Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • دسمبرضمانتوں کا مہینہ، رانا ثناء اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی بڑی خوشخبری

    دسمبرضمانتوں کا مہینہ، رانا ثناء اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی بڑی خوشخبری

    دسمبرضمانتوں کا مہینہ، رانا ثناء اللہ کو لاہور ہائیکورٹ نے سنائی بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات اسمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور کی،عدالت نے راناثنااللہ کو10لاکھ روپےکے2مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

    لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، دوران سماعت اینٹی نارکوٹکس فورس کے پرا سیکیو ٹر کی طرف سے استدعا کی گئی ،عدالت ہمیں ڈائریکشن جاری کر دے ہم ایک ماہ میں مقدمہ کا ٹرائل مکمل کر لیں گے، اگر رانا ثناءاللہ بے قصور ہوئے تو ٹرائل میں بری ہو جائیں گے، رانا ثناءاللہ کے وکلا ءنے موقف اختیار کیا رانا ثنااللہ کوحکومت پر تنقیدکرنے پرانتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثنااللہ کوحکومت کی جانب سے دی گئی سکیورٹی وقوعہ سے تیرہ رو ز قبل واپس لے لی گئی،رانا ثنااللہ سے منشیات برآمدگی کے وقت کی کوئی ویڈیو یا تصویر موجود نہیں،رانا ثناء اللہ کی اے این ایف کے تھانے میں سلاخوں کے پیچھے گرفتاری کی تصویر جاری کی گئی،دعوے کے برعکس رانا ثناء اللہ کی مال مسروقہ کیساتھ تصویر جاری نہیں کی گئی،ساڑھے اکیس کلو وزنی سوٹ کیس راناثناء اللہ سے برآمد کرنے کاالزام لگایا گیا ،قانون کے برعکس موقع پرتعین نہیں کیا گیا کہ سوٹ کیس میں کیا تھا،گرفتاری کے وقت قبضے میں لی گئی چیزوں کو موقع پر میمو میں درج نہیں کیاگیا،جائے وقوعہ پرنقشہ بنانے کی بجائے اگلے دن نقشہ بنایا گیا جو الزامات کومشکوک ثابت کرتا ہے،رانا ثناء اللہ کے وکلاءنے کہا ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا، رانا ثناءاللہ اس سے قبل ہی فتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا پھر بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا،

    اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

    میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    عدالت نے پوچھا کہ ہائیکورٹ میں پہلے دائر کی گئی درخواست ضمانت کا آرڈر بتائیں، وکلاءنے کہا وہ درخواست اسلئے وا پس لی تھی کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز مل گئی تھیں،فوٹیجز کی صورت میں نئی گراﺅنڈ بن گئی تھی اسلئے درخواست واپس لی،جسٹس چودھری مشتاق احمد نے کہا 2 دفعہ ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر ہو چکی ہے؟ ملزم کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا جی 2 بار درخواستیں دائر کیں،رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ملزم کے دوسرے وکیل سید زاہد بخاری نے عدالت کو ایف آئی آرکے مندرجات سے آگاہ کیا اور بتایا کہایف آئی آر کے مطابق اے این ایف تھانہ سے 22 کلو میٹر دور روای ٹول پلازہ پر رانا ثناءاللہ کو روکا گیا، ان کی گاڑی میں ڈرائیور عامر رستم اور فرنٹ سیٹ پر عامر فاروق موجود تھے، ملزم عثمان احمد، محمداکرم، سبطین ڈبل کیبن ڈالے میں موجود تھے، اے این ایف حکام ایف آئی آر کے مطابق سوا 4 بجے تھانے پہنچے، ایف آئی آرکے مطابق ہیروئن مو قع پر برآمد نہیں ہوئی بلکہ تھانے میں جا کر ملزمان کے سامنے سوٹ کیس سے ہیروئن نکالنے کا عمل تحریر کیا گیا، وکیل نے مزید کہا وقوعہ سے قبل رانا ثناءاللہ نے کچھ بیان دیئے جس میں انہوں نے اپنی گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا، عدالت نے کہا کیا اخباروں کے تراشے اس موقع پر زیر غور آ سکتے ہیں؟ جو کالم پیش کیا جارہا ہے وہ یہ تو 4 جولائی جبکہ مقدمہ یکم جولائی کا ہے؟ اخباری کالم تو کیس میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا، سید زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا آپ دیکھ لیں تسلیم کرنا نہ کرنا عدالت کے اختیار میں ہے، حامد میر، اعزاز سید اور حسن نثار نے اپنے کالموں میں ساری کہانی بتائی ہے، عدالت نے کہا نہیں تو کیا آ پ ان صحافیوں کو بطور گواہ عدالت میں پیش کریں گے؟ وکیل نے کہا حسن نثار، اعزاز سید اور حامد میر رانا ثناءاللہ کی طرف سے بطور گوا پیش ہونگے، ان تمام صحافیوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے اگر ضرورت ہوئی تو وہ پیش ہونگے، آج تک کوئی بھی ویڈیو سامنے نہیں آئی،رانا ثناءاللہ نے 8 سال قانون کی وزا ر ت سنبھالی ہے، کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کی،

