Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بحریہ یونیورسٹی میں قومی کانفرنس، نیول چیف نے نوجوانوں کو دیا اہم پیغام

    بحریہ یونیورسٹی میں قومی کانفرنس، نیول چیف نے نوجوانوں کو دیا اہم پیغام

    بحریہ یونیورسٹی میں قومی کانفرنس، نیول چیف نے نوجوانوں کو دیا اہم پیغام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیراہتمام پہلی دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق قومی کانفرنس علامہ محمد اقبال کے ایک سو بیالیسویں (142) یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی گئی ۔کانفرنس کا موضوع "فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی و سماجی افادیت” تھا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت اور حاضرین سے خطاب کیا،کانفرنس کا مقصد نوجوان نسل کو فلسفہ اقبال سے روشناس کروانا اور علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ کانفرنس کے دوران علامہ اقبال کی فلسفیانہ و عملی رہنمائی اور اسلامی ریاست میں اس کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خطاب میں اقبال کے افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسفہ اقبال کا قرآنی تعلیمات کے ساتھ تعلق بیان کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام پر عمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ ہم اقبال کے خوابوں کے مسلمان اور معاشرے کے لئے فائدہ مند شہری بن سکیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کانفرنس بحریہ یونیورسٹی میں قائم "اقبال چیئر” کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس کا مقصد طلباء میں اقبال کی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ بحریہ یونیورسٹی کے تمام کیمپس نے بھی ویب لنک کے ذریعے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور مہمان اسکالرز کی بڑی تعداد میں شرکت۔

  • آرمی چیف کا کیس لڑنے کے بعد فروغ نسیم کو ملا بڑا عہدہ، کس کی سفارش پر؟

    آرمی چیف کا کیس لڑنے کے بعد فروغ نسیم کو ملا بڑا عہدہ، کس کی سفارش پر؟

    آرمی چیف کا کیس لڑنے کے بعد فروغ نسیم کو ملا بڑا عہدہ، کس کی سفارش پر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فروغ نسیم نے دوبارہ وزارت کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا، فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر قانون بنایا جائے گا، فروغ نسیم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی

    بہت ہو گیا،اب ہو گی قانونی کاروائی، مگر کس کیخلاف، فروغ نسیم پھٹ پڑے

    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع،وزیراعظم نے کیا کہا تھا؟ اٹارنی جنرل نے اندر کی بات بتا دی

    فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست کے پہلے روز سماعت کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں استعفیٰ دیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے انکا استعفیٰ منطور کر لیا تھا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ مین کہا تھا کہ فروغ نسیم نے استعفیٰ دیا ہےا ور وہ عدالت میں آرمی چیف کا کیس لڑیں گے.

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    وفاقی کابینہ میں کس وفاقی وزیر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا؟ اہم خبر

    آرمی چیف کی مدت ملازمت،عدالتی فیصلے پر بابر اعوان کا دو لفظی تبصرہ

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

  • خواجہ برادران کے ریمانڈ میں  ہوئی توسیع، کب ہو گی اگلی پیشی؟

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع، کب ہو گی اگلی پیشی؟

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع، کب ہو گی اگلی پیشی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روزکی توسیع کر دی گئی، احتساب عدالت لاہورنے خواجہ سعدرفیق اورخواجہ سلمان رفیق کودوبارہ 9 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا،آئندہ سماعت پر گواہ قیصر امین بٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کو بھی طلب کر لیاگیا

    احتساب عدالت لاہورکے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،احتساب عدالت لاہور میں خواجہ سعد رفیق سے پولیس اہلکاروں سے تکرار ہوئی،سعد رفیق نےایم پی اے یاسین سوہل کو کمرہ عدالت میں جانے سے روکنے پر پولیس حصار توڑا

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،ن لیگی کارکنان کو بھی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی.

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے

  • خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    خواجہ برادران کی عدالت پیشی، کس کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہونی ہے، خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، اس موقع پرصحافیوں کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا.

    انچارج اینٹی رائٹ فورس نے کہا کہ کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو بھی باہر نکال دیاجائے، صحافیوں نے خواجہ برادران سے بات کی تو افسران ناراض ہوں گے،افسران نے منع کر رکھا ہے کسی صحافی کو کمرہ عدالت میں نہ جانے دیاجائے،

    صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکالے جانے پر صحافیوں نے احتجاج بھی کیا مگر پولیس نے ایک نہ سنی، اس موقع پر خواجہ سعد رفیق بھی پولیس والوں کو کہتے رہے کہ صحافیوں کو باہرنہ نکالا جائے لیکن پولیس نہ مانی.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ،ن لیگی کارکنان کو بھی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی.

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے

  • پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس پر عدالت کا بڑا حکم

    پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس پر عدالت کا بڑا حکم

    پی پی رہنماؤں کے خلاف اقامہ کیس پر عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنماوَں کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کے وکیل ضمیر گھومرو نے عدالت میں دلائل دئیے، وکیل نے کہا کہ ناصر حسین شاہ کے پاس 2012تک اقامہ تھا ،یہ درخواست قابل سماعت نہیں،مسترد کی جائے

    وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کو نااہل قرار دینے کا اختیار اسپیکر اسمبلی کا ہوتا ہے ،ہائیکورٹ کے پاس اختیار نہیں کہ وہ کسی رکن اسمبلی کو نااہل قرار دے،

    عدالت نے آئندہ سماعت پر ناصر حسین شاہ کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی.

