Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم عمران خان لاہور کب آئیں گے؟ کابینہ میں تبدیلی ہو گی یا نہیں؟

    وزیراعظم عمران خان لاہور کب آئیں گے؟ کابینہ میں تبدیلی ہو گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل ہفتہ کو لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کا استقبال کریں گے، وزیراعظم عمران خان نےلاہور میں اسموگ کا نوٹس لے لیا،اسموگ کے تدارک کیلئےحکومت پنجاب کے متعلقہ اداروں کا اجلاس طلب کر لیا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب ملاقات کریں گے،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اعلیٰ سطح اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب بھی ملاقات کریں گے،وزیر اعلیٰ پنجاب کابینہ ارکان کی کارکردگی پر بریف کریں گے،

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پر پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں.

  • حقیقی تبدیلی لانے کے لئے کیا کرنا پڑے گا؟ اسدعمر نے دل کی بات بتا دی

    حقیقی تبدیلی لانے کے لئے کیا کرنا پڑے گا؟ اسدعمر نے دل کی بات بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز میں ترقیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، انڈسٹریلائزیشن اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ پہلے اکنامک زون کا دسمبر تک افتتاح کا ٹارگٹ رکھا ہے، رواں مالی سال میں 2 مزید اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے، سندھ، پنجاب اور پختونخواہ میں اکنامک زونز ہوں گے۔

    اسد عمر کے دوبارہ کابینہ میں شمولیت کی خبر باغی ٹی وی نے 23 ستمبر کو دی تھی، وفاقی کابینہ میں ہو گی ایک بار پھر تبدیلی، اسد عمر پھر وزیر بننے کو تیار

    وزیر اعظم نے اسد عمر کوکونسا عہدہ دیدیا ؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان اسد عمر پر پھر مہربان، بڑا عہدہ دے دیا

    بعد ازاں اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رہنےوالاہرشہری ریاست کی ذمہ داری ہے،آئین میں لکھےعوام کے حقوق عوام کوملناجمہوریت ہے،ہمیں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے سوچ میں تبدیلی لانا ہوگی ،صحت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں ، لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے.

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اصل انقلاب سوچ کا ہوتا ہے، ہمیں عوام کے ذہنوں میں تبدیلی لانی ہے اور انکے حقوق پورے کرنے ہیں،

  • پارٹی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگی نمائندوں کو الیکشن کمیشن نے کب طلب کر لیا؟ اہم خبر

    پارٹی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگی نمائندوں کو الیکشن کمیشن نے کب طلب کر لیا؟ اہم خبر

    پارٹی فنڈنگ تحقیقات، ن لیگی نمائندوں کو الیکشن کمیشن نے کب طلب کر لیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئےالیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،اسکروٹنی کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے نمائندوں کو دوبارہ 3 دسمبر کو طلب کیا،مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا

    تحریک انساف کے رہنما درخواست گزار فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم میں ایک ارب روپےسے زائد رقم خرچ کی،یہ رقم کہاں سے آئی؟ کس نے دی، مسلم لیگ ن بتانے سے قاصر ہے،ان کا ریکارڈ رائے ونڈ یا ہیڈ آفس سے نہیں ملے گا،مسلم لیگ ن کاریکارڈ،قطر،دوحہ یا ایون فیلڈ سے ملے گا،انہیں راہ فراراختیارکرنے نہیں دیں گے

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کچھ سوالوں کے جوابات مانگے تھے،تمام سوالوں کا ایک ہی جواب دیا گیا کہ ہمارے پاس کوئی جواب نہیں ،اسکروٹنی کمیٹی میں صرف ایک صفحے کا جواب جمع کرایا گیا،مسلم لیگ ن کو انتخابی اخراجات کا بھی حساب دینا ہوگا،

  • گرفتاری کا خدشہ، سابق وزیراعلیٰ پہنچے عدالت

    گرفتاری کا خدشہ، سابق وزیراعلیٰ پہنچے عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ ،پیپلز پارٹی کے رہنما سید قائم علی شاہ نے گرفتاری کے خدشے سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

