Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو الیکشن کمیشن  کے نوٹس پرسماعت ملتوی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو الیکشن کمیشن کے نوٹس پرسماعت ملتوی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو آج الیکشن کمیشن میں سماعت سے حاضری سے استثنیٰ مل گیا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔ سہیل آفریدی کی طرف سے ایڈوکیٹ علی بخاری پیش ہوئے اور کہا کہ کمیشن کی طلبی پر کوئی بھی شخص بذریعہ وکیل بھی پیش ہو سکتا ہے،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نےسماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل کے پی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔سہیل آفریدی اور شہرناز بانو الیکشن کمیشن پیش نہ ہوئے۔سہیل افریدی کے وکیل علی بخاری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ وکیل علی بخاری نے الیکشن کمیشن میں کہا کہ کیا یہ نوٹس قابل سماعت بھی ہے یا نہیں،ہری پور کے ڈی آر او اور الیکشن کمیشن کا نوٹس ایک جیسا ہے،حویلیاں ضلع ہری پور میں شامل نہیں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی،

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری کرینگے،الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کو آج کی عدم حاضری پر استثنی دیدیا، الیکشن کمیشن نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی،دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آج کی سماعت سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو استثنیٰ دے دیا۔ ہم نے آج ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔وفاقی وزیر کو آپ سے زیادہ سخت زبان میں نوٹس جاری کیا ہے۔

  • شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کی قیادت میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی،وفد میں ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم، پروجیکٹ آفیسر حامد خان، خیّام عباسی اور سید عدنان شامل تھے،ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری ٹرانسپورٹ منصوبے خاص طور پر ریڈ لائن بی آر ٹی سرکاری سطح پر مثالی منصوبہ بنانے کے لیے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے،

    ملاقات کے دوران ای ڈی بی کے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی کے موجودہ مرحلوں، تعمیراتی رفتار اور تکنیکی امور پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی، شرجیل میمن کا کہناتھا کہ سندھ حکومت اس منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ اور متعلقہ ٹیم مسلسل محنت کر رہی ہے اور منصوبے کے دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے ہیں تاکہ پیش رفت کی مانیٹرنگ جاری رہے،ریڈ لائن بی آر ٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی فیصلے کیے گئے ہیں اور تعمیراتی سلسلہ اب مسلسل آگے بڑھ رہا ہے، کراچی ایک بڑا اور پیچیدہ میٹروپولیٹن شہر ہے، جہاں مختلف اداروں کی جانب سے زیر زمین اور زمینی یوٹیلٹیز موجود ہیں، ریڈ لائن بی آر ٹی میں یوٹیلٹیز کی منتقلی ایک بڑا چیلنج تھا، بیشتر تکنیکی مسائل حل کرلیے گئے ہیں اور بقیہ معاملات بھی مربوط حکمت عملی سے نمٹائے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کو اے ڈی بی کے ساتھ کام کر کے خوشی ہوتی ہے اور ادارے کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،ریڈ لائن بی آر ٹی کو جلد از جلد مکمل کر کے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کی جائے گی،

    ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے منصوبے کی رفتار اور انتظامی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی کو ایک بہترین اور ایوارڈ وننگ منصوبے کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے ساتھ ان کا تعاون مؤثر اور مسلسل ہے، مشترکہ کوششوں سے کراچی کے شہریوں کو معیاری ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی جا سکے گی،

  • مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا پاکستانی پرچم لپیٹے وطن سے محبت کا اظہار

    مس یونیورس پاکستان روما ریاض کا پاکستانی پرچم لپیٹے وطن سے محبت کا اظہار

    مس یونیورس پاکستان روما ریاض نے تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس مقابلے کی پریلیمنری راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستانی پرچم اپنے کندھوں پر لپیٹ کر وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    انہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت سے بھرپور پیغام جاری کیا۔،روما ریاض نے انسٹاگرام پر لکھا کہ شکریہ پاکستان، دل کی گہرائیوں سے، میں نے اسٹیج سے اترتے ہی یوں محسوس کیا جیسے ایک دعا میرے لبوں سے خود بخود نکل آئی ہو، انہوں نے دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کے پیغام، محبت اور مستقل سپورٹ نے میرا حوصلہ بڑھایا۔‘

