Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سائنس پڑھانے کے بہانے استاد بنا ہوس کا پجاری،طالبات کو دکھائیں عریاں ویڈیوز، انجام کیا ہوا؟

    سائنس پڑھانے کے بہانے استاد بنا ہوس کا پجاری،طالبات کو دکھائیں عریاں ویڈیوز، انجام کیا ہوا؟

    سائنس پڑھانے کے بہانے استاد بنا ہوس کا پجاری،طالبات کو دکھائیں عریاں ویڈیوز، انجام کیا ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائنس سمجھانے والے ٹیچر نے طالبا ت کو عریاں ویڈیوز دکھانی شروع کر دیں، شکایت پر ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا، واقعہ بھارتی ریاست حیدر آباد کے علاقہ ضلع پریشد سکول کا ہے جہاں ایک سکول میں استاد نے سائنس پڑھانے اور سمجھانے کے بہانے طالبات کو عریاں ویڈیوز دکھانا شروع کر دیں اور کہا کہ سائنس کو سمجھنے کے لئے یہ ویڈیوز دیکھنا ضروری ہیں.

    وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہ بدلے، لاہور کی صبا پولیس کے کالے کرتوت سامنے لے آئی

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    لاہور میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا گروہ سرگرم

    طالبات نے احتجاج کیا لیکن ٹیچر نے زبردستی کی اور کہا کہ پڑھنا ہے تو یہ ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی ،ویڈیو دکھاتے وقت وہ طالبات کے ساتھ چھیڑ خوانی بھی کرتا، طالبات نے تنگ آ کر متعلقہ استاد کی شکایت متعلقہ حکام کے پاس کر دی جس کے بعد ایک ٹیم نے سکول ٹیچر کی کلاس میں چھاپہ مارا اور دوران کلاس عریاں ویڈیوز طالبات کو دکھانے پر گرفتار کر لیا.

    پولیس نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی.

  • بھارتی شہری امریکی سلامتی کے لئے خطرہ، ایک برس میں کتنے ہزار بھارتیوں کو امریکہ میں گرفتار کیا گیا؟

    بھارتی شہری امریکی سلامتی کے لئے خطرہ، ایک برس میں کتنے ہزار بھارتیوں کو امریکہ میں گرفتار کیا گیا؟

    بھارتی شہری امریکی سلامتی کے لئے خطرہ، ایک برس میں کتنے ہزار بھارتیوں کو امریکہ میں گرفتار کیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری امریکہ کے لئے خطرہ بن گئے، گزشتہ ایک برس میں امریکہ میں 10 ہزار شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا،امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مختلف قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نیشنل سکیورٹی یا پبلک سکیورٹی کیلئے خطرہ کے طور پر دیکھے جانے والے تقریباً 10 ہزار بھارتی شہریوں کی 2018 میں حراست میں لیا تھا.

    رپورٹ کے مطابق ان 10 ہزار افراد میں سے 831 کو امریکہ سے باہر نکال دیا گیا۔ امریکی ایمگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ یا آئی سی ای کے ذریعہ حراست میں لئے جانے والے بھارتیوں کی تعداد 2015 ء سے 2018 ء کے درمیان دوگنی ہوگئی ہے۔ آئی سی ای نے 2015 ء میں 3532 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔ 2016 ء میں 3913 ، 2017 ء میں 5322 اور 2018 ء میں 9811 ہندوستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئی سی ای نے 2018 ء میں 831 ہندوستانیوں کو ملک سے باہر بھیجا۔ 2015 ء میں 296 ، 2016 ء میں 387 اور 2017 ء میں 474 ہندوستانیوں کو ملک سے باہر کیا گیا تھا۔

    بھارتی شہریوں کو نہ صرف امریکہ سے نکالا گیا بلکہ ان کے دوبارہ داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی.

