Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہم یہ کام کر کے رہیں گے،حکومت روک سکتی ہے تو روک لے، مولا بخش چانڈیو کی دھمکی

    ہم یہ کام کر کے رہیں گے،حکومت روک سکتی ہے تو روک لے، مولا بخش چانڈیو کی دھمکی

    ہم یہ کام کر کے رہیں گے،حکومت روک سکتی ہے تو روک لے، مولا بخش چانڈیو کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ بی بی شہیدکی برسی پرلیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دیناقابل مذمت ہے،بلاول بھٹواعلان کر چکے،ملک بھرسے جیالےاب پنڈی تو آئیں گے،جیالے لیاقت باغ جائیں گے حکومت روک سکے تو روک لے،

    مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عمران خان جان بوجھ کر ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہے ہیں جس اپوزیشن کےبغیرحکومت قانون نہیں بناسکتی اس کیخلاف کارروائیاں تیزکر دی گئیں،بلاول کو نیب کے نوٹس اورجلسے کی اجازت نہ دیناجان بوجھ کرفضاخراب کرنا ہے،احسن اقبال کوگرفتار کرکے بھی حکومت نے خود حالات بگاڑنے کی کوشش کی ہے،

    بلاول کی بڑی خواہش رہے گی ادھوری، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ صاف نظرآرہا ہےحکومت کاایجنڈا ملک میں افراتفری اورانتشارپھیلاناہے،خان صاحب انتشار  پھیلا کرمختار ِکُل بننا چاہتے ہیں خبردارکرتے ہیں کہ حکومت آگ سے کھیلنا بند کرے,آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت قانون سازی نہیں کرنا چاہتی۔

  • پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن متحرک

    پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن متحرک

    پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں، الیکشن کمیشن متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب اورسندھ میں غیرحتمی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 26دسمبر سے ہو گی،پنجاب کے 6کروڑ43لاکھ ووٹرزکیلئے 12,300ڈسپلے سینٹرزقائم کیے گئے،رائے دہندگان ابتدائی انتخابی فہرستوں کامعائنہ کرسکتے ہیں،ڈسپلے سینٹرزپرفہرستیں ایک ماہ تک آویزاں رہیں گی،شہری ووٹ کے اندراج کواپنے شناختی کارڈپردرج مستقل یاموجودہ پتا پریقینی بنائیں

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو الیکشن کروانے کا حکم جولائی میں دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،جس میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنی مدت پوری کرنے سے قبل نہیں ہٹایا جا سکتا، پنجاب حکومت نے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی کی ہے.عدالت نے بلدیاتی نمائندوں سے استفسار کیا کہ اب تک بلدیاتی نمائندوں نے عوام کے لئے کیا اقدامات کئے ؟

    عدالت نے حکومت کو کہا کہ الیکشن کااعلان کریں،یہ بلدیاتی نمائندے الیکشن میں حصہ لیں گے،سرکاری وکیل نے کہا کہ ابھی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کااعلان نہیں کرسکتے۔

    لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور،مسلم لیگ ن ناکام

    پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام، لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ نیا بلدیاتی نظام پنجاب اسمبلی سے منطور ہو چکا ہے، مسلم لیگ ن نے بل پیش کرنے کے موقع پر ایجنڈےکی کاپیاں پھاڑ دی تھیں اور بھر پور احتجاج کیا تھا، تحریک انصاف اس بل کے پاس ہونے کو بہت بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے . نئے ترمیمی بل کے تحت ناظمین اب چئیرمین کہلائیں گے، تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹس بنائی جائیں گی۔تحصیل کونسل چیئرمین اور میئر سٹی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات جماعتی بنیاد پر جبکہ ویلیج و نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

    مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراسمبلی سے منظور کردہ بلدیاتی نظام کوخیبر پختونخواکے نظام کا کاپی پیسٹ قراردے دیا .مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کے پی کے کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا،دونوں صوبوں کی آبادی اوررقبے میں واضح فرق ہے،نئے بلدیاتی نظام میں ماضی کی طرح کئی نقائص ہیں،چارہزاریونین کونسل کی جگہ 24 ہزارولیج اور پنچایت کونسلزبہت زیادہ ہیں ،ایسے نظام سے انتظامی ڈھانچے اور مالی اخراجات میں چھ گنا اضافی ہوگا ،کم ازکم آٹھ ارب روپے سالانہ اور دیگر اخراجات ضائع ہوں گے ،

  • بلاول کی بڑی خواہش رہے گی ادھوری، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بلاول کی بڑی خواہش رہے گی ادھوری، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بلاول کی بڑی خواہش رہے گی ادھوری، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بے نظیر کی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرجلسےکی اجازت نہیں دے سکتے،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کے لئے تیاریاں جاری کی ہوئی ہیں، پیللز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ ہم پنڈی آ کر جلسہ کریں گے، رائیونڈ اور پشاور میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا اب ہم دوبارہ پنڈی آ رہے ہیں.

