Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کتنے ارب کا فنڈز منظور کر لیا گیا؟

    پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے کتنے ارب کا فنڈز منظور کر لیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے5ارب روپے کی منظوری دے دی ،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی اجلاس میں دی گئی،

    حکومت کو ہوش آ ہی گیا، پنجاب کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

    سروسزاسپتال لاہورمیں ناکارہ طبی آلات کی تبدیلی کے لیے 50 کروڑ روپے منظور کئے گئے.سروسز اسپتال لاہورمیں پرانے الیکٹرک میڈیکل آلات تبدیل ہوں گے ،سروسز اسپتال انتظامیہ نے طبی آلات کی تبدیلی کیلئے48 کروڑروپے مانگے تھے

    اچانک ایسا کیا ہوا کہ شہباز نے نواز شریف سے مولانا کی شکایت لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    گنگا رام اسپتال لاہورمیں نئے بلاک کی تعمیر کا منصوبہ بھی باضابطہ طور پر منظورکر لیا گیا. گنگا رام میں نئے بلاک کی تعمیر کے لئے بھی ترقیاتی فنڈز منظور کر لیا گیا ہے

    واضح رہے کہ چند روز قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر جاری رہے گا

  • پارٹی فنڈنگ تحقیقات، پیپلز پارٹی نے جمع کرایا جواب، کیا کہا؟

    پارٹی فنڈنگ تحقیقات، پیپلز پارٹی نے جمع کرایا جواب، کیا کہا؟

    پارٹی فنڈنگ تحقیقات، پیپلز پارٹی نے جمع کرایا جواب، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کے سوالنامہ پر جواب جمع کرا دیا ،پیپلز پارٹی نے سکروٹنی کمیٹی کو جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ امریکہ میں ہماری کوئی کمپنی نہیں،الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پیپلزپارٹی کے جواب اور تفصیلات کا جائزہ لے گی، اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے نمائندوں کو 3 دسمبر کو دوبارہ طلب کر لیا.

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    قبل ازیں مسلم لیگ ن پارٹی فنڈنگ کیس میں فنڈز فراہم کرنے والے افراد کی تفصیلات دینے کیلئے مہلت مانگ لی،مسلم لیگ ن کی جانب سے محسن شاہ نواز رانجھا اور وکیل جہانگیر جدون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ن لیگ نے سکروٹنی کمیٹی کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ان کی امریکہ میں کوئی کمپنی رجسٹرڈ نہیں تاہم برطانیہ میں مبینہ کمپنی سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔ نون لیگ پارٹی فنڈنگ کیس سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 3 دسمبر کو ہو گا۔

  • رکشہ دھماکا، مقدمہ درج، رکشہ کس کے نام تھا، تحقیقاتی اداروں نے پتہ لگا لیا

    رکشہ دھماکا، مقدمہ درج، رکشہ کس کے نام تھا، تحقیقاتی اداروں نے پتہ لگا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ چوبرجی میں بم دھماکے کے حوالہ سے ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رکشے میں دھماکہ 11بج کر 25منٹ پر ہوا،رکشہ ڈرائیور نے سمن آباد میں ایک سواری کو اتارا،سواری نے ایک بیگ اٹھا رکھا تھا جو اس نے رکشہ میں ہی چھوڑا،رکشہ ڈرائیور چوبرجی کے قریب رکشےسےاترا تودھماکہ ہوگیا

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دھماکہ خیز مواد کے وزن کا تعین کیا جارہا ہے،لاہوردھماکے میں استعمال ہونے والا رکشہ حمزہ سعید کے نام ہے،دھماکے میں استعمال ہونے والارکشہ 22مئی 2015 کورجسٹرڈ کروایا گیا تھا،

    چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

    تھانہ سی ٹی ڈی لاہورمیں انسپکٹرکی مدعیت میں واقعے کامقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ اقدام قتل ،دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا

    لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےکی جگہ سے ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ہوئی،ٹائم ڈیوائس کوگیس سلنڈرسے جوڑا گیا تھا،دھماکے کی جگہ سے کپڑے میں لپٹا مشکوک مواد بھی ملا

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رکشہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،واقعے کے بارے میں مزید پیش رفت پر کام کیا جارہا ہے،چھان بین کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،

    لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

  • چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

    چوبرجی رکشہ دھماکا، وزیراعلیٰ کا نوٹس،دھماکے کی جگہ سے تحقیقاتی اداروں کو کیا ملا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکےکی جگہ سے ٹائم ڈیوائس بھی برآمد ہوئی،ٹائم ڈیوائس کوگیس سلنڈرسے جوڑا گیا تھا،دھماکے کی جگہ سے کپڑے میں لپٹا مشکوک مواد بھی ملا

    پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رکشہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،واقعے کے بارے میں مزید پیش رفت پر کام کیا جارہا ہے،چھان بین کرنا حکومت کی ذمے داری ہے،

    لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

    دھماکے میں زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے منتقل کیا گیا ہے،رکشہ ڈرائیورمحمد رمضان اور راہگیرعاصم محمود زیدی سروسزاسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں،3زخمی علیم،محمد عظیم اور صدف میو اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں ،دھماکے میں زخمی سلمان ، جاوید اوراسد گنگارام اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں،2زخمی فخر عباس اور قاسم رضا جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورمیں دھماکے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ نے رکشہ دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا اور زخمیوں‌ کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی.

  • چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،عثمان بزدار نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،عثمان بزدار نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اوراقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے،پولیس کوامن عامہ کی فضابہتر بنانے کیلئے فرائض سرانجام دیناہوں گے،تھانوں میں عام عوام کی دادرسی کیلئے فعال انداز میں کام کرناہے،

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ کی جانب سے میجر (ر) اعظم سلیمان کو پنجاب میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی مبارکباد دی گئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہر سطح پر شفافیت، گڈگورننس اور کرپشن فری کلچر کو فروغ دینے کی پالیسی اپنائی ہے۔عوام کی فلاح و بہبود اور فلاح عامہ کے منصوبوں کی بروقت تکمیل پنجاب حکومت کی ترجیحات ہیں۔

    واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو دو روز قبل تعینات کیا گیا ہے، آج تعیناتی کے بعد انکی وزیراعلیٰ سے پہلی ملاقات تھی.

  • دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امیر عباس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کہا کہ میاں صاحب لندن کے ایک فٹ پاتھ پر عام آدمی کی طرح کھڑے سوال کر رہے ہیں کہ یہ کس طرح کا پاکستان بنا دیا گیا ہے۔ میاں صاحب یہ وہی پاکستان ہے جو آپ سب نے مل کر بنایا کہ آپ آج تک پاکستان کے کسی فٹ پاتھ پر عام آدمی کی طرح کھڑے نہیں ہو سکے بلکہ شہنشاہوں کی طرح تمکنت کی زندگی گزارتے رہے.

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    سابق وزیراعظم نواز شریف نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہتے ہیں کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں روایت رہی ہے کہ وزیراعظم کو نکال دیا جاتا ہے برطرف کر دیا جاتا ہے، ہتھکڑیاں لگائی جاتی ہیں ہم اپنی نسلوں کو کس طرح پاکستان دینا چاہتے ہیں، اگر ایسا رہا تو انتشار رہے گا، اب دنیا مین ہماری وہ عزت نہیں جو ہونی چاہئے، ہم وہ مقام ہی حاصل نہیں کر سکے جب مقام حاصل کرنے کی طرف بڑھتے ہیں جب وقت آتا ہے تو رکاوٹیں ہوتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں انتشار پھیلا، آج روپے کی قدر کم ہو گئی ، اکانومی خراب ہو رہی ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان گزشتہ روز ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نواز شریف کی ویڈیو پرانی ہے یا نئی یہ الگ بحث ہے تاہم نواز شریف جو سوالات ویڈیوز میں اٹھا رہے ہیں اس کے ذمہ دار وہ خود ہی نظر آتے ہیں اگر وہ عوام کا خیال کرتے اور ان کے مسائل حل کرتے تو یقینا ان کی حکومت ہوتی، اب پاکستان کی عوام باشعور ہو چکی ہے، ووٹ کو عزت دو اور مجھے کیوں نکالا کا نعرہ پٹ چکا ہے، پاکستانی عوام سمجھتی ہے کہ پاکستان کو نواز شریف نے کچھ نہیں دیا بلکہ ملک کو لوٹا اور ملک دشمنوں کے ساتھ رائیونڈ اور مری میں ملاقاتیں کیں، کرپشن کی وجہ سے ہی پانامہ لیکس میں انکا نام آیا اور عدالت نے انہیں سزا دی.

