Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اوآئی سی کا کشمیر پر بھارت سے بڑا مطالبہ، پاکستان کا خیر مقدم

    اوآئی سی کا کشمیر پر بھارت سے بڑا مطالبہ، پاکستان کا خیر مقدم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کمیشن نے مسئلہ کشمیر پر اپنا اصولی موقف دہرا دیا،او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دیا جائے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرے،

    کشمیر سے کرفیو اٹھا کرقیدیوں کو رہا کیا جائے، او آئی سی،پاکستان کا خیر مقدم

    پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر او آئی سی کے پہلے مذاکرے کو بھی سراہا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی مذاکرہ تنظیم کے 25 تا 28 نومبر کو 16ویں سیشن کے دوران ہوا،

    او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی اور قتل عام جاری ہے،بھارت کے 5 اگست کے اقدامات غیرقانونی ہیں،بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی تحقیقات کی جائیں،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپنا حقیقی کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالے

  • شہباز شریف کی ضمانت منسوخی اپیل ،سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ کاز لسٹ جاری

    شہباز شریف کی ضمانت منسوخی اپیل ،سپریم کورٹ میں کب ہو گی سماعت؟ کاز لسٹ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لئے نیب کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 دسمبر کو سماعت کرے گے.

    تین رکنی بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہونگے۔ سپریم کورٹ کا یہی بنچ فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر بھی سماعت کرے گا۔

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف اسوقت لندن جا چکے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ گئے ہیں، نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے عدالت نے احکامات جاری کئے تھے، عدالت نے کہا تھا کہ نواز شریف کو چار ہفتوں کے لئے بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیا جائے

  • تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

    تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

    تبدیلی تو پنجاب میں آئی، کمشنرز،سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کے تبادلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ پنجاب کے کمشنرز، متعدد سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔ پنجاب میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کیا گیا ہے.

    شوکت علی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی، مومن آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے جبکہ کمشنر لاہور بلال آصف لودھی کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ سیف انجم کو کمشنر لاہور، ندیم محبوب سیکرٹری ہاؤسنگ، ظفر نصراللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی اور طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

    فرح مسعود کو کمشنر سرگودھا، شان الحق کو کمشنر ملتان، عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب، عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    پنجاب کے 31 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کیے گئے، ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ علی قمر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عثمان علی ڈی سی اوکاڑہ ہونگے، ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کو او ایس ڈی کر سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد عمر کو تبدیل کر کے ڈی سی میانوالی تعینات کیا گیا ہے، محمد وحید اصغر ڈپٹی کمشنر نارووال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے، مہر شاہد زمان ڈپٹی کمشنرنارووال ہونگے۔ ڈی سی چکوال عبدالستار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، زمان وٹو ڈپٹی کمشنر چکوال بن گئے، آسیہ گل ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، عبداللہ نیئر شیخ ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔

    اشفاق احمد ڈپٹی کمشنر خانیوال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر خانیوال بن گئے ہیں، احتشام انور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو او ایس ڈی بنا کر عہدہ ذیشان جاوید کو دیدیا گیا۔اظفر ضیا ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کیے گئے ہیں، عرفان علی خان ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، وقاص راشد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے تبدیل کر کے ڈی سی وہاڑی تعینات کی گیا ہے۔ طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیے گئے ہیں۔ جمیل احمد ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،

    امجد شعیب خان ترین ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بن گئے ہیں، ڈی سی چنیوٹ امان انورقدوائی کو او ایس ڈی بنایا گیا، محمد ریاض ڈپٹی کمشنر چنیوٹ بن گئے ہیں، ڈی سی راجن پور محمد افصل ناصر خان ڈپٹی کمشنر راجن پور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ان کی جگہ ذوالفقارعلی ڈپٹی کمشنر راجن پورتعینات کیے گئے ہیں۔