    قبل ازیں بلاول زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں شہید بینظیر بھٹو کی برسی منانے کے لیے اجازت بھی نہیں دی جا رہی اور ریل گاڑی کی بکنگ کے حوالے سے روکا جا رہا ہے۔ آمرانہ طرز عمل سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔

    سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ۲۷دسمبر کو لیاقت باغ میں ہر صورت میں جلسہ کرے گی لیاقت باغ ایک عوامی جگہ ہے جس پر جلسہ کرنا ہرپارٹی کا سیاسی قانونی اور آیئنی حق ہے

  • احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لولیکن

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لولیکن

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے  ہیں آج پھر نیب نیازی گٹھ جوڑ سامنے آ گیا،بیرون ملک فارن فنڈنگ سے اس ملک کے خلاف سازش کی جارہی ہے، سیلکٹڈ وزیراعظم ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، ملک میں‌ ترقی رک گئی، روپیہ گر گیا، ملک کے اندر تمام لوگ بے روزگار ہو گئے ، احسن اقبال کی گرفتاری سے ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہم جھوٹے کو جھوٹا کہیں گے، ہمیں لڑنا آتا ہے، جو کرنا ہے کرو، اوروں کو گرفتار کرو، مسلم لیگ ن نواز شریف کی جماعت ہے یہ نہ جھکنے والی ، نہ ڈرنے والی ہے،

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ احسن اقبال نےشب وروزعوام کی خدمت کی،یہ منصوبہ پیپلزپارٹی کےدورمیں منظور ہوا، منصوبےمیں اربوں روپے ضائع ہورہےتھے،احسن اقبال کی گرفتاری سے(ن)لیگ دباؤمیں نہیں آئےگی,ملک کیخلاف سازش کرنےوالوں کوسازشی کہیں گے

    مریم اونگزیب نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کو کہتی ہوں کہ پشاور میں اربوں کے کھڈے نظر نہیں آتے، نیب ہر روز مریم نواز کے سٹے کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ پہنچ جاتی ہے تو اس کے لئے کیوں نہیں، ایک کھرب کے کھڈوں کا سٹے ہٹانے کے لئے نیب عدالت نے کیوں نہیں پہنچتی، نیب کے چیئرمین سیاسی گفتگو کرتے ہیں، وہ تمام لوگ جنہوں نے اس ملک کے ساتھ زیادتی کی وہ عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں. آج طاقت آپ کے پاس یہ صرف آپ سمجھتے ہیں ، طاقت اللہ کے پاس ہے، طاقت کے زور پر پاکستان کے عوام کے حقوق نہیں چھیننے دیں گے، ہم اسی طرح بولیں گے آپ نے جو کرنا ہے کر لیں، 15 ماہ سے یہ سلسلہ شروع ہے، کیا آپ لائق ہو گئے؟

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی کو احسن اقبال کی گرفتار ی سے متعلق آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نیب نے خط لکھ دیا،

  • تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    تین چھٹیوں کا اعلان ہو گیا،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مناسبت سے 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کا اطلاق صوبائی اداروں، ذیلی سرکاری محکموں اور بلدیاتی اداروں کے ماتحت چلنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

    سندھ حکومت نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔25 دسمبر کو سندھ کے سرکاری اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں میں تعطیل ہو گی۔سندھ میں 25 دسمبر کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔سندھ میں 24 دسمبر کوبھی شہدائے قمبر کی برسی پر عام تعطیل ہو گی۔ جب کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

    واضح رہے سندھ حکومت 2008 سے ہر سال 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے اور بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ یہ تقریب لیاقت باغ راولپنڈی میں ہوگی ،تقریب سے بلاول زردری بھی خطاب کریں گے

  • احسن اقبال کو عدالت کب پیش کیا جائے گا؟ نیب اعلامیہ جاری

    احسن اقبال کو عدالت کب پیش کیا جائے گا؟ نیب اعلامیہ جاری

    احسن اقبال کو عدالت کب پیش کیا جائے گا؟ نیب اعلامیہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر زکی ٹیم طلب کر لی احسن اقبال کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    احسن اقبال آج اسپورٹس سٹی کیس میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے.احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    نیب نے اسپیکرقومی اسمبلی کو احسن اقبال کی گرفتار ی سے متعلق آگاہ کردیا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نیب نے خط لکھ دیا،

