Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بنوں ریجن،3 ماہ میں 130 ڈرون حملوں کی کوشش،14 دہشتگردہلاک،22 زخمی

    بنوں ریجن،3 ماہ میں 130 ڈرون حملوں کی کوشش،14 دہشتگردہلاک،22 زخمی

    بنوں ریجن میں دہشتگردی کے واقعات اور پولیس آپریشنز سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق بنوں ریجن میں 28 اگست 2025 سے اب تک ہونے والے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا گیا، ریجن میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کی نگرانی آر پی او سجاد خان نے کی، بنوں ریجن میں شدت پسندوں کی جانب سے پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 10 حملوں کی کوششیں کی گئیں،رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس تھانوں اور چوکیوں پر 130 سے زیادہ ڈرون حملوں کی کوشش کی گئی، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 14 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو مارا گیا، آپریشنز کے دوران 22 شدت پسند زخمی بھی ہوئے۔

    آر پی او بنوں سجاد خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ بنوں کے بعض علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، شدت پسند پولیس تھانوں اور چوکیوں پر متعدد حملے کرچکے ہیں، آئی جی کے پی نے بنوں ریجن کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے، بلٹ پروف گیٹس اور ڈبل وال سسٹم تھانوں میں نصب کیے گئے،بنوں ریجن کو جدید اسلحہ سے لیس کیا گیا، جدید وسائل ہونے کے باعث دہشتگردوں کے بڑے حملے ناکام بنا دیے گئے، دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں عوام نے بھرپور ساتھ دیا، دہشتگردوں کے ڈرون حملوں کو بھی جدید وسائل کے ذریعے ناکام بنایا گیا۔

  • اسنوکر ورلڈ کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    اسنوکر ورلڈ کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    پاکستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 1-3 سے مات دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

    قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دمانی کو واضح برتری سے شکست دی۔سیمی فائنل کے پہلے فریم میں بھارت نے برتری حاصل کی، تاہم دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرے فریم میں برجیش دمانی کو 23-120 سے شکست دی، جس میں اُن کی 77 پوائنٹس کی شان دار بریک بھی شامل تھی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان نے اعتماد بحال کیا اور بقیہ فریمز میں بھارتی جوڑی کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

    ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ چائنا-2 سے ہوگا، جہاں قومی کھلاڑی اپنے سابقہ عمدہ تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرامید ہیں۔

  • گرپتونت سنگھ کا خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ

    گرپتونت سنگھ کا خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ

    ہندوتوا بیانیہ اقلیتوں کیلئے شدید خطرہ، خالصتان تحریک کے رہنما نے مودی کی فاشسٹ سوچ کا پول کھول دیا

    مسلمان دشمنی میں مودی نے صدیوں پرانی مسجد کی شہادت کو قومی تماشہ اور سیاسی تہوار بنا دیا،خالصتان تحریک اور سکھس فار جسٹس (SFJ) کے رہنما نے مسلمانوں سے جابر مودی کے خلاف اپیل کر دیا،سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے خالصتان کی آزادی کے بعد رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد کی تعمیر کا وعدہ کر لیا، ویڈیو بیان میں مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ کا کہنا تھا کہ 25 نومبر کو دہشت گرد مودی رام مندر میں انتہا پسند ہندوتوا کا جھنڈا لگا رہا ہے،پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرا کے خالصتان بنا کر رام مندر کی جگہ دوبارہ بابری مسجد بنائیں گے، جو اس دہشتگرد نریندر مودی کو روکے گا اسے 11 لاکھ کا انعام دیا جائے گا، مسلمان رام مندر میں دہشت گرد مودی کی جانب سے ہندوتوا کا جھنڈا بلند کرنے کے منصوبہ خاک میں ملا دیں،مسلمان 25 نومبر کو ایک بڑی انسانی زنجیر بنا کر ایودھیا پر قبضہ کر لیں،اگر مسلمانوں نے ہندوستان میں زندہ رہنا ہے تو انہیں اپنے مذہب اور تاریخ کا دفاع کیلئے شہادتیں دینی پڑیں گی،تاریخ کو نہ بلڈوزر سے بدلا جا سکتا ہے اور نہ ہی ہندوتوا کے جتھوں سے، رام مندر بابری مسجد کی شہادت سے بی جے پی اور آر ایس ایس کی نظریاتی دہشت گردی کے تحت وجود میں آیا،

    بھارت میں نفرت، انتہا پسندی اور اقلیت دشمنی سفاک مودی کی متعصبانہ سوچ کی عکاس ہے

  • افغانستان کو شدید معاشی نقصان کے باوجود افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار

    افغانستان کو شدید معاشی نقصان کے باوجود افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار

    پاکستان کی سرحدی بندش سے افغانستان کو شدید معاشی نقصان کے باوجود افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرارہے

    پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں، افغان عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، افغان نشریاتی ادارہ آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں ،افغان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افغان عوام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ عام لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہو گیا ہے،بنیادی غذائی اشیاء اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، غریب کیسے گزارا کرے؟افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق ہر ماہ سرحد کی بندش سے تقریباً 200 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، پاکستان پر تجارتی انحصار کی بدولت سرحدی بندش سے افغانستان کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے،

    ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں سردیوں کے دوران افغان عوام کی زندگی مزید مشکل بنا سکتی ہیں، اگر پاک افغان سرحد جلد نہیں کھلی تو انسانی اور اقتصادی نقصان میں اضافہ ہوگا،

    قابض افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو شدید اقتصادی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے

  • خیبر پختونخوا،بلوچستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،8دہشتگرد ہلاک،قلات سے دو لاشیں برآمد

    خیبر پختونخوا،بلوچستان،سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،8دہشتگرد ہلاک،قلات سے دو لاشیں برآمد

    قلات ضلع میں ایک ہی روز کے دوران دو افراد کی لاشیں مختلف علاقوں سے برآمد ہوئیں، جنہیں سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق پہلی لاش زیارت کے علاقے سے ملی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں متوفی کی شناخت امتیاز ولد عالم خان شیخ مینگل کے نام سے ہوئی جو لنگاری کا رہائشی تھا۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔دوسری لاش سنگداَس کے علاقے سے ملی جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو سر میں گولیاں مارنے کی وجہ سے ابتدائی طور پر شناخت مشکل تھی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں عبدالباری شیخ کی گمشدگی کے خلاف مقامی افراد نے قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دے دیا، جس کے باعث کوئٹہ–کراچی ہائی وے مکمل طور پر بند ہوگئی۔ صبح سویرے شروع ہونے والے احتجاج میں لوگوں نے مطالبہ کیا کہ لاپتا نوجوان کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے۔احتجاج سے قبل مقامی انتظامیہ اور عمائدین کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے اور یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شاہراہ بند نہیں کی جائے گی، تاہم اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر انہیں احتجاج پر مجبور ہونا پڑا۔ شاہراہ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کئی بسیں متبادل راستوں کی تلاش میں ناکام رہیں۔انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان رابطے جاری ہیں تاکہ ٹریفک بحال کی جاسکے۔

    تربت کی تحصیل نصیرآباد میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے جلال ولد محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جلال اپنی گاڑی کو سروس اسٹیشن پر دھلوا رہا تھا جب موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اسے نشانہ بنایا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جلال زمیاد گاڑی کا ڈرائیور تھا جبکہ اس کے دو بھائی پہلے ہی پراسرار طور پر لاپتا ہوچکے ہیں، جن میں سے ایک تاحال گمشدہ ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

    پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی پکی اطلاع کی بنیاد پر کی گئی جہاں دہشت گردوں کا ایک ٹھکانا موجود تھا۔فورسز کی مؤثر کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔ موقع سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔اس کارروائی سے قبل بھی بنوں میں پولیس، سی ٹی ڈی اور فورسز نے متعدد کامیاب آپریشنز میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جن میں تین اہم کمانڈر شامل تھے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    بنّوں پولیس نے بی سی خیل کے علاقے میں دعوہ پل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کے مطابق پل کے مرکزی ستون پر 8 سے 10 کلو وزنی گھریلو ساختہ بم نصب کیا گیا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر آلہ محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا جس سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ فوری اور مؤثر کارروائی نے پل کو شدید نقصان اور جانی نقصان سے بچا لیا۔ مقامی افراد نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔

    ضلع مہمند میں کارپا روڈ کی تعمیر کے دوران استعمال ہونے والی بھاری مشینری کو رات کی تاریکی میں نامعلوم شدت پسندوں نے آگ لگا دی۔ انتظامیہ کے مطابق حملے میں مشینری بری طرح جل گئی اور تعمیراتی کام معطل کرنا پڑا۔حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچا کر علاقے کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے، علاقے کا محاصرہ کیا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ جلنے والی مشینری کی مرمت اور بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے،حافظ نعیم

    سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے،حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک ہمارا کوئی امیدوار نہیں ہوگا۔

