Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خواجہ آصف  کس ایجنڈے کے تحت حکومت کے  تاریخی دورے کو بدنام کر رہے ہیں، شمع جونیجو

    خواجہ آصف کس ایجنڈے کے تحت حکومت کے تاریخی دورے کو بدنام کر رہے ہیں، شمع جونیجو

    اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کے ساتھ موجود خاتون شمع جونیجو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد وزارت خارجہ کو وضاحت دینی پڑی تھی کہ پاکستانی وفد میں متعلقہ خاتون شامل نہیں تھیں تاہم اب متعلقہ خاتون کا تفصیلی بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستانی مشن میں وزیراعظم کے ایڈوائزر کے طور پر شریک تھیں۔

    شمع جونیجو نے لکھا میں پچھلے کئی مہینوں سے پاکستان اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے کام کر رہی تھی، پاک بھارت جنگ کے دوران میرے پالیسی بریفس، ایڈوائس اور پوائنٹس، سب کچھ ریکارڈ کا حصہ اور محفوظ ہیں،شمع جونیجو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ مجھے وزیراعظم صاحب نے اقوام متحدہ کی تقریر لکھنے کا ٹاسک دیا اور خود وفد کا حصہ بنایا، میرا نام باقاعدہ ایڈوائزر کے طور پر شامل کیا گیا اور میرا سکیورٹی پاس بھی اسی حوالے سے ایشو کیا گیا، میں نے اُن کی ٹیم کے ساتھ مل کے دن رات کام کیا اور میں نے اُن کے ساتھ سفر کیا۔

    سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ میں نے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک ہی ہوٹل میں قیام کیا، اُن کی بِل گیٹس جیسی اہم ترین سائیڈ لائین میٹنگس کا حصہ بنی جس کی فوٹیج ٹی وی پر بھی آئیں، کلائیمیٹ کانفرنس میں وزیراعظم صاحب کے پیچھے میں اور اسحاق ڈار صاحب ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جن کی وزارت نے میرے بارے میں ٹوئٹ کیا ہے کہ میں وفد کا حصہ نہیں تھی۔اس کانفرنس کے بعد مجھے پروٹوکول ٹیم والے اے آئی کانفرنس میں لے گئے جہاں خواجہ آصف کے پیچھے بلال اور میں سارا وقت ناصرف ساتھ بیٹھے رہے بلکہ بلال نئی تقریر بھی لکھتے رہے، اس تقریر کے بعد ہم نے مل کے چائے پی، گاڑی کے انتظار میں 40 منٹ ساتھ بیٹھے، دوبارہ تصویریں لیں، اور ایک ہی کار میں تینوں ساتھ واپس ہوٹل بھی آئے، خواجہ صاحب کار میں پیچھے میرے ساتھ ہی بیٹھے تھے،آخری دن وزیراعظم کی تقریر کے وقت بھی میں سب کے ساتھ اقوام متحدہ میں تھی جہاں خواجہ آصف میرے سامنے بیٹھے ہوئے تھے اور ہم سب نے مل کے وزیراعظم کے لئے تالیاں بجائیں،وزیراعظم کی تاریخی تقریر صرف میری لکھی ہوئی نہیں تھی، ہم سب کے ٹیم ورک کا حصہ تھی، اور ہم سب کی محنت شامل تھی، میری واپسی کی فلائٹ بھی پہلے ہی طے تھی اور مجھے مشن پروٹوکول والے خود ائیرپورٹ تک ڈراپ کرنے آئے، اب خواجہ صاحب ایسے بیان کیوں دے رہے ہیں اور کس ایجنڈے کے تحت اپنی حکومت کے ایک تاریخی دورے کو بدنام کر رہے ہیں، وہ وزیراعظم صاحب کو اُن سے پوچھنا چاہیے، کیونکہ اُن کی اتھارٹی چیلنج ہوئی ہے، میری نہیں

  • پشاور میں دھماکے کا سہولت کار افغانستان میں جہنم واصل

    پشاور میں دھماکے کا سہولت کار افغانستان میں جہنم واصل

    پشاور میں 2022 کے سانحہ کوچہ رسالدار کے مرکزی سہولت کار اور داعش خراسان کے کمانڈر محمد احسانی عرف انوار کے افغانستان میں ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق محمد احسانی افغانستان کے صوبہ بلخ کے شہر مزار شریف میں ایک کارروائی کے دوران مارا گیا۔ احسانی کو 2022 میں پشاور کے کوچہ رسالدار میں ہونے والے خوفناک دھماکے کا سہولت کار قرار دیا جاتا ہے۔ اس ہولناک سانحے میں 67 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا کمانڈر احسانی تاجک خودکش بمباروں کو پاکستان لانے اور ان کی تربیت فراہم کرنے کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھا۔ اس کے نیٹ ورک کو سرحد پار دہشت گردی کے واقعات میں ملوث قرار دیا جاتا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ پشاور کا کوچہ رسالدار دھماکہ حالیہ برسوں میں ملک میں ہونے والے بدترین دہشت گرد حملوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔کمانڈر احسانی کی ہلاکت کو سکیورٹی ماہرین دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔

  • باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید

    باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید

    باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا جہاں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سےکھیل رہےتھےکہ اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ڈاکٹرز کی زیرنگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، یہ سانحہ ثبوت ہےکہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح بارودی جال بچھا رکھا ہے۔

  • بحری سرحدوں کی محافظ،پاکستان نیوی

    بحری سرحدوں کی محافظ،پاکستان نیوی

    جب زمین اپنے دامن میں شہروں، گاؤں اور کھیتوں کو سمیٹتی ہے تو سمندر اپنی وسعت میں ایک ایسی سرحد رکھتا ہے جو بظاہر بے کنار ہے مگر حقیقت میں ہماری بقا اور سلامتی کی ضامن ہے۔ انہی نیلگوں لہروں کے بیچ پاکستان نیوی، ایک خاموش مگر جاگتی آنکھ کی مانند، اپنے وطن کی بحری سرحدوں پر پہرہ دیتی ہے۔پاکستان نیوی محض ایک عسکری قوت نہیں بلکہ ایک ایسی علامت ہے جو قومی غیرت، عزم اور وقار کی آئینہ دار ہے۔ گہرے سمندر کے پرسکون پانیوں میں چھپی ہوئی ان کی موجودگی دشمن کے لیے ایک غیر مرئی دیوار ہے، اور جب کبھی کوئی خطرہ اُبھرنے کی جسارت کرے تو یہ بحری مجاہدین فولاد کی طرح آہنی عزم کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔

    یہ محافظ صرف ہتھیاروں سے لیس نہیں بلکہ ایک نظریے سے مزین ہیں،نظریۂ پاکستان، جس کی حفاظت کے لیے وہ اپنی زندگیاں وقف کر چکے ہیں۔ ان کے جہاز سمندر کی وسعت کو کاٹتے ہوئے اُس اعتماد کی گواہی دیتے ہیں جو ایک خودمختار قوم کو زیب دیتا ہے۔ ان کہ آبدوزیں، سطحِ سمندر کے سکوت کے نیچے چھپی ہوئی بجلی کی مانند، دشمن کے ارادوں کو خاکستر کرنے کی سکت رکھتی ہیں۔پاکستان نیوی نے وقتاً فوقتاً اپنی صلاحیتوں کو نہ صرف عسکری محاذ پر منوایا ہے بلکہ سمندری تجارت، قدرتی وسائل کے تحفظ اور بین الاقوامی مشنز میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان کے کردار نے یہ ثابت کیا ہے کہ سمندروں کا یہ نگہبان صرف پاکستان کا محافظ نہیں بلکہ عالمی امن کا ایک معتبر ستون بھی ہے۔

    یہ حقیقت ہے کہ زمین کے سپاہی آنکھوں کے سامنے پہرہ دیتے ہیں، لیکن سمندر کے یہ نگہبان اپنی خاموشیوں میں ایک ایسی داستان رقم کرتے ہیں جو اکثر نظروں سے اوجھل رہتی ہے۔ مگر ان کی قربانی، ان کی جاں فشانی اور ان کی مستعدی وہ امانت ہے جس پر پورا وطن فخر کرتا ہے۔پاکستان نیوی کی موجودگی ہر پاکستانی کے دل کو یہ یقین دلاتی ہے کہ ہماری بحری سرحدیں اتنی ہی محفوظ ہیں جتنی ہمارے خواب اور ہماری امیدیں۔ یہ وہ ادارہ ہے جس کے سائے میں ہماری آنے والی نسلیں سمندر کی وسعتوں کو اعتماد کے ساتھ دیکھتی ہیں، اور جانتی ہیں کہ ان کے پاس ایک ایسی ڈھال ہے جو ہر طوفان کا مقابلہ کرنے کی قدرت رکھتی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا نے ملاقات کی-وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران اور 15 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسران شریک تھے -پاکستانی نیوی وار کالج کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے وفد میں فلسطینی افسروں کی شمولیت کو سراہا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا-عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی-پاکستان نیوی وار کالج کے وفد نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے اختراعی اقدامات کو سراہا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے وفد کے شرکاء کے سوا لات کے خوش دلی سے جوابات دئیے-

