Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آزادی مارچ کی ادائیگیوں کے لئے کتنے کروڑ منظور کر لئے گئے؟

    آزادی مارچ کی ادائیگیوں کے لئے کتنے کروڑ منظور کر لئے گئے؟

    آزادی مارچ کی ادائیگیوں کے لئے کتنے کروڑ منظور کر لئے گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ پر 10 کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دی گئی۔

    ای سی سی ذرائع کے مطابق 10 میں سے 6 کروڑ روپے کنٹینر مالکان کو ادا کئے جائیں گے، اجلاس میں کہا گیا کہ دھرنے اور لانگ مارچ کے اخراجات کے حوالے سے مستقل حل نکالا جائے، ہر مرتبہ کنٹینرز مالکان کو بلا وجہ کروڑوں روپے نہیں دے سکتے، وفاقی وزیر شیخ رشید نے حکومت کو کنٹینرز خود خریدنے کی تجویز دی۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 6 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی، بنولا پر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کی سمری پر اصولی اتفاق کیا گیا، بنولا پر سیلز ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا جائے گا، سیکرٹری خزانہ آئندہ اجلاس میں سیلز ٹیکس چھوٹ پر رپورٹ پیش کریں گے.

    حکومت کا موبائل فون کی درآمد پرعائد ٹیکسز ختم کرنے پرغور اوورسیزپاکستانیوں کو ایک موبائل فون بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت ہوگی، درآمد موبائل فون پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کو ریشنلائزبنایا جائے گا۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد آزادی مارچ لے کر آئے تھے، اسلام آباد میں 13 دن کے قیام کے بعد آزادی مارچ کے پلان بی اور پھر سی پر عمل کیا گیا،لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ نہ لے سکے.

  • پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،رانا مشہود کے خلاف نیب کو ملی بڑی کامیابی

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،رانا مشہود کے خلاف نیب کو ملی بڑی کامیابی

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس،رانا مشہود کے خلاف نیب کو ملی بڑی کامیابی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود کےخلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول کرپشن کیس میں نیب کو ایک اور کامیابی ملی ہے،ملزم محمد عمران نے ڈی جی نیب لاہورسلیم شہزاد کو پلی بارگین کی درخواست دےدی،

    نیب ذرائع کے مطابق ملزم نےرانامشہوداورعثمان انورکےخلاف انکوائری میں اعتراف جرم کیا،ملزم نے اعتراف کیا کہ غیرقانونی طور پر یوتھ فیسٹیول کے ٹھیکے حاصل کیے،ملزم محمد عمران نے حاصل کی گئی رقم6ماہ میں واپس کرنے کی یقین دہانی کروائی،

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    قبل ازیں سابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود اور سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے خلاف وعدہ معاف گواہ سید وسیم کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،عدالت نے 50 لاکھ روپےکے مچلکے اور 2 شخصی ضمانتوں کے عوض درخواست ضمانت منظور کی ،جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ رانا مشہور اور عثمان انور نے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،رانا مشہور اور عثمان انور نے فرضی کمپنیاں بناکر من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے،

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمال خاشقجی کیس،سعودی عرب کی عدالت نے11 ملزمان کوذمہ دار قراردے دیا، سعودی عرب کی عدالت نے 5مجرموں کو سزائے موت سنا دی،جمال خاشقجی کیس میں 3 مجرموں کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے سعود القحطانی اور احمد اسیری کے خلاف ثبوتوں کی عدم موجودگی پر انہیں رہا کر دیا.

    سعودی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔ اس کیس میں 31 افراد شامل تھے، جن میں سے 21 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دس کو تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا۔

    سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت بارے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ آگئی جس میں کئ اہم باتوں کا انکشاف کیا گیا ہے.

    جمال خاشقجی قتل کیس کی عدالت میں نو بار سماعت ہوئی،جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا،جمال خاشقجی کو2اکتوبر 2018 کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

  • آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

    آرمی چیف سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر کی ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں‌ باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں امن و سلامتی کیلئے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،سونورا کینٹارو نے خطے میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کے عزم کا اعادہ کیا گیا.

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے وزیراعظم کے مشیرسونورو کونتورونے ملاقات کی،ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا،

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کومزیدوسعت دینے کے عزم کااعادہ کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق امن کیلئے پاکستان اورجاپان کی کو ششوں کے مزیدفروغ پراتفاق کیاگیا،جاپانی وزیراعظم کے مشیرنے خطے میں پاکستان کے مثبت کردارکوتسلیم کیا۔

  • چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم سے کیا امید لگا لی؟ سرفراز احمد بارے کیا کہا؟ اہم خبر

    چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم سے کیا امید لگا لی؟ سرفراز احمد بارے کیا کہا؟ اہم خبر

    چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیشی ٹیم سے کیا امید لگا لی؟ سرفراز احمد بارے کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف پاکستان کی شاندارکامیابی کے بعد اپنے بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم کے خلاف میچ پاکستان میں ہی ہوں گے اورامید ہے بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان میں میچ کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کی سکیورٹی ٹیم نے پاکستان میں امن و امان کے حوالے سے کوئی منفی تاثر نہیں دیا اس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔سری لنکن ٹیم کیساتھ اگر کچھ ہوجاتا تو کرکٹ واپسی چلی جاتی،سری لنکن کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہارکیا انہیں ٹی20اورون ڈے کھیلنا چاہیے تھا،

    احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں۔صرف مصباح الحق نہیں ان کے ہمراہ 6مزید سلیکٹرز بھی ہیں۔ امید ہے سرفرازاحمد ڈومیسٹک ٹیم میں کارکردگی بحال کریں گے۔سرفرازاحمد سے متعلق کوئی یوٹرن نہیں لیا۔سرفرازاحمد اپنی فارم بحال کریں گے تو ٹیم میں واپس آجائیں گے۔ابھی اظہر علی کپتان ہیں،پرفارم کرتے ہی سرفراز احمد ٹیم میں واپس آجائے گا،میں اتنا فٹ ہوں کہ پہاڑ پر چڑھ سکتا ہوں،تنقید ہم پر ضرور کی جائے لیکن حقائق جاننا بھی لازمی ہے،

    پاکستان کو ملی کراچی ٹیسٹ میں شاندار فتح

    احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے آئی سی سی میں کام کیا ہے ، کسی کھلاڑی کی سیکیورٹی پررسک نہیں لوں گا صرف غیرملکی ٹیمیں ہی نہیں بلکہ دیگرممالک کے بورڈزکے ممبران بھی پاکستان آئے،

  • دسمبرضمانتوں کا مہینہ، مفتاح اسماعیل کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

    دسمبرضمانتوں کا مہینہ، مفتاح اسماعیل کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

    دسمبرضمانتوں کا مہینہ، مفتاح اسماعیل کو ملی عدالت سے بڑی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کیس میں مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کر لی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے مفتاح اسماعیل کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا.

    مفتاح اسماعیل کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، 7 اگست کو ایل این جی اسکینڈل میں سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد ہو گئی ہے جس کے بعد عدالت نے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے

  • پاکستان کی شاندار کامیابی، شاہینوں نے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان کی شاندار کامیابی، شاہینوں نے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان کی شاندار کامیابی، شاہینوں نے میچ جیت کر تاریخ رقم کردی،محمد مصطفی بن طلحہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹراوساکا بیٹریز محمدمصطفی بن طلحہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سر زمین پر 13 سال بعد فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، پاکستانی شاہینوں نے ہوم گراؤنڈ پر میچ جیت کر تاریخ رقم کی ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹراوساکا بیٹریز محمدمصطفی بن طلحہ نے جناح کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ سیریزاوساکا بیٹریز کپ میں قومی ٹیم کے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتے کے موقع پر ٹرافی دیتے ہوئے کیا۔

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    انہوں نے عابد علی، نسیم شاہ، بابر اعظم، شان مسعود کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ اوساکا بیٹریز نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔میچ میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔خوشی کے ان لمحات میں اوساکا بیٹریز پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

  • ان ہاوَس تبدیلی کوئی حلیم کی دیگ نہیں، رہبر کمیٹی بارے بابر اعوان نے کیا کہا؟ اہم خبر

    ان ہاوَس تبدیلی کوئی حلیم کی دیگ نہیں، رہبر کمیٹی بارے بابر اعوان نے کیا کہا؟ اہم خبر

    ان ہاوَس تبدیلی کوئی حلیم کی دیگ نہیں، رہبر کمیٹی بارے بابر اعوان نے کیا کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممتاز قانوندان ،تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ جتنے بھی بیمار تھے لندن جا کر صحت یاب ہوگئے،سیاسی قیادت کی جانب سے عدالتوں کو سچ بتانے کی توقع رکھتے ہیں،تحریک انصاف نے نوازشریف کی بیماری پر کوئی سیاست نہیں کی،پارٹی کافیصلہ تھاسزایافتہ شخص کوحکومت باہرجانےکی اجازت نہیں دے گی،

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    بابر اعوان نے کہا کہ ان ہاوَس تبدیلی کوئی حلیم کی دیگ نہیں،رہبر کمیٹی آوَٹ ہاوَس ناکام ہوگئی،اداروں کا تصادم صرف ایک بار1997میں ہوا،اداروں کے تصادم کے بارے میں کوئی نہ سوچے،پیرا66 سے متعلق حکومت آئینی اورقانونی راستہ اختیار کرے گی،مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینا قانون کی بالادستی ہے،حکومت مناسب سمجھے تو مشرف کیس پر عدالت جاسکتی ہے،تحریک انصاف حکومت کے پہلے دن ہی پارلیمنٹ نہ چلنے دی گئی،پارلیمنٹ کو قانون سازی کا ادارہ بنائیں،

