Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں‌ ہو گی کمی، کپتان کے معاشی اقدامات پر آئی ایم ایف بول پڑا

    پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں‌ ہو گی کمی، کپتان کے معاشی اقدامات پر آئی ایم ایف بول پڑا

    پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں‌ ہو گی کمی، کپتان کے معاشی اقدامات پر آئی ایم ایف بول پڑا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف رمریزریگو نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کیے،پاکستان نےپہلی سہ ماہی میں اہداف حاصل کیے،گزشتہ ہفتےایگزیکٹو بورڈنےمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا،پاکستان کو پاورسیکٹرمیں گردشی قرض کا سامنا ہے،پاکستان میں افراط زرکی شرح میں ٹھہراوَآگیاہے،آئی ایم ایف مشن چیف نے مزید کہا کہ مارکیٹ اورسرمایہ کاروں کااعتمادبحال ہورہاہے،پاکستان کو اسٹرکچرل اصلاحات پر زوردینا ہو گا،

    آئی ایم ایف نے ہمارے معاشی ایجنڈے کی حمایت کی ہے، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر مریم نواز بھی بول پڑیں

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ جائزہ کے بعد مشن چیف رمریز ریگو اور آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کے درمیان کانفرنس کال ہوئی۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کا جائزہ لیا گیا،گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے معاشی صورتحال کا جائزہ لیاتھا۔آئی ایم ایف مشن چیف رمریز ریگو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پہلی سہہ ماہی میں بیرونی شعبہ، زرمبادلہ کے ذخائر کے اہداف حاصل کیے،ایکسچینج ریٹ مستحکم ہونے کے باعث آئندہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی جبکہ پاکستان کی معاشی ٹیم پروگرام کے باقی اہداف حاصل کرنے میں کمٹڈ ہے۔ پاکستان کو پروگرام میں رہتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحاتی کی طرف بڑھنا ہو گا،پاکستان کو پروگرام میں رہتے ہوئے ٹیکس ریونیو کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے،پروگرام کے مطابق پاکستان کی جانب سے انفراسٹرکچر، ترقیاتی اخراجات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

  • احسن اقبال کی ہو گی عدالت پیشی، نیب کتنے ریمانڈ کی کرے گا استدعا؟ اہم خبر

    احسن اقبال کی ہو گی عدالت پیشی، نیب کتنے ریمانڈ کی کرے گا استدعا؟ اہم خبر

    احسن اقبال کی ہو گی عدالت پیشی، نیب کتنے ریمانڈ کی کرے گا استدعا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ن لیگی رہنما احسن اقبال کو 11 بجے احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش کیا جائے گا،احسن اقبال کواحتساب عدالت اسلام آباد نمبر ایک میں پیش کیا جائے گا،نیب کی جانب سے لیگی رہنمااحسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ، ن لیگی کارکنان کی عدالت آمد متوقع ہے ان کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی.،نیب احسن اقبال کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا، نیب نے نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ میں بے ضابطگیوں کے الزام میں احسن اقبال کو گرفتار کیا تھا۔ احسن اقبال کی گرفتاری کے احکامات چیئرمین نیب نے جاری کیے تھے جن کی تعمیل کی گئی ہے،

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں  نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی کو احسن اقبال کی گرفتار ی سے متعلق آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نیب نے خط لکھ دیا،

  • شہباز شریف کے لئے بڑی مشکل،عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف کے لئے بڑی مشکل،عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف کے لئے بڑی مشکل،عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف کی 7 جنوری کواحتساب عدالت نے طلب کر لیا،عدالت نے حکم دیا کہ شہباز شریف ذاتی طور پر حاضر ہوں،شہبازشریف آشیانہ ریفرنس میں مسلسل غیرحاضرہیں،شہبازشریف کی عدم پیشی سے کارروائی  متاثرہورہی ہے،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    آشیانہ ریفرنس میں شہبازشریف سمیت 10 ملزمان پرفردجرم عائد ہے، شہباز شریف نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں،

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم پر مطمئن نہیں کر سکی ہے، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے

    نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 15 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا، جن میں ماڈل ٹاؤن میں 96 اور87 ایچ کی 10 کنال کی رہایش گاہیں، چنیوٹ میں 180 اور 209 کنال زمین، ایبٹ آباد، ڈونگا گلی میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے فیز 5 میں 10،10 مرلے کے 2 گھروں کی جائیداد، پیر سوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جب کہ نو کمپنیوں میں شئیرز شامل ہیں۔

    نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

  • مصطفیٰ کمال کو ملی سندھ ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری

    مصطفیٰ کمال کو ملی سندھ ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری

    مصطفیٰ کمال کو ملی سندھ ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ کمال سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے مصطفیٰ کمال اورافتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کردی،دیگر ملزمان میں محمد داؤد ،نشاط علی، ممتاز حیدر ،محمد عرفان، فضل الرحمان،محمد رفیق اور نذیرشامل ہیں.

    سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

     

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت ہو گی یا نہیں؟ سب فیصلے کے منتظر

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت ہو گی یا نہیں؟ سب فیصلے کے منتظر

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کی ضمانت ہو گی یا نہیں؟ سب فیصلے کے منتظر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آج سنایا جائے گا،لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، دوران سماعت اینٹی نارکوٹکس فورس کے پرا سیکیو ٹر کی طرف سے استدعا کی گئی ،عدالت ہمیں ڈائریکشن جاری کر دے ہم ایک ماہ میں مقدمہ کا ٹرائل مکمل کر لیں گے، اگر رانا ثناءاللہ بے قصور ہوئے تو ٹرائل میں بری ہو جائیں گے، رانا ثناءاللہ کے وکلا ءنے موقف اختیار کیا رانا ثنااللہ کوحکومت پر تنقیدکرنے پرانتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثنااللہ کوحکومت کی جانب سے دی گئی سکیورٹی وقوعہ سے تیرہ رو ز قبل واپس لے لی گئی،رانا ثنااللہ سے منشیات برآمدگی کے وقت کی کوئی ویڈیو یا تصویر موجود نہیں،رانا ثناء اللہ کی اے این ایف کے تھانے میں سلاخوں کے پیچھے گرفتاری کی تصویر جاری کی گئی،دعوے کے برعکس رانا ثناء اللہ کی مال مسروقہ کیساتھ تصویر جاری نہیں کی گئی،ساڑھے اکیس کلو وزنی سوٹ کیس راناثناء اللہ سے برآمد کرنے کاالزام لگایا گیا ،قانون کے برعکس موقع پرتعین نہیں کیا گیا کہ سوٹ کیس میں کیا تھا،گرفتاری کے وقت قبضے میں لی گئی چیزوں کو موقع پر میمو میں درج نہیں کیاگیا،جائے وقوعہ پرنقشہ بنانے کی بجائے اگلے دن نقشہ بنایا گیا جو الزامات کومشکوک ثابت کرتا ہے،رانا ثناء اللہ کے وکلاءنے کہا ایف آئی آر میں 21 کلو گرام ہیروئن سمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اسکا وزن 15 کلو گرام ظاہر کیا گیا، رانا ثناءاللہ اس سے قبل ہی فتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا پھر بے بنیاد مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا،

