Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

    آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

    آٹے کا بحران، وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ، خیبر پختونخواہ کو کتنی گندم ملے گی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت آٹے کی قلت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خیبرپختونخوا میں آٹے کی قلت دور کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا جس کے تحت روزانہ 5 ہزار ٹن گندم خیبرپختونخوا بھجوائی جائے گی،

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جب تک بحران ختم نہیں ہوجاتا پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے کے پی حکومت سے تعاون جاری رکھے گا۔

    پشاور میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا،نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، حکومت اور نانبائیوں کے درمیاں روٹی کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے.

    روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے صوبے تک ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی، ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا،

    دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، نانبائیوں کو آٹے سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں،

    وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

  • آئی جی سندھ کا تبادلہ، عدالت نے دیا سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا

    آئی جی سندھ کا تبادلہ، عدالت نے دیا سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا

    آئی جی سندھ کا تبادلہ، عدالت نے دیا سندھ حکومت کو بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کلیم امام کا تبادلہ فی الحال روک دیا،عدالت نے حکم دیا کہ جب تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جواب نہیں آتا کلیم امام آئی جی سندھ رہیں گے

    عدالت نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی کی تبدیلی کے خط کا جواب نہیں ملا،صوبے اور وفاق کی مشاورت کے بعد آئی جی تبدیل ہوگا ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کےجواب تک کلیم امام آئی جی سندھ رہیں گے

    سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کا تبادلہ وفاق کی اجازت سے مشروط کر دیا.

    آئی جی سندھ کليم امام کی تبديلی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دے ديا۔

    وفاق کی جانب سے سندھ حکومت جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی درخواست پر غور جاری ہے، حتمی فيصلے تک کليم امام عہدے پر کام کرتے رہيں گے، فيصلے تک ايڈيشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا جا سکتا۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید کا سامنا پولیس کو نہیں سیاسی حضرات کو اور حکومت وقت کو کرنا پڑتا ہے، وزیراعظم نے بھی اس بات کا اعتراف کیا، 23 دسمبر کو وزیراعلیٰ وزیراعظم کی ملاقات میں باہمی رضا مندی کے بعد تبادلے کی بات ہوئی، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو آئی جی سندھ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا، کرائم بڑھا ہے اس کی روک تھام کے لئے آئی جی نے کوئی پیشرفت نہیں کی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو خطوط لکھے گئے تھے انکا کوئی جواب نہیں دیا گیا اسلئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ  صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

  • سرٹیفکیٹ کے نام پر غیر ضروری ٹیکسز، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    سرٹیفکیٹ کے نام پر غیر ضروری ٹیکسز، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    سرٹیفکیٹ کے نام پر غیر ضروری ٹیکسز، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسپکشن اور غیر ضروری سرٹیفکیٹ کے نام پر لیے جانے والے ٹیکسز کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم عمران خان نے لوکل گورنمنٹ کمیشن کو آبزرویشن بھیج دیں

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو پرسکون ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے،صوبائی حکومتیں لوکل گورنمنٹ کمیشن کو ہدایات جاری کردیں اور کہا کہ 15چھوٹے کاروبار پر ٹیکس ختم کیا جائے

    وزیراعظم عمران خان نے صوبائی وزرائے اعلی ٰاور بورڈ آف انویسٹمنٹ سے بھی مشاورت کی،اور حکم دیا کہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر ٹیکس ختم کیا جائے.

    وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کو اسلام آباد بلایا تو تاجروں نے نہ جانے کا اعلان کر دیا،اس حوالہ سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اجلاس ہوا، جس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا،

    تاجروں کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ انجمن تاجران پاکستان. {اشرف بھٹی گروپ}،پاکستان انجمن تاجران.خالد پرویز گروپ ،پاکستان ٹریڈرز الائنس،انجمن تاجران لاھور،کے قائدین اشرف بھٹی ، خالد پرویز ، محمد علی میاں ، محبوب علی سرکی ، مجاہد مقصود بٹ و دیگر راہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ھوا، جس میں اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے 20 جنوری کو اسلام آباد میں وزیراعظم کے خطاب کا جو دعوت نامہ موصول ہوا ھے ، اس میں نہ تو کوئی ایجنڈا واضح ھے اور نہ ھی تاجروں کو اظہار خیال کرنے اور مطالبات پیش کرنے کی اجازت کا تذکرہ ھے،!!

    اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم صاحب کی تقریر تو ٹیلی ویژن پر سنی جا سکتی ھے،اس لئے مندرجہ بالا تنظیموں کا کوئی نمائندہ 20 جنوری کو صرف تقریر سن کر تالیاں بجانے اسلام آباد نہیں جائے گا۔

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    وزیراعظم سےملک بھرکے تاجروں کے وفدکے ملاقات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،ملاقات میں آسان ٹیکس نظام سےمتعلق معاملات پربات چیت ہوگی،وزیراعظم تاجروں کےلیےآسان ٹیکس نظام پراہم اعلان کریں گے

    تاجروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات  اسلام آباد میں ہوگی، تاجروں کو وزیراعظم سےملاقات کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے.

  • آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری آٹے بحران پر حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیئے، مسلم لیگ ق نے آٹا بحران پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کر دیا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوھدری مونس الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں آٹا بحران پنجاب حکومت فوراً حل کرے۔ پاکستان کے لیے گندم اُگانے والا صوبہ آٹے کی قلت اور مہنگائی کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟ پاکستان مسلم لیگ عوام کی تکلیف پر چپ نہیں بیٹھ سکتی

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے کہا گندم کی قلت دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، درآمدی گندم 31 مارچ سے پہلے پہنچنی چاہئے۔ حکام نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک پہنچ جائے گی، پاسکو اور پنجاب کے پاس 41 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں

    گندم والےبحری جہازوں کیلیےکیماڑی بندرگاہ پرجگہ مختص کرنےکےاقدامات دے دیئے گئے، رپورٹ کے مطابق بحران حل کرنے میں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں،جاری آٹابحران کی وجہ سے تمام امور48گھنٹوں میں مکمل کیےجائیں گے

    ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلا جہاز گندم لے کر 15فروری کو پاکستان پہنچے گا،یوکرائن سےگندم جلدپاکستان لائی جاسکتی ہے،آسٹریلیااورامریکہ سےگندم آنےمیں50دن سےزیادہ کاعرصہ درکار ہے،درآمد شدہ گندم کی پاکستان آمد 31مارچ تک مکمل ہوگی

    صوبہ سندھ میں گندم کی فراہمی متاثر ہونے سے 100 کلو والی بوری کی قیمت تین ماہ کے دوران 1300 روپے اضافے سے 5 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی جس کے سبب آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔ کراچی ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق گندم کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، آئندہ ایک ہفتے میں قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہوجائے گا۔

    پشاور میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا،نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، حکومت اور نانبائیوں کے درمیاں روٹی کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے.

    روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے صوبے تک ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی، ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا،

    دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، نانبائیوں کو آٹے سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں،

    وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

    ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

    وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

  • امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر تجارت سے ملاقات، کس خواہش کا کیا اظہار؟

    امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر تجارت سے ملاقات، کس خواہش کا کیا اظہار؟

    امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر تجارت سے ملاقات، کس خواہش کا کیا اظہار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی مشیر تجارت عبدالرزاق داوَد سے ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاکستان اور امریکا کا باہمی تجارت کو فروغ و استحکام دینے میں اظہار دلچسپی کیا گیا ہے.