  • لاشیں اٹھا اٹھا کر کشمیری ماؤں کا کیا حال ہے؟ مشعال ملک بتاتے ہوئے رو پڑیں

    لاشیں اٹھا اٹھا کر کشمیری ماؤں کا کیا حال ہے؟ مشعال ملک بتاتے ہوئے رو پڑیں

    لاشیں اٹھا اٹھا کر کشمیری ماؤں کا کیا حال ہے؟ مشعال ملک بتاتے ہوئے رو پڑیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے بھارتی فوج جشن مناتی ہے، کشمیری مائیں بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور محاصرہ 117 ویں روز بھی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری مائیں شہید بیٹوں کے جنازے کے جلوس کی قیادت کرتی ہیں۔ بیٹوں کے لاشے اٹھا اٹھا کر کشمیری مائیں ذہنی توازن سے محروم ہو رہی ہیں۔ بھارتی مظالم پر خاموشی اختیار کر کے عالمی برادری بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مسلسل کرفیو اور محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ وادی میں مریض اور بچے بھوک اور پیاس سے مر رہے ہیں کیونکہ کرفیو نے ان کی زندگی مکمل طور پر مفلوج کردی ہے، علاقے میں پانی سمیت بنیادی اشیائے خوردونوش ختم کردی گئی ہیں.ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کو نکالا جائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو حق خوداردایت دیا جائے.

  • تیز گام حادثہ، عدالت وفاق پر برہم، ابھی تک یہ کام کیوں نہیں کیا؟ رپورٹ دیں

    تیز گام حادثہ، عدالت وفاق پر برہم، ابھی تک یہ کام کیوں نہیں کیا؟ رپورٹ دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثے کی آزادانہ انکوائری کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے متاثرین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا تو ٹرین حادثے کے متاثرین کو معاوضہ ابھی تک کیوں ادا نہیں کیا گیا؟ وکیل ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ وفاق نے ٹرین متاثرین کے معاوضے ادا کرنے ہیں۔

    عدالت نے وفاق اور وزارت ریلوے سے ٹرین حادثات سے بچنے سے متعلق اقدامات پر اور تیز گام ٹرین حادثے کی انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ ٹرین حادثے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائے، یہ رپورٹ دیکھنے کے بعد اس کیس کا فیصلہ دوں گا۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاق کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ نے جواب داخل نہیں کرایا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 جنوری تک ملتوی کر دی

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    ریلوے حکام کے مطابق تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے،آگ 2 اکانومی اورایک بزنس کلاس کے ڈبے میں لگی ، اکانومی بوگیوں میں مجموعی طور پر 156مسافر سوار تھے،بزنس بوگی میں 50 سے زائدافراد سوار تھے، بوگیوں کی بکنگ امیر حسین کے نام سے ہوئی، امیرحسین نے حیدرآباد اسٹیشن سے بکنگ کرائی تھی

  • ابرار الحق کی مشکلات کم نہ ہوئیں، عدالت نے وفاق کو کیا حکم دیا؟

    ابرار الحق کی مشکلات کم نہ ہوئیں، عدالت نے وفاق کو کیا حکم دیا؟

    ابرار الحق کی مشکلات کم نہ ہوئیں، عدالت نے وفاق کو کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی پر حکم امتناع برقراررکھتے ہوئے وفاق کو 5 دسمبر تک جواب جمع کرانے کی مہلت دتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سعید الہی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت 5 دسمبر تک معطل رہنے کا حکم دیا اور وفاق کی جواب جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی۔

    عدالت نے جمعرات تک فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی.عدالت نے وفاق کو بذریعہ اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن اور ابرار الحق سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعرات پانچ دسمبر تک ملتوی کر دی ہے،عدالت نے ابرار الحق کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل برقرار رکھتے ہوئے سابق چیئرمین سعید الہٰی کو عہدے پر بحال رکھا ہے۔

