Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • میٹرو بس سروس بند کر دی گئی، مسافر پریشان ، وجہ کیا؟

    میٹرو بس سروس بند کر دی گئی، مسافر پریشان ، وجہ کیا؟

    میٹرو بس سروس بند کر دی گئی، مسافر پریشان ، وجہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ میٹرو بس ملازمین نے ایک بار پھر سے ہڑتال کر دی، .ٹکٹنگ کرنے والے سٹاف نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کر دی،ملازمین نے میٹرو بس کے ٹکٹ جاری کرنا بند کر دیئے .

    ملازمین پرائیوٹ کمپنی ان باکس کے ملازمین ہیں، میٹرو بس کی اسٹیشنز بند ہونے سے مسافر پریشان ہیں،

    عزیر شاہ جی ایم آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان باکس کمپنی کا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے معاہدہ ہوا ہے، کمپنی کو تمام واجبات وقت پر ادا کرتے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کا ماس ٹرانزٹ سے کوئی تعلق نہیں،

    لاہورمیں میٹروبس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کردیا گیا، ملازمین کا کہنا ہے کہ میٹروبس اتھارٹی کے اعلی حکام نے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو کئی روز گزرنے کے باوجود پورا نہ کیا،

    واضح رہے کہ میٹرو بس سروس کا آغاز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں کیا گیا تھا .میٹرو بس سروس 27 کلومیٹر طویل سڑک پر مشتمل ہے، جو گجومتہ سے شاہدرہ تک ہے۔ اس سے 27 کلومیٹر کا سفر ایک گھنٹے میں سمٹ آیا ہے۔۔ اس پر 27 بس اسٹیشن ہیں .لاہور میٹرو بس منصوبہ پر 29 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ ہوئے .

     

    لاہوریوں ہر مہنگائی کا ایک اور ڈرون،میٹرو بس کے کرایہ میں ایک بار پھر اضافہ

  • وزیراعظم کی تقریر ٹی وی پر سنی جا سکتی ہے، تاجروں نے ٹھکرائی خان کی دعوت

    وزیراعظم کی تقریر ٹی وی پر سنی جا سکتی ہے، تاجروں نے ٹھکرائی خان کی دعوت

    وزیراعظم کی تقریر ٹی وی پر سنی جا سکتی ہے، تاجروں نے ٹھکرائی خان کی دعوت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو اسلام آباد بلایا تو تاجروں نے نہ جانے کا اعلان کر دیا،اس حوالہ سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجلاس ہوا، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا،

    تاجروں کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انجمن تاجران پاکستان. {اشرف بھٹی گروپ}،پاکستان انجمن تاجران.خالد پرویز گروپ ،پاکستان ٹریڈرز الائنس،انجمن تاجران لاھور،کے قائدین اشرف بھٹی ، خالد پرویز ، محمد علی میاں ، محبوب علی سرکی ، مجاہد مقصود بٹ و دیگر راہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ھوا، جس میں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے 20 جنوری کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے خطاب کا جو دعوت نامہ موصول ہوا ھے ، اس میں نہ تو کوئی ایجنڈا واضح ھے اور نہ ھی تاجروں کو اظہار خیال کرنے اور مطالبات پیش کرنے کی اجازت کا تذکرہ ھے،!!

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم صاحب کی تقریر تو ٹیلی ویژن پر سنی جا سکتی ھے،اس لئے مندرجہ بالا تنظیموں کا کوئی نمائندہ 20 جنوری کو صرف تقریر سن کر تالیاں بجانے اسلام آباد نہیں جائے گا۔

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعظم سےملک بھرکے تاجروں کے وفدکے ملاقات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،ملاقات میں آسان ٹیکس نظام سےمتعلق معاملات پربات چیت ہوگی،وزیراعظم تاجروں کےلیےآسان ٹیکس نظام پراہم اعلان کریں گے

    تاجروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  اسلام آباد میں ہوگی، تاجروں کو وزیراعظم سےملاقات کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے.

    وزیراعظم سے ہو گی تاجروں کے وفد کی ملاقات، فہرست تیار

  • سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، لاہور ہائیکورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

    سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، لاہور ہائیکورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

    سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم، لاہور ہائیکورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف جعلی خبروں اور پراپیگنڈا کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا

    چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف منظم پراپیگنڈا کے تحت جعلی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، عدلیہ کیخلاف مہم کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے، متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں،

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا،ملزم کو کتنی سزا سنائی گئی؟ اہم خبر

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدلیہ کے مخالف توہین آمیز بیانات، خبریں اور پراپیگنڈا پھیلانے والو‍ں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے،

  • احد چیمہ کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    احد چیمہ کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    احد چیمہ کے ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری کی عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

    عدالتی حکم پر جیل حکام نے احد چیمہ کو عدالت میں پیش کیا نیب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے جبکہ ملزم کی کی طرف سے امجد پرویز ایڈوکیٹ مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوئے ان کے جونئیر چوہدری نواز پیش ہوئے.