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ ذرعی شعبے میں باہمی تجارت کو مزید فروغ اور استحکام دیا جاسکتا ہے زرعی شعبے میں فوری اضافے کی واضح صلاحیت موجود ہے امریکی کمپنیاں پاکستان میں طویل عرصے سے کام کر رہی ہیں ،مزید امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں خواہشمند ہیں

    مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی گنجائش ہے امریکی انتظامیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کےلیے جلد بات چیت ہوگی

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    ایلس ویلز نے پاکستان سے قبل بھارت کا تین روزہ دورہ کیا،وہ پہلے بھارت کے دورے پر گئی تھیں جس کے بعد پاکستان آئی ہیں، ایلس ویلز پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کے معاملات کو بھی دیکھ رہی ہیں،

    امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ہوں گی آج پاکستانی حکام سے ملاقاتیں

  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مولانا کو اکیلا چھوڑا تو مولانا نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مولانا کو اکیلا چھوڑا تو مولانا نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مولانا کو اکیلا چھوڑا تو مولانا نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم ترین اجلاس بلا لیا جس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دعوت نہیں دی گئی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اجلاس میں محمود اچکزئی، حاصل بزنجو، آفتاب شیرپاؤ، پروفیسر ساجد میر اور مولانا اویس نورانی کو دعوت دی گئی ہے۔

    نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الر حمان آزادی مارچ، اے پی سیز اور آرمی ایکٹ کی حمایت کرنے پر پی پی اور ن لیگ کے کردار سے مایوس ہوئے ہیں۔ آج بلائے گئے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان پی پی اور ن لیگ سے مشاورت کے حوالے سے بھی چھوٹی جماعتوں سے بات کریں گے جبکہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے حوالے سے چھوٹی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی.

    آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے تھے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا تھ اب مولانا نے انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی اور دونوں جماعتوں نے مولانا کی خواہش کے برعکس بل کی حمایت کی تھی.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • عمران خان کو اقوام متحدہ کونسا عہدہ دے؟ احسن اقبال نے بڑا مطالبہ کر دیا

    عمران خان کو اقوام متحدہ کونسا عہدہ دے؟ احسن اقبال نے بڑا مطالبہ کر دیا

    عمران خان کو اقوام متحدہ کونسا عہدہ دے؟ احسن اقبال نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس شخص سے سازی زندگی چندہ جمع کیا ہو ایسے شخص کا کیا وژن ہوگا۔ آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا جبکہ بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ لنگر خانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کیے تاہم انہوں نے نوجوان نسل کو صرف گالیاں سکھائیں۔نوجوان نسل کو نوکریوں کے لارے دیے گئے تاہم وہ ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے گھوم رہے ہیں لیکن روزگار ہی ختم کر دیا ہے۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس لیڈر کو فنڈ اکٹھا کرنے والے کسی منصب پر لگادیں اور ہماری اس اس لنگرخانہ حکومت سے ہماری جان چھڑوادیں

    احتساب عدالت اسلام آباد میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    عدالت میں نیب حکام نے کہا کہ احسن اقبال کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے تفتیش جاری ہے،جس پر عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کر دی اور جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا نے کا حکم دے دیا.

    احسن اقبال کیخلاف اقامہ ،بیرون ملک ملازمت کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں، نیب نے عدالت میں کہا کہ احسن اقبال اقامے کی بنیادپرملازمت کرتے رہے، احسن اقبال کےخلاف تحقیقات کرناچاہتے ہیں، دستاویزات بہت زیادہ ہیں ،مزید وقت درکارہے،احسن اقبال اپنے علاقے کو نوازنا چاہتے تھے ، احسن اقبال نے اپنی خواہش کیلئےسرکاری خزانہ لٹادیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

  • شرجیل میمن کے وارنٹ جاری، عدالت نے ضمانت میں توسیع کی یا نہیں؟ اہم خبر

    شرجیل میمن کے وارنٹ جاری، عدالت نے ضمانت میں توسیع کی یا نہیں؟ اہم خبر

    شرجیل میمن کے وارنٹ جاری، عدالت نے ضمانت میں توسیع کی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شرجیل میمن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نےشرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کر دی

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں نوٹس ڈویژن بنچ نمبر ایک نے جاری کیے تھے،بہتر ہو گا یہ کیس اسی بینچ میں سنا جائے ،عدالت نے کہا کہ 22جنوری کوکیس چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نمبرایک میں مقررکیاجائے

    دوسری جانب نیب نے پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،شرجیل میمن کے روشن سندھ پروگرام میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئ

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • نواز شریف کب واپس آئیں گے؟ عدالت کا استفسار، وکیل نے کیا کہا؟