    ابرار الحق کے لئے بڑی مشکل، عدالت میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین ریڈکریسنٹ سعیدالہٰی نےابرارالحق کی تعیناتی چیلنج کی تھی،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ابرارالحق کو 3 سال کیلئے چیئرمین مقررکیا گیا ہے، بطورچیئرمین میری تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی تھی، میری تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،مدت 9 مارچ 2020  میں مکمل ہورہی ہے، تعیناتی کی مدت مکمل ہونے سے قبل ابرارالحق کی تعیناتی غیرقانونی ہے،

    ابرارالحق نے ایسا کیوں کیا۔۔عوام غم و غصے کا شکار

    واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الٰہی کو عہدے سے ہٹا کر ابرارالحق کو تعینات کر دیا گیا ہے،

    ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر تعینات کئے جانے پر عوامی حلقوں سے حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم عمران خان میرٹ میرٹ کہا کرتے تھے اور اب انہوں نے ڈاکٹر سعید الہیٰ کو ہٹا کر ابرارالحق کو چیئرمین ہلال احمر لگا دیا

  • لاہور،سلنڈر نہیں بلکہ بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

    لاہور بم دھماکا،پولیس کی غفلت، افسران دفتروں سے نہ نکلے، ٹارگٹ کیا تھا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوبوجی چو لاہور کے قریب ہونے والے دھماکے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم دھماکہ قراردے دیا،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق جائے وقوعہ سے مقناطیس اوربال بیرنگ بھی برآمد ہوا،دھماکے میں ڈیڑھ سے 2کلو بارودی مواد استعمال ہوا،بم کو پلانٹ کرنے میں مقناطیس استعمال کیا گیا،بم کو نصب کرنےکیلئے کہاں لے جایا جارہاتھا،کہنا قبل ازوقت ہے،

    پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک رکشہ اور تین موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص جیسے ہی رکشہ سے اترا دھماکہ ہو گیا،ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں رکشہ ڈرائیور رمضان سمیت 5افراد زخمی ہوئے،رکشہ ڈرائیوررمضان نے ایک سواری شیراکوٹ سے بٹھائی،ارکشہ ڈرائیورنے سواری کو سمن آباد کے قریب اتارا،رکشہ ڈرائیور رمضان پونچھ روڈ کے قریب رکشا روک کر نیچے اترا،ڈرائیورکے رکشہ سےنیچےاترتے ہی دھماکا ہوگیا،زخمیوں کوطبی امداد کیلئےگنگارام اور اسپتال منتقل کر دیا گیا،

    چوبرجی کوارٹرز پیش آنے والے حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 افراد کو گنگارام ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا ہے
    جن کے نام .#1 سلمان ولد جاوید عمر 25 سکنہ 25 اے سبزہ زار ،#2 جاوید ولد فضل حق عمر 55 سکنہ 25 A سبزہ زار لاہور ،
    #3 اسد وحید ولد عبدالوحید عمر 25 سکنہ گلی نمبر 49 مکان نمبر 20 نواں کوٹ لاہور ہیں،تینوں زخمیوں کی حالت خطرہ سے باہر ہے.

    پولیس کے مطابق سلنڈر دھماکے کے باعث دو افراد کی حالت نازک ہے،زخمی افراد کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ،سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے ،ایس پی سول لائن موقع پر پہنچ گئے ،سی سی پی اور بشیر ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز موقعہ پر نہ گئے ، آفسران دفاتر میں بیٹھ کر سب اچھے کی رپوٹ کرنے میں مصروف ہیں.

    لاہور چوبرجی کے قریب بم بلاسٹ کا ایک بڑا واقعہ ہوا ہے جس میں کوئی بھی سینئر پولیس افسران نہیں پہنچ سکے ، سی سی پی او لاہور اپنے دفاتر میں آرام کرتے رہے جبکہ ڈی آئی جی آپریشن چند دنوں سے بیمار ہے لاہور میں بم بلاسٹ جیسے وقوعہ پر سی سی پی او لاہور کا نہ پہنچنا سکیورٹی کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایس پی سول لائن دیگر پولیس اہلکار بھی گونگلو سے مٹی جھاڑ کر غائب ہوگئے ، لگتا ہے جیسے سی سی پی او لاہور کو شہریوں کے زخمی ہونے کا کوئی غم نہیں