  • رام مندر کی تعمیرکے لئے ہر گھر سے 11 روپے چندہ کی انتہا پسند وزیراعلیٰ نے کی اپیل

    رام مندر کی تعمیرکے لئے ہر گھر سے 11 روپے چندہ کی انتہا پسند وزیراعلیٰ نے کی اپیل

    رام مندر کی تعمیرکے لئے ہر گھر سے 11 روپے چندہ کی انتہا پسند وزیراعلیٰ نے کی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے انتہاپسند ہندو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ہر گھر سے 11 روپے اور اینٹیں طلب کی ہیں

    جھاڑ کھنڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ کا کہنا تھا کہ 500 سال پرانا تنازعہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے ہی حل ہوا ہے، ایودھیا میں بہت جلد عظیم الشان مندر تعمیر کیا جائے گا اور ہر کنبہ کو اس کی تعمیر کے لئے 11 روپے اور اینٹوں کی قیمت ادا کرنی چاہئے۔ میں اس ریاست سے آیا ہوں جس نے بھگوان رام پیدا ہوۓ تھےاور وہاں کے نظام حکمرانی کو رام راج کہا جاتا ہے جہاں ہر ایک گاوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنائی جاتی ہیں۔

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کے حوالہ سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سنی وقف بورڈ کو5 ایکڑمتبادل زمین دی جائے ،مسجد کےلیےمسلمانوں کو متبادل زمین دی جائے گی،ہندووَں کوبھی متبادل مشروط زمین دی جائےگی،

    بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ایودھیا زمین کسی بھی فریق کو نہیں دی گئی،بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو متبادل زمین دینے کا حکم دیا،متنازع زمین کا صحن ہندوَں کو دینے کا حکم دیا،متنازع زمین رام بھومی نیاس کو دے دی گئی،متنازعہ علاقے میں مندر تعمیر کیا جائے گا،

    بابری مسجد فیصلہ، گورنر پنجاب کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

  • سانحہ پی آئی سی،پنجاب بار کونسل نے کب تک ہڑتال کا اعلان کر دیا؟ اور لگائی بڑی پابندی

    سانحہ پی آئی سی،پنجاب بار کونسل نے کب تک ہڑتال کا اعلان کر دیا؟ اور لگائی بڑی پابندی

    سانحہ پی آئی سی،پنجاب بار کونسل نے کب تک ہڑتال کا اعلان کر دیا؟ اور لگائی بڑی پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ بارنے 60وکلا کےلائسنس معطلی پر ایک روزبعد ہی یوٹرن لے لیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر اورڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت60وکلاکےلائسنس بحال کر دیئے،جوائنٹ سیکریٹری ہائی کورٹ باروقارگوندل کی جانب سے نیانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق اسلام آباد بارکونسل کے فیصلےتک تمام لائسنس بحال تصورہوں گے ،وکلا کے خلاف جوریفرنس بھیجے گئے ان کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کرے گی،

    دوسری جانب پنجاب بارکونسل نے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا،پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین شاہنواز اسماعیل  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں غیر معینہ مدت کے  لیے ہڑتال کی کال دے دی گئی،پولیس اہلکاروں اور افسروں کے  یونیفارم میں عدالتوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ۔وکلا 16 دسمبر بروز پیر سے صوبے بھر میں ہڑتال کریں گے ،گرفتار وکلاء کی رہائی تک پنجاب بهر میں ہڑتال جاری رہے گی

    پنجاب بار کونسل نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ تاحکم ثانی کوئی بھی وکیل عدالت پیش نہیں ہوگا،پنجاب بارکونسل نےکچہریوں میں باوردی پولیس اہلکاروں کاداخلہ بند کر دیا، فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بارکے فیصلے کا پنجاب بھرمیں سختی سے عمل درآمد کرایاجائے گا

    پنجاب بار کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام گرفتاروکلا کوفوری رہا کیا جائے،زخمی اورگرفتاروکلا کوفوری طبی امداد مہیا کی جائے ،اشتعال دلانےاورمجرمانہ غفلت کےمرتکب افرادکو بے نقاب کیاجائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں وکلاء کنونشن کروایا جائے گا جس کا باقاعدہ اعلان سوموار کو کیا جائے گا اجلاس میں میڈیا کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی،