  • افغانستان میں امن کیلیے سب سے اہم کردار کس کا؟ ٹرمپ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد افغانستان کیوں آئے؟

    افغانستان میں امن کیلیے سب سے اہم کردار کس کا؟ ٹرمپ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد افغانستان کیوں آئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب افغانستان کا دورہ کیا، اس حوالہ سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے خفیہ دورے پر آیا اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی بات کی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ افغانستان میں وزیراعظم عمران خان کی بڑی بات مان لی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    کامران خان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 میں امریکی الیکشن سے قبل طالبان کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں، اور اس ڈیل کے لیے پاک فوج اہم ہے،پاک فوج کا افغانستان میں امن کے قیام کے لئے اہم کردار ہے نہ صرف افغانستان بلکہ خطے میں امن کے قیام کے لئے پاکستان کا اہم کردار ہے.

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے افغانستان کا دورہ کیا، اس سے قبل ٹرمپ طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کر چکے تھے، وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں ٹرمپ سے ملاقات کے دوران طالبان سے مذاکرات کی بحالی کا کہا تھا جس پر ٹرمپ نے افغانستان کی سرزمین پر آکر مذاکرات کی بحالی کا اعلان کر دیا، افغان طالبا ن کا وفد مذاکرات کے حوالہ سے پاکستان کا بھی دورہ کر چکا ہے.

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ افغانستان میں وزیراعظم عمران خان کی بڑی بات مان لی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ افغانستان میں وزیراعظم عمران خان کی بڑی بات مان لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کی ہے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کی بحالی کااعلان کر دیا،

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان مذاکرات کی بحالی چاہتے ہیں، طالبان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع ہوگئے ہیں،ایک حقیقی ڈیل ہونی چاہیے ،افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں واضح کمی کریں گے،امریکی افواج مکمل فتح یا ڈیل تک افغانستان میں ہی رہیں گی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    افغان صدر اشرف غنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ طالبان امن معاہدے میں سنجیدہ ہیں تو جنگ بند کرنا ہو گی۔ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان سے باہر دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنا ہونگے۔

    امریکی صدرکا یہ دورہ طالبان کے ساتھ ایک قیدی کی حوالگی کے بعد ہوا ہے جس کامقصد طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کی بحالی ہے۔

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اڑھائی گھنٹے تک افغانستان میں رہے،انہوں نے تھینکس گونگ ڈے کے موقع پر کیے گئے اس دورے میں امریکی فوجیوں کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بگرام ایئربیس پر اترے۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی، امریکی صدر نے افغانستان میں عشائیہ میں بھی شرکت کی، امریکی صدر بگرام ائیر بیس پر ہی رہے اور وہیں پر افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور ڈنر میں بھی شرکت کی،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر نے تھینکس گیونگ کے موقع پر فلوریڈا سے افغانستان میں امریکی فوجیوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا

  • خواجہ برادران کی پیشی پر عدالت نے کس کو طلب کر رکھا؟ اہم خبر

    خواجہ برادران کی پیشی پر عدالت نے کس کو طلب کر رکھا؟ اہم خبر

    خواجہ برادران کی پیشی پر عدالت نے کس کو طلب کر رکھا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوگی،مسلم لیگی رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق کواحتساب عدالت پیش کیاجائے گا،عدالت نے ریفرنس کے مزید گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر رکھا ہے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن پیراگون ریفرنس کی سماعت کریں گے

    احتساب عدالت میں خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، خواجہ برادران کو جیل سے عدالت میں پیش کیا جائیگا،

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ افغانستان پہنچ گئے،امریکی صدرتھینکس گیونگ کے موقع پرامریکی فوجیوں سےملے،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا یہ پہلادورہ افغانستان ہے

    افغانستان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان معاہدہ کرناچاہتے ہیں،میرے خیال میں افغان طالبان جنگ بندی بھی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے طالبان سے دوبارہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، جس کے بعد امریکی فوج کی افغانستان میں کمی کی جائیگی،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمہ شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب بگرام ایئربیس پر اترے۔ انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کی، امریکی صدر نے افغانستان میں عشائیہ میں بھی شرکت کی،

    واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکی صدر نے تھینکس گیونگ کے موقع پر فلوریڈا سے افغانستان میں امریکی فوجیوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا تا ہم اس برس وہ خود افغانستا ن پہنچ گئے

  • چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کشمیر بارے امریکہ سے پھر بڑا مطالبہ

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کشمیر بارے امریکہ سے پھر بڑا مطالبہ

    چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کشمیر بارے امریکہ سے پھر بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا فوری نوٹس لے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ وہاں کی ریاستی دہشت گردی کی اپنی طویل حکمرانی کو ختم کرے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا کہ مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے اپنے فوجی دستے ہٹا دے اور کشمیر تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے پر امن طریقے سے حل کرے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں ، مبصرین اور آزاد میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جانی چاہیے ۔ ہزاروں بھارتی فوجیوں نے ان تمام دنوں میں لاکھوں کشمیریوں کو اپنے گھروں میں مقید رکھا ہے۔

    فخرامام نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں عوامی ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے ، مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند ہیں، کشمیری معاشی طور پر مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ مودی کے انتہا پسندانہ نظریے کی وجہ سے بھارت کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا، مسئلہ کشمیر کو پاکستان نے عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اور عالمی برادری نے اسے ایک تنازعہ کے طور پر تسلیم بھی کیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،کتنے کمسن بچوں کو بھارتی فوج نے حراست میں لیا؟ اہم خبر

    سید فخر امام کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی کے ظالمانہ اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کشمیریوں سے شہریت اور زمین کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافی کی تمام حدیں عبور کردی ہیں۔ فخر امام نے دنیا کے اہم ممالک کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی کے انسانیت کی بنیاد پر طویل عرصے سے جاری تنازعہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد کریں اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت عالمی رہنماؤں سے کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت سے آگاہ کرنے کے لئے رجوع کرے گی۔