    آئی جی پنجاب نے 19 افسران کے تقرر اور تبادلے کر دیئے ہیں۔ عمر سعید ملک کو ڈی پی او اوکاڑہ، تعینات جہانزیب نذیر کو بٹالین کمانڈر لاہور، محمد حسن کو ڈی پی او جھنگ، عطا الرحمان کو ایس پی انوسٹی گیشن ون پنجاب، قدوس بیگ کو ڈی پی او بہاولنگر، محمد انور کو اے آئی جی ایڈمن، سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفر گڑھ، صادق علی کو ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن، محمد صہیب کو ڈی پی او بہاولپور، منتظر مہدی کو ڈی پی او رحیم یار خان، عامر تیمورکو ایس پی سپیشل برانچ، حبیب اللہ خان کو کلوز ٹو سی پی او، عمارہ اطہر کو ڈی پی او سرگودھا، حسن مشتاق سکھیرا کو پی ایس او ٹو آئی جی، عبدالقادر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک، شہزاد ندیم کو اے آئی جی ڈویلپمنٹ اور محمد عاصم کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

    18 پولیس افسران کے تقرر وتبادلے بھی کئے گئے ہیں، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تدبیل کیا گیا ہے، محمد فاروق مظہر کو ڈی آئی جی ٹریفک سے تبدیل کر کے آرپی او شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے، سہیل حبیب ساجد کو آر پی او شیخوپورہ سے تبدیل کرکے آر پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔

    آر پی او بہاولپور عمران محبوب کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی ڈی اینڈ آئی لگا دیا گیا، فیض احمد کو آرپی او بہاولپور تعینات کردیا گیا، احسان طفیل کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور لگادیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کو بھی تبدیل کر دیا گیا انہیں ڈی آئی جی سٹبلشمنٹ لگایا گیا، احسن یونس کو سی پی او راولپنڈی تعینات کیا گیا،

    فیصل رانا کو ڈی آئی جی لاجسٹک تعینات کیا گیا ہے، گوہر مشتاق کو ڈی پی او گوجرانوالہ بنا دیا گیا، سہیل چودھری کو سی ٹی ڈی سی سے تبدیل کر کے سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا جبکہ رائے بابر سعید کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بنا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان سے 3 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا، آج وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،

  • کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    یتیم بچیوں کیلئے قائم کیے گئےسرکاری ادارے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اپنی برطرفی کی وجہ بیان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کاشانہ میں کم عمر بچیوں کی شادیاں نہ کروانا میرا جرم بن گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل افشاں کرن امیتاز کی جانب سےان بچیوں کی شادیاں کروانے کیلئے دبائو ڈالا جاتا ہے ، جن کی عمر 16سے 18سال کی لڑکیاں شامل ہیں ۔ کمر عمر بچیوں کی شادی کا مقصد کچھ اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیر کو خوش کرنا تھا ۔ میری اس شکایت پر سی ایم آئی ٹی نے 5 اگست کو اپنی انکوائری کا آغاز کیاجس کے آغاز میں مجھے معطل کر دیا گیا ۔ وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ڈی جی افشاں کرن امتیاز کو عہدے سے ہٹا دیا ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مجھ پر دبائو ڈالا گیا کہ اپنی شکایت واپس لوں لیکن میں اپنےموقف پر ڈٹی رہی اور ادارے کو بند کر دیا گیا ۔

    گرفتار ہونے والی کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کا ویڈیو میں مزید کہنا تھا کہ دوران انکوائری سی ایم آئی ٹی نے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور معاملے کو دبانے کیلئے پریشرائز کیا گیا۔ سی ایم آئی ٹی کی جانب سے مجھ پر دباؤ ڈالا جانے لگا کہ اپنی شکایت واپس لوں ۔ ایسا نہ کرنے کے باعث ادارہ کا بجٹ بند کر دیا گیا، کاشانہ میں زیرپرورش بچیوں کو کھانے پینے، کپڑوں اور تعلیمی سہولیات سے محروم کر دیا گیا۔ میرے ایسا نہ کرنے پر ادارے کا بجٹ بھی بند کر دیا گیا۔اور ساتھ ہی پورا عملہ بھی تبدیل کر دیا۔بچیوں کو کھانے پینے اور دیگر سہولیات سے محروم کر دیا گیا۔

    افشاں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 25نومبر کو چئیرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحریری خط لکھا اور وارننگ دی کہ وہ کاشانہ میں جو بھی غیر قانونی کام کروانا چاہتے ہیں جو ان کے مفادات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ادارہ کا بجٹ بند کروایا ہوا ہے اور جن اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیر کو نوازنے کیلئے ادارے میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں لہٰذا اس غیر قانونی کام سے باز رہیں ایک صوبائی وزیر کو خوش کرنے کے لیے ادارے میں بے جا مداخلت کی جا رہی ہے۔میں نے اس خط کی کاپی دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو بھیجی۔اگلے روز ہی مجھے عہدے سے ہٹا یا گیا جس کا مقصد تھا کہ جن غلط کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہوں وہ جاری رہیں۔