    ساؤتھ افریقن آفیسر نے سوال کیاکہ میری دو بیٹیاں ہیں، آپ کی کامیابیاں متاثر کن ہیں، مجھے انہیں کیا کہنا چاہیے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے جواب میں کہاکہ بیٹیوں کو مواقع دیں، اعتماد اور حوصلہ دیں، وہ آگے بڑھیں گی اور ترقی کریں گی۔ایک آفیسر کے سوال پرمریم نوازشریف نے جواب میں کہاکہ قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، ووٹ خدمت اورکام پر دیں۔ وزیراعلی نے خاتون نیول افسر کے سوال پر جواب میں کہاکہ ہراسمنٹ پر زیروٹالرنس ہے، پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ تر بنانا چاہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایک سوال پر جواب میں کہاکہ بحیثیت وزیراعلیٰ ماضی کی روایات کی نفی کرتے ہوئے نئی اپروچ اورنئے آئیڈیا ز کو فروغ دیا۔مریم نوازشریف نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردارادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے والے لاکھوں لوگوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ معاشی بہتری کی وجہ سے حالات روز بروز بہتر ہورہے ہیں،خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا 1000بیڈ کا سرکاری کینسر ہسپتال دس ماہ میں مکمل ہوگا۔

    وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دورہ چین کے دوران کینسر کے علاج کے لئے افادیت دیکھ کر کو ابلیشن مشین منگوائی۔سرجری،کیمو،ریڈیوتھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کیا جارہا ہے۔سرگودھا میں ڈویژن بھرکیلئے پہلا انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنا رہے ہیں۔پنجاب کے 2500مراکز صحت کو بہترین ہسپتالوں میں بدل دیا۔32فیلڈ ہسپتال اورکلینک آن ویل کے ذریعے گاؤں گاؤں، شہر شہر لوگوں کا علاج ہورہا ہے۔پنجاب میں چلڈرن ہارٹ سرجری،ڈائلیسز اورٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں صحت کی جدید ترین سہولتیں مہیا کریں گے۔ پنجاب کے 16اضلاع میں امراض دل کیلئے کیتھ لیب بنائی جارہی ہیں۔پنجاب کے 55ہزار طلباء کو ہونہارسکالر شپ اور73ہزار طلباء کو لیپ ٹاپ دے چکے ہیں۔پنجاب میں بننے والے ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن سینٹر دنیا کے کسی بھی سکول سے بہتر ہیں۔پاکستان کاپہلا سرکاری سکول آف آٹزم کا پراجیکٹ75فیصد سے زائد مکمل ہو چکاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کاشتکاروں کیلئے پہلی مرتبہ ویٹ سپورٹ پروگرام اورکسان کارڈ جیسے پراجیکٹ لائے ہیں۔ پوٹھوہار ڈویژن میں ایگری کلچر ٹرانسفارمنگ پروگرام کے ذریعے زرعی انقلاب آئے گا۔”اپنی چھت اپنا گھر“پراجیکٹ کے تحت 80ہزار گھر بن رہے ہیں،سال کے آخر تک ایک لاکھ بن جائیں گے۔ ”اپنی زمین اپنا گھر“ کے لئے 4لاکھ83ہزار لوگ رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا،تین دریاابل پڑے،تین ماہ متواتر بارش ہوئی،تیاری نہ ہوتی تو لاکھوں کا نقصان ہوتا۔پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا ریسکیو ریلیف آپریشن مکمل کیاہے۔2.5ملین لوگوں کو ریسکیو کر کے رہنے کیلئے چھت اورخوراک مہیا کی۔میرے منسٹر سیلا ب زدہ علاقوں میں جا کر 15دن تک 18،18گھنٹے کام کرتے رہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ 20ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی گئی۔پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اورلاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ذریعے تمام پراجیکٹ مکمل کریں گے۔پنجاب میں عوام کو محفوظ اورصحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔پنجاب میں سموگ کے سدباب کیلئے اینٹی سموگ گن استعمال کی جائے گی۔پہلی مرتبہ پنجاب میں وائلڈ لائف رینجر کا قیام عمل میں لایاگیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیاگیا۔ستھرا پنجاب کے ورکرمیرے ہیرو ہیں۔کاربن کریڈٹ پروگرام حکومت پنجاب کی کامیابی ہے۔شہروں کی بیوٹیفکیشن اورٹورازم سائٹ بحال کی جا رہی ہیں۔الیکٹروبس محض ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ جدت اورانقلاب ہے۔ پنجاب میں 1100الیکٹروبسیں لائی جارہی ہیں،صرف 20روپے میں بہترین سفر میسر ہوگا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ نئی اور جدید ٹرانسپورٹ سے شہری اوردیہی علاقوں میں بہتری آئے گی۔ پنجاب کی پہلی فضائی کمپنی ایئر پنجاب بھی جلد لانچ کی جارہی ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر15پاکستان کا سب سے بڑا کال سینٹر ہے۔ پنجاب میں کرائم میں 70فیصد تک کمی آچکی ہے۔16ڈسٹرکٹ میں کرائم زیرو کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔شہباز شریف نے لاہور میں سیف سٹی پروگرام شروع کیا،اب پنجاب کے 25اضلاع میں سیف سٹی پروگرام جاری ہے۔سیلاب کے دوران نہ صرف انسان بلکہ مویشیوں کی بھی جانیں بچائی ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگو لیٹری اتھارٹی بنائی۔اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کیلئے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا۔ پنجاب نے پہلا سکھ میرج ایکٹ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کیا۔پولیس اورضلعی انتظامیہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم متعارف کرایا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا سکھ ٹورسٹ کوریڈور ہے۔سیلاب آنے پر 24گھنٹے میں کرتار پور راہداری کو واٹر فری کر کے کھول دیاگیا۔ ہر چیز سے بے نیاز ہوکر کام پر توجہ دی۔ہم کارکردگی اورپرفارمنس میں مقابلے پر یقین رکھتے ہیں۔روٹی اورآٹے کی قیمت کو عوام کی پہنچ میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی ہے۔زراعت میں ریسرچ اورڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے کرچھوٹے کاشتکار کا ہاتھ تھامنا چاہتے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ زرعی ایگری کلچر میکانائزیشن پر خصوصی توجہ ہے،زرعی آلات پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے۔قدامت پسند اوروایتی خاندان سے تعلق تھا،روایت شکن بن کر سامنے آئی ہوں۔خود کو ثابت کرنے کیلئے بھائیوں سے زیادہ کام کرنا پڑا۔والدین سے کہتی ہوں بیٹیوں کوسپورٹ کریں،وہ آگے بڑھیں گی۔ والدمیرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کاشکار تھے۔آہستہ آہستہ سیاسی امور کو سمجھنا شروع کیا آج یقین ہے والد مجھ پر فخر محسوس کرتے ہوں گے۔ینگ گرلز مجھے بتاتی ہیں کہ آپ ہمارے لئے رول ماڈل ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ انڈسٹرلائزیشن کے بغیر روزگار کے مواقع نہیں بڑھ سکتے۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ بلا سود قرض دے کر 13ہزار نئے کاروبار شروع کرائے۔ صنعتی ترقی کے سواترقی کا اور کوئی راستہ نہیں۔خواتین کی ہراسمنٹ پر زیرو ٹالرنس ہے۔کام کرنے کے تمام احکامات کو خواتین کیلئے محفوظ تر بنا رہے ہیں۔کمانڈانٹ پاکستان نیوی وارکالج ریئرایڈمرل سہیل احمد عزمی نے حکومت پنجاب کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا -وفد میں سعودی عرب کے 12 نیول آفیسر،بحرین،بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملائیشیا، نائیجیریا، عمان، فلسطین، ساؤتھ افریقہ، ترکی، یواے ای اور یمن کے افسران شامل تھے-

  • حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا، محسن نقوی

    حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا، محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ یمن میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول راس العیسی بندرگاہ پر لنگرانداز ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے 17 ستمبر کو حملہ کیا۔ اس ٹینکر پر 27 رکنی عملہ موجود تھا، جن میں کیپٹن مختار اکبر سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل تھے۔

    محسن نقوی کے مطابق ڈرون حملے کے نتیجے میں ایل پی جی ٹینک کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ حملے کے بعد حوثی کشتیوں نے ٹینکر کو روک لیا اور اس پر سوار تمام عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔وزیر داخلہ نے ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی ایک بڑی کامیابی ہے، جس میں سیکرٹری داخلہ خرم آغا، وزارت داخلہ کے حکام، عمان میں پاکستانی سفیر نوید بخاری اور ان کی ٹیم، سعودی عرب کے شراکت داروں اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے غیر معمولی حالات میں دن رات محنت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ الحمد للہ حوثیوں نے ٹینکر اور عملے کو رہا کر دیا ہے اور اب وہ یمن کی سمندری حدود سے باہر نکل چکے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس سے پاکستانی شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔

  • سیلاب متاثرین  کے لئے  مرکزی مسلم لیگ کی  بڑی امدادی کھیپ روانہ

    سیلاب متاثرین کے لئے مرکزی مسلم لیگ کی بڑی امدادی کھیپ روانہ

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اسلام آباد اورکراچی سے مزید خشک راشن،امدادی سامان سیلاب متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا، لاہور سے بھی امدادی کھیپ کا بڑا قافلہ روانگی کے لئے تیار ہے،مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کو گھر بھی بنا کر دے گی،اب تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ 30 ہزار خشک راشن تقسیم کئے جا چکے،ہر ضلع میں ریسکیو سنٹر بھی قائم کیا جائے گا

    مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم،کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے مرکزی امدادی کیمپ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد مرکزی مسلم لیگ کے کارکن ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ بونیر اور مینگورہ میں گھروں اور دکانوں سے ملبہ صاف کیا گیا، بیواؤں کو نقد امداد اور اسکولوں کو بحال کیا گیا جبکہ گلگت میں پانی کی سپلائی اور بوٹ سروس بحال کی گئی،پنجاب میں جلال پور پیر والا میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جہاں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس کی سہولت دی گئی، متاثرین کو رہائش، کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ کراچی سے مسلسل سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے، اور مزید 10 ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے راشن، ملبوسات اور دیگر ضروری اشیاء کی بڑی کھیپ بھی بھیجی جا رہی ہے،متاثرین کی بحالی کے لیے دو کمروں پر مشتمل گھروں کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی مہم اور مستقل ریسکیو سینٹرز کے قیام کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 9 واں بڑا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے "بحالی سے خوشحالی تک” کے عنوان سے بحالی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت متاثرین کو مکمل گھریلو سامان، راشن، فصلوں کے لیے بیج اور گھروں کی تعمیر میں مدد فراہم کی جائے گی،امدادی قافلے میں متاثرین کے لیے راشن، برتن، چارپائیاں، پینے کا پانی، ادویات، بستر اور دیگر ضروری سامان شامل ہے،لاہور سے بھی امدادی سامان کا قافلہ تیار ہے،خشک راشن سمیت دیگر ضروری اشیا امدادی کھیپ میں شامل ہیں.مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی کی نگرانی میں امدادی سامان کی پیکنگ کا عمل جاری ہے،

  • ،پنجاب حکومت کی قیدی نمبر 804 والی عمرانی سوچ ہے، ہمایوں‌خان

    ،پنجاب حکومت کی قیدی نمبر 804 والی عمرانی سوچ ہے، ہمایوں‌خان

    اسلام آباد۔۔پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان سینٹر پلوشہ خان اور صوبائی صدر کے پی محمد علی شاہ باچا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات پر پیپلزپارٹی بات کرنے کے لئے پریس کانفرنس کر رہی ہے ۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ٹیم کو کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔چین کے دورے میں چھ ایم او یوز ہوئے اس کے ملک پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔چین نے پاکستان کو بہت اہمیت دی،چین کے سفیرنے دس دن صدر کے ساتھ رہ کر عزت دی، صدر مملکت کا کامیاب دورہ چین عوام کی بہتری کے لیے ثابت ہوگا ،سیلاب زدگان بہت زیادہ پریشان ہیں ہماری کوشش ہے ان کی پریشانی کو کم کیا جائے ،پیپلز پارٹی نے سیلاب زدگان سے متعلق مطالبات کیے ہیں ان کو حکومت پورے کرے ،سیلاب زدگان کو ریلیف فراہم کیا جائے،پنجاب حکومت کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،،پنجاب حکومت کی قیدی نمبر 804 والی عمرانی سوچ ہے،

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین نوجوان گرفتار

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر تین نوجوان گرفتار

    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق سرگودھا سے ہے، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف انتہائی نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی تھی۔گرفتار ملزمان میں احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی شامل ہیں،

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی اور جنرل بس اسٹینڈ پر موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوری چھاپہ مار کر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے موبائل فونز بھی ضبط کرلیے گئے ہیں تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جا سکیں۔ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور ایجنسی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا توہین آمیز سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، صوبے میں دہشتگردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی، کرپٹو کرنسی ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ بھیجی گئی، جس کے بعد رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک بھیجی گئی،دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کرک، کوئٹہ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے، 11 مئی کو بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے 22 سال کے دہشتگرد نے روکے جانے پر پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ کیا تھا، حملہ آور کا ہدف ایک اہم سیاسی مذہبی شخصیت تھی،رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور گزشتہ سال 24 اپریل کو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، نیٹ ورک کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