    اگر ہم ذاتیات پر اتر آتے تو رانا ثناء اللہ…………..شہریار آفریدی نے کیا کہہ دیا

    میرے سامنے کبھی کسی نے یہ "کام” نہیں کیا، رانا ثناء اللہ نے کیا کہہ دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    عدالت نے پوچھا کہ ہائیکورٹ میں پہلے دائر کی گئی درخواست ضمانت کا آرڈر بتائیں، وکلاءنے کہا وہ درخواست اسلئے وا پس لی تھی کہ سیف سٹی اتھارٹی کی فوٹیجز مل گئی تھیں،فوٹیجز کی صورت میں نئی گراﺅنڈ بن گئی تھی اسلئے درخواست واپس لی،جسٹس چودھری مشتاق احمد نے کہا 2 دفعہ ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر ہو چکی ہے؟ ملزم کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا جی 2 بار درخواستیں دائر کیں،رانا ثناءاللہ کیخلاف کیس میں فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ملزم کے دوسرے وکیل سید زاہد بخاری نے عدالت کو ایف آئی آرکے مندرجات سے آگاہ کیا اور بتایا کہایف آئی آر کے مطابق اے این ایف تھانہ سے 22 کلو میٹر دور روای ٹول پلازہ پر رانا ثناءاللہ کو روکا گیا، ان کی گاڑی میں ڈرائیور عامر رستم اور فرنٹ سیٹ پر عامر فاروق موجود تھے، ملزم عثمان احمد، محمداکرم، سبطین ڈبل کیبن ڈالے میں موجود تھے، اے این ایف حکام ایف آئی آر کے مطابق سوا 4 بجے تھانے پہنچے، ایف آئی آرکے مطابق ہیروئن مو قع پر برآمد نہیں ہوئی بلکہ تھانے میں جا کر ملزمان کے سامنے سوٹ کیس سے ہیروئن نکالنے کا عمل تحریر کیا گیا، وکیل نے مزید کہا وقوعہ سے قبل رانا ثناءاللہ نے کچھ بیان دیئے جس میں انہوں نے اپنی گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا، عدالت نے کہا کیا اخباروں کے تراشے اس موقع پر زیر غور آ سکتے ہیں؟ جو کالم پیش کیا جارہا ہے وہ یہ تو 4 جولائی جبکہ مقدمہ یکم جولائی کا ہے؟ اخباری کالم تو کیس میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا، سید زاہد بخاری ایڈووکیٹ نے کہا آپ دیکھ لیں تسلیم کرنا نہ کرنا عدالت کے اختیار میں ہے، حامد میر، اعزاز سید اور حسن نثار نے اپنے کالموں میں ساری کہانی بتائی ہے، عدالت نے کہا نہیں تو کیا آ پ ان صحافیوں کو بطور گواہ عدالت میں پیش کریں گے؟ وکیل نے کہا حسن نثار، اعزاز سید اور حامد میر رانا ثناءاللہ کی طرف سے بطور گوا پیش ہونگے، ان تمام صحافیوں نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے اگر ضرورت ہوئی تو وہ پیش ہونگے، آج تک کوئی بھی ویڈیو سامنے نہیں آئی،رانا ثناءاللہ نے 8 سال قانون کی وزا ر ت سنبھالی ہے، کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کی،

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    اے این ایف کے پرسیکیوٹر نے کہا رانا ثناءاللہ کی دوسری درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں ، ہائیکو ر ٹ میں پہلے دائر درخواست میں موجود ہ درخواست والی ہی گراﺅنڈز موجودہیں، اے این ایف ریاستی ایجنسی ہے حکومتی نہیں ، یہ ریاست کا مقدمہ ہے کسی حکو مت کا مقدمہ نہیں ، عدالت نے کہا وہ کہتے ہیں کہ آپ نے افغانوں کا ریمانڈ نہیں لیا گیا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا، پراسیکیوٹر نے کہا منشیات برآمدگی ازخود ایک جرم ہے اور رانا ثناءاللہ سے یہ منشیات برآمد ہوئی ہیں، اسی وجہ سے دوسرے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا گیا، عدالت کے استفسار پر بتایا گیا رانا ثناءاللہ کیخلاف کل 6 افراد گواہ ہیں جن میں مدعی، ریکوری میمو بنانے والا اور دیگر لوگ شامل ہیں،رانا ثناء اللہ کا جرم ناقابل ضمانت ہے، اینٹی نارکوٹکس قانون کی دفعہ 9 سی کے مقدمہ میں موت کی سزا ہے، رانا ثناء اللہ کے وکیل احسن بھون نے کہا پراسکیوشن نے ابھی تک یہ ثابت نہیں کیا رانا ثناء اللہ سے منشیات برآمد ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا منشیات کی کیمیکل کی تجزیاتی رپورٹ آ چکی ، وکیل صفائی منشیات برآمدگی کے سوا تمام وقوعہ کی کارروائی کو تسلیم کرتے ہیں، اے این ایف کی ساکھ پر کبھی بھی شک نہیں کیا جاسکتا، پولیس کیسز میں ایسا ہوتا ہے جہاں اپنی طرف سےمنشیات ڈال دی جاتی ہیں، ٹرائل کورٹ نے غیرقانونی طور پر ویڈیو ریکارڈ طلب کیا۔عدالت نے فریقین کی بحث مکمل ہونے پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج 24دسمبر کو دوپہر 2بجے سنایا جائیگا۔