    روما ریاض کا کہنا تھا کہ میں نے ہر روپ میں پاکستان کو ساتھ رکھا اور اپنے لباس کے ذریعے ملک کی ثقافت، روایت اور شناخت کو نمایاں کیا ،میرا بُرکینی پہننا پاکستان کی ثقافت اور اکثریتی مذہب کو خراجِ تحسین تھا، جبکہ میرا نیشنل کاسٹیوم پاکستانی دستکاری کی عظمت اور لاہور کی شیش محل روایت کی جھلک پیش کرتا تھا، پریلیمنری راؤنڈ میں پہنا گیا گاؤن پاکستان کے مسیحی اور دیگر اقلیتی برادریوں کے وقار اور فخر کی علامت تھی،میرے ملبوسات صرف لباس نہیں تھے بلکہ ایمان، شناخت اور ایک ایسی لڑکی کی کہانی تھے جو لاکھوں کی نمائندگی کا خواب دیکھتی ہے،یہ سفر کمال کا نہیں، ہمت کا تھا وہ ہمت جس نے دنیا کو اصل پاکستان دکھایا۔

  • ضلع خیبر کے علاقے  باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    ضلع خیبر کے علاقے باڑا، جمرود اور پشاور میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    خیبر پختونخوا میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی مسلسل کامیاب کارروائیاں جاری ہیں،ضلع خیبر کے مختلف کے مختلف علاقوں میں اے این ایف نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 6 کامیاب کارروائیاں کی ہیں

    آئس، ہیروئن، چرس اور افیون کی 72 کلوگرام سے زائد مقدار ضبط کی گئی ہے، کاروائی کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار، جس میں ایک سرکاری ملازم بھی شامل ہے، منشیات گاڑیوں کے مختلف حصوں اور استعمال شدہ کپڑوں میں چھپائی گئی تھیں اے این ایف نے 5 گاڑیاں جن میں منشیات چھپائی گئی تھیں، قبضے میں لے لی ، اے این ایف نے انٹر سٹی بس سروس کے کارگو میں گھریلو سامان میں چھپائی گئی آئس اسمگل کرنے کی کوشش بھی ناکام بنا دی ، آئس اور ہیروئن افغانستان سے لائی گئی تھیں جو کہ تیراہ اور خیبر کے راستے اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں ،

  • بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

    بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے،چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت

    وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔

    جسٹس امین الدین خان نے اپنے بیان میں کہاکہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے میں اسے اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں کہ مجھے اس ادارے کی بنیادوں کی تشکیل میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا ہے، میری دلی خواہش ہے کہ وفاقی آئینی عدالت پاکستان میں آئینی بالادستی کی محافظ اور آنے والی نسلوں کے لیے عدل و انصاف کی ایک مضبوط علامت بن کر قائم رہے، بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی اولین ترجیح ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے، یہ قانون کی حکمرانی سے ہماری اجتماعی وابستگی کی تجدید ہے اور آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی، اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، اس عدالت کا کردار صرف قضائی نہیں بلکہ ایک مقدس امانت ہے جو شہریوں کی زندگیوں، آزادیوں، امنگوں پر اثراندازہوتی ہے،ہمارا عزم ہے کہ ایک ایسا عدالتی فورم قائم کیا جائے جو دیانت، غیر جانب داری اور علمی بصیرت کی اعلیٰ مثال ہو، ہمارے سامنے آنے والا ہر معاملہ آئین کی بالادستی، انصاف کے اصولوں اور عدالتی وقار کے ساتھ غیر معمولی احتیاط اور منصفانہ انداز میں نمٹایا جائے گا

  • انتہا پسند آر ایس ایس اور  بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں پر امریکا کی تنقیدی رپورٹ جاری

    انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں پر امریکا کی تنقیدی رپورٹ جاری

    انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں پر امریکا کی تنقیدی رپورٹ جاری کر دی گئی

    امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ نے بھارت میں مذہبی تعصب کا پول کھول دیا ،امریکی رپورٹ میں بھارت کو مذہبی تعصب اور سنگین مذہبی خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی سفارش کی گئی، امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی(USCIRF) کی رپورٹ کے مطابق؛ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا شکار ہے ،2014 سے مودی اور بی جے پی نے ہندوتوا نظریہ کے مطابق اقلیتوں پر امتیازی پالیسیاں نافذ کیں، آر ایس ایس کا سیاسی ونگ بی جے پی، ہندو قوم پرستی کو فروغ دیتا ہے، آر ایس ایس اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں کئی دہائیوں سے ملوث ہے،2024 میں مودی نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کیا، جس نے متنازعہ صورتحال کو جنم دیا، مودی، امیت شاہ سمیت کئی ہائی پروفائل بی جے پی لیڈرز آر ایس ایس کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، بی جے پی کی امتیازی پالیسیوں میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، رام مندر کی تعمیر اور یکساں سول کوڈ شامل ہیں،فنانشل، انسداد دہشتگردی اور امیگریشن قوانین وغیرہ کا استعمال مذہبی اقلیتوں کیخلاف کیا جاتا ہے،

    سفاک مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم و بربریت اور منظم استحصال جاری ہے

  • یورپی یونین کی توثیق ،افغان طالبان، فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب

    یورپی یونین کی توثیق ،افغان طالبان، فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب

    یورپی یونین کی توثیق کے بعدافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے مکروہ چہرے عالمی سطح پر بےنقاب ہو گئے

    یورپی یونین میں افغانستان میں موجود دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی،یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کا طالبان سے کالعدم ٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج) کے خلاف کارروائی کا مطالبہ معقول قرار دے دیا ، یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کاروبلس کا کہنا تھا کہ؛ پاکستان کا افغانستان سےٹی ٹی پی(فتنہ الخوارج) کے خلاف اقدام کا مطالبہ جائز اور حقیقی سیکیورٹی تشویش کی بنیاد پر ہے،یورپی یونین دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پاکستان کے خدشات سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات پر مبنی ہیں، افغانستان میں موجود عسکریت پسند پاکستان میں حالیہ حملوں میں ملوث ہیں،

    پاکستان نے دلائل اور شواہد کی بنا پر مؤقف منوایا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغانستان سے سرگرم ہیں،یورپی یونین کی سرحد پار سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات کی توثیق پاکستان کے مؤقف کی شاندار کامیابی ہے

  • لاہور آج بھی پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار

    لاہور آج بھی پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار

    حکومتی کوششوں کےباوجودپنجاب کی فضابدستور خراب ہے،آج پھر لاہور کو پنجاب کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا

    محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 414 ریکارڈ کی گئی،لاہور کے ساتھ ساتھ دیگر شہروں کی صورتحال بھی خراب ہے، خانیوال میں ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 412 ، فیصل آباد 354 اور ملتان میں 342 ریکارڈ کی گئی ،ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس میں لاہور کو 330 اے کیوآئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار دیاگیا۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 450 پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔

  • الیکشن قوانین کی خلاف ورزی،طلال چوہدری پر 50 ہزار کا جرمانہ

    الیکشن قوانین کی خلاف ورزی،طلال چوہدری پر 50 ہزار کا جرمانہ

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا کہ طلال چوہدری کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے، انہیں فون پر آگاہ کیا گیا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،مراسلہ میں کہاگیا کہ 2 نوٹسز کے باوجود طلال چوہدری نے ضابطہ اخلاق کی پاسداری نہیں کی جس کے بعد ان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ معاملہ مزید کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن ارسال کر رہے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، انجینئر  محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی  رائے معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ، انجینئر محمد علی مرزا کیخلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی بحث کی ضرورت ہے کہ آیا صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی شخص یا ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کرسکتا ہے یا نہیں،عدالت نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے ، پولیس یا دیگر اداروں کو رائے دے سکتی ہے؟

    عدالت نے کیس کی سماعت 4 دسمبر 2025 تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت تک انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل رہےگی اور کسی عدالتی فورم یا انویسٹی گیشن میں اس کا حوالہ نہیں دیا جاسکتا۔