    افشانں لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ان اداروں میں بچیوں کو روٹی اور کپڑے کے نام پر استعمال کیا جاتا ہے۔اعلیٰ حکومت عہدیداروں کو خوش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ وزیروں کی من مانیاں بھی کی جاتی ہیں۔

    کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سپرنٹنڈنٹ مسزافشاں لطیف کا کہنا ہے کہ کاشانہ کی بیٹیوں کی تعلیمی قابلیت قابل قدر ہے۔ہم کاشانہ میں مقیم بیٹیوں کی بہترین دماغی صحت کیلئے انہیں متوازن خوراک کی فراہمی یقینی بنا تے ہیں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ کاشانہ میں ان کی قابل رشک تربیت کیلئے ہم ابھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں اورنہ آئندہ کسی قسم کی کوئی کسر چھوڑیں گے۔کاشانہ کی بیٹیاں تعلیمی سرگرمیوں میں عام بچوں سے پیچھے نہیں بلکہ آگے ہیں۔ کاشانہ میں مقیم بیٹیوں کو معیاری تعلیم وتربیت کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔کاشانہ کی بیٹیاں اعلیٰ درجے کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں ،ان کی ہرقسم کی تعلیمی ضروریات کاخیال رکھنا ہمارا فرض اورہم پرقرض ہے۔بیٹیوں کی تعلیمی اداروں سے واپسی اورطعام وآرام کے بعدہم ا ن کے ہوم ورک پر بھرپورفوکس کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی کاشانہ لاہور کا دورہ کرچکے ہیں،دورہ کے دوران سردارعثمان بزدار نے کاشانہ میں رہائش پذیر بے آسرا بچیوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچیوں میں گھل مل گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ مل کر ڈرائنگ کی اور انہیں مٹھائی بھی کھلائی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسری بار یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے، کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں، بے آسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

  • وزارت مذہبی امور کی زمین پر شاپنگ مالز، بابا گرونانک کی زمین پر ڈی ایچ اے کیوں ؟شیری رحمان پھٹ پڑیں

    وزارت مذہبی امور کی زمین پر شاپنگ مالز، بابا گرونانک کی زمین پر ڈی ایچ اے کیوں ؟شیریں رحمان پھٹ پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی آڈٹ پر سارے محکمے ششدر ہیں۔ وزارت میں وائیٹ کالر کرائم ہورہے ہیں۔وزارت مذہبی امور کی ایک لاکھ 8 ہزار ایکڑ زمین میں سے نصف سے زیادہ بغیر معاوضے کے دوسروں کو دی جا چکی ہے۔ مذہبی امور کے چیف سیکرٹری نے اس عمل کا دفاع کرنے سے معزوری ظاہر کی ہے۔

    باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

    اسلام آباد میں کنوینر شیری رحمان کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں مذہبی امور کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ وزارت مذہبی امور ایک لاکھ 8000 ایکڑ اراضی کی مالک ہے ، جس میں سے آدھا معاوضہ ہے ، چیف سکریٹری کا کہنا ہے کہ وہ بچا نہیں سکتے۔ وزارت مذہبی امور میں اربوں کروڑ روپئے بن چکے ہیں اور وزارت کے تمام آڈٹ اعتراضات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔

    جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گرونانک کی زمین پر بھی ڈی ایچ اے تشکیل دیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کی بنیاد پر شاپنگ مالز قائم کردیئے گئے ہیں ، انہوں نے اس معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے کو بھی مدعو کیا ہے ، وزارت مذہبی امور میں واضح طور پر وائٹ کالر جرم ہو رہا ہے۔ وزارت میں اربوں کھربوں کی خوردبرد ہوچکی ہے۔ بابا گرو نانک کی زمین پر ڈی ایچ اے سیون اور وزارت مذہبی امور کی زمین پر مالز بن گئے ہیں۔

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

    اسپیکر قومی اسمبلی کا تمام اپوزیشن رہنماؤں کو ایل او سی کے مشترکہ دورے کا مشورہ

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت کوئی قانون سازی نہیں کر رہی ،عدالت نے حکومت کو پارلیمان میں جانے کی ہدایت کی۔ پارلیمان کے بغیر جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات نہیں ہو سکتی۔