  • احسن اقبال کی گرفتاری، جاوید ہاشمی نے حکومت پر لگایا سنگین الزام

    احسن اقبال کی گرفتاری، جاوید ہاشمی نے حکومت پر لگایا سنگین الزام

    احسن اقبال کی گرفتاری، جاوید ہاشمی نے حکومت پر لگایا سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی گرفتاری انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے، اب واضح ہو گیا ہے کہ جو بھی عوامی بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھائے گا اسے نیب اٹھا لے گا۔ اس طرح کی بدترین انتقامی کارروائیاں تو کسی ڈکٹیٹر کے دور میں بھی نہیں ہوئیں۔ نیب کے چیئرمین کو اسکینڈل کے ذریعے حکومت نے بلیک میل کر رکھا ہے جس سیاسی مخالف کو گرفتار کرانا ہو چئیرمن نیب حکم پورا کرنے پر مجبور ہیں۔

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ مشرف نے نیب سیاسی جماعتوں کی توڑ پھوڑ کے لئے بنایا تھا اور اب یہ انتقامی کارروائیوں کی نت نئی اشکال سامنے لا رہا ہے۔ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ نیب کو نظر نہیں آتے۔ اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ایک بار چئیرمن نیب سے مل کر وہ لسٹ لے لیں جو کہ حکومت نے اسے دی ہوئی ہے تاکہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما مشترکہ گرفتاری پیش کر سکیں۔ ان گرفتاریوں سے اپوزیشن جماعتوں کو نہ تو ڈرایا جا سکتا ہے اور نہ جھکایا جا سکتاہے بلکہ حکومت کے گھناونے چہرے سے نقاب الٹ رہے ہیں۔

    جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ہ نیب احتساب کا ادارہ بننے کے بجائے انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔ حکومت یاد رکھے کہ اگر ڈکٹیٹرز ہمیں انتقامی کارروائیوں سے نہیں پا سکا تو مجبور نیب ہمارا کیا بگاڑ سکتا ہے۔ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کے پہاڑ توڑنے والے عوامی توجہ ہٹانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، انتقامی کارروائیوں سے عوام اور اپوزیشن کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، اب وہ وقت آنے والا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان لائنوں میں لگ کر گرفتاریاں دیں گے اور جیلوں میں جگہ نہیں ہوگی،

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی کو احسن اقبال کی گرفتار ی سے متعلق آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نیب نے خط لکھ دیا،

  • جج ویڈیو سیکنڈل ،مریم نواز نے سب کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، عظمیٰ بخاری کی بھی طلبی

    جج ویڈیو سیکنڈل ،مریم نواز نے سب کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، عظمیٰ بخاری کی بھی طلبی

    جج ویڈیو سیکنڈل ،مریم نواز نے سب کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں، عظمیٰ بخاری کی بھی طلبی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو جج ویڈیو اسکینڈل میں 30 دسمبر پیر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس میں ہدایت کی گئی ہے کہ عظمیٰ بخاری ایف آئی اے زونل آفس لاہور میں 4 بجے پیش ہوں۔

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کو بھی ایف آئی اے نے 27 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

    ویڈیو سیکنڈل، جج کی ویڈیو کس نے بنائی ؟ آخر گرفتار ہو ہی گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

  • مراد سعید کو "بلایا” تو وہ "بھاگ” گئے، پلوشہ خان نے لگایا شرمناک الزام

    مراد سعید کو "بلایا” تو وہ "بھاگ” گئے، پلوشہ خان نے لگایا شرمناک الزام

    مراد سعید کو "بلایا” تو وہ "بھاگ” گئے، پلوشہ خان نے لگایا شرمناک الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان آدھے گھنٹے میں تین پرچے پاس کرنے والے مراد سعید کو آگے کرنے کے بجائے خود سامنے آئیں۔جب سے مراد سعید وزیر بنے ہیں، محکمہ ڈاک کو مزید نو ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے،

