Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا، خواجہ آصف

    نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ کل ایوان سے منظور ترمیم پر دو ججز کا ضمیر جاگ گیا اور جب کینگرو کورٹس بنا کر ہمارے خلاف سیاسی انتقام لیا جاتا رہا تو اس وقت کسی کی غیرت نہیں جاگی۔

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کو عملی جامہ پہنانےکے لیے عدلیہ کا کردار سب کے سامنے ہے، ہم نے جو ترمیم پاس کی اس کےخلاف احتجاج میں دو جج صاحبان نے استعفیٰ دیا مگر کینگرو کورٹس بناکر ہمارے خلاف جو سیاسی انتقام لیاجارہا تھا تب کسی کی غیرت نہیں جاگی، یہ سارا سلسلہ پاناما کیس سے شروع ہوا جب نواز شریف کو تاحیات نااہل قراردیاگیا، نواز شریف کو نااہل قرار دینے کا جرم اسی عدلیہ کا تھا، ہمارے معاملے میں جسٹس ثاقب نثار، جسٹس بندیال، جسٹس منیب اور دیگر نام ہی بار بار سامنے آئے، اطہرمن اللہ کو آج جمہورہت کا ابال آیا ہے، یہ مشرف کےصوبائی وزیر رہے۔

    دوسری جانب وزیردفاع کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے نعرے بازی کی تو خواجہ آصف نے کہا کہ اسی پارلیمنٹ کے ایوان میں بیٹھ کر 52 بل رات کو پاس کیے گئے، اسمبلی بھی توڑی گئی، یہ آج جمہوریت کی بات کر رہے ہیں

  • وزیراعظم آزاد کشمیر   کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

    پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے مشورے کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اراکین اسمبلی کو فوری مظفرآباد پہچنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو امیدوار نامزد کر دیا ہے، فیصل راٹھور کی نامزدگی کا اعلان راجا پرویز اشرف اور چوہدری یاسین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے کیا۔ صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہے لیکن ن لیگ کی حمایت سے ہمارے پاس 40 کی تعداد ہے،پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت ہے، اس وقت آزاد کشمیر کے حالات اچھے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے،پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، یہ مختصر مدت کی حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ اچھے اندار میں ایوان چلائیں گے۔

    آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اگلے 3 روز سے 7 روز کے اندر اسمبلی کا اجلاس بلا کر اس پر رائے شماری ضروری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے بھی تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرنے کا مقابلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے سادہ اکثریت میں 27 ووٹ درکار ہیں، تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کےلیے 40 سے زائد اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

  • سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس،ججز کی عدم شرکت،اعلامیہ جاری،رولز 2025 کی متفقہ منظوری

    سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس،ججز کی عدم شرکت،اعلامیہ جاری،رولز 2025 کی متفقہ منظوری

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ خان کی جانب سے بلائے گئے فل کورٹ اجلاس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متعدد ججز نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

    ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس عرفان سعادت سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے، جبکہ فل کورٹ اجلاس دوپہر 2 بجے منعقد ہونا تھا۔ ججز کی غیرحاضری کے بعد فل کورٹ کے انعقاد سے متعلق صورتحال غیر واضح ہو گئی ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے بلایا گیا فُل کورٹ اجلاس ملتوی کر دیا گیا،ابتدائی طور پر وجوہات ججز کی جانب سے شدید ردعمل بتایا جا رہا ہے

    دوسری جانب سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، سپریم کورٹ رولز 2025 کی متفقہ منظوری دے دی گئی،جاری اعلامیہ کے مطابق فل کورٹ نے کمیٹی کی سفارشات پر رولز 2025 اپ ڈیٹ کر دیے،کمیٹی میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم افغان شامل تھے، فل کورٹ نے کمیٹی ارکان کی خدمات پر اظہارِ تشکر کیا،نئے رولز میں سستے اور فوری انصاف کے تقاضوں کو ترجیح دی گئی ہے،سپریم کورٹ رولز 1980 کی جامع ریویژن مکمل ہوگئی،مسودہ سازی اور اعتراضات کے ازالے کا عمل فل کورٹ کو پیش کیا گیا،سپریم کورٹ نے سینیئر ایڈووکیٹ کا اسٹیٹس محمد منیر پراچہ کو دے دیا،منیر پراچہ کو اسٹیٹس رول 5، آرڈر IV کے تحت دیا گیا،

  • پی ٹی اے  کی اہم پیشرفت، وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز

    پی ٹی اے کی اہم پیشرفت، وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی اہم پیشرفت، وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کر دیا گیا

    پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا،اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے،پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے،پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی،صارفین اب رجسٹریشن ،لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے،یہ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے

  • اسلام آباد دھماکے کا حکم کس نے دیا،گرفتار دہشتگرد نے نام بتا دیا

    اسلام آباد دھماکے کا حکم کس نے دیا،گرفتار دہشتگرد نے نام بتا دیا

    جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر ہونے والے دھماکے میں ملوث خودکش بمبار کے معاون دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے، انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر سعید الرحمان عرف ”داد اللہ“ نے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت کی، دوران تفتیش خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے اعتراف کرلیا۔داد اللہ نے ساجد اللہ عرف ”شینا“ کو خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کی تصاویر بھیجیں تا کہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے، خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کا تعلق شینواری قبیلے سے تھا اور وہ ننگرہار، افغانستان کا رہائشی تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج کے کمانڈر داد اللہ کی ہدایت پر ساجد اللہ عرف ”شینا“ نے پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے اسلام آباد پہنچایا، دھماکے کے روز ساجد اللہ نے خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کو خودکش جیکٹ پہنائی، ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی۔

  • وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹفکیشن جاری،تین نے حلف لے لیا

    وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹفکیشن جاری،تین نے حلف لے لیا

    وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامرفاروق نے حلف لیا،وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز نے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے،اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقرنجفی، جسٹس کےکے آغا اور بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائیکورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کےجج ہوں گے۔

  • اسلام آباد دھماکہ،خود کش حملہ آور کے معاون دہشتگرد گرفتار

    اسلام آباد دھماکہ،خود کش حملہ آور کے معاون دہشتگرد گرفتار

    اسلام آبادضلعی عدالت کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    تفتیشی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور افغانی شہری تھا۔ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر کی گئی سرچ آپریشن کے دوران باجوڑ سے تعلق رکھنے والے سہولت کار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سے مزید پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حملے کے پیچھے موجود نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ وانا کیڈٹ کالج پر حملے میں ملوث عسکریت پسند بھی افغانی شہری تھے اور یہ حملہ افغانستان میں ہی منصوبہ بندی کے تحت تیار کیا گیا تھا۔ حتمی احکامات کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود نے جاری کیے جبکہ عملی منصوبہ بندی ایک شدت پسند، زاہد، کے ذمے تھی۔ بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری ’’جیش الہند‘‘ کے نام سے قبول کی گئی۔

    انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں دھماکے میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا ہے، دورانِ تفتیش خودکش حملہ آور کے ہینڈلر ساجد اللّٰہ عرف ’شینا‘ نے اعتراف کیا کہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی کمانڈر سعید الرحمن عرف ’داد اللّٰہ‘ نے ٹیلی گرام ایپ پر رابطہ کرکے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔حکام کے مطابق خودکش بمبار افغانستان سے پاکستان پہنچا تو اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا گیا۔ داداللّٰہ کی ہدایت پر اس نے پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے اسلام آباد پہنچایا، ساجداللّٰه نے ہی خودکش بمبار کو خودکش جیکٹ پہنائی۔حکام کا بتانا ہے کہ خودکش بمبار عثمان عرف ’قاری‘ کا تعلق شینواری قبیلے سے تھا اور وہ افغانستان کے صوبے نگرہار کا رہائشی تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی، فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی۔

  • پاکستانی وفد کی اسرائیلی نمائندوں سے مبینہ ملاقات کی خبروں کی تردید

    پاکستانی وفد کی اسرائیلی نمائندوں سے مبینہ ملاقات کی خبروں کی تردید

    لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ ٹورازم فیئر کے دوران پاکستانی حکام اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان مبینہ سرکاری ملاقات کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں

    وہ رپورٹس جن میں کہا گیا کہ پاکستانی حکام نے اسرائیلی نمائندوں سے باضابطہ ملاقات کی، درست نہیں ہیں۔متعلقہ رابطہ ایک عوامی نمائش کے مقام پر ہوا اور یہ بالکل اتفاقی تھا، جیسا کہ بین الاقوامی نیٹ ورکنگ کے دوران عام طور پر ہوتا ہے۔پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی پر قائم ہے کہ اس کے اسرائیل کے ساتھ نہ سفارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی کوئی سرکاری رابطہ، کسی بھی مصافحے یا بات چیت کو، جو عوامی مقام پر نظر آئی ہو، سرکاری ملاقات یا حمایت تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہ دعویٰ بھی بے بنیاد اور گمراہ کن ہے کہ پاکستان غزہ میں کسی بین الاقوامی فورس کا حصہ بننے پر غور کر رہا ہے۔ اسرائیل فلسطین تنازعے پر پاکستان کا مؤقف وہی ہے، یعنی فلسطینی حقوق کی پختہ حمایت، پاکستان بین الاقوامی ٹورازم فیئرز کو محض غیر جانبدار پلیٹ فارمز سمجھتا ہے، جن کا اس کی خارجہ پالیسی یا سفارتی مؤقف سے کوئی تعلق نہیں۔

    یہ رپورٹ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کسی حقیقی تبدیلی کی نشاندہی نہیں کرتی یہ محض ایک تصویر ہے جو ٹورازم ایونٹ میں کھینچی گئی، جبکہ اسے ایسے پیش کیا جا رہا ہے جیسے پاکستان اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے جا رہا ہو، جو درست نہیں۔ اس طرح کی خبریں حقائق بتانے کے لیے نہیں بلکہ ایک مخصوص تاثر پیدا کرنے کے لیے گھڑی جاتی ہیں، تاکہ عوام کو یہ محسوس ہو کہ پاکستان خفیہ طور پر اپنی پالیسی تبدیل کر رہا ہے۔ جب تک حکومت خود کوئی باضابطہ اعلان نہ کرے، ایسے تمام دعوے محض پروپیگنڈا ہیں، حقیقت نہیں۔ پروپیگنڈا اکثر ایسی تصاویر استعمال کرتا ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ کوئی تبدیلی یا معمول پر لانا ہو رہا ہے، حالانکہ اصل پالیسی جوں کی توں ہوتی ہے۔ ایک سادہ سے لمحے کو ’’ اسرائیلی نمائندے سے ملاقات‘‘ بنا کر پیش کرنا دراصل ایک ایسا بیانیہ تخلیق کرنا ہے جو حقیقت پر مبنی نہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق دفترِ خارجہ کی جانب سے کوئی عوامی یا سرکاری بیان موجود نہیں۔

    حکومتی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کریں اور پروپیگنڈا مہمات کے جھانسے میں نہ آئیں۔

  • پاک امریکہ تعلقات   اہم اور نتیجہ خیز  رہے ہیں: رضوان سعید شیخ

    پاک امریکہ تعلقات اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں: رضوان سعید شیخ

    سفیر پاکستان پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے بوسٹن یونیورسٹی کے فریڈرک ایس پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز میں پاک امریکہ کثیر الجہتی تعلقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لئے اہم اور نتیجہ خیز رہے ہیں۔

    بوسٹن یونیورسٹی کے سینٹر فار ایشین اسٹڈیز اور پردی اسکول آف گلوبل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ہونے والے اس مکالمے میں طلباء، فیکلٹی، سفارت کاروں اور عالمی امور کے ماہرین شریک تھے۔پردی اسکول کے ڈین ایمریٹس پروفیسر عادل نجم کے ساتھ پاک امریکہ تعلقات کے تاریخی پس منظر، حالیہ ادوار اور مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے ممالک کے مابین اچھے تعلقات اختیاری نہیں ہیں بلکہ ناگزیر ہیں۔

    پاکستان کی اہم جغرافیائی و سیاسی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان کو تذویراتی اعتبار سے دنیا کا اہم مقام قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عمومی طور پاک امریکہ تعلقات کو سیکیورٹی کے تنا ظر میں دیکھا جاتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا موجودہ دور میں دونوں ممالک کی توجہ اقتصادی تعلقات پر مبنی تذویراتی شراکت داری کے فروغ پر مبنی ہے۔

    پاکستان میں موجود اقتصادی و معاشی مواقع کی طرف توجہ دلاتے ہوئے سفیر پاکستان نے ملک کے وسیع معدنی وسائل، باصلاحیت انسانی وسائل اور ارزاں لیبر پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کے تذویراتی محل وقوع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان خطے کے لئے ایک اقتصادی مرکز کے طور پر کام کر سکتا ہے اور وسطی ایشیا، مغربی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر ممالک کی ضروریات کو پورا کر سکتا ہے۔

    مئی 2025 میں پاک بھارت کشیدگی اور 88 گھنٹے کے بحران کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان نےشرکاء کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے پاک بھارت سیز فائر اور کشیدگی کم کرانے کے حوالے سے امریکہ صدر کی ذاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کی پاکستان اور بھارت کے درمیان تصفیہ طلب معاملات کو حل کرنے اور باہمی خدشات کو دور کرنے کے لیےمذاکرات کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے اقتصادی و دیگر مسائل کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے۔ شرکاء کے ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے ملک کے جمہوری سفر پر بات کرتے ہوئے مثبت سمت میں جاری ارتقائی عمل کے اہم نکات کو اُجاگر کیا۔اپنے اختتامی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے عالمی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اور آئندہ آنے والے دور کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تعاون کا فروغ ہی بہتر مستقبل کی نوید ثابت ہوگا۔

  • شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا جرگہ،قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کا جرگہ،قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    شمالی وزیرستان کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا،

    سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا ،جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ،جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا، قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا،جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا