Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قوم سے وفا کون کرے گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    قوم سے وفا کون کرے گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا . وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

    اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کا رات کاخطاب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے دلبرداشتہ رویے اور مایوسیوں کا اظہار تھا، پہلے دن کہا تھا کہ یہ لوگ آپس میں مخلص نہیں تو قوم سے کیا وفا کریں گے،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات میں مسترد ہونے والے جتھے کی صورت حقیقی عوامی مینڈیٹ کی توہین کریں نہ جمہوری نظام پر حملہ آورہوں’سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں ۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    بدھ کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تاریخی تقریر نے مولانا کے مذہبی کارڈ پر مشتمل بیانیہ کو پنکچر اور دھرنے کے مقاصد کو زمین بوس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا خود فریبی سے نکلیں، عوام کو تنگ نہ کریں،آپ سازش میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسترد ہونے والے جتھے کی صورت حقیقی عوامی مینڈیٹ کی توہین نہ کریں اور جمہوری نظام پر حملہ آور نہ ہوں’سیاسی تنہائی کا شکار مولانا ذاتی مفادات کی عینک اتار کر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ پاکستان تنہائی کا شکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا تشخص پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

  • چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی  کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی، جنرل کلاڈیو گریزیانو نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔ چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت ہوئی۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ جنرل کلاڈیو گریزیانو نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

  • دو قیدیوں کی گھر واپسی، نواز شریف نے گھر پہنچ کر سب سے پہلے کیا کیا؟

    دو قیدیوں کی گھر واپسی، نواز شریف نے گھر پہنچ کر سب سے پہلے کیا کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکوجاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود ہے، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو 16روز بعدسروسزاسپتال لاہور سے ڈسچارج کر دیا گیا، نواز شریف ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس میں روانہ ہو ئے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پر ڈاکٹروں نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ،ڈاکٹرز نے مریم نوازکو والد کی صحت کی بناپر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے..

    میاں نواز شریف نے مریم نواز شریف کے ہمراہ اپنے والد میاں شریف, اہلیہ بیگم کلثوم نواز اور بھائی عباس شریف کی قبر پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی.

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

    مریم نواز،شہبازشریف اوربیگم شمیم اخترنوازشریف کے ہمراہ تھے،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ایمبولنس میں موجود تھے، نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • آزادی مارچ،کارکن بیمار،آگے کیا کرنا ہے؟ مولانا نے اجلاس بلا لیا

    آزادی مارچ،کارکن بیمار،آگے کیا کرنا ہے؟ مولانا نے اجلاس بلا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائےاسلام کی مرکزی مجلس عاملہ کااجلاس شروع ہو گیا ہے،اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں،اجلاس جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہورہا ہے،اجلاس میں اب تک کی صورتحال کاجائزہ اورمارچ انتظامات پر غورجاری ہے،مولانا فضل الرحمان کو حکومتی کمیٹی اورچودھری برادران ملاقات سے متعلق بریفنگ دی گئی،

    اجلاس میں آزادی مارچ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی،

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

    آزادی مارچ کے شرکا 5 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

    جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء کا آنے والے دنوں میں مزید جوش و خروش بڑھے گا۔ افواہیں پھیلانا شروع کر دی گئی ہیں لیکن انہیں ناکامی ہو گی ہم کہیں نہیں جا رہے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اسلام آباد میں ہی رہیں گے، مطالبات منوا کر جائیں گے، ناجائز حکومت کے جانے کا وقت آ گیا ہے،

  • ن لیگ کی ترجمان نے نواز شریف بارے ایسی بات بتائی کہ کارکنان پریشان ہو گئے

    ن لیگ کی ترجمان نے نواز شریف بارے ایسی بات بتائی کہ کارکنان پریشان ہو گئے

    ن لیگ کی ترجمان نے نواز شریف بارے ایسی بات بتائی کہ کارکنان پریشان ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپوررٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت  پر ڈاکٹروں نے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی ،ڈاکٹرز نے مریم نوازکو والد کی صحت کی بناپر سخت حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے.

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹراور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، نوازشریف کےپلیٹ لیٹس کاؤنٹس کم ہونے کے باعث انفیکشن کا خطرہ ہے ڈاکٹرزنےطبی خطرات کے پیش نظر نوازشریف کے لیے خصوصی میڈیکل یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی ،ڈاکٹر عدنان کی زیر نگرانی شریف میڈیکل سٹی نے نوازشریف کی رہائش گاہ پر آئی سی یوقائم کیا،انتہائی نگہداشت یونٹ میں ڈاکٹرز 24 گھنٹے موجود رہیں گے،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف کو 16روز بعدسروسزاسپتال لاہور سے ڈسچارج کر دیا گیا، نواز شریف ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس میں روانہ ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق نواز شریف اب شریف میڈیکل سٹی جانے کی بجائے پہلے جاتی امرا اپنی رہائشگاہ جائیں گے.

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

    مریم نواز،شہبازشریف اوربیگم شمیم اخترنوازشریف کے ہمراہ ہیں،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ایمبولنس میں موجود ہیں، نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

  • نواز شریف ہسپتال نہیں بلکہ کہاں جائیں گے؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    نواز شریف ہسپتال نہیں بلکہ کہاں جائیں گے؟ خبر نے کھلبلی مچا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو 16روز بعدسروسزاسپتال لاہور سے ڈسچارج کر دیا گیا، نواز شریف ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی کی ایمبولینس میں روانہ ہو چکے ہیں، ذرائع کے مطابق نواز شریف اب شریف میڈیکل سٹی جانے کی بجائے پہلے جاتی امرا اپنی رہائشگاہ جائیں گے.

    مریم نواز،شہبازشریف اوربیگم شمیم اخترنوازشریف کے ہمراہ ہیں،نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ایمبولنس میں موجود ہیں، نوازشریف کو دیکھتے ہی لیگی کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت سے رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا، انہیں چودھری شوگر ملز کیس میں ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت ملی تھی۔

    نوازشریف کی رہائش گاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراپر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے, نواز شریف کو نیب میں جسمانی ریمانڈ کے دوران ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،

  • مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے تیسرے دن مچلکے جمع ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ضمانتی مچلکوں کی تصدیق کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے روبکار جاری کی گئی۔ اس موقع پر مریم نواز کے شوہر، عطا تارڑ، سیف الملوک، فیصل سیف اور وکلا کمرہ عدالت میں موجود رہے۔لاہور ہائی کورٹ نے پیر چار نومبر کو چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔

    مریم نواز کی رہائی کے احکامات آنے کے بعد نواز شریف سروسز ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی منتقل ہو رہے ہیں، مریم نواز اب اپنے والد نواز شریف کے ساتھ شریف میڈیکل کمپلیکس جائیں گی نواز شریف کا علاج اب شریف میڈیکل کمپلیکس میں ہو گا شریف خاندان کے دیگر افراد بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں

    مریم نواز آزادی مارچ میں شریک ہوں گی یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے، لاہور ہائیکورٹ نے  فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کی چودھری شوگر ملز میں درخواست ضمانت منظور کی تا ہم عدالت نے فیصلے میں یہ حکم بھی دیا کہ مریم نواز اپنا پاسپورٹ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جمع کروائیں گے .عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر مریم نواز پاسپورٹ جمع نہیں کروانا چاہتی تو 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا ،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز کو نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا بعد ازاں مریم کو جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا تھا، مریم نواز کے والد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث مریم نواز کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا، مریم نواز آج اپنے والد کے ہمراہ سروسز ہسپتال سے شریف میڈیکل سٹی منتقل ہوں گی

  • نواز شریف ہسپتال سے ڈسچاج، ایمبولینس میں خود بیٹھے یا؟

    نواز شریف ہسپتال سے ڈسچاج، ایمبولینس میں خود بیٹھے یا؟

    نواز شریف ہسپتال سے ڈسچاج، ایمبولینس میں خود بیٹھے یا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسزاسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا،نوازشریف سروسزاسپتال سے باہرآگئے نوازشریف کوشریف میڈیکل سٹی منتقل کیا جائے گا،نوازشریف خودچل کرایمبولینس میں بیٹھے،نوازشریف کابیڈ سروسز اسپتال سےسمیٹ لیاگیا ،اس موقع پر نوازشریف کی والدہ شمیم اختر ،مریم نواز اور شہبازشریف سروسز اسپتال میں موجود تھے

    ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے علاج کےلیےسرکاری ڈاکٹرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے،شریف سٹی کا میڈیکل بورڈ ڈاکٹرز کی مدد چاہے گا تو حکومت سے رابطہ کیا جائے گاسرکاری اسپتال کے ماہرین شریف سٹی کے ڈاکٹرز کو ماہرانہ رائے نہیں دے سکتے،

    نواز شریف علاج کے لئے کب بیرون ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے سروسز اسپتال سے منتقل ہونے کی بات میرے علم میں بھی آئی ہے ،نواز شریف کی درخواست پر انھیں سروسز اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا

    ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خون کے نمونے لینے سے بلیڈنگ بہت مشکل سے رکتی ہے،نواز شریف کے بازو پر نیل کے نشان پڑ رہے ہیں،نواز شریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہے

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس ایک بار پھر کم، وجہ کیا؟ اہم خبر

    دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی چوھدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور کر رکھی ہے، العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا بھی آٹھ ہفتوں کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دی ہے,نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں

  • عدلیہ تسلیم کرے بھٹو بے گناہ تھے، بلاول کا مطالبہ

    عدلیہ تسلیم کرے بھٹو بے گناہ تھے، بلاول کا مطالبہ

    عدلیہ تسلیم کرے بھٹو بے گناہ تھے، بھٹو آج بھی انصاف کا منتظر ہے، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا عوام کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں،وکلا عوام کو انصاف دلانے کےلیے لڑتے ہیں،میں اپنا مقدمہ وکلا کے سامنے رکھ رہا ہوں، جوڈیشری  کی کہانی پیپلزپارٹی سے علیحدہ نہیں کی جاسکتی،پیپلزپارٹی نے آمریت کا مقابلہ کیا،

    نواز شریف سے زیادہ آصف زرداری کی صحت خراب، شیخ رشید کا انکشاف

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ عوام گواہ ہیں عدالتیں مظلوم کا ساتھ نہیں دیتیں،عوام انتظارمیں ہیں کہ عدلیہ تسلیم کرے ذوالفقار بھٹو بےگناہ تھے،1978کےبعد آج ذوالفقار بھٹو کو انصاف نہ مل سکا،مطالبہ کرتاہوں بےنظیر بھٹو کو تو انصاف دو،آصف زرداری نے10سال پہلے بھٹو شہید کےعدالتی قتل کےخلاف ریفرنس بھیجا،

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ آئین بنانے والے کو عدالتوں نے تختہ دار پر لٹکا دیا،اسی ریفرنس کے لیے 10سال بعد میں نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹایا ،پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھی ظلم برداشت کیا،نئے پاکستان میں بھی جعلی کیسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جمہوری قوتوں پردباوَ ڈالنے والے ادارے نے انصاف کا مذاق بنارکھا ہے ،چیئرمین نیب نےکہا شفاف احتساب کیاتوتحریک انصاف حکومت گرجائے گی،آصف زرداری نے الزام ثابت ہوئے بغیر11سال جیل میں گزاردیئے ،پیپلزپارٹی ارکان کے لیے نئے قوانین کیوں بنائے جاتے ہیں؟آصف زرداری کو دوبارہ جیل میں ڈال دیا گیا ہے، چیئرمین نیب پر دباوَ ڈالنے کےلیے ویڈیو لیک کی جاتی ہے،آمرکے بنائے گئے نیب نے انصاف کا مذاق بنا رکھا ہے،آصف زرداری کےخلاف آج تک ایک بھی کیس ثابت نہ ہوسکا،کیسز دوسرے صوبوں کے ہیں اور ٹرائل راولپنڈی میں ہورہا ہے،کارکن پوچھتےہیں ذوالفقار بھٹو،شہید بی بی کو راولپنڈی میں شہید کیا گیا ،پیپلزپارٹی قیادت کےخلاف کیسزبھی راولپنڈی میں چلائےجارہےہیں،سمجھ نہیں آتا کارکنوں کو کیا جواب دوں،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ جب تک آزاد جمہوریت نہیں ہوگی مسائل کا حل کیسے ہوگا؟بےنظیربھٹو کو انصاف نہیں ملا عام عورت کو کیسے ملےگا؟ عدالتوں سے کہتا ہوں بےنظیربھٹو کو انصاف دو،

  • ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. صدر مملکت

    ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. صدر مملکت

    ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے. صدر مملکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر ہمارا قابل فخر اثاثہ ہے،ملکی دفاع اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ملکی فضائی سرحدوں کی نگرانی میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے،پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے.

    پاک فضائیہ کا سونمیانی فائرنگ رینج میں فائر پاور کا مظاہرہ جاری ہے، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی تقریب میں شریک ہیں، فائرپاورکا مقصد پاک فضائیہ کی جدید حربی صلاحیتوں کاعملی مظاہرہ ہے ، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اپنے اہداف کونشانہ بنارہے ہیں.

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    فائرپاور میں پاکستانی پائلٹس کواپنی پیشہ ورانہ مہارت دکھانےکاموقع ملتا ہے ،پاک فضائیہ کے کمانڈوزنے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کابھی مظاہرہ کیا،ائیر چیف مارشل مجاہدانورخان اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی اس موقع پر موجود ہیں.جے ایف 17تھنڈراورائیروبیٹکس ٹیم شیردل کے فضائی کرتب تقریب کاحصہ ہیں

    فضاؤں کی حفاظت کے لیے ہم ہر دم تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