    قائم علی شاہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے ۔سابق وزیراعلی سندھ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے، 4 دسمبر کو نیب دفتر پیشی کے لئے ضمانت قبل از گرفتاری دی جائے، درخواست ضمانت پر آج ہی سماعت کی جائے۔

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

    جعلی بینک اکاوَنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا،قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے،قائم علی شاہ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے،نیب راولپنڈی میں قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا،

  • شفاف الیکشن کیسے ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    شفاف الیکشن کیسے ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    شفاف الیکشن کیسے ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے بھی سوالات اٹھا دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فافن کی سفارشات پر ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا،سیاسی جماعتوں سے درخواست کروں گا ہم سے تعاون کریں،سوا کروڑ خواتین رجسٹرڈ ہی نہیں ہوں گی تو شفاف الیکشن کیسے یوگا؟سیاسی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ خواتین کی رجسٹریشن یقینی بنائیں،

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    بابر یعقوب نے مزید کہا کہ الیکشن 2018 سے پہلے 43لاکھ خواتین ووٹرز کو رجسٹر ڈکیا گیا،خدشہ ہے کہ غیر رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد بڑھ نہ جائے ،خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن اور نادرامل کرکام کر رہے ہیں،

  • ٹیلی نار پاکستان میں مزید کیا کرنے جا رہی؟ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سمٹ 2019ء میں بتا دیا

    ٹیلی نار پاکستان میں مزید کیا کرنے جا رہی؟ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سمٹ 2019ء میں بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی مستحکم ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن صلاحیتوں کو پیش کرنے کے لئے ملک کی معروف سیلولر سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے اسلام آباد میں واقع ہیڈ کوارٹرز 345 میں ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سمٹ 2019ء کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کا مقصد ڈیجیٹل تقسیم اور جی ایس ایم ریٹیل ایکو سسٹم کے مابین ہم آہنگی کو اجاگر کرنا اور اس کے لئے ٹیلی نار اور اپنے شراکت داروں کے مابین پاکستان میں ڈیجیٹل تقسیم کے مستقبل کے حوالے سے مشترکہ روڈ میپ تیار کرنا تھا۔ پروگرام میں فیس بک، ایزی پیسہ، ون لوڈ، ٹیلی نار ڈیجیٹل اور ٹیلی نار پاکستان کی انتظامیہ نے شرکت کی۔

    سمٹ میں ٹیلی نار پاکستان اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جو نئے ڈیجیٹل کسٹمر ٹچ پوائنٹ کو فعال بنا رہے ہیں۔ ماضی قریب میں گوگل کے ساتھ اشتراک سے ٹیلی نار پاکستان پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے جس نے پری پیڈ اینڈرائیڈ صارفین کو براہ راست اپنے سمارٹ فون کی سیٹنگز سے اپنا موبائل ڈیٹا پلان خریدنے اور مینج کرنے کے قابل بنایا۔ یہ سہولت ٹیلی کام صنعت میں سب سے پہلے فراہم کی گئی ہے جس میں صارفین کو ذاتی نوعیت کا تجربہ پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے فون کے ذریعے اپنے موبائل کے استعمال کو بہتر بنا سکیں۔ ٹیلی نار پاکستان نے فیس بک سے آپریٹر اسٹور کے نام سے ایک اور فلیگ شپ پروڈکٹ بھی متعارف کی ہے جو موبائل ڈیٹا پلان کی طرح فیس بک میں موجود آپریٹر کے لئے ایک مخصوص جگہ ہے۔

    پروگرام میں ٹیلی نار کی ڈیجیٹل پروڈکٹ Millom کی پرسنلائزیشن کی اہمیت اور کس طرح ٹیلی نار پاکستان کے ڈسٹری بیوشن مکس میں فزیکل سے ڈیجیٹل میں منتقلی سے نمٹ رہی ہے، پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Millom پلیٹ فارم ڈیجیٹل چینلز میں کسٹمر سیلف سروس کو فعال کرتے وقت ٹیلکوس کے ذریعہ درپیش عام مسائل کو حل کرنے میں مدد کیلئے خصوصیات کا ایک مجموعہ پیش کرتا ہے۔ ان خصوصیات میں پروڈکٹ ڈسپلے منیجر، آفر مینجمنٹ، نوٹیفیکیشن مینجمنٹ، کنسنٹ اینڈ پرائیویسی مینجمنٹ، پرڈکشن انجن اور تجزیات شامل ہیں۔