    واضح رہے کہ سانحہ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر متعد د وکلا کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔تاہم وکلا کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں گرفتار وکلا کی رہائی کے لیے  بھی درخواست جمع کرائی گئی تھی،جس پر سماعت جاری ہے ۔

    سانحہ پی آئی سی، کتنے وکلاء پر مقدمات درج ہو گئے؟ اور کیا دفعات شامل کی گئیں؟ اہم خبر

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے،وکلاء کی ہڑتال،سائلین خوار،گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں تشکیل

    سانحہ پی آئی سی، وزیراعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار کی طلبی ہو گئی

    سانحہ پی آئی سی، نقصان کی ابتدائی رپورٹ جاری،کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

    علاوہ ازیں وکلاء کو تحفظ دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،ایڈوکیٹ ندیم سرور نے وکلا کے گھروں پر چھاپے مارنے کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں آئی جی پنجاب، سی سی پی او اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وکلا کے تحفظ کے لیے احکامات جاری کرے، گرفتاریاں روکی جائیں۔

    اگر یہ کام نہ کرتے تو اموات ہو سکتی تھیں،میں نے کتنے وکلاء کی جان بچائی تھی؟ فیاض الحسن چوہان بول پڑے

    وزیراعظم کا بھانجا مقدمہ میں نامزد، گرفتاری کے لئے کتنے چھاپے مارے گئے؟

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے  کہا کہ لاہور واقعہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے،پی آئی سی واقعہ لاہور ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا،امید ہے اس طرح کے واقعات مستقبل میں پیش نہیں آئیں گے،جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا ،متاثرہ خاندان کےساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،

  • میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    میدان کارزار کا دور گزر چکا، اب جنگ کہاں لڑی جائیگی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوش اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان بنتے وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے دو قومی نظریہ پیش کیا جو کہ حق و سچ پر مبنی تھا جبکہ گاندھی نے اکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کیا‘ آج ہندوستان متنازعہ سٹیزن ایکٹ کے ذریعے اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرکے اپنے ہی قائد گاندھی کے نظریےکی نفی کر رہا ہے جبکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور برابری کے حقوق دیکر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے کو سچ ثابت کر دیا‘

    وہ ہفتہ کے روز پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب ریجن میں نو منتخب ڈسٹرکٹ‘ تحصیل تنظیموں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی‘ سنٹرل پنجاب ریجن صدر اعجاز چوہدری‘ ایم این اے صداقت عباسی‘ ابرار الحق ‘ عامر گجر‘ بشیر سیال‘ علی امتیاز وڑائچ‘ عثمان سعید اور حافظ عبید اللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے‘

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آج پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف ملک کے مفاد کو اول رکھتے ہے جبکہ تحریک انصاف بھی دو نظریات کا مقابلہ کر رہی ہے جس میں ایک طرف وہ لوگ ہیں جو اپنے مفادات کی خاطر ایک طرف کھڑے ہوئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی مقصد کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہم سب کو ملکر قائد اعظمؒ اور عمران خان کے مشن کو آگے بڑھانا ہے‘ انہوں نے کہاکہ قائد اعظمؒ کے تین فرمان ہیں‘ جن میں ایمان‘ اتحاد اور تنظیم اپنانا چاہئے‘

    قبل ازیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ کے مقامی کالج میں منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے ایک لڑکے کی تعلیم صرف ایک شخص کی تعلیم ہے جبکہ ایک عورت کی تعلیم پورے معاشرے کی تعلیم ہے اور اب وہ دور گزر چکا ہے جب جنگ میدان کا رذار میں لڑی جاتی تھی اب جنگی معاشی محاذ پر لڑی جاتی ہے اور ہم پاکستان میں 52 فیصد آبادی کو کسی صورت محاذ جنگ سے دور نہیں رکھ سکتے اور ہم 52 فیصد آبادی پر مشتمل خواتین کو جدید علوم و فنون سے ہم آہنگ کرکے معاشی میدان میں ترقی اور خوشحالی حاصل کرکے اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کریں گی۔

