Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پیپلز پارٹی رہنما کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

    پیپلز پارٹی رہنما کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

    سابق صوبائی وزیر،پیپلز پارٹی رہنما کو نیب سے کلین چٹ مل گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کےڈی اے پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،رہنما پیپلزپارٹی جام خان شورو کی زر ضمانت واپس کرنے کی درخواست منظور کر لی گئی،عدالت نے10 لاکھ روپے زر ضمانت واپس کرنے کی ہدایت کردی

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ انکوائری میں جام خان شوروکے خلاف کوئی ثبوت و شواہد نہیں ملے ،رہنما پیپلزپارٹی جام خان شورو کے خلاف انکوائری ختم کردی گئی ہے،

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    نیب نے سابق وزیر بلدیات کے خلاف 3 مختلف انکوائریاں شروع کی تھیں، جام خان شورو پر گلستان جوہرمیں سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی نیلامی کا الزام تھا،سابق وزیر بلدیات سندھ پر ضلع ٹھٹہ دیہہ کوہستان میں 262 زرعی اراضی ہتھیانے کا بھی الزام تھا۔

    واضح رہے کہ نیب نے اکتوبر 2017 میں جام خان شورو کے خلاف سرکاری زمینوں پرغیرقانونی قبضے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ جام خان شورو 2018 کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر پی ایس 62 حیدرآباد ون سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • وزیراعظم اور عرب امارات کے ولی عہد میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم اور عرب امارات کے ولی عہد میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم اور عرب امارات کے ولی عہد میں رابطہ، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمدبن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماوَں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،رابطے میں باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور کاجائزہ لیا گیا .

    آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے عرب امارات کے ولی عہد سے کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی اور کشمیر میں کرفیو کے بارے میں آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تعلقات میں مضبوطی کا اعادہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے معاہدہ ریاض کے حوالہ سے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے کردار کو سراہا.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں یمن میں قیام امن کے معاہدے کو سراہا گیا ہے.وزیرا عظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاض کے امن معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاض معاہدہ جسے سعودی عرب کی قیادت نے پایا تکمیل تک پہنچایا ہے اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے ، علاقے میں پائیدار امن کی طرف اہم قدم ہوگا ، اور اس سے خطے کے تنازع کو سیاسی طورپر حل کرنے میں مدد ملے گی.

     

     

  • دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    دادو،پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن، پولنگ جاری ،کانٹے دار مقابلے کی توقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پیپلزپارٹی پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔پی ایس 86 ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    دادو میں ضمنی انتخابات کے لیے 158 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 60 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ 16 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ حلقے میں ایک لاکھ 99 ہزار 825 امیدوار حق راہ دہی کا استعمال کریں گے، ضمنی انتخاب کے لیے 1300 پولیس اہلکار جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے 1100 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،

    پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسیمبلی غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے بعد پی ایس 86 جوہی میں خالی نشست پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے چچا زاد بھائی سید صالح شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، پی ایس 86 ضمنی الیکشن کے لیے امداد لغاری تحریک انصاف کے امیدوار ہیں، پی ایس 86 ضمنی انتخاب کے لیے ضلع بھر میں عام تعطیل ہے۔

    دادو میں الیکشن مہم کے دوران گورنر سندھ اور پی پی کے اراکین اسمبلی نے دورہ کیا تھا جس پر دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے پر شدید تنقید کی تھی اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا

  • نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    نیو سعید آباد، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے نیوسعیدآباد کےقریب قومی شاہراہ پرافسوسناک حادثہ ہوا ہے، کوچ کی رکشہ کوٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،

    اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں‌ و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے، مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی، پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا.

    جاں بحق ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب سے بتایا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ہے.

  • رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

    رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

    رات گئے عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سموگ میں اضافے کے باعث سکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا دیا، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا،کل جمعرات کو لاہورکے سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے، اسکول سموگ کی شدت کی وجہ سے بند کیے جارہے ہیں

    واضح رہے کہ لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647، ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

  • لاہور میں سموگ میں اچانک اضافے پر وزیراعلیٰ کو تشویش

    لاہور میں سموگ میں اچانک اضافے پر وزیراعلیٰ کو تشویش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں -سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے-

    انہوں نے کہا کہ سموگ میں اچانک اضافے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے -شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لئے متعلقہ محکمے فوری اقدامات اٹھائیں – وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ لاہور کی فضا بدترین سموگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647، ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

  • وزیراعظم سے مہندر سنگھ کی ملاقات،50 کروڑّ پاؤنڈزفنڈز کی یقین دہانی،مگر کس لئے

    وزیراعظم سے مہندر سنگھ کی ملاقات،50 کروڑّ پاؤنڈزفنڈز کی یقین دہانی،مگر کس لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےسکھ کمیونٹی کی فلاحی تنظیم کے صدرکی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی شریک تھے .مہندرسنگھ نے کرتارپوربارڈرکھولنے کے فیصلے پروزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،

    مہندرسنگھ نے ننکانہ اورکرتارپورمیں ترقیاتی منصوبے شروع کرنےمیں دلچسپی کا اظہارکیا، وزیراعظم عمران خان نےمنصوبوں میں دلچسپی پرمہندرسنگھ کا شکریہ ادا کیا،مہندرسنگھ نے سکھ کمیونٹی کیلئے اعلان کردہ فنڈ کا پہلامرحلہ شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی، مہندرسنگھ نے سکھ کمیونٹی کے لیے50 کروڑ پاؤنڈز کے فنڈ کا اعلان کیا تھا.

    واضح رہے کہ کرتار پور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے

  • آزادی مارچ،تین اموات، سینکڑوں بیمار،مولانا گھر جانے کو تیار

    آزادی مارچ،تین اموات، سینکڑوں بیمار،مولانا گھر جانے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اب تک مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اموات کی وجوہات ہارٹ اٹیک ہے، ان افراد کی عمریں 62 سال سے 72 سال کے درمیان ہیں۔

    خبر رساں ادارے ”اے پی پی” سے گفتگو کر تے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے بتایا کہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے آزادی مارچ میں شریک 678 افراد کو مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ابتدائی طبی امداد دی گئی، اب تک 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی عمریں 60 62 اور 72 سال ہیں، ان کی اموات ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہیں۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    دوسری جانب اسلام آباد میں بارش کی وجہ سے دھرنے کے شرکاء بیمار ہونے لگے ہیں، صرف ایک روز میں اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں 600 سے زائد افراد آزادی مارچ سے چیک اپ کے لئے گئے جنہیں طبی امداد کے بعد ڈسچارج کیا گیا، موسم سرد ہونے کی وجہ سے شرکاء میں بخار، فلو، کھانسی کی وبا پھیل رہی ہے.

    آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

    اسلام آباد کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء کو سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم عمران خان نے ڈی سی اسلام آباد کو آزادی مارچ کے مقام کا معائنہ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد سی ڈی اے کی ٹیم وہاں پہنچی اور جگہ کی صفائی وغیرہ کی تا ہم جے یو آئی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کو مسترد کر دیا ہے.

    آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

    دوسری جانب مولانا فضل الرحمان آج ایک بار پھر آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کے بعد واپس گھر جانے کو تیار ہیں جو رات کو ملاقاتوں کے بعد اپنے گرم کمبل میں آرام کریں گے اور اپنے کارکنان کو ٹھٹھرتے موسم میں کھلے آسمان تلے چھوڑ کر جائیں گے.

  • آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

    آزادی مارچ، مولانا کن شرائط پر واپس جانا چاہتے ہیں؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ مولانا فضل الرحمان سے آج ملے ہیں، ملاقات میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی گئی، چوھدری پرویز الہیٰ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فری ہینڈ دے دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ آزادی مارچ ختم کرنے کے لئے کردار ادا کریں، غیر آئینی مطالبات ماننے سے وزیراعظم نے روکا ہے تا ہم وزیراعظم نے چودھری پرویز الہیٰ کو کہا ہے کہ آزادی مارچ کے آئینی مطالبات تسلیم کیے جا سکتے ہیں.

    مولانا فضل الرحمان اور چوھدری برادران کی آج شب یا کل جمعرات کو ایک اور ملاقات متوقع ہے جس میں مزید مشاورت کی جائے گی، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے تمام اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوں ،مولانا رانا ثناء اللہ کے بھی پروڈکشن آرڈر چاہتے ہیں، مولانا الیکشن میں فوج کی مداخلت نہیں چاہتے حکومت بھی اس پر تعاون کرنے کو تیار ہے لیکن ملکی حالات کے پیش نظر فوج کے بغیر الیکشن کا ہونا ممکن نہیں،

    مولانا نے اپنے خطاب میں لاپتہ افراد کا مسئلہ اٹھایا تا ہم لاپتہ افراد کے حوالہ سے کمیٹی کام کر رہی ہے،مولانا وزیراعظم کا استعفیٰ مانگتے ہیں اور ابھی تک اعلانیہ اس پر قائم ہیں تا ہم اندرون خانہ وہ گزشتہ شب چوھدری برادران کی رہائشگاہ پر اس لئے گئے تھے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی نے انہیں تنہا کر دیا ہے، بارش میں جے یو آئی کے کارکنان اکیلے بیٹھے ہیں ہمیں فیس سیونگ دی جائے جس کے بعد چوھدری پرویز الہیٰ نے وزیراعظم سے رابطہ کیا اور مولانا سے دوبارہ ملاقات کی.

    آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آزادی مارچ پر ہونے والے خرچ کی ڈیمانڈ بھی کر رہے ہیں، مولانا کی ڈیمانڈ میں شامل ہے کہ کراچی سے اسلام آباد پہنچنے اور واپسی کا گاڑیوں کا کرایہ، دھرنے کے قیام و طعام کے سب اخراجات غیر اعلانیہ ادا کئے جائیں، مولانا چاہتے ہیں کہ انہیں اگر وزیراعظم کا استعفیٰ نہیں ملتا تو کم از کم جو خرچہ انکا ہوا وہ ملنا چاہئے اور ساتھ کچھ مطالبات بھی پورے ہونے چاہئے اسی لئے مولانا اپنے خطابات میں ایک طرف استعفیٰ کا کہتے ہیں دوسری جانب مطالبات کی لمبی فہرست سامنے لے آتے ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو سات روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

    آزادی مارچ اور حکومت کے موقف کے بارے میں جب تحریک انصاف کے ایک رہنما سے باغی ٹی وی نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس آٹھ برس بعد ہمیں پارٹی اجلاس میں چائے ملنا شروع ہوئی تھی مولانا کیا سمجھتے ہیں جو اپنے پارٹی رہنماؤں کو چائے کا ایک کپ آٹھ برس بعد دے وہ اتنی جلدی استعفیٰ دے دے گا؟ ایسا ممکن نہیں.

    دوسری جانب آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

  • مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اللہ کا شکرہے نوازشریف اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، نوازشریف کی رہائشگاہ پران کا علاج ہوگا، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ابھی بھی مسئلہ ہے، بیرون ملک علاج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت بہترہوگی توسفرکرسکیں گے، مریم نوازکادھرنے میں جانے کا کوئی پلان نہیں، مریم نوازکی اولین ترجیح والد کی تیمارداری ہے،

    مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکوجاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود ہے، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.