    پلوشہ خان نے مزید کہا کہ جب مراد سعید کو قائمہ کمیٹی نے اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لئے بلایا تو یہ بھاگ گئے۔ مراد سعید پی ٹی آئی کا وہ قابل سپوت ہے جسے گرمیوں کی تعطیلات میں پشاور یونیورسٹی نے ڈگری جاری کی۔مراد سعید بلاول بھٹو کی تقریر پر ردعمل سے قبل بتائیں کہ انہوں نے آسٹریلیا میں پکڑے گئے اپنے ابو کی بچا ؤمہم کیسے چلائی؟

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک قوم مراد سعید کے 200 ارب ڈالرز کا شدت سے انتظار کررہی ہے,عمران خان فردوس عاشق اعوان اور شیخ رشید کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں،  شیخ رشید ملک کے تمام سیاست دانوں کو کٹھ پتلی اس لئے سمجھتے ہیں کہ خود ایسے ہیں،شیخ رشید کی مثال اس چور کی طرح ہے کہ جو بھانڈہ پھوٹنے پر شور مچاکر کہے کہ پوری دنیا چور ہے،  آج کل شیخ رشید ملک کے ہر سیاست دان کو اپنی طرح لانچ کیا ہوا کٹھ پتلی قرار دے کر اپنا احساس محرومی ظاہر کررہے ہیں،آصف علی زرداری جمہوریت کے علمبردار ہیں ، شیخ رشید کو سیاسی طور زندہ رہنے کیلئے آصف زرداری کا نام لینا پڑتا ہے ، سیاست میں سلیکٹرز کے خاتمے سے شیخ رشید جیسے یتیم ہو جائیں گے

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پلوشہ خان نے مزید کہا کہ فردوس صاحبہ آپ نے صحیح کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والا ذلیل ورسوا ہوجاتا ہے،یہ مشہور ہے کہ فردوس عاشق اعوان تو سرکاری دفتروں میں استعمال ہونے والے برتن بھی اپنے گھر لے جاتی ہیں ,فردوس عاشق اعوان قوم کو کیوں نہیں بتاتیں کہ ان کے قبضے سے پولیس نے 12 سرکاری بسیں کیوں برآمد کی تھیں، سرکاری بسوں کو ذاتی استعمال میں لانے والی فردوس عاشق اعوان اپنا حساب کب دیں گی؟ 

    ابو بچاؤ مہم اب کون چلا رہا ہے؟ بلاول نے ٹویٹر پر کس کو ٹیگ کر دیا؟

    کرپشن کیسز میں سزائے موت کیوں نہیں؟ بلاول کیوں بھول گئے، سینیٹر فیصل جاوید اپوزیشن پر برس پڑے

    پلوشہ خان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی کارکردگی صفر رہی ہے۔ اس کے پاس عوام کی خدمت کے لئے کوئی ٹھوس پروگرام نہیں ہے اس لئے وہ ہڑپہ کے پرانے قبرستان سے ملنے والی ممی فردوس عاشق اعوان کو بدزبانی کے لئے سرکاری طور پر میڈیا میں لایا جاتا ہے

  • جنہوں نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں درد تو ہو گا، فردوس عاشق اعوان کی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے بعد بریفنگ

    جنہوں نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں درد تو ہو گا، فردوس عاشق اعوان کی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے بعد بریفنگ

    جنہوں نے گاجریں کھائیں ان کے پیٹ میں درد تو ہو گا، فردوس عاشق اعوان کی مشترکہ مفادات کونسل اجلاس کے بعد بریفنگ.
    2020ءملکی معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

    اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) مشترکہ مفادات کونسل نے نیٹ ہائیڈل کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے، پانی کی منصفانہ تقسیم کے لئے ٹیلی میٹری نظام نصب کرنے، تیل کی تلاش و پیداوار کی پالیسی کی منظوری، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کو دینے اور اوگرا آرڈیننس 2002ءمیں ترمیم کی منظوری دی ہے۔

    پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 41 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے شرکاءکو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس پر تمام حل طلب معاملات کو مشاورت سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے میں مدد ملتی ہے اور صوبوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے وفاق کو مستحکم اور عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بحثیت وزیرِ اعظم ان پر پاکستان کے عوام اور تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ہے جس کو نہایت خلوص سے پورا کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے مفاد اور خصوصاً پاکستان کے عوام کے مفاد کے لئے تمام صوبائی وزرا اعلیٰ سیاسی نظریات سے بالاتر ہوکر باہمی مشاورت سے ہر معاملے پر باہمی مشاورت سے لائحہ عمل تشکیل دیں تاکہ حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ جمہوریت میں بات چیت کے ذریعے معاملات کا حل اور مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے ضمن میں عوام کی نظریں اپنے منتخب نمائندوں اور منتخب کردہ حکومتوں پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ضروری ہے کہ ملکی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے عوام کی بہتری کے لئے مل کر کام کیا جائے۔ اجلاس کے آغاز میں مشترکہ مفادات کونسل کے گزشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ اجلاس کو نیٹ ہائیڈل منافع اور اس ضمن میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے اے جی ایم قاضی فامولے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے میں دستور کی متعلقہ شق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو زمینی حقائق، مالی اور دیگرعوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے مستقبل کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرے گی۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سفارشات مرتب کرتے ہوئے اس امر کو مدنظر رکھا جائے کہ نیٹ ہائیڈل منافع کے معاملے میں صوبوں کے جائز حقوق کا تحفظ ہو اور اس معاملے کا قابل عمل حل نکالا جائے۔

    انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں پانی کے وسائل کی تقسیم کے حوالے سے اٹارنی جنرل کی سفارشات پیش کیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پانی کے وسائل کی تقسیم نہ صرف منصفانہ ہو نی چاہیے بلکہ تمام صوبوں کے عوام کو اس بات کا پختہ یقین ہو کہ پانی کے وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی کے تقسیم کے معاملے میں قانونی ماہرین اور پانی سے متعلقہ تکنیکی ماہرین ملکر سفارشات مرتب کریں۔ کمیٹی ایک ماہ میں سفارشات مرتب کرکے مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پانی کی مقدار جاننے کے لئے ٹیلی میٹری نظام کی جلد از جلد تنصیب یقینی بنائی جائے گی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سی آربی سی (چشمہ رائٹ بنک ) کنال خیبر پختونخوا کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ چار ہفتوں میں اس منصوبے کے تخمینوں کا جائزہ لے کر پی سی ون سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ ماضی میں نیٹ ہائیڈل پرافٹس کی مد میں صوبوں کو ادائیگیوں کے لئے واپڈا کی جانب سے 105ارب روپے کے قرض پر واجب الادا سود کی ادائیگی کے ضمن میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ ارب روپے کی اس رقم کو نیپرا کے ٹیرف کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ چشمہ جہلم لنک کنال پر 25 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے معاملے پر ارسا کی جانب سے این او سی کے معاملے پر صوبہ سندھ کے تحفظات پر گفتگو کرتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چشمہ لنک کنال پر مذکورہ پاور پلانٹ کی تعمیر اور اس بجلی کی قیمت وغیرہ جیسے پہلوﺅں کا توانائی کے شعبے میں25 سالوں کی منصوبہ بندی کے تناظر میں تفصیلی جائزہ لیا جائے۔اس ایجنڈے کو اگلے اجلاس تک موخر کر دیا گیا۔ چئیرمین اور ممبر واپڈا کی تقرری کے حوالے سے قواعدو ضوابط پر غور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ چئیرمین واپڈا کی تقرری وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پالیسی کی سطح پر واپڈا بورڈ میں تمام صوبوں کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اور چئیرمین کے عہدے کے لئے تمام صوبوں کو موقع ملنا چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا جیسے اہم قومی ادارے کی سربراہی (چیف ایگزیکٹو) کے لئے قابل ترین فرد کا انتخاب کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے واپڈا کے قانون میں ترمیم کی جائے گی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اجلاس میں پٹرولیم (تلاش و پیداوار) پالیسی 2012 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ ان ترامیم کی رو سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جہاں ایکسپلوریشن کے لائسنسز میں توسیع کی شق ڈالی گئی ہے وہاں اس عمل میں صوبوں کوبھی اس عمل میں شراکت دار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل این جی کی امپورٹ کے معاملے میں صوبہ سندھ کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل این جی کے معاملے میں سندھ کے بیشتر تحفظات حل کیے جا چکے ہیں۔ ایل این جی کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 158اور ایل این جی کی بطورگیس یا پٹرولیم پراڈکٹ تعین کرنے کے لئے معاون خصوصی ندیم بابر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ معاملات بات چیت کے ذریعے طے کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ معیار کا تعین (اسٹینڈرڈز) وفاقی سطح پر کیا جائے گا اور اس عمل میں تمام صوبوں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ معیار پر عمل درآمد کو صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد کاروباری برادری کی مشکلات کو دور کرنا ہے۔

    معاون خصوصی نے بتایا کہ اجلاس میں حویلی بہادر شاہ (1230 میگاواٹ) اور بلوکی پاور پلانٹ (1223 میگاواٹ) کی نجکاری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آبادی میں اضافے پر کنٹرول کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر قائم ٹاسک فورس کی اب تک پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کی طرف سے باقاعدہ طور پر صدر پاکستان کو گزارش کی گئی کہ وہ وفاقی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کے گذشتہ فیصلوں پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کے شعبے میں ملک بھر میں یکساں معیار کو یقینی بنانے کے ضمن میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کلیدی کردار پر تمام صوبوں میں اصولی اتفاق پایا جاتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکساں تعلیمی اور تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کے لئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے چئیرمین ہائر ایجوکمیشن کو ہدایت کی کہ یونیورسٹیوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے جامع سفارشات پیش کی جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ صحت اور آبادی کے منصوبوں کی فنڈنگ کے ایجنڈے پر غور کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ان منصوبوں میں نیشنل پروگرام فار فیملی پلاننگ اینڈ پرائمری ہیلتھ کیئر (لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام)، نیشنل میٹرنل، نیونیٹل اینڈ چائلڈ ہیلتھ پروگرام، ایسکپینڈڈ پروگرام آن امیونائزیشن، رول بیک ملیرئیل کنٹرول پروگرام، نیشنل ٹی بی پروگرام، نینشنل پروگرام فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف بلائنڈنس، نیشنل پروگرام فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ایقئین پینڈیمک انفلوئنزا، پرائم منسٹر پروگرام فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف ہیپا ٹائٹس، پاپولیشن ویلفیئر پروگرام جیسے پروگرام شامل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ صحت کے شعبے میںدرپیش چیلنجز اس بات کے متقاضی ہیں کہ چاروں صوبائی وزرائ، صوبائی ہیلتھ سیکرٹریز اور قومی سطح پر قائم کردہ ہیلتھ ٹاسک فورس باہمی مشاورت سے صحت کے معاملے میں قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان مرتب کریں تاکہ عوام کی صحت کو لاحق خطرات بشمول بڑی بیماریوں کے خلاف جامع لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ چند دنوں میں اس سلسلے میں پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرتب کی جانے والی سفارشات کو آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں کے ودہولڈنگ ٹیکس اور پانچ فیصد سروسز چارجز کی مد میں فیڈرل گورنمنٹ کی جانب سے کٹوتیوں کے حوالے سے بلوچستان کے تحفظات کو حل کیا جائے گا۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں صوبائی حکومتوں کے اکاﺅنٹ سے ایف بی آر کی جانب سے کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سابق ادوار میں صوبہ سندھ اور پنجاب کے اکاﺅنٹ سے کی جانے والی کٹوتی کا معاملہ عدالت میں زیر التواہے۔ عدالت کے فیصلے کی روشنی میں مزید اقدام کیے جائیں گے۔ تاہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت آپس میںاس معاملے کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ایل پی جی پر رائلٹی کا تعین گیس سیل پرائس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ ماضی میں دی جانے والی کنسیشن پر رائلٹی کے تعین کا فیصلہ صوبائی حکومتوں اور متعلقہ کمپنیوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 158اور172(3) کی تشریح کے حوالے سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی غرض سے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں قابل تجدید ذرائع سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے پالیسی 2019کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس نے قابل تجدید انرجی کے حوالے سے پالیسی کی اصولی منظوری دی۔ اجلاس میں اوگرآرڈیننس 2002 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کو صوبوں کے حوالے سے تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس ضمن میں مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں 140سے زائد ملکوں میں رائج نظام کو دیکھا گیا ہے۔ ان تمام ملکوں میں اولڈ ایج اور بزرگ شہریوں کی ویلفیئر کے معاملات کو وفاقی حکومت کی سطح پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں لیبر کے حقوق کے تحفظ پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اختیارات کی منتقلی پر پختہ یقین رکھتے ہیںتاہم لیبر کی ویلفیر اور پینشن کے معاملات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ان کو مرکزی حکومت کی سطح پر دیکھا جائے تاکہ ان ملازمین جنہوں نے اپنی عمر کے بہترین حصے میں ملک کے مختلف حصوں اور مختلف صوبوں میں خدمات سرانجام دی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