    اس موقع پر مشیراطلاعات نے طالبات کو مخاطب کرکے کہا کہ سیالکوٹ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال جیسے دنیا کے عظیم مفکر کا شہر ہے اور اس شہر سے تعلق رکھنے والی ہر لڑکی اپنے عظیم ہیرو حضرت علامہ محمد اقبال کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر جہالت کو شکست دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیاں حضرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی سے روشنی حاصل کر کے دنیا و آخرت میں میں کامیاب زندگی گزار سکتی ہیں ہیں .

    تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم چودھری اخلاق اور ڈائریکٹر کالجز پروفیسرخلیل زبیر کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا اور ان کے والدین اور اساتذہ اکرام بھی موجود تھے

  • وزیراعظم، سعودی ولی عہد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم، سعودی ولی عہد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم، سعودی ولی عہد کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطےکی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا. وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا.

    ملاقات میں دونوں رہنماوَں کی دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کی طرف سے خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارتکاری کے ذریعے حل پر زور دیا گیا

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو سعودی عرب کے دارا لحکومت ریاض پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے استقبال کیا۔ سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی ، نوافل ادا کئے اور ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری اور نوافل ادا کرنے کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوئے،

    قبل ازیں سعودی عرب کے ایک روزہ اپنے دورے کے پہلے مرحلہ میں وزیر اعظم عمران خان رائل ٹرمینل پہنچے جہاں مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں

     

    وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے.

    رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان رابطوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چار دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا پانچواں دورہ ہو گا.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے

  • کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان نے ایک برس میں کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں اگرچہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف سازشیں کی گئیں، مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ اور آزادی مارچ کیے، بلاول اور مریم نے ابو مہم چلائی، حکومت کے خلاف بے جا تنقید کی گئی، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی حکومت گرانے کی باتیں کی گئیں اور وزیراعظم سے استعفیٰ مانگا جاتا رہا لیکن وزیراعظم عمران خان اپنے اصولوں پر ڈٹے رہے اور اپوزیشن کے سامنے نہ جھکے،

    تحریک انصاف کی حکومت کی کامیابیوں میں سے چند ایک یہ ہیں،کرتار پور راہداری کا افتتاح کیا گیا، کرتار پور کی وجہ سے دنیا بھر میں رہنے والے 16 کروڑ سکھ پاکستان آ کر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ پاکستان دہشتگرد نہیں بلکہ امن پسند ملک ہے ، پی آئی اے 5 سال کویت اور دوسرے ممالک میں بند رہنے کے بعد دوبارہ چلا دی گئی ہے ، کویت ائیرلائن کراچی کیلیئے ہفتے میں دو بار دوبارہ چلا دی گئی ہے، اتحاد ائیرلائن اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کوڈ شیئر سکیم کے تحت 13 نومبر سے ایک ساتھ کام کر رہی ہیں

    اقوامِ متحدہ نے پاکستان کو 10 ملکوں کا صدر بنا دیا جو دنیا بھر میں درخت لگانے پر کام کریں گے اور اپنی مرضی سے فنڈز جاری کریں گے- تُرکی ملائشیاء اور پاکستان مل کر ایک TV چینل شروع کر رہے ہیں جس پر اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کے بارے میں پوری دنیا کو بتایا جائے گا، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کروا کر پاکستان لایا گیا باقی کے قیدیوں کو بھی لایا جا رہا ہے، پاکستان ائیر فورس نے اس سال پچھلے تمام سالوں سے زیادہ جنگی جہازوں کی ایکسپورٹ کی جس میں افریقی ممالک اور تُرکی شامل ہیں- کویت میں پاکستانیوں کے ویزوں کی بندش پر کویت حکومت کو دوبارہ پاکستانی لیبر کو ویزے جاری کرنے پر اتفاق، جس پر کویت نے نئے قوانین کی لسٹ جاری کر دی