    ٹیلی نار پاکستان کے چیف ڈیجیٹل اینڈ سٹریٹجی آفیسر سردار محمد ابو بکر نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کے لئے پہلے عالمی سطح کے حل فراہم کرتے ہوئے ڈیجیٹل تقسیم کی صلاحیتوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہمارا واحد مقصد شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا اور اپنے صارفین کو بہتر حل اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس طرح کے اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ہم اپنے شراکت داروں کو اپنے صارفین تک رسائی حاصل کرنے اور انہیں سمجھنے اور ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔

    ٹیلی نار پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی ترقی اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا ایک سرگرم حامی رہا ہے۔ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن چینلز پر اپنی بڑھتی ہوئی توجہ اور شراکت کے ذریعہ نئے کسٹمر ٹچ پوائنٹ کی تشکیل کا مقصد صارفین کے لئے آسانی پیدا کرنا اور فعال طور پر ان ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

  • لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

    لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

    لاہور، چوبرجی کے قریب دھماکہ،ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں، کیا نقصان ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دھماکہ ہوا ہے، لاہور کے معروف علاقہ چوبرجی چوک میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی. دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے

    دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکا رکشے میں ہوا، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے، سلنڈر دھماکے میں پانچ راہگیر زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا. دھماکے سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے،

    گزشتہ تین ماہ میں سلنڈر دھماکے کا لاہور میں یہ تیسرا واقعہ ہے، بیس ستمبر کو اچھرہ میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے تھے ،سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے

    اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

  • کل چھٹی پھر بھی بیمار قیدی کی درخواست سنیں گے،عدالت، اڈیالہ جیل میں کتنے قیدی ہیں؟ اہم خبر

    کل چھٹی پھر بھی بیمار قیدی کی درخواست سنیں گے،عدالت، اڈیالہ جیل میں کتنے قیدی ہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین کی طبی سہولتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،

    اڈیالہ جیل حکام نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل 1500 قیدیوں کے لیے بنائی گئی تھی جبکہ اڈیالہ جیل میں اس وقت 4800 قیدی ہیں

    وزارت انسانی حقوق کی جانب سے عدالت میں کسی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں خود اڈیالہ کامہمان بنا تھا ،وہاں کےحالات کا پتہ ہے ،جیل حکام کو اپنے اختیارات کا علم ہی نہیں ،

    عدالت نے وزارت انسانی حقوق اوروزارت صحت کودوبارہ نوٹس جاری کر دیا، قیدی خادم حسین کی درخواست کل چھٹی کےروز بھی سننے کا فیصلہ کیا گیا،عدالت نے وزارت صحت اورانسانی حقوق سے کل تک جواب طلب کر لیا

    نوازشریف 2 دن میں چلے گئے،ایک قیدی 6 سال سے واپس نہیں لا سکے، سیکرٹری داخلہ،خارجہ کو جیل بھیجوں گا، عدالت

    اڈیالہ جیل کے قیدی خادم حسین نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا .چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں قیدی نے کہا کہ بینائی کا مسئلہ ہے،آنکھوں کےعلاج کی سہولت دی جائے،- عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے جواب طلب کررکھا ہے ،عدالت نے پورے ملک سے بیمار قیدیوں کاریکارڈ طلب کرلیا

    نواز کے لندن جانے کے بعد دیگرقیدیوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم،

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بیرون ملک جانے کے لیے حکومت کی جانب سے عائد کردہ انڈیمنٹی بانڈز کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نوازشریف کو علاج کےغرض سے 4 ہفتوں کے لیے باہر جانے کی اجازت دی جاتی ہے اور اس مدت میں توسیع بھی ممکن ہے۔