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    اے این ایف کے پرسیکیوٹر نے کہا رانا ثناءاللہ کی دوسری درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں ، ہائیکو ر ٹ میں پہلے دائر درخواست میں موجود ہ درخواست والی ہی گراﺅنڈز موجودہیں، اے این ایف ریاستی ایجنسی ہے حکومتی نہیں ، یہ ریاست کا مقدمہ ہے کسی حکو مت کا مقدمہ نہیں ، عدالت نے کہا وہ کہتے ہیں کہ آپ نے افغانوں کا ریمانڈ نہیں لیا گیا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا، پراسیکیوٹر نے کہا منشیات برآمدگی ازخود ایک جرم ہے اور رانا ثناءاللہ سے یہ منشیات برآمد ہوئی ہیں، اسی وجہ سے دوسرے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا، عدالت کے استفسار پر بتایا گیا رانا ثناءاللہ کیخلاف کل 6 افراد گواہ ہیں جن میں مدعی، ریکوری میمو بنانے والا اور دیگر لوگ شامل ہیں،رانا ثناء اللہ کا جرم ناقابل ضمانت ہے، اینٹی نارکوٹکس قانون کی دفعہ 9 سی کے مقدمہ میں موت کی سزا ہے، رانا ثناء اللہ کے وکیل احسن بھون نے کہا پراسکیوشن نے ابھی تک یہ ثابت نہیں کیا رانا ثناء اللہ سے منشیات برآمد ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا منشیات کی کیمیکل کی تجزیاتی رپورٹ آ چکی ، وکیل صفائی منشیات برآمدگی کے سوا تمام وقوعہ کی کارروائی کو تسلیم کرتے ہیں، اے این ایف کی ساکھ پر کبھی بھی شک نہیں کیا جاسکتا، پولیس کیسز میں ایسا ہوتا ہے جہاں اپنی طرف سےمنشیات ڈال دی جاتی ہیں، ٹرائل کورٹ نے غیرقانونی طور پر ویڈیو ریکارڈ طلب کیا۔عدالت نے فریقین کی بحث مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا

  • ٹرینیں ایک بار پھر لیٹ ہونے لگیں،آمدورفت میں 12 گھنٹے کی تاخیر سے مسافر پریشان

    ٹرینیں ایک بار پھر لیٹ ہونے لگیں،آمدورفت میں 12 گھنٹے کی تاخیر سے مسافر پریشان

    ٹرینیں ایک بار پھر لیٹ ہونے لگیں،آمدورفت میں 12 گھنٹے کی تاخیر سے مسافر پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی کےباعث کراچی آنیوالی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، ٹرینوں کی آمدورفت میں 12 گھنٹےتاخیر سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے، پاکستان ایکسپریس 8،رحمان بابا 7 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچےگی، قراقرم اورپاک بزنس ایکسپریس 10 گھنٹےتاخیرسےکراچی پہنچیں،ملت ایکسپریس 10 ،کراچی ایکسپریس 8 گھنٹےتاخیرکا شکارہے،شاہ حسین ایکسپریس 11گھنٹےتاخیرسےکراچی پہنچےگی،ہزارہ ایکسپریس 4 ،عوام ایکسپریس 6،گرین لائن 7 گھنٹے لیٹ ہے.

    لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا کیا شیخ رشید نے افتتاح، مزید شٹل ٹرین کہاں چلائیں گے، وفاقی وزیر نے بتا دیا

     

  • بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں، مشعال ملک

    بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں، مشعال ملک

    بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں، مشعال ملک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اسلام آباد میں‌ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوسمجھناہےجب مذہب کےنام پرسیاست کرتے ہیں توفسادات ہوتے ہیں،مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکبادپیش کرتی ہوں،ہم ہرسال کوشش کرتےہیں کہ مذہبی بھائی چارے کا پیغام دنیا کودیں،بی جے پی نے بھارت میں منہ کی کھائی ہے،بھارت میں مسلمانوں کے حق میں ہندو،سکھ اورتمام قومیں نکل رہی ہیں،

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی قوم یہ سمجھ چکی ہےکہ مسلمانوں کے بعداگلی باری ان کی ہے،مقبوضہ کشمیرمیں 70سالوں سےظلم اوربربریت چل رہی ہے،پاکستان کے جھنڈےمیں خوبصورتی اقلیتوں سے ہے،مودی سرکارنے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کاامن داؤ پر لگا دیاہے،مسئلہ کشمیرکشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہوناچاہیے،

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    مشعال ملک نے مزید کہا کہ سالوں سےکشمیریوں کاقتل عام کیاجارہاہے،اب آسام کے مسلمانوں کی شناخت چھینی گئی،پورے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی کا اعلان کردیا گیا ،بھارت میں اقلتیں غیر محفوظ اور پورا ملک جل رہا ہے،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی میں جو ہوا وہ انتہائی قابل مذمت ہے ،جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی دلی میں نہتے طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

  • مریم نواز ان ای سی ایل، وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز ان ای سی ایل، وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز ان ای سی ایل، وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی توثیق کر دی،کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    وفاقی کابینہ نے ایل اوسی کے قریب آبادی کیلئےخصوصی پیکج کی منظوری بھی دے دی گئی،وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی.

    واضح رہے کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے 21 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ حکومت کے پاس جائیں اور کابینہ اس پر فیصلہ کرے تو پھر عدالت آنا چاہیے تھا،جس پر مریم نواز کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف کے معاملے میں یہ ساری چیزیں سامنے آئیں، حکومت نےنام نہیں نکالا،ایک مخالف جماعت حکومت میں ہے وہ کبھی بھی جانے کی اجازت نہیں دے گی جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس طرح پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ حکومت اجازت نہیں دےگی ؟

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق تذکرہ ہوا،کابینہ ارکان کی اکثریت کی مریم نوازکوملک سے باہرجانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی ،وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نوازکو باہربھیجنے کی مخالفت کی ،ارکان کی اکثریت نے ان سے اتفاق کیا.

  • بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

    بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

    بلاول کی بڑی خواہش عدالت نے پوری کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت کیلئے پیپلزپارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت دے دی، عدالت نے ڈی سی راولپنڈی کو 26 دسمبرکو طلب کر لیا،ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کو بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی مشروط اجازت دے دی ۔پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ روز بینظیر بھٹو شہید کی برسی کا جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

     

    ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجلسےکی اجازت نہیں دے سکتے، پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کے لئے تیاریاں جاری کی ہوئی ہیں، پیللز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پنڈی آ کر جلسہ کریں گے، رائیونڈ اور پشاور میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اب ہم دوبارہ پنڈی آ رہے ہیں.