    پاکستانی وزیراعظم دنیا کے 10 بہترین وزیراعظم کی لسٹ میں 6 نمبر پر آ گئے جو ایشیاء کے واحد شخص ہیں،- حکومت پاکستان کی کاوش پر انگلینڈ میں موجود الطاف حسین کی ملک مخالف تقاریر کو نہ صرف ٹی وی بلکہ انٹرنیٹ سے بھی بین کروا دیا گیا- پرائیویٹ سکولوں کو فیس کی حد مقرر کرنے کا حکم دیا گیا، برٹش ائیرلائن کی پروازیں دوبارہ پاکستان کے لیے چلا دی گئی ہیں – بھارت کی تمام سازشوں کے باوجود FATF سے پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے ترکی، ملائشیاء اور چائنہ کی مدد سے بچا لیا گیا. مزید فروری 2020 تک منی لانڈرنگ اور کسی قسم کی دہشتگردی پر فنڈز جاری نہ ہوں تو گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آ جائے گا

    وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب، ترکی، چین، ایران،امریکہ سمیت کئی ممالک کے دورے کئے ،سعودی ولی عہد نے بھی پاکستان کا دورہ کیا، امیر قطر بھی پاکستان کے دورے پر آئے، سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کو امداد دی،

    تحریک انصاف کی حکومت میں ہی بھارت نے فروری میں پلوامہ کا ڈرامہ رچانے کے بعد پاکستان کے بالا کوٹ پر کاروائی کی جس میں وہ طیاروں کے پے رول پھینک کر فرار ہو گئے تا ہم اگلے روز پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے گرائے اور بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کر لیا جسے بعد ازاں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا گیا.

    برطانیہ کے ایک معروف سیاحتی جریدے کوندے ناسٹ ٹریولر نے 2020ء کے بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس کے تحت پاکستان کو سیاحت کے اعتبار سے دُنیا بھر میں بہترین ملک قرار دے دیا ہے۔ اور اس کی وجہ یہاں پر پائے جانے والے دلکش فطری مناظر اور قدیم تہذیبی و تاریخی مقامات کو قرار دیا ہے۔ جریدے کے مطابق پاکستان میں اب سیاحت کے ماحول انتہائی سازگار ہے۔

    جہاں آج تک لاہور اسلام آباد اور تھر میں غریب بے آسرا لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے تھے، مانگ کر کھاتے تھے، وہاں اب شیلٹر ہاؤس اور لنگر خانوں سے کم سے کم انکی بھوک مٹھائی گئی اور کھلے آسمان تلے سونے کی بجائے حکومتی خزانے سے بنائے گئے شیلٹر ہوم میں سو رہے ہیں ،ایسی کئی چیزیں ہیں جو اس ایک سال کے عرصے میں ہوئی ہیں اور ان شاء اللہ اگر اسی طرح وطن عزیز کو کامیابیاں ملتی رہیں تو اس ملک کی تجارت بڑھے گی ہر شخص کو کام ملے گا اور ملک اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا ہوگا

    پاکستان کی معیشت میں مسلسل بہتر اشارے مل رہے ہیں .اس سلسلے میں عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک منفی سے مثبت کر دیا ہے۔ ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کی بین الاقوامی ادائیگیوں کی صورتحال بہترہوئی ہے اور مستقبل میں بھی مزید بہتر ہوگی۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کریڈٹ پالیسی میں بھی استحکام برقرار ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں روپیہ کمزور ہونے سے قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا تھا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کا معاشی آؤٹ لک ’منفی‘ سے بدل کر ’مستحکم‘ کر دیا۔ پاکستان کی ساورن کریڈٹ ریٹنگ کی ’بی تھری‘ کے طور پر نئے سرے سے تصدیق کی ہے۔

