورٹ اپیلوں پر پیروی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے کیلئے کوئی پیش نہیں ہوا، عدالت نے عدم پیروی پر انٹراکورٹ اپیلیں خارج کیں، لاہور بار، لاہور ہائیکورٹ بار کی اپیلیں بھی عدم پیروی پر خارج کردی گئیں۔آئینی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد ادریس پیش ہوئے۔ وکیل نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے وقت دیا جائے۔آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا مسترد کر دی،چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کر سکتی،وکیل نے کہا کہ آرٹیکل 187 کے تحت عدالت ملاقات کا حکم دے،چیف جسٹس امین الدین نے کہا کہ جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں ملاقات کیلئے رجوع کریں،وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججزکی انٹراکورٹ اپیلیں عدم پیروی پر مسترد کرکے سپریم کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ پانچ رکنی بنچ نے آرٹیکل 200 کے تحت ججز کا تبادلہ کثرت رائے درست قرار دیا تھا

  • ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،افغان شہری نکلے

    ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت،افغان شہری نکلے

    پشاورایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ۔

    سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ہلاک تینوں دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے تھا،دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولہ بارودی برآمد ہوا،سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر جرات، ہوشیاری اور بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،
    پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آوروں نے بھرپور منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کر دیا، مگر ہمارے جوانوں نے فوری ایکشن لیا اور دہشتگردوں کو انتہائی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جہنم واصل کر دیا۔اس بہادرانہ کارروائی کے نتیجے میں دو خودکش جیکٹس، آٹھ ہینڈ گرینیڈ اور جدید اسلحہ قبضے میں لے لیے گئے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حملہ آور خوفناک منصوبے کے ساتھ آئے تھے، لیکن ہماری جانباز سیکیورٹی فورسز نے انہیں اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔تین بہادر ایف سی کے جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، انکی قربانی نے بڑے سانحے کو روکا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق تینوں حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان جوانوں کی ہمت، جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اچانک لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئے،جہاں انہوں نے ایف سی چوک دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

  • یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور

    یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور

    لاہور ہائیکورٹ نے جوئے کی ایپلیکشنز کی پروموشن کے مقدمے میں ملوث یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

    لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے سعد الرحمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    یہ مقدمہ 13 جون کی ایک انکوائری کے بعد درج کیا گیا تھا، جس میں اطلاع ملی تھی کہ کچھ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنے مالی فائدے کے لیے عوام میں جوا اور بیٹنگ ایپلیکیشنز کی تشہیر کر رہے ہیں۔این سی سی آئی اے کی حراست میں ڈکی بھائی 22 دن تک رہے۔ انہیں 3 ستمبر کو آخری ریمانڈ دیا گیا تھا جو 5 ستمبر کو ختم ہوا، جس کے بعد 9 ستمبر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اسی دوران ان کی قانونی ٹیم نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی.

  • طالبات کو ہراساں کرنے والا بھارتی شہری کینیڈا سے ڈی پورٹ

    طالبات کو ہراساں کرنے والا بھارتی شہری کینیڈا سے ڈی پورٹ

    کینیڈا میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے بھارتی شہری کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے ایک 51 سالہ بھارتی شہری جگجیت سنگھ کو دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے کینیڈا بدر کرنے اور دوبارہ کینیڈا میں داخل ہونے پر پابندی کا حکم جاری کردیا،جگجیت سنگھ 6 ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کینیڈا گیا تھا،کینیڈین پولیس کے مطابق بھارتی شہری جگجیت سنگھ کینیڈا پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں باقاعدگی سے آنا شروع ہو گیا جہاں وہ بار بار نوجوان لڑکیوں کے قریب جاتا، اِن کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کرتا اور اُن سے غیر مناسب گفتگو کرتا۔

    کینیڈین پولیس کے مطابق 8 ستمبر سے 11 ستمبر کے دوران اس نے متعدد بار طالبات کے قریب جا کر انہیں ہراساں کیا اور پھر اسکول کی حدود سے باہر بھی طالبات کا پیچھا کیا،ایک کینیڈین لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ وہ پہلے تو جگجیت سنگھ کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر راضی نہیں ہوئی لیکن اس امید پر مان گئی کہ شاید جگجیت سنگھ تصویر لینے کے بعد اس کا پیچھا چھوڑ دے گا لیکن تصویر لینے کے دوران جگجیت سنگھ لڑکی کے نہایت قریب آیا اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا جس سے اسکول کی طالبہ خوفزدہ ہو گئی، جگجیت سنگھ کو 16 ستمبر کو گرفتار کیا گیا اور اس پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جنسی حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے،جگجیت سنگھ کو ضمانت پر رہائی کے بعد ایک اور شکایت سامنے آنے پر اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا، اس بار جگجیت سنگھ نے عدالت کے سامنے اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے کا اعتراف بھی کیا،کینیڈین عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جگجیت سنگھ کا اسکول کی حدود میں جانے کا کوئی جواز نہیں تھا اور اس قسم کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا،جج نے بھارتی شہری جگجیت کو فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے اور آئندہ اس کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ سنایا۔

  • ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے.وزیراعظم

    ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے.وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا منہ بولتا ثبوت پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں مزید کامیابیاں سمیٹتے ہوئے،میں NA-104 فیصل آباد کے امیدوار دانیال احمد٫ PP-98 فیصل آباد کے امیدوار آزاد علی تبسم, NA 96 کے امیدوار محمد بلال بدر ٫ NA 18 ہری پور کے امیدوار بابر نواز خان, اور PP-73 سرگودھا کے امیدوار میاں سلطان علی رانجھا کو ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ کامیابی، قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور انکی بے مثال قیادت اور پارٹی کارکنان کی محنت کی بدولت حاصل ہوئی.ضمنی انتخابات میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے. تمام امیدواروں کی محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو باعث فخر بنایا ہے۔ یہ جیت نہ صرف ان امیدواروں کی کوششوں کا صلہ ہے بلکہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترقی اور فلاح کے لیے ایک مثبت قدم بھی ہے۔ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کی صوبے کی عوام کی ترقی کیلئے شبانہ روز محنت پر عوام کے اعتماد کی عکاس ہے ۔