    بلاول سن لے، سندھو دیش کی بات کرنے والے پٹ جائیں گے، وزیر خارجہ

    شیری رحمان نے مزید کہا کہ کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق عدالتی فیصلے پر وزیراعظم عمران خان کی ٹویٹ غیر منا سب ہے۔

  • عمران خان سن لیں، بہت ہو گیا، اب دھمکی اور گالی کا جواب ملے گا، مریم اورنگزیب

    عمران خان سن لیں، بہت ہو گیا، اب دھمکی اور گالی کا جواب ملے گا، مریم اورنگزیب

    عمران خان سن لیں، بہت ہو گیا، اب دھمکی اور گالی کا جواب ملے گا، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر اس وقت مافیا حکمران مسلط ہے۔ عمران خان کو دھمکی کا جواب دھمکی سے ملے گا۔ الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس نہ بیٹھتا تو آج مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، آج 6 ماہ ہو گئے، ان کیخلاف کوئی ریفرنس نہیں ہے۔ شہباز شریف کا تمام بزنس فیملی بزنس ہے۔ بزنس میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔نیب صرف مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کا احتساب کر رہا ہے. میڈیا نیب کی پریس ریلیز پر ہمارا موقف بھی ساتھ نشر کرے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت نیب صرف ن لیگ کا احتساب کررہا ہے، پاکستانی سیاست میں وزیراعظم اقتدار سے سیدھے جیل جاتے ہیں، شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکےاور نیب ابھی تک کوئی ریفرنس تک دائر نہیں کرسکا، پارلیمنٹ ایکٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ابھی تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے ۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کے بعد قانون سازی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چشمہ جہلم لنک کینال پر پن بجلی منصوبے کا معاملہ مشترکہ مفادات کو بھیجنا چاہیے،اب یہ منصوبہ متنازع بن چکا اس کو مشترکہ مفادات کونسل کو بھیجا جائے

    مریم اورنگزیب نے چیئرمین نیب سے افسران کی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ نیب کی ہواؤں کا رخ پھر مسلم لیگ ن کی جانب ہو گیا ہے۔ رانا ثنااللہ اورحمزہ شہباز کے 6 ماہ بعد بھی ریفرنس نہیں آرہے،نیب صرف شہبازشریف کی پراپرٹی ضبط کرنےکی جھوٹی پریس ریلیز بناتی ہے، ریفرنس بناتے وقت کچھ بھی نہیں ہوتا ان کے پاس،دوسری طرف ن لیگ کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں،

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان سن لیں، اب دھمکی اور گالی کا جواب بھی اسی طرح ملے گا،پاکستان کی عوام جھولیاں اٹھا کر بتارہی ہے اصل مافیا کون ہے،سلائی مشین سے بے نامی خرید کر بند کمرے میں ڈیل کرتے ہیں،آپ پارلیمان کو تالا لگا کر سبوتاژ کرچکے ہیں،وزیراعظم کی وجہ سے پروڈکشن آرڈرز جاری ہونے پر بھی اسیر ارکان کو نہیں آنے دیا جاتا،

  • سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    سندھ کے بعد ایڈز خیبر پختونخواہ میں، کتنے ہزار مریض سامنے آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور کو 800 واقعات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قرار دیا گیا ہے۔

    ایڈز کنٹرول پروگرام خیبرپختونخوا کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سلیم کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سالانہ 500 سے 600 تک نئے متاثرہ افراد کا اضافہ ہو رہا ہے، ایڈز سے متاثرہ افراد میں 27 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ 2005 سے اب تک صوبے میں ایڈز کا شکار ہونے والے 5 ہزار 423 افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں.