  • اور احسن اقبال بھی گرفتار

    اور احسن اقبال بھی گرفتار

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو نیب راول پنڈی نے گرفتار کرلیا،احسن اقبال کو نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں آج نیب نے طلب کیا تھا،نیب راولپنڈی کی جانب سے احسن اقبال کو 23 دسمبر بروز پیر کو طلبی کا سمن جاری کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز احسن اقبال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ نیب کے بلوانے پر ضرور جائیں گے۔ سپورٹس سٹی منصوبہ میں کوئی کرپشن نہیں کی۔ میرا اس منصوبہ کے تعمیراتی کام سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کے بے بنیاد الزامات سے کردار کشی کی جا رہی ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ نارووال ہندوستان کا حصہ نہیں، پاکستان میں ہے۔ پشاور بی آر ٹی کے ہوتے کسی اور منصوبے کی تفتیش ایک مذاق ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نیازی کی فرمائش ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر لیڈر اندر کریں۔

    احسن اقبال کےخلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس مقدمہ گوجرانوالہ سےاسلام آبادمنتقل کر دیا گیا، چیئرمین نیب نے سیکشن 16اے کے تحت مقدمہ احتساب عدالت اسلام آبادبھیج دیا،نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس کاریکارڈاحتساب عدالت اسلام آبادمنتقل کردیا،عدالت نےسابق ڈی جی اسپورٹس بورڈاخترنوازسمیت 3ملزمان کوطلب کرلیا

    نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کا 30 کروڑ کا پروجیکٹ 3 ارب تک کیسے پہنچا نیب نے احسن اقبال کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، نیب پنڈی کو دستاویزات موصول ہو گئی ہیں اس میں ایف آئی اے بھی تحقیقات کر رہا تھا، نیب نے تحقیقاتی رپورٹ تحویل میں لے لی، 30 کروڑ کا پروجیکٹ 3 ارب تک کیسے پہنچا اس میں بے ضابچگیاں ہوئیں، نیب نے بیان بھی قلمبند کر لئے احسن اقبال کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی نیب نے حاصل کر لی ہیں

    اکاؤنٹس میں احسن اقبال کے تین بیٹوں، بیٹی اور اہلیہ کی تفیصلات نیب پنڈی کو موصول ہو چکی ہیں. پروجیکٹ کے حوالے سے ایف آئی اے میں جاری تحقیقات نیب نے اپنے سپرد لینے کا فیصلہ کیا ہے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا.

    مسلم لیگ ن کی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب ثابت کرے پہلی بارایم این اے بناتو اس وقت اثاثے زیادہ تھے یا آج؟ میڈیا میں کردار کشی کے ہتھکنڈوں سے مرعوب ہوں گے نہ حفاظتی ضمانت کرائیں گے ،عمران خان کی فرعونیت کا مقابلہ کریں گے،جیلیں ہمیں اپنے مقصد اور جدوجہد سے نہیں روک سکتیں،نیب اور ایجنسیز کو کہتا ہوں ایک روپے کی خردبرد ثابت کر دیں مان جاوں گا

  • خیبر پخونخواہ میں‌ کتنے والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا؟

    خیبر پخونخواہ میں‌ کتنے والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا؟

    خیبر پخونخواہ میں‌ کتنے والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 79 ہزار والدین ہی انسداد پولیو مہم میں بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    رواں برس صوبے میں 79 ہزار والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ،پشاور میں 42بچوں کے والدین کا انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکیا،مردان میں8ہزار722اورکرم میں6ہزار504بچوں کے والدین نے انکار کیا،شمالی وزیرستان سے 6 ہزار 343 اورصوابی سے 3ہزار 470 بچوں کے والدین نے انکار کیا،

    خیبرپختونخوامیں انسدادپولیو مہم کے دوران 67 لاکھ 47 ہزاربچوں کو قطرے پلانے کا ہدف تھا،ایک لاکھ 61 ہزار بچے مختلف وجوہات کی بنا پر حفاظتی قطرے پینے سے محروم رہے،82ہزار سےزائدبچے 3روزہ انسدادپولیومہم کےدوران گھروں میں موجودنہیں تھے

    خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا .

    دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے لکی مروت میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کے 3 سہولت کاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سرائے نورنگ کا رہائشی جمشید، شمالی وزیرستان کے خلیل اور حفیظ اللہ شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 19 دسمبر کو لکی مروت کی تحصیل نورنگ میں انسداد پولیو ٹیم پر خودکش حملہ ہوا تھا، تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو مہم جاری ہے ،پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ماضی میں بھی پولیو ٹیموں پر حملے ہوتے رہے جس کی وجہ سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

    بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

    سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے ملک میں پولیو اور ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا,ملک میں پولیواورڈینگی کی تشویشناک صورتحال ہے،اس نااہل حکومت کوپورا ایک سال دیا ،حکومتی سطح پرپولیومہم اورصحت و تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا گیا،اس وقت 65پولیو کے کیسز ہیں ،پولیو مہم کا بیڑا غرق ہوچکا ہے وفاق اورصوبائی حکومتوں کا آپس میں کوئی رابطہ نہیں،

    خیبر پختونخواہ میں انسداد پولیو مہم میں رکاوٹ پولیو سٹاف بن گیا

    پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈہ، سات تعلیمی اداروں کے خلاف کاروائی

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنےدورمیں پولیو پروگرام میں شفافیت لائے،ہمارے دور میں بھی پولیووائرس تھا لیکن ہم نے اس کومحدود رکھا،حکومت پولیواورڈینگی پربھی کمیشن بنائے اورذمہ داروں کا تعین کرے

  • پاکستان کے دو صوبوں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    پاکستان کے دو صوبوں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    پاکستان کے دو صوبوں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اوربلوچستان میں گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں، گیس کاذخیرہ بلوچستان کے ضلع قلات میں دریافت ہوا قلات کےعلاقے میں یہ پہلی دریافت ہے، ابتدائی نتائج کےمطابق قلات سے ایک کروڑ 7 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکل رہی ہے .

    سندھ میں ضلع خیرپورسے بھی گیس کی دریافت ہوئی ہے،ابتدائی نتائج کےمطابق خیرپورسے 2 کروڑ 86 لاکھ مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے.

    تیل وگیس کی تلاش میں ملی پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی

    20 ستمبر کو سندھ کے ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے علاقے کھورواہ کے مقام پر خام تیل اورگیس کے دوبڑے ذخائر دریافت ہوئے ہیں.نجی کمپنی یونائیڈ انرجی آف پاکستان سندھ میں تیل و گیس کے ذخائر تلاش کرنے کا کام کر رہی ہے،تیل اور گیس کے مزید ذخائرکی تلاش جاری ہے .

    واضح رہے کہ 17 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل وگیس کا ذخیرہ دریافت ہوا ہے , اوجی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 76بیرل تیل حاصل ہوگا ،کنویں سے یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی .

    سانگھڑ کے بعد شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی تیل و گیس کے ذخائر

    اگست میں بھی کوہاٹ میں ہی ایک اور مقام پر تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا تھا،اوجی ڈی سی ایل کے ماہرین نے ذخائرکی کھدائی اورتجزیہ کیا ،کوہاٹ میں کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی ،کنویں سےیومیہ 12.7 ملین اسٹینڈر کیوبک فٹ گیس اور 240 بیرل خام تیل حاصل ہوگا.

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

    خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

  • پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

    پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

    پی آئی سی حملہ کیس،کتنے ملزم وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا گیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی، 25ملزمان کو فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

    پنجاب فرانزک ایجنسی میں ملزمان کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرائے گئے، فرانزک لیباٹری کی رپورٹ آنے میں وقت ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ 25 وکلا کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 32 وکلا 10 دن سے پولیس کی حراست میں ہیں، پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرالیتے، گرفتار وکلا کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلا کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    سانحہ پی آئی سی،وکلاء نے حملہ کیوں کیا؟ عدالت میں ایسا انکشاف سامنے آیا کہ جج بھی دنگ رہ گئے

    واضح رہے کہ 12 دسمبر کو لاہور کے معروف اسپتال پی ائی سی پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے گرفتار کیے گئے 52 ملزمان میں سے 46 وکلاء کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

    ملزمان وکلاء کو تھانہ شادمان میں درج 2 ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج عبدالقیوم خان کے روبرو پیش کیا گیا تھا

    پی آئی سی میں توڑپھوڑکامعاملہ،پولیس کے ذمہ داروں کے تعین کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی،آئی جی پنجاب نے پولیس کے ذمہ داروں کاتعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی پولیس کی غفلت،کوتاہی اورمس ہنڈلنگ میں ملوث افسران کی نشاندہی کرے گی،کمیٹی میں واقعے کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اوردیگر پہلووَں کو دیکھ کرسفارشات دے گی،کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرمحمود،ڈی آئی جی عمران محموداور اےآئی جی اطہراسماعیل شامل ہیں.