    عالمی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے بعد امریکہ بھی پاکستان کی معاشی اصلاحات کا معترف ہو گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک میں نظرثانی کی ہے،جس کے منفی سے مستحکم ہونے پر خوشی ہے۔

    تحریک انصاف کی حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے لئے قرضے دیئے، حکومت نے غریب عوام کے لئے دسترخوان کا آغاز کیا،وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کا بھی افتتاح کیا، موجودہ حکومت میں سول و عسکری قیادت ایک پیج پر رہی اور ایک پیج پر ہی رہے گی،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود حکومت کامیابیاں سمیٹ رہی ہے.

    تحریک انصاف کی حکومت میں برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آیا اور ملک بھر کے اہم ترین مقامات کا دورہ کیا جس سے دنیا میں پیغام گیا کہ پاکستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے.

    افسوس صرف اتنا ہے کہ ہم اس ٹماٹر کی قیمت پر جھگڑا کرنے میں مصروف ہیں جو آج سے 5 سال پہلے بھی جب جب سردی شروع ہوتی ہے 300 روپے فروخت ہوتا رہا ہے ٹھیک اسی طرح جیسے گرمیاں شروع ہوتے ہی لیموں 400 کلو فروخت ہوا مگر وہی لیموں بعد میں 100 روپے کلو بکتا رہا،ہمیں ان چیزوں میں الجھا کر اوپر بتائی گئی تمام باتیں دبا جاتے ہیں اور ہمیں لگتا ہے ملک تباہ ہو رہا ہے جبکہ حقیقت آپ کے سامنے ہے

  • بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے  8ویں کانووکیشن کا انعقاد

    بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن کا انعقاد

    بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 8ویں کانووکیشن کا انعقاد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس ، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سیئکالوجی کے 16ویں اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کے 08ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نشان امتیاز (ملٹری) نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلباءمیں اسناد تقسیم کیں۔

    کانووکیشن میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے مجموعی طور پر 763طلبا ءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے امتیازی حیثیت حاصل کرنے والے طلباءکو 37سونے اور 29چاندی کے تمغوں سے بھی نوازا۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف ظفر محمود عباسی نشان امتیاز(ملٹری) نے طلباءکو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس اور پاکستان نیوی سکول آف لاجسٹکس کی قوم اور ملک کی خدمت کرنے پر تعریف کی۔

    نیول چیف نے بحریہ یونیورسٹی کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے اور میری ٹائم ڈسپلن کے آغاز کرنے پر باقی اداروں سے سبقت لے جانے پر کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر نہایت خوشی ہوئی ہے کہ بحریہ یونیورسٹی دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق اپنے طلباءکو تعلیمی ضروریات سے آراستہ کر رہی ہے۔ انھوں نے کثیر الجہتی تعلیم کے فروغ اور طلباءکے دیگر ممالک کے ساتھ تبادلے کے پروگرامز پر یونیورسٹی کی تعریف کی۔

    اس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر بحریہ یونیورسٹی وائس ایڈمرل کلیم شوکت ہلال امتیاز (ملٹری) نے مہمان خصوصی کا کانووکیشن میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ریکٹر بحریہ یونیورسٹی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی مستقبل کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طلباءکو جدید تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ۔انھوں نے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول، سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹریز اور انتہائی قابل فکیلٹی کی فراہمی پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوںکا ذکر کیا۔ انھوں نے بحریہ یونیورسٹی کے ملک کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرنے پر بھی کردار کو سراہا۔

    کانووکیشن کی تقریب میں بڑی تعداد میں سینئر نیول آفیسرز، صنعتکاروں، فکیلٹی ممبران اور فارغ التحصیل طلباءکے والدین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے طلباءاور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مسقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔مہمان خصوصی نے تمغے حاصل کرنے والے طلباءکو ان کی شاندار کامیابی پر خصوصی طور پر سراہا۔

  • کیسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، احسن اقبال نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

    کیسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، احسن اقبال نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

    کیسا الیکشن کمیشن چاہتے ہیں، احسن اقبال نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں تعیناتیاں میرٹ پرہونی چاہیے ،ایسا بااختیارالیکشن کمیشن چاہتے ہیں جس پر بعد میں اعتراض نہ ہو،حکومت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے،الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، جلدازجلد یہ معاملہ حل ہونا چاہیے،کوشش ہےکہ الیکشن کمیشن میں اچھے لوگوں کولایاجائے،

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کواعتماد دیناہےکہ حکمران آپ کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں،آج تک پاکستان میں جمہوریت کومضبوط نہیں ہونے دیا گیا72سال میں کسی بھی وزیراعظم نے مدت پوری نہیں کی، یہ غلط ہے کہ پاکستان میں مارشل لاء سیاستدانوں کی وجہ سے لگتا ہے،

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب تحقیقات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، نیب راولپنڈی نے نارووال میں چھاپہ مارا اور اسپورٹس سٹی کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا نیب تفتیشی ٹیم نے اسپورٹس سٹی نارووال کا بھی دورہ کیا، نیب نے اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات کے معیارکا جائزہ لیا، نیب کے مطابق اسپورٹس سٹی نارووال میں تعمیرات نامکمل پائی گئیں،اس دوران اسپورٹس سٹی نارووال کے اہم گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    مراد سعید کا مشن کامیاب، احسن اقبال کے گرد نیب کا گھیرا تنگ

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے گزشتہ برس اپریل میں نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا ،نیب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکیورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے ۔ چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کی ہدایت کی تھی کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان ا سپورٹس بورڈ کو نارووال ا سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا؟.

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    احسن اقبال نے نیب کی جانب سے موصول ہونے والے سوالنامے کا بھی جواب جمع کرایا تھا جبکہ قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے ان سے کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی تھی.دوسری جانب رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے قائم انکوائری کمیشن کواحسن اقبال کےخلاف پہلاکیس بھی موصول ہوا تھا، دستاویز کے مطابق احسن اقبال نے قومی خزانے کو70ارب کانقصان پہنچایا، احسن اقبال کے خلاف مبینہ کرپشن کاکیس وفاقی وزیر مواصلات مرادسعیدکی جانب سے بھیجاگیا تھا

  • روضہ رسول پر حاضری کے بعد وزیراعظم کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    روضہ رسول پر حاضری کے بعد وزیراعظم کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    روضہ رسول پر حاضری کے بعد وزیراعظم کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ کے دوسرے مرحلے میں ہفتہ کو سعودی عرب کے دارا لحکومت ریاض پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے استقبال کیا۔ سعودی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کرینگے.

    سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نواف بن سعید المالکی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی ، نوافل ادا کئے اور ملک اور قوم کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری اور نوافل ادا کرنے کے بعد اپنی سرکاری مصروفیات کے لئے ریاض روانہ ہوئے،

    قبل ازیں سعودی عرب کے ایک روزہ اپنے دورے کے پہلے مرحلہ میں وزیر اعظم عمران خان رائل ٹرمینل پہنچے جہاں مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے ان کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا۔ سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں

    وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

     

    وزیر اعظم سعودی قیادت سے ملاقات میں پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے مابین مختلف معاہدوں پر بھی بات کریں گے، وزیر اعظم روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے.

    رواں برس اکتوبر میں بھی وزیراعظم نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادت کے درمیان رابطوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    تیل تنصیبات حملوں میں ایران ملوث ،سعودی عرب نے دکھائے ثبوت

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل بھی سعودی عرب گئے تھے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو امریکہ جانے کے لئے اپنا خصوصی طیارہ بھی دیا تھا، وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے چار دورے کر چکے ہیں اب یہ ان کا پانچواں دورہ ہو گا.

    پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد بھی سب سے پہلے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے.