Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    مریم نواز آزادی مارچ میں جائیں گی یا نہیں؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اللہ کا شکرہے نوازشریف اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، نوازشریف کی رہائشگاہ پران کا علاج ہوگا، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ابھی بھی مسئلہ ہے، بیرون ملک علاج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت بہترہوگی توسفرکرسکیں گے، مریم نوازکادھرنے میں جانے کا کوئی پلان نہیں، مریم نوازکی اولین ترجیح والد کی تیمارداری ہے،

    مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکوجاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود ہے، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

  • کوئی درمیانی راستہ نہیں، چودھری برادران سے بار بار کیوں مل رہا ہوں؟ مولانا نے بتا دیا

    کوئی درمیانی راستہ نہیں، چودھری برادران سے بار بار کیوں مل رہا ہوں؟ مولانا نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک معاملات پرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی،حکومتی کمیٹی بے اختیارہے،حکومت کومزیدرعایت نہیں دے سکتے،یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراکوئی درمیانی راستہ نہیں،حکومت کے پاس تجویزہے تولائے،چودھری برادران ذاتی تعلق کی وجہ سےباہرمل رہے ہیں،کوشش ہے چودھری برادران کو اپنے مطالبے پر راضی کریں، حکومت وہ تجویز لائے جو ہمارے مطالبے کے برابر ہو،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اس وقت مالیاتی بحران کا شکار ہے، اگر اگلا بجٹ بھی نااہل حکمرانوں کے سپرد کر دیا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔بارہ ربیع الاول کوآزادی مارچ کوسیرت طیبہ کانفرنس میں تبدیل کر دیں گے۔ آزادی مارچ قانونی اور آئینی لحاظ سے جائز مارچ ہے۔ وکلا برادری کی شرکت سے ہمیں تقویت ملی ہے۔ اس موقع پر انہوں جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف دائر ریفرنس واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 9 نومبر علامہ اقبال کے پیدائش کا دن ہے اور ہمارے حکمراں کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں تو کیا آئندہ 9 نومبر رنجیت سنگھ کے دن پر تو نہیں منائیں گے ؟ حج تو 5 لاکھ روپے کا کر دیا گیا اور سکھوں کے لیے درشن بغیر پاسپورٹ اور ویزے کا کر دیا۔ اس طرح کی دہری پالیسی یہاں نہیں چلے گی۔ ملک میں 10 لاکھ گھر بنانے کی بات کی گئی تھی لیکن یہاں تو گھر گرائے جا رہے ہیں۔ اسی طرح صوبے اپنے حقوق مانگ رہے ہیں۔ ہمارا سفر استقامت سے جاری رہے گا۔

  • چوھدری نثار نے خاموشی توڑ دی، آزادی مارچ بارے ایسا کیا کہا کہ مولانا ہوئے پریشان

    چوھدری نثار نے خاموشی توڑ دی، آزادی مارچ بارے ایسا کیا کہا کہ مولانا ہوئے پریشان

    چوھدری نثار نے خاموشی توڑ دی، آزادی مارچ بارے ایسا کیا کہا کہ مولانا ہوئے پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ 2014 میں ہونے والا تحریک انصاف کا دھرنا بھی غلط تھا ، آزادی مارچ بھی غلط ہے، دھرنوں کی روایت عمران خان نے ڈالی، کوئی جتھہ آئے اور کہے کہ حکومت گرادو تو کیا ایسا ہو جانا چاہئے

    چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت کہا تھا کہ غلط روایت ہے اب بھی کہتا ہوں کہ یہ سب غلط ہے، ایک گروہ جائے گا تو دوسرا آ جائے گا ،مذہبی جماعتوں کو لوگ لانے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی، ایک بار دھرنا بیٹھ جائے توپھر اٹھنا مشکل ہوتا ہے،تحریک انصاف کے دھرنوں کو غلط کہنے والے اگر آج آزادی مارچ کو صحیح کہتے ہیں تو اسے مارشل لا کہا جائے ،سیاسی جماعتوں‌ کی لیڈر شپ اپنا موقف کیوں تبدیل کرتی ہے.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

  • اب کونسی ایمبولینس سروس سروع ہونے جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

    اب کونسی ایمبولینس سروس سروع ہونے جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

    پنجاب میں اب کونسی ایمبولینس سروس سروع ہونے جا رہی ہے؟ وزیراعلیٰ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرپنجاب کے تمام اضلاع میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس مرحلہ وار شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں موٹر بائیکس ایمبولینس سروس شروع کرنے کے فیصلے کی منظوری دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب ،کارکردگی اچھی نہ سہی لیکن آزادی مارچ والوں پر بولنا تو آتا ہے

    ایمرجنسی کونسل کے اجلاس میں نئی ایمولینسیں خریدنے کی منظوری دی گئی اوروزیراعلیٰ نے ریسکیو ایمرجنسی سروسزمیں ایمبولینس کی کمی فوری طور پر دور کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں جلد سے جلد قواعد و ضوابط کے تحت اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران ریسکیورز کو خصوصی وظیفہ دینے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن، اراکین اسمبلی کو دیا حکم،

    اجلاس میں ڈاکٹر رضوان نصیر کو ڈی جی پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی اورنئے ڈی جی ریسکیو سروسز 1122کی تعیناتی تک اضافی چارج ڈاکٹر رضوان نصیر کو دیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران تمام تحصیلوں میں ریسکیو 1122 شروع کرنے کاعمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب ایمرجنسی کونسل کے 20ویں اجلاس میں ریسکیورز کے سروس قواعد،بھرتی،ٹریننگ او رپروموشن کے امور کا جائزہ لیاگیا اوردوران سروس جاں بحق ہونے والے ریسکیورز کیلئے مالی ا مداد اور انشورنس کی تجاویز پر غورکیاگیا- ریسکیورز کیلئے مالی امداد کے معاملے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے محکمہ فنانس اور ریگولیشن کی اجازت سے مشروط کردیاگیا اوراس امر کیلئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام امور کا جائزہ لے کر حتمی سفارشات پیش کرے گی-

    وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی رائز عمارتوں کی تعمیر میں سیفٹی کوڈ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے-مریضوں کی ٹرانسفر کا فول پروف سسٹم بنایا جائے اور ایس او پی فوری طو رپرمرتب کئے جائیں -ایمبولینس اور آلات کی پرچیز کے عمل میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کیاجائے-اجلاس میں طلبہ کیلئے این سی سی کی طرز پر کمیونٹی سیفٹی پروگرام شروع کرنے کا بھی جائزہ لیا گیااورطے کیاگیا کہ پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہوگا-اجلاس میں صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

  • سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی نیول چیف سے ملاقات

    سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی نیول چیف سے ملاقات

    چیئر مین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاودیو گرازیانو اورسری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنارتنے نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹر، اسلام آباد میں ملاقات کی۔دونوں اعلیٰ شخصیات کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف نے ان کا الگ الگ استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں شہداءکی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی او ر اعلیٰ شخصیات سے نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز کا تعارف کروایا گیا۔

    چیئر مین یورپی یونین ملٹری کمیٹی جنرل کلاودیو گرازیانوسے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امورزیر بحث آئے ۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے کثیر ملکی مشترکہ میری ٹائم فورس اور ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول جسے اقدامات کے ذریعے خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لئے پاک بحریہ کی کاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارکردگی کو اجاگر کیا۔ جنرل کلاودیو گرازیانو نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکورٹی و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    بعد ازا ں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، علاقائی میری ٹائم تحفظ و استحکام اور پاکستان اور سری لنکا کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لئے مختلف آپشنز کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات کی گئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی اور علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اجاگر کیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی کثیر ملکی میری ٹائم مشق امن 19- میں شرکت پرمعزز شخصیت کا شکریہ ادا کیا ۔معزز شخصیت نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں معاونت اور امن مشق کے کامیاب انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ دونوں اعلیٰ شخصیات نے مختلف عسکری شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

  • آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون اور دفاع سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سیکورٹی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی,ملاقات میں باہمی دلچپسی اوردفاعی تعاون پربات چیت ہوئی,

  • حنا ربانی کھر بچ گئیں، نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بڑا فیصلہ

    حنا ربانی کھر بچ گئیں، نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بڑا فیصلہ

    حنا ربانی کھر بچ گئیں، نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کااجلاس ہوا ، بورڈ نے پانچ انکوائریوں کی منظوری دے دی ،اجلاس کے بعد نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ‏سی ڈی اےافسران اوراہلکاروں کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ‏میگاکرپشن کےمقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے،‏کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،‏ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اورلوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے،23ماہ میں71ارب روپے بدعنوان عناصرسے برآمد کرواکرخزانےمیں جمع کروائے،

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    نیب اعلامیہ کے مطابق ‏سابق صوبائی وزیرامانت اللہ خان اوردیگرکےخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،‏سی ڈی اے افسران اوراہلکاروں کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی،‏این ٹی ڈی سی کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری ہو گی ،عدم شواہد پر کارروائی بند کرنے کی منظوری دی گئی،‏چوہدری منیر،غلام ربانی کھر،حناربانی کھرکے خلاف انکوائری بند کرنےکی منظوری دی گئی.

  • آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

    آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

    آزادی مارچ کے لئے سہولیات، وزیراعظم کے اعلان پر جے یو آئی نے کیا ردعمل دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکاء کو سہولیات کی پیشکش کر مسترد کر دیا ہے، مولانا حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تعاون اپنی جیب میں رکھیں، کارکن انتظام کرکے آئے ہیں۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنان مکمل انتظام کے ساتھ ہیں، بارش اللہ کی رحمت اور یہ حکمران ہمارے لئے زحمت ہیں،وزیراعظم کا استعفیٰ لینے آئے ہیں اور استعفیٰ لے کر جائین گے اس کے بغیر آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد سے نہیں جائیں گے، مولانا حیدری کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ جمعہ آزادی مارچ پنڈال میں پڑھایا، آئندہ بھی وہاں پڑھائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو آزادی مارچ کی جگہ کا فوری دورہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں، موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکا کو ریلیف فراہم کیا جائے،چیئرمین سی ڈی اے جائزہ لیں کہ شر کا کو کیا سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

  • مولانا کا اور ہمارا مقصد ایک ہے، چودھری پرویز الہیٰ

    مولانا کا اور ہمارا مقصد ایک ہے، چودھری پرویز الہیٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری پرویزالٰہی سےمولانافضل الرحمان کی ملاقات ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد چوھدری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں ،وقت لگے گا لیکن مثبت نتیجہ نکلے گا،یہ ہمارا اپنا گھرہے گزشتہ رات وہ آئے تھےآج ہم آئے ہیں ،ہمارامقصد ایک ہے انشااللہ کامیابی ملے گی،

    گزشتہ شب بھی مولانا فضل الرحمان چودھری شجاعت کی رہائشگاہ گئے تھے جہاں انہوں نے چوھدری برادران سے ملاقات کی تھی،دو دنوں میں حکومتی اتحادیوں کی مولانا فضل الرحمان سے تیسری ملاقات ہو رہی ہے.

    قبل ازیں مولانا فضل الرحما ن کی زیر جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، جس مین آزادی مارچ کے انتظامات کے حوالہ سے مشاورت کی گئی.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    آزادی مارچ کے شرکا 5 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

    جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء کا آنے والے دنوں میں مزید جوش و خروش بڑھے گا۔ افواہیں پھیلانا شروع کر دی گئی ہیں لیکن انہیں ناکامی ہو گی ہم کہیں نہیں جا رہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اسلام آباد میں ہی رہیں گے، مطالبات منوا کر جائیں گے، ناجائز حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے،

  • مولانا کی رہائشگاہ پر اہم شخصیت کی مولانا سے ملاقات،آزادی مارچ کے خاتمے پر مشاورت

    مولانا کی رہائشگاہ پر اہم شخصیت کی مولانا سے ملاقات،آزادی مارچ کے خاتمے پر مشاورت

    مولانا کی رہائشگاہ پر اہم شخصیت کی مولانا سے ملاقات،آزادی مارچ کے خاتمے پر مشاورت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اورحکومتی اتحادیوں کے رابطے تیز ہو گئے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ،چودھری پرویزالہٰی اور مولانافضل االرحمان کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے،ملاقات میں آزادی مارچ ختم کرنے سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت جاری ہے،