    قبل ازیں بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں دی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

    سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہر صورت میں جلسہ کرے گی لیاقت باغ ایک عوامی جگہ ہے جس پر جلسہ کرنا ہرپارٹی کا سیاسی قانونی اور آیئنی حق ہے

  • حسان نیازی کی  عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع ہوئی یا نہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت لاہورنے حسان نیازی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،عدالت نے حسان نیازی کو 2 جنوری کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی،عدالت نے شادمان پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، حسان نیازی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ تفتشی افسر کی جانب سے تاحال رپورٹ پیش نہیں کی جا سکی،حسان نیازی شامل تفتیش ہو چکے ہیں اور مکمل تعاون کررہے ہیں،

    میرے کپڑے اتار دیئے گئے، کیا میری کوئی اوقات نہیں…..وزیراعظم کے بھانجے نے ایسا کیوں کہہ دیا؟

    لاہور میں پی آئی سی کے باہر وکلا کے پرتشدد احتجاج کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان خان نیازی بھی ساتھی وکلا کے ساتھ موجود تھے، حسان خان نیازی معروف تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے اس موقع پر دوستوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔جو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں، حسان نیازی کی موجودگی پر مسلم لیگ ن بھی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم کا بھتیجا بھی سانحہ پی آئی سی میں ملوث ہے.

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    واضح رہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں  مشتعل وکلا نے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، صوبائی وزیر کو موقع پر موجود صحافیوں نے وکلا سے بچایا تھا،فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں وکلاء تشدد سے بچانے والے صحافی سرفراز خان اور دیگر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ عدالت نے بتا دیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ عدالت نے بتا دیا

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کب ہو گی سماعت؟ عدالت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا پاسپورٹ واپسی کیلئےدرخواست پر سماعت 26دسمبرتک ملتوی ہو گئی،جسٹس علی باقرکی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نےسماعت کی،نیب نے اپنے جواب میں پاسپورٹ واپس کرنے کی مخالفت کر دی،عدالت نے درخواست گزارکے وکیل کو جواب الجواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی،

    عدالت نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت لینے کا آرڈر چیلنج کر دیا ہے،مریم نواز کی ای سی ایل میں نام کے خلاف درخواست پرجمعرات کو سماعت ہوگی،اس کیس کو بھی جمعرات کو سنیں گے.

    مریم نواز کا نام ای سی سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے2 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کابینہ کی ریویو کمیٹی درخواست گزار کے کیس پر کل فیصلہ کردے گی جس پر عدالت نے کہا کہ جوبھی فیصلہ ہوتاہےاس سے متعلق درخواست گزار کو آگاہ کیاجائے،

    اس سے قبل مریم نواز نے 7 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں ایل سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست جمع کروائی تھی۔ جس کے بعد 9 دسمبر کو جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حکومت کی نظرثانی کمیٹی کو 7 روز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظرثانی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی تھی۔

    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔

    لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    مریم نواز کو والد نواز شریف کی تیمار داری کے لئے ضمانت منظور کی گئی تھی تا ہم نواز شریف  لندن جا چکے ہیں،  لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ، مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت کے پاس ہے مریم پاکستان میں ہیں اور اب وہ لندن جانا چاہتی ہیں

  • اب کس کی گرفتاری کی دھمکی دی جا رہی ہے؟ مریم اورنگزیب بول پڑیں

    اب کس کی گرفتاری کی دھمکی دی جا رہی ہے؟ مریم اورنگزیب بول پڑیں

    اب کس کی گرفتاری کی دھمکی دی جا رہی ہے؟ مریم اورنگزیب بول پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے سپاہی ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں،نوازشریف اور عوام کے سپاہیوں کو گرفتار کیاجارہا ہے،نیب خود کہہ رہی ہے کوئی کک بیک کوئی کرپشن موجود نہیں ہے،نیب کے پاس احسن اقبال کےخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں تھا،عدالت میں وہی کہانی سنائی گئی توکئی ماہ سے سنائی جارہی ہے،احسن اقبال پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگایاگیا،

    احسن اقبال کی عدالت پیشی،وکیل صفائی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ نیب پراسیکیوٹر پریشان