    نیب پراسیکیوٹر نے پیش ہوکر کہا کہ الفاءسٹیٹ کے مالک ملزم آصف ملک اور عبدالرشید نے احد چیمہ وغیرہ کی ملی بھگت سے اربوں روپے کی خوردبرد کی ملزمان ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ پارٹنر تھے لیکن غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر دئیےابتدائی اندازے کے مطابق اربوں روپے کی فائلیں فروخت کی گئیں

    عدالت نے ملزم احد خان چیمہ کے مزید 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس پرمزیدسماعت03 فروری تک ملتوی کردی

    احد چیمہ کے خلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ نیب نے عدالت میں بتا دیا

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن، جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    سانحہ ماڈل ٹاؤن، جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاون کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع، عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی،ادارہ منہاج القرآن کےوکیل اظہرصدیق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل کرنے کےلئے مہلت کی استدعا کی گئی، عدالت نے حکومت پنجاب کی جانب سے جواب داخل نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کرلیا،

    عدالت نےکہاسانحہ ماڈل ٹاون کےمقتولین کےورثاء سے حکومت کھلواڑکررہی ہے،لگتا ہے حکومت اس کیس کی کاروائی میں سنجیدہ ہی نہیں،یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہےجس میں ملزمان فیصلہ چاہتے ہیں مگر حکومت دلچسپی نہیں لےرہی،عدالت نے نئی جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے،

    عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی بھجوائی گئی سفارشات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے،عدالت نےنئی جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سےکابینہ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے،سانحہ ماڈل ٹاون کے ملزموں نےنئی جے آئی ٹی کی تشکیل نوکوچیلنج کررکھا ہے

    ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم

  • ایل پی جی کوٹہ کیس،محفوظ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، کب سنایا جائیگا؟

    ایل پی جی کوٹہ کیس،محفوظ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، کب سنایا جائیگا؟

    ایل پی جی کوٹہ کیس،محفوظ فیصلہ آج بھی نہ سنایا جا سکا، کب سنایا جائیگا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی

    ایل پی جی کوٹہ کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج بھی نہیں سنایا جا سکا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر گزشتہ ہفتے ٹریننگ پر ہونے کے باعث آج فیصلہ نہیں سناسکے ،آئندہ ہفتے 27 جنوری کو عدالت کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جائے گا

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایل پی جی کوٹہ کیس پر 7 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،میاں خرم رسول گزشتہ 8 سال سے اڈیالہ جیل قید میں ہیں

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر میڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے غیر قانونی تشہیری مہم چلانے کا الزام عائد ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروسز فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہیری مہم چلائی۔ ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

  • نوجوان بلے باز احسان علی نے پسندیدہ خوراک کھانا کیوں‌ ترک کر دی؟ شان مسعود کو انٹرویو میں بتا دیا

    نوجوان بلے باز احسان علی نے پسندیدہ خوراک کھانا کیوں‌ ترک کر دی؟ شان مسعود کو انٹرویو میں بتا دیا

    نوجوان بلے باز احسان علی نے پسندیدہ خوراک کھانا کیوں‌ ترک کر دی؟ شان مسعود کو انٹرویو میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز میں صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ بننے والے دو نوجوان کرکٹرز احسان علی اور عماد بٹ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

    سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کو خصوصی انٹرویو دیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان بلے باز احسان علی نے اس خصوصی بیٹھک میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ خوراک "بریانی”کھانا ترک کردی ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 31 روز سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سخت فزیکل ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں اور اس دوران ان کی فٹنس میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ احسان علی نے کہا کہ این سی اے میں ٹریننگ کے دوران ان کے ڈائیٹ پلان اور روٹین میں واضح نظم و ضبط دیکھا جاسکتا ہے۔

    کلب کرکٹ کے اپنے پرانے اوپننگ پارٹنر شان مسعود کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے نامور کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک خواب کی مانند ہے۔ احسان علی نے کہا کہ وہ فارغ اوقات میں فلم دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