    بابر اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام افواج وفاقی حکومت کے تحت کام کرتی ہیں ،آرمی چیف سے متعلق قانونی ترمیم ہوگی آئینی ترمیم نہیں،آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد رولز بنائے جا سکتے ہیں،سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں پارلیمنٹ کو بھی کہا گیا ہے،

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ موڈیز نے پہلی بار بھارت کو منفی اور پاکستان کو مستحکم قراردیا،پاکستان کی معیشت مستحکم ہاتھوں میں ہے، بابر اعوان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

  • سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

    سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

    سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف رٹ دائر کر دی گئی،لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے حکومت سے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔شہری محمد حسنین نے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران اور ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے رٹ دائر کی۔

    سینما گھروں کے خلاف ٹیکس، عدالت نے سینما مالکان کو حکم دے دیا..

    سینما گھروں سے کونسا ٹیکس نہیں لیا جا رہا؟ عدالت کا برہمی کا اظہار

    عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ حکومت نے قانون کے برعکس یکم جنوری 2017 سے 31 دسمبر 2019 تک ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔ حکومت نے 26 نومبر کو قانون کے برعکس سینما گھروں کو تفریحی ٹیکس میں چھوٹ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔تفریحی ٹیکس رولز 1958 کے تحت حکومت گزشتہ دور کا ٹیکس معاف نہیں کر سکتی۔ زندگی کی تعیشات پر ٹیکس معاف نہیں کیا جا سکتا۔حکومت نے تفریحی ٹیکس معاف کرکے قانون سے تجاوز کیا ہے۔

  • چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

    چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

    چونیاں واقعہ کے بعد کتنے گمشدہ بچے برآمد کئے گئے؟ ڈی پی او قصورکی بریفنگ

    ڈی پی او قصور نے کہا ہے کہ چونیاں واقعے کے بعد پولیس نے 80 گمشدہ بچے برآمد کیے، چونیاں میں 4 بچے لاپتہ ہوئے تو لوگوں نے احتجاج کیا، ہم نے 8307 فونز کی جیو فینسنگ کی، بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات پر 7 ٹیمیں بنائیں، ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو ڈی این اے کیلئےمنتخب کیا، مجموعی طور 1749 مشتبہ لوگوں کےڈی این اے کرائے،

    قصور پولیس نے کرسمس ڈے سے قبل زہریلی شراب کشید اور منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا، 29 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرلی گئی۔قصور پولیس کی طرف سے اتوار کے روز تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں.ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کرسمس ڈے کے حوالے سے اپنے آفس میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران و اہلکاروں اور درجہ چہارم کے ملازمین اعزاز میں ملاقات کی، کرسمس ڈے کی آمدپر مبارکباد دی اور انکے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

    ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت نے کہا کہ ضلعی پولیس اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور انکے جان و مال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنائے گی،پولیس نے ضلع بھرکے 179چرچز کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں گرجا گھروں کے منتظمین کیساتھ میٹنگ کے دوران کیا

    چونیاں میں 4 بچوں کو بدفعلی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،ملزم سہیل شہزاد کو عمر قید اور 3بارسزائےموت کاحکم دے دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت کے جج محمد اقبال نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنا دیا، 4 کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سہیل کا 342کاحتمی بیان قلمبند کیا گیا ،عدالت نے3دنوں میں23گواہان کے بیانات قلمبند کیے.

    پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے میچ کرگیا، ملزم نے چاروں وارداتیں کیں،ملزم کا نام سہیل شہزاداورعمر 27سال ہے، ملزم نے 4 معصوم بچوں کوزیادتی کانشانہ بنایا

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سانحہ چونیاں میں 4 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ملزم کا نام سہیل شہزاد تھا جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں تھیں،ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے۔حکام کے مطابق ملزم نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے تھے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی گئی تھی

    وزیراعظم عمران خان نے سانحہ چونیاں‌ کا مرکزی ملزم پکڑے جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مبارکباد دی ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں یہ ٹیسٹ کیس تھاجس میں اللہ نےہمیں سرخروکیا،

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہاکہ قصورمیں واقعات پہلےبھی ہوئے ہیں، چونیاں کیس میں اہم سراغ مل گیاہے، چونیاں کیس میں ملزمان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیےگئےہیں، ملزم سہیل شہزادنےبچوں کوقتل کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ملزم کی تصویر بھی میڈیا کو دکھائی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جس کی عمر 27 سال ہے، چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں،  وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد لاہور میں تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے اور غیر شادی شدہ ہے، اس نے چاروں بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا،

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    پنجاب پولیس چونیاں بچوں‌ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں‌ ناکام اب نئے فارمولے آزمانے شروع کردیئے

    واضح‌ رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ دنوں 4 بچے لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک بچے کی لاش اور 2 کے ڈھانچے برآمد ہوئے تھے، قصور واقعہ پر شہریوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے اور کھڈیاں، قصور اور دیگر علاقوں‌ میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں، چونیاں‌ میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف لوگوں‌ میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،