    لاہور مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے زیراہتمام بدل دو نظام کے عنوان سے ہونے والے اجتماع عام کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی جماعتوں میں نظم و ضبط کا بحران ہے، ہماری جماعت میں جو چلے گا وہ نظام کے تحت چلے گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشی حاصل کرنے کے لیے جو کیا جا رہا ہے بہت غلط ہے، امریکا کی غلامی اختیار کر کے ہم نے اپنا بہت نقصان کر لیا ہے، پاکستان کے حکمران فلسطین کی حمایت کریں اور پوری قوم کو اس پر ساتھ لے کر چلیں، ملک میں قومی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے تک جماعت اسلامی کا کوئی امیدوار نہیں ہے، ہم پوری قوم کو ساتھ لیکر چلنے والے لوگ ہیں اور صوبوں کو آپس میں لڑوانے والے نہیں ہیں،سیاسی قیدیوں کو رہا ہونا چاہیے ہم تو چاہتے ہیں عمران خان کو بھی رہا ہونا چاہیے،،20 لاکھ ممبر شپ گذشتہ سال ہوئی اگلے ایک سال تک ممبر شپ کو پچاس لاکھ ممبر بنانے کا ھدف ،عوامی اور محلوں کی سطح پر پچاس ہزار کمیٹیاں بنانے کا ھدف ہے،تمام امرائے پنجاب آج سے سر جوڑ کر بیٹھ جائیں اور پنجاب کے بلدیاتی ایکٹ کیخلاف تحریک شروع کریں

  • میچ فکسنگ سمیت کرکٹ کی دنیا میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں،سرفراز نواز

    میچ فکسنگ سمیت کرکٹ کی دنیا میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں،سرفراز نواز

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے سوانح عمری لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ سمیت کرکٹ کی دنیا میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں۔

    فیس بک پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں سرفراز نواز نے کہا کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں،سرفراز نواز نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے چھپا رکھا تھا، اکیلا کھڑا رہا اُن لوگوں کے خلاف جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے مفاد کے لیے موڑتے رہے،یہ وہ لمحہ ہے جب میں وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔ اب وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔

    واضح رہے کہ سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کو  ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی،قیصر احمد شیخ

    پیپلزپارٹی کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی،قیصر احمد شیخ

    وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن قیصر احمد شیخ نے ارادوں کی نجکاری کے عمل میں اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو رکاوٹ قرار دیدیا۔

    وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی سے نجکاری کے معاملے پر مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، اس کو ناراض کرنے سے ہماری حکومت نہیں رہ پائے گی، پیپلز پارٹی ملک میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف ہے، اس کی وجہ سے نجکاری کا عمل آگے نہیں بڑھ پا رہا ہے، پیپلز پارٹی کا نجکاری کے خلاف منشور ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن مسلم لیگ ن کی ہمیشہ سے پرائیویٹائزشن کی پالیسی رہی ہے۔

  • شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم

    شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں ستھرا پنجاب پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی،اجلاس میں مریم نواز نے بعض شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیرمعیاری کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی،اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود بہترین رزلٹ نہ آنا افسوسناک ہے، انتظامیہ کو پورے اختیارات، فنانس اور اعتماد دیا، 100فیصد رزلٹ بھی چاہیے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے بھرکے ڈپٹی کمشنرز کو اپنی گورننس کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا، 40 سے 50 ارب روپے کی مشینری، ڈیڑھ لاکھ کی فورس کے باوجود کوڑے کے ڈھیر برداشت نہیں،وزیراعلیٰ نے آوارہ کتوں کے کاٹنے اور مین ہول میں گر کر ہلاکتیں روکنےمیں ناکامی پر متعلقہ ڈی سیز کی سرزنش بھی کی۔

    اجلاس میں مریم نواز نے تجاوزات کے مستقل خاتمے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کےذریعے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم دیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری یقینی بنانے اور سرکاری احکامات پرعملد رآمد نہ کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو جرمانے سمیت غیرمعیاری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ضلعی سربراہان کو تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • 9مئی مقدمہ،یاسمین راشد کی ضمانت منظور

    9مئی مقدمہ،یاسمین راشد کی ضمانت منظور

    لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ مغل پورہ کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،یاسمین راشد کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ اسی مقدمے میں اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے اور وکلا کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کر لی۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کو 9 مئی کے تین مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا ہو چکی ہے جبکہ تین مقدمات میں درخواست ضمانت پر کارروائی 27 نومبر کو ہوگی، یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈسچارج ہوچکی ہیں۔