    نواز شریف کب واپس آئیں گے؟ عدالت کا استفسار، وکیل نے کیا کہا؟

    نواز شریف کب واپس آئیں گے؟ عدالت کا استفسار، وکیل نے کیا کہا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی مشروط اجازت اور میڈیکل رپورٹس پرسماعت ہوئی ،جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے،نواز شریف کو 4 ہفتوں کیلیےبیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی

    عدالت نے نواز شریف اور شہباز شریف سےاسٹام پیپر پر حلف نامہ لیا تھا،نواز شریف کے وکیل امجد پرویز میڈیکل رپورٹس رجسٹرار کو جمع کروا چکے ہیں،نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ نواز شریف متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں،نواز شریف امراض قلب، بلڈ پریشر اور پلیٹ لیٹس جیسے مسائل کا شکار ہیں ،

    عدالت نے استفسار کیا کہ نواز شریف کب واپس آ رہے ہیں؟ جس پر نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نواز شریف ابھی روبہ صحت نہیں ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت کی جانب سے 4 ہفتوں کا آرڈر کیا گیا تھا،نواز شریف ہائیڈ پارک میں برگر کھاتے نظر آتے ہیں .نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ کیا نواز شریف روزے رکھ لیں.

    عدالت نے کہا کہ نواز شریف نے واپس آنا ہے کہ وہاں بیٹھ کر سب چلے گا،

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نواز شریف لندن کے ہوٹل میں ناشتہ کر رہے ہیں.

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی فیملی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔ نواز شریف کی سوشل میڈیا پر جو تصویر وائرل ہوئی اس میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے ان کی طبیعت بدستور خراب ہے البتہ ترجمان مسلم لیگ ن نے پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ بتانا بند کر دیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن کے مقامی کلینگ میں طبی معائنہ کیا گیا نواز شریف کی پی ای ٹی سکین رپورٹ کا نتیجہ رواں ہفتے آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے لئے اپنی رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان، صاحبزادے حسین نواز، لیگی عہدیدار ناصر بٹ اور دیگر معاونین بھی ہمراہ تھے۔

    اس موقع پر نواز شریف کے بیٹے حسین نوازکا کہنا تھا کہ کہ نواز شریف کی طبعیت بدستور ناساز ہے اور ان کی رپورٹس میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    سراج الحق بھی……حریم شاہ نے کیا تہلکہ خیر انکشاف

    حریم شاہ کی کسی شخص کے گھٹنے پر بیٹھنے کی تصویر وائرل، وہ شخص کون؟ حریم نے خود بتا دیا

    حریم شاہ کی "لیکس” زرتاج گل بھی میدان میں آ گئیں، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

    سابق وزیراعظم نوازشریف کےبیرون ملک قیام کی مدت میں اضافےکے معاملے پر پنجاب حکومت نے 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،پنجاب حکومت کی کمیٹی میں صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون شامل ہیں، 4 رکنی کمیٹی میں چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شامل ہیں، کمیٹی نواز شریف کے بیرون ملک قیام میں اضافے کے حوالہ سے سفارشات تیار کرے گی.

    قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور اہلخانہ نے ضمانت کی مدت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کیا گیا۔ عدالت نے میاں نواز شریف کو انڈر سیکشن 401 (2) کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 کے تحت مزید ریلیف کے لئے حکومت پنجاب کو درخواست دینے کی ہدایت کی تھی۔عدالت عالیہ اسلام آباد کی جانب سے قرار دیا گیا تھا کہ جب تک حکومت پنجاب درخواست پر فیصلہ نہیں کرے گی، نواز شریف ضمانت پر ہی تصور کئے جائیں گے۔

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں،درخواست نوازشریف کے اہلخانہ اور وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، نوازشریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے،

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے ،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، آٹا بحران کے خاتمے کے لئے کیا بڑا فیصلہ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، آٹا بحران کے خاتمے کے لئے کیا بڑا فیصلہ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، آٹا بحران کے خاتمے کے لئے کیا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ پاسکو اور پنجاب گندم کی سپلائی فوری یقینی بنائے۔