    بعد ازاں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے تحمل سے تمام صوبوں کا نقطہ نظر سنا، عوام کی بہتر انداز میں خدمت وزیراعظم کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا کے باعث پولیو پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پرچی پر چیئرمین بننے والا بلاول عمران خان کو منتخب وزیراعظم نہیں مانتا، بلاول بھٹو دوہرے معیار پر چل رہے ہیں، وزیراعظم پیپلز پارٹی کے نہیں سندھ کے وزیراعلیٰ سے مل رہے تھے، وزیراعظم نے سب سے زیادہ وقت وزیراعلیٰ سندھ کو دیا، وزیراعظم کسی صوبے سے سوتیلی ماں کا سلوک نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، جنہوں نے گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں درد تو ہو گا، ہم نے قانون کو طاقت ور کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے، قانون اپنا راستہ خود بناتاہے،اسے کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ءملکی معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ہو گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

  • اسد قیصر سعودی عرب پہنچ گئے،سعودی عرب اور پاکستان کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    اسد قیصر سعودی عرب پہنچ گئے،سعودی عرب اور پاکستان کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    اسد قیصر سعودی عرب پہنچ گئے،سعودی عرب اور پاکستان کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سعودی عرب پہنچ گئے، انہوں نے سعودی عرب میں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین سے ملاقات کی جس میں سعودی شوریٰ کونسل اور قومی اسمبلی کے درمیان پارلیمانی روابط کے فروغ اور مسئلہ کشمیر کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عالم اسلام کو درپیش چیلنجز تبادلہ خیال کیاگیا اور سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ اور سپیکر کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالم اسلام میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہمیں مغرب میں اسلامو فوبیا جیسے بڑھتے ہوئے رحجان کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خطہ میں تمام تنازعات کا پرامن حل نکلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر جنوب ایشیاءکے امن کےلئے کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں چیرہ دستیوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات نے تمام بھارتی اقلیتوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ او آئی سی کو مسئلہ کشمیر کے حل اور مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا جیسے رحجان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے سعودی ہم منصب کو آئندہ سال کے اوائل میں عالمی کشمیر کانفرنس کے اسلام آباد میں انعقاد کے حوالہ سے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا اور کانفرنس کے انعقاد کے حوالہ سے سعودی عرب کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی آگاہ کرنے کا موقع ملے گا۔

    سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ محمد ابراہیم الشیخ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت اور شوریٰ کونسل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کو کشمیر میں اپنی چیرہ دستیاں بند کر دینی چاہئے اور کشمیریوں کو ان کا آئینی حق دینا چاہئے۔

    ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

    انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ او آئی سی مسئلہ کشمیر کے عالمی معاہدوں کے مطابق حل کےلئے بھارت پر دباﺅ ڈالنے کیلئے کردار ادا کر سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی شوریٰ کونسل کے سربراہ نے چند روز قبل پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران اسد قیصر نے کشمیر پر بین الپارلیمانی کانفرنس کے انعقاد کی تجویز دی تھی جسکی سعودی عرب نے تائید کی تھی، کشمیر پر بین الپارلیمانی کانفرنس اگلے برس 2020 کے ابتدائی ماہ میں ہو گی جس میں مختلف ممالک کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے، پاکستان اور سعودی عرب ملکر کشمیر کے حوالہ سے کانفرنس کی تیاریاں کر رہے ہیں، اسی ضمن میں اسد قیصر نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے