Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ڈاکٹرز کی ہڑتال، سماعت ملتوی، عدالت نے حکومت کو کیا حکم دیا؟

    ڈاکٹرز کی ہڑتال، سماعت ملتوی، عدالت نے حکومت کو کیا حکم دیا؟

    ڈاکٹرز کی ہڑتال، سماعت ملتوی، عدالت نے حکومت کو کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے کہا کہ آئین کے تحت ہڑتال جائز نہیں،ہڑتال ختم نہ کی تو اچھا نہیں ہوگا،عدالت نے حکم دیا کہ مجھے پورے صوبے میں تمام ڈاکٹرز ڈیوٹی پر چاہئیں،ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہڑتال ختم کررہے ہیں،جب تک مکمل قانون سازی نہیں ہوتی ہڑتال بلا جواز ہے،

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، عدالت نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل کراؤں گا

    عدالت نے سیکریٹری ہیلتھ کو تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے کی ہدایت کی، عدالت نے کہا کہ ڈرافٹ اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےبھی بنایا جائے،کمیٹی 2روزہ ورکشاپ منعقد کرےاورتمام اسٹیک ہولڈرز کو سن کر ڈرافٹ تیار کرے،کمیٹی فائنل ڈرافٹ کا مسودہ اور رپورٹ 23 نومبر کو عدالت میں جمع کرائے،

    ڈاکٹروں کی ہڑتال، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ڈاکٹر پریشان ہو گئے

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اس دوران کسی بھی قسم کی ہڑتال میں نہیں جائیں گے،ہڑتال کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی میں جیل جائیں گے،لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی گئی

  • مولانا کے خاندان کا ایک فرد بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں. یہ انکشاف کس نے کر دیا

    مولانا کے خاندان کا ایک فرد بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں. یہ انکشاف کس نے کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بارش سےآزادی مارچ کے کارکنان کو مشکلات کا سامنا ہے،عبدالغفور حیدری صاحب بارش میں اپنے گھر میں رہ رہے تھے،فضل الرحمان کے خاندان کا ایک فرد بھی آزادی مارچ میں شریک نہیں،

    فواد چوھدری نے مزید کہا کہ قوم کے پلیٹ لیٹس پر بھی مہربانی کریں،اشرافیہ نے مل کر قوم کے پلیٹ لیٹس کم کیے،قوم کے لوٹے گئے پیسے واپس کردیں،حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہےگا،ماضی میں جیسے اشرافیہ نے قوم کا پیسہ لوٹا اس کا بھی حساب ہونا چاہیے،

    آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کےلیے دعا گو ہیں،نوازشریف پہلے مریض ہیں جو تشویشناک حالت میں گھر منتقل ہوئے،باقی مریض تشویشناک حالت میں گھر سے اسپتال منتقل ہوتے ہیں،تمام تر منفی کوششوں کے باوجود پاکستان آگے جائے گا،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    دوسری جانب آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

  • تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو اغوا،قتل کرنے کی مبینہ کوشش

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو اغوا،قتل کرنے کی مبینہ کوشش

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کرنے کی مبینہ کوشش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف آفتاب جہانگیر کے اغواکی مبینہ کوشش کامقدمہ کراچی کے علاقے سرجانی تھانے میں درج کر لیا گیا،مقدمہ ایم این اےآفتاب جہانگیرکی مدعیت میں نامعلوم افرادکے خلاف درج کیا گیا،مقدمہ اغوا کی کوشش،اقدام قتل، توڑ پھوڑاوردہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

    چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فون پراطلاع ملی کہ سیکٹر 6سی میں کچھ افراد لوگوں کے گھر مسمار کررہے ہیں،معاملات کو دیکھنے خود سیکٹر 6 سی پہنچا،مجھے دیکھ کر مسلح افراد مشتعل ہوگئے اور اغوا کرنے کی کوشش کی،

    رائےونڈ میں اہل محلہ نے3 سالہ بچے کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے

    پی ٹی آئی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے پارلیمانی سیکریٹری برائے مذہبی امور آفتاب جہانگیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب جہانگیر پر حملے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا گیا، حکومت سندھ کی زیر سرپرستی قبضہ مافیا شہر میں سرگرم ہے، ہم ایک پر امن جماعت کا حصہ ہیں، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیر اعلی سندھ فوری طور پر حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیں،پوری تحریک انصاف آفتاب جہانگیر بھائی کے ساتھ کھڑی ہے

  • ویلڈن وزیراعظم عمران خان، بھارت میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

    ویلڈن وزیراعظم عمران خان، بھارت میں بھی پاکستانی پرچم لہرا دیئے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری کھلنے پر سکھ برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، سکھ برادری نے بھارت میں بھی پاکستان کے سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے، بھارتی شہر جالندھر کی وجے کالونی مین سکھ برادری نے متعدد گھروں پر پاکستانی پرچم لہرائے،

    اس سے قبل بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے فلیکس لگائے تھے جس کی وجہ سے مودی سرکار پریشان تھی ابھی یہ پریشانی ختم نہیں ہوئی تھی کہ اب بھارت میں پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے.

    بھارتی پنجاب میں جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کے بینرز لہرائے جارہے ہیں، سکھ کمیونٹی ریلیوں کی شکل میں کرتارپورکو سکھوں کےلیے کھولنے پر خوشیاں منارہی ہے، بھارتی ان جلوسوں میں وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ نعرے بھی لگارہے ہیں "وزیراعظم عمران خان زندہ باد”

    بھارت سے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اس وقت بہت پریشان ہے اور وہ پاکستانی وزیراعظم کی اس قدر مقبولیت سے بہت خائف ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مودی بھی اس وقت بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور کرتارپورپر بھارت کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کے بعد جو صورت حال پاکستان کے حق میں ہوگئی ہے اس پر اپنے آپ کو کوس رہےہیں

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وزیر اعظم عمران خان 9 نومبر کو کرتار پور راہداری منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگے جبکہ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

  • سابق وزیراعظم کی کامیاب سرجری، کتنے گھنٹے بعد ہوش میں آئیں گے؟

    سابق وزیراعظم کی کامیاب سرجری، کتنے گھنٹے بعد ہوش میں آئیں گے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کےنجی اسپتال میں زیرعلاج ن لیگی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سرجری ہوئی ہے، خاندانی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کا آپریشن کر دیا گیا،شاہد خاقان عباسی کو ہوش آنے میں 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے،شاہد خاقان عباسی کو کم از کم 7 دن تک اسپتال میں رکھا جائے گا،شاہد خاقان عباسی کو 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف تھی ،شاہد خاقان عباسی کو پتے میں پتھری اور انفیکشن کی شکایت بھی تھی،

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    شاہد خاقان عباسی کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی،میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی تھی، شاہد خاقان عباسی نے اپنےخرچ پرعلاج کروانے کی عدالت سے درخواست کی تھی.

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا  احتساب عدالت نے جسمانی ریمانڈ مسترد کر دیا تھا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل پہنچا یا گیا تھا بعد ازاں انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

  • ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، غریب عوام کی سن لی گئی، عدالت کا بڑا حکم

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، غریب عوام کی سن لی گئی، عدالت کا بڑا حکم

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، عدالت نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل کراؤں گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرزکی ہڑتال کیخلاف درخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے ینگ ڈاکٹرز کودوپہر 12 بجےتک ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیا، عدالت نے تحریری طورپرینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال ختم کرنے کی رپورٹ طلب کر لی،

    ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے آج ہی ہڑتال ختم کریں گے،جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آج ہی تحریری حکم جاری کریں گے،اونچی آوازمیں ہمیشہ بزدل بولتےہیں، قانون کی بات کرتاہوں،قانون پرعمل کراؤں گا،

    ڈاکٹروں کی ہڑتال، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ڈاکٹر پریشان ہو گئے

    ینگ ڈاکٹرز کے وکیل نے کہا کہ ہم عدالت کےساتھ کھڑےہیں، عدالت نے سیکریٹری صحت کواسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت کاحکم دیا،

    عدالت نے کہا کہ عدالت ایک کمیٹی بنا دے گی جو ڈاکٹرز کی بات سنے گی،ہر کسی سے پیار سے بات کرتا ہوں بزدل آدمی اونچی آواز میں بات کرتا ہے،آپ اپنے کلائنٹ کے مشورے پر عمل نہ کریں بلکہ انہیں بتائیں کہ قانون یہ ہے ،عدالت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے،ہڑتال ختم کریں اور ڈیوٹی پر جائیں،

  • اپوزیشن ایک بار پھر منہ کی کھائے گی، شیخ رشید کی پیشنگوئی

    اپوزیشن ایک بار پھر منہ کی کھائے گی، شیخ رشید کی پیشنگوئی

    اپوزیشن ایک بار پھر منہ کی کھائے گی، شیخ رشید کی پیشنگوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرتاپورراہدری خطے کی تاریخ بدلنے جا رہا ہے، کرتاپورراہدری خارجہ امورپروزیراعظم اور آرمی چیف کی تاریخی کامیابی ہے،کرتاپورراہدری سے مسئلہ کشمیر کوکتنا فائدہ پہنچے گا، انہیں اندازہ نہیں،عقل کے اندھوں کواندازہ ہی نہیں ہے کہ مودی کے سینے میں مونگ ڈالی ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن عدلیہ کو متنازعہ بنا کر کس کی خدمت کر رہی ہے؟ انتشار اور خلفشار سے ملک کو کیا نقصان پہنچے گا اپوزیشن کوعلم ہی نہیں،اپوزیشن اپنے ہی جال میں پھنسے گی اورمنہ کی کھائے گی،کامیابی کشمیریوں  کا مقدر بنے گی،

    سانحہ تیز گام کی جوڈیشل انکوائری، شیخ رشید مشکل میں پھنس گئے

    شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے مسئلے ایک 2 روز میں حل ہوجائیں گے ،سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے باتیں منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں‌ کو ساتھ رکھ کر ایسا تاثر دیں کہ جیسے ملک کے خلاف انتشار کا ماحول ہو فضل الرحمان جارہے ہیں ،اسلام آباد پرسکون ہوگا حکومت پانچ سال پورے کرے گی ،

    مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    آزادی مارچ ،بہت ہو گئی، اب وزیراعظم کریں گے خطاب مگر کب؟

    فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ بارے ایسی بات کہی کہ مولانا غصے میں آ گئے

  • قیدیوں کو جیل میں علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی، عدالت کا بڑا حکم

    قیدیوں کو جیل میں علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی، عدالت کا بڑا حکم

    قیدیوں کو جیل میں علاج کی سہولیات کی عدم دستیابی، عدالت کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل میں قید ذہنی مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنے کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس جوادالحسن نے درخواست پرسماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلا کو 13 نومبر کو دلائل کے لیے طلب کر لیا

    پنجاب حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے

    درخواست گزار نے درخواست میں کہا کہ جیلوں میں قید ذہنی مریضوں کے علاج معالجے کے لیے حکومت اقدام نہیں کر رہی،عدالت حکومت کو ذہنی مریض قیدیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دے،

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    کراچی کی جیل میں ایڈز کا قیدی دم توڑ گیا

    گزشتہ ماہ وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے بھی کہا تھا کہ ہ جیلوں میں قید معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے ایک انتہایہ اہم فیصلہ کل یہ کیا کہ وزیر اعظم نے ایک ہائی پاور کمیٹی بنائی جو جیلوں میں قید ایسے قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لے گی جو قتل، منشیات منی لانڈرنگ اور اسطرح کے سنگین جرائم میں ملوث نہیں ہیں، ان کی رہائی کے امکانات کا جائزہ لیا جائیگا، اور عملی اقدامات کئے جائیں گے .

  • جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا۔

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطا بق پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کوگارڈ آ ف آنر پیش کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات کی۔نیول چیف نے مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کی غیر معمولی خدمات کو سراہا۔

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ بعدازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کے پرنسپل سٹاف آفیسران سے بھی الوداعی ملاقات کی۔

  • ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    ہالہ، خوفناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ہالہ کے قریب افسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    حادثے کے 6 زخمیوں میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا جہاں ایک اور مریض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، دیگر زخمیوں کو تعلقہ ہسپتال نیو سعید آباد میں طبی امداد دی جا رہی ہے، کوچ اور ڈرائیور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کا کہنا ہے کہ ہالہ مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11ہوگئی ،رکشےمیں سوار افراد مزدوری کرنے جارہے تھے،جاں بحق افراد میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں. حادثہ کی اطلاع ملنے پر جاں بحق افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے بتایا جا رہا ہے