Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • وزیراعظم کا ہو گا آج بھی نیو یارک میں مصروف ترین دن