    قومی ٹی ٹونٹی کپ میں سندھ کی نمائندگی کرنے والے 26 سالہ کرکٹر احسان علی نے 5 میچوں میں 148.86 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 131 رنز بنائے تھے۔ نوجوان کرکٹر احسان علی نے بنگلہ دیش کے خلاف”21″ نمبر کی شرٹ پہن کر میدان میں اترنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ و ہ اپنی والدہ کی خواہش پر شروع سے "21” نمبر کی شرٹ پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    2008 میں پاکستان انڈر 15 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے احسان علی آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2010 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔41 ٹی ٹونٹی میچوں میں 129 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 949 رنز بنانے والے احسان علی اپنے لسٹ اے کیرئیر میں 38 میچ کھیل کر 1045 رنز بناچکے ہیں۔ ان کے لسٹ اے کیرئیر میں 4 نصف سنچریاں اور 1 سنچری شامل ہے۔

    سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ کا کہنا ہے کہ سبز ستارے والی شرٹ زیب تن کرنا ان کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ شان مسعود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آلراؤنڈر نے واضح کیا کہ وہ کسی مخصوص نمبر کی شرٹ لینے کے خواہشمند تو نہیں ہیں مگر وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کرنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آف سیزن میں بھی اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھتے ہیں۔

    عماد بٹ نے کہا کہ شعیب ملک ان کے پسندیدہ کرکٹر ہیں اور وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ان کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ آلراؤنڈر کا کہنا ہے کہ وہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈیبیو کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے ڈیبیو کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

    نوجوان آلراؤنڈر نے بتایا کہ گذشتہ سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میچ جتوانا اب تک ان کے کیرئیر کا یادگار لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کے خلاف آخری اوور میں 8 رنز کا دفاع کرنے سے ان میں خوداعتمادی بڑھی ہے۔

    24 سالہ آلراؤنڈر عماد بٹ نے چند ماہ قبل نیشنل ٹی ٹونٹی کپ 2019 میں دس وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 80 رنز بھی اسکور کیے تھے۔

    2013-14 میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے آلراؤنڈر عماد بٹ اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں 167 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 49 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 52 لسٹ اے میچز میں 611 رنزبنانے والے عماد بٹ 71 وکٹیں بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

    شیڈول کے مطابق 24جنوری بروز جمعہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور،25 جنوری بروز ہفتہ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہور،27 جنوری بروزپیر: تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام لاہورہو گا

    7تا 11 فروری پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی،3اپریل بروز جمعہ واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی ،5تا 9اپریل دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی ہو گا

  • احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد، عدالت کا بڑا حکم

    احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد، عدالت کا بڑا حکم

    احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد، عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    عدالت میں نیب حکام نے کہا کہ احسن اقبال کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تفتیش جاری ہے،جس پر عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کر دی اور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا نے کا حکم دے دیا.

    حسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • آٹے کا بحران، نابنائی ایسوسی ایشن نے کیا ہڑتال کا اعلان

    آٹے کا بحران، نابنائی ایسوسی ایشن نے کیا ہڑتال کا اعلان

    آٹے کا بحران، نابنائی ایسوسی ایشن نے کیا ہڑتال کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا،نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، حکومت اور نانبائیوں کے درمیاں روٹی کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے.

    روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے صوبے تک ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی، ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا،

    دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، نانبائیوں کو آٹے سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں،

    وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

    آٹے کا بحران حکمرانوں کی نالائقی، ن لیگ خیبر پختونخواہ کے ترجمان نے کی کڑی تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی نے آٹے بحران پر اپنے بیان میں کہا کہ بیوقوف حکمرانوں کی نالائقی کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔تندروں پہ روٹیاں ناپید ہوتی جا رہی ہیں۔ حکومت سیاسی اور انتظامی طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ شبہ ہے کہ حکومت گندم کے بحران میں اپنے لوگوں کو نوازنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    اختیار ولی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو آٹے سپلائ بندش کو پختون دشمنی ھے۔ پنجاب میں وسیم اکرم پلس اور کے پی میں عمران پلس کی حکومت ہے۔ عمران خان کو اگر بغض نواز شریف سے فرصت ملے تو آٹے کے بحران پر توجہ دے۔ عمران نے کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں کو آٹے کی قطاروں میں لگا دیا ۔قوم کو بے سکون کرنے والا عمران بتائے کہ وہ خود سکون لینے کہاں جاتے ہیں

    چین کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر حمایت، اسد قیصر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