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی تھی اورچیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلے کی ہدایت کی تھی، عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیلوں میں 10 ہزارسے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

  • عالمی دنیا میں پاکستان کو ملی انتہائی اہم سفارتی کامیابی

    عالمی دنیا میں پاکستان کو ملی انتہائی اہم سفارتی کامیابی

    عالمی دنیا میں پاکستان کو ملی انتہائی اہم سفارتی کامیابی، پاکستان کی کامیابی سے بھارت ہوا پریشان،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا ہے،او پی سی ڈبلیو کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کا ادارہ ہے ،پاکستان کے انتخاب کیلئے193 رکن ممالک نےووٹ دیئے،او پی سی ڈبلیو میں پاکستانی مندوب شجاعت علی راٹھور نے نمائندگی کی،

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    خان کے مودی کو خط کا جواب، راجناتھ نے دی دھمکی، کہا پاکستان میں ہر طرح کی کاروائی کرسکتے ہیں

    شجاعت علی راٹھور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 41 ملکی ایگزیکٹو کونسل میں دوبارہ منتخب ہونا اعزاز کی بات ہے،انتخاب کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے،

    قبل ازیں رواں ماہ ہی 14 نومبر کو پاکستان روایتی ہتھیاروں کے کنونشن رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کاچیئرپرسن منتخب ہوا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکن ممالک کا کنونشن کے حقیقی اطلاق کے لیے سالانہ اجلاس ہوتاہے،پاکستان کا انتخاب بذریعہ تحدید اسلحہ عالمی سلامتی کے لیے خدمات کامظہرہے،رکن ممالک روایتی ہتھیاروں کےخطرات سےنمٹنےکے لیے پروٹوکولزمرتب کرتے ہیں ،پاکستان کامتفقہ طورپرانتخاب عالمی برادری کااظہار اعتماد ہے،

    پاکستان سے سفارتی سطح پر بھارت کی ایک اور سازش ناکام بنا دی

    مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ

    بھارتی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید، اسمبلی میں رپورٹ پیش

  • محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

    محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

    محکمہ زراعت سابقہ حکومت کا ترجمان بن گیا،پنجاب اسمبلی میں کیا رپورٹ پیش کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں محکمہ زراعت شہباز حکومت کا وکیل بن گیا،شہباز دور میں کسانوں میں سبسڈی کی رقم شفاف طریقہ سے تقسیم ہوئی، محکمہ زراعت نے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کردی

    محکمہ زراعت نے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کے سوال کے جواب میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا کہ سبسڈی کی رقم گندم کپاس کنولہ اور سورج مکھی کا بیج خریدنے کے لیے استعمال ہوئی ،1280 ملین روپے کی رقم کھاد کے لیے دی گئی ،33 ملین روپے بہتر پیداواری مقابلوں میں بطور انعام دیئے گئے ،32 ملین روپے زرعی قرضہ جات کے لئے تقسیم کیے گئے مجموعی طور پر 22 ارب 12 کروڑ کی رقم سبسڈی کی مد میں کسانوں میں تقسیم کی گئی.

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے لاہور میں سبزیوں کی فصلوں کو گندے پانی سے سیراب کرنے کا اعتراف کر لیا،پنجاب اسمبلی میں سبزیوں کی فصلوں کو سیراب کر نے والے علاقوں کی تفصیلات پیش کر دی گئی، محکمہ زراعت کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ لاہور میں کاشتکار فصل کو سیراب کر نے کیلئے گندا پانی استعمال کرتے ہیں،لاہور میں گندے نالوں کا پانی فصلوں کی آبیاری کیلئے استعمال ہو رہا ہے، ہلوکی ،گجومتہ ،کچوانہ بستی دلوخورداورچندرائے میں فصل کو گندے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے،دیو ثانی،ہڈیارہ اور دیگر علاقوں میں 284ایکڑ رقبہ گندے پانی سے سیراب کیا جارہا ہے،