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم یہ بتادیں ایکنک اور سی ڈبلیو پی کیا ہوتا ہے؟،وزیراعظم یہ بتادیں پارلیمان سے منظوری کیسے ہوتی ہے؟پیپلزپارٹی دور کے منصوبےمیں احسن اقبال سے تفتیش کی جارہی ہے،لیگی رہنماوَں نے پاکستان کے عوام کو اندھیروں سے نکالا اور سی پیک دیا،لیگی رہنماوَں نے پاکستان سے دہشت گردی ختم کی،کنٹینر پرکھڑے ہونے والوں نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا،احسن اقبال کو روزگار نہ ہونے پرگرفتار کیاگیا،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ احسن اقبال جب جب ایم این اے بنیں گے تب تب نارروال میں ترقی آئےگی،عوام کے حقوق کیلئے کھڑے ہونے پرگرفتارکیاجارہا ہے،احسن اقبال اور ن لیگ حکومت کی نالائقیاں عوام کے سامنے لاتی ہے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے ساتھ کیا ہورہاہے؟نوجوانوں سے امید چھینی جارہی ہے،ملک میں کاروباربند ہے،بی آرٹی کی تحقیقات روکنے کی کوشش کی جارہی ہے،عوام کی خدمت کرنے والے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،ایک اور گرفتاری کیلئےدھمکایاجارہا ہے،بیوروکریسی کو حراساں کیاجارہا ہے،

  • نواز شریف نے بزدار سرکار سے رابطہ کر لیا

    نواز شریف نے بزدار سرکار سے رابطہ کر لیا

    نواز شریف نے بزدار سرکار سے رابطہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی سزامعطلی اوربیرون ملک قیام میں اضافےکامعاملہ ، نوازشریف اوراہلخانہ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب میں درخواست دے دی گئی، عدالت نےمزیدریلیف کیلئے حکومت پنجاب سے رجوع کی ہدایت کی تھی، نواز شریف نے ضمانت کی مدت میں توسیع کیلئےدرخواست دائر کر دی.

    نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب درخواست کے ساتھ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ لگائی گئی ہیں،درخواست نوازشریف کے اہلخانہ اور وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کا بیرون ملک علاج جاری ہے، نوازشریف بیماری کے باعث وطن واپس نہیں آسکتے،

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضمانت کا آج آخری روز ہے،نواز شریف کی 8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت آج ختم ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر ضمانت منظورکی تھی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا 8 ہفتے کیلئے معطل کردی تھی،،عدالت نے 20لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا تھا،عدالت نے کہا تھا کہ آٹھ ہفتے پورے ہونے پر مزید ضمانت چاہئے ہو تو پنجاب حکومت سے رجوع کریں،

    خیال رہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کے بعد نواز شریف کو علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تاہم ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا تھا کہ انھیں زیادہ بہتر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف کی صحت سے متعلق تذکرہ ہوا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کو وطن واپسی یقینی بنانے کی درخواست دائر کی جائے۔

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان گزشتہ روز ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں معروف ڈاکٹرز معائنہ کر چکے ہیں جبکہ معالجین کی تجویز پرنواز شریف کی گھر میں فزیو تھراپی کے سیشن بھی کئے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ‏نوازشریف کا علاج سینٹ تھامس اسپتال لندن کےمعالجین کررہے ہ یں،‏معالجین میں ماہرین امراض قلب اور خون شامل ہیں،‏ابتدائی طورپر پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات تشخیص کرنی ہیں،

  • احسن اقبال کا جسمانی ریمانڈ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    احسن اقبال کا جسمانی ریمانڈ، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    احسن اقبال کا کتنے روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نےاحسن اقبال کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا،عدالت نے لیگی رہنما احسن اقبال کو6جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت کے باہر موجود تھے، احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بھی گفتگو کی.

    احسن اقبال کی عدالت پیشی،وکیل صفائی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ نیب پراسیکیوٹر پریشان

    وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، نیب کو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟تمام اجلاس کے منٹس موجود ہیں، سارا ریکارڈ وہیں ہے، اگر نیب کواحسن اقبال سے تفتیش کرنی ہے تو بلا کر تفتیش کرے،

    پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ احسن اقبال نے نے پی سی ون اپنی نگرانی میں اپروو کیا،احسن اقبال نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، پنجاب حکومت سے ریکارڈ مانگا ہے جسے احسن اقبال سے کنفرنٹ کرانا ہے،احسن اقبال نے کہا کہ مجھ پر کمیشن یا کک بیکس کا کوئی الزام ہے؟ پراسیکیوٹر نیب ہاں یا نہ میں بتائیں،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے خزانے کو نقصان پہنچانا بھی کرپشن ہے،

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