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    محکمہ صحت پشاور نے خیبر پختونخواہ کی جیلوں کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ کی مختلف جیلوں میں 12 قیدی ایڈز کے مریض ہیں جن میں سے سنٹرل جیل پشاور میں تین، مردان میں دو اور ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، تیمر گرہ میں ایک ایک قیدی ایڈز میں مبتلا ہے.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد مسلسل اضافے کے باعث ایک ہزار 56 تک جاپہنچی ہے۔ ایڈز پر تحقیق کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ رتو ڈیرو میں 510 بچوں میں ایڈز پایا گیا ہے جبکہ 155 لڑکیوں اور 53 لڑکوں میں ایڈز کی تشیخص ہو چکی ہے، 328 چھوٹی بچیوں میں بھی ایڈز کے جراثیم پائے گئے ہیں۔

    اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال 6 ہزار400 افراد ایڈز کی وجہ سے ہلاک ہوئے جن میں 800 بچے ، 1800 خواتین اور 3800 مرد شامل ہیں، پاکستان میں ایڈز میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 1لاکھ 60ہزار ہو گئی ہے، ایڈز کے مریضوں میں سے انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والے 21 فیصد افراد اس بیماری کا شکار ہیں

  • اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری بارے حکومت نے کی رولز میں ترامیم

    اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری بارے حکومت نے کی رولز میں ترامیم

    اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری بارے حکومت نے کی رولز میں ترامیم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی محمد خان کی سربراہی میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، پارلیمانی کمیٹی نے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی باضابطہ منظوری دے دی ،نئے رولز میں شق شامل کی گئی ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کسی بھی شخص کو سمن،مدعویا انٹرویو کر سکے گی،نئی ترمیم کی گئی ہے کہ جس امیدوارکی تقرری بطور جج زیر غور ہوگی اس کا بھی انٹرویو کیا جاسکے گا،

    نئے رولز کے مطابق اگر امیدوار انٹرویو کیلئے دستیاب نہیں ہوگا تو اس کی نامزدگی مسترد تصور ہوگی،نئے رولز میں مسترد شدہ کیسز کے بارے میں بھی طریقہ کار فراہم کر دیا گیا،نئے ترمیم شدہ مسودے میں پارلیمانی کمیٹی کو سب کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اختیاردیا گیا ہے.

  • پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان، کس کس کا ہو گا تبادلہ؟

    پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان، کس کس کا ہو گا تبادلہ؟

    پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پرتبادلوں کا امکان، کس کس کا ہو گا تبادلہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نیا چیف سیکر ٹری پنجاب میں اپنی نئی بیوروکریسی کی ٹیم لائیں گے جس کیلئے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں۔

    پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری پنجاب کی نئی تعیناتی کے بعد بڑے پیمارے پر تقرر وتبادلوں کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،افتخار علی سہو کو پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کیا جائے گا

    ڈاکٹر شعیب اکبر کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    بیورو کریسی میں تبادلوں کا سلسلہ شروع،نیا چیف سیکرٹری پنجاب کس کو تعینات کیا گیا؟

    سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ سمیت متعدد افسران بھی تبدیل ہوں گے ،سیکرٹری سروسز محمد الیاس ، سیکرٹری آئی اینڈ سی مسعود مختار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیئرمین پی اینڈ ڈی ڈاکٹر حبیب الرحمن گیلانی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید مرتضیٰ علی کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر فیصل آباد محمود بھٹی کوبھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے.

    واضح رہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار گزشتہ ایک ہفتے میں وزیراعظم عمران خان سے 3 بار ملاقات کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالہ سے اہم ترین مشاورت کی گئی جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کا تبادلہ کیا گیا، آج وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، آنے والے چند دنوں میں مزید تبادلوں کا امکان ہے

  • ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تقرری، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تقرری، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پرسماعت کی ، ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تقرری سےمتعلق رپورٹ 10 روزمیں عدالت نے طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ بورڈ ریگولیشنزکے مطابق ڈائریکٹرجنرل کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ کرکے بتائیں،

    وکیل نے کہا کہ پورے ادارے کی ری اسٹریکچرنگ ہو رہی ہے اس لیےڈی جی کی تعیناتی کا اشتہار دیا،ریگولیشنز اسپورٹس بورڈ نے سپریم کورٹ میں جمع کرائیں ،ریگولیشنز کی وزارت قانون نے منظوری دی،ریگولیشنز میں ڈی جی کی تعیناتی کے لیے پروموشن کا طریقہ کار ہے ،

    عدالت نے وکیل بورڈ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو یہ نہیں پتہ کہ یہ رولز ہیں یا ریگولیشنز؟ وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نمائندے نے بیان دیا کہ سیکریٹری ابھی بیرون ملک ہیں،جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس طرح تو نہیں ہوتا کہ کوئی نہ ہو تو کام ہی رک جائے،10دن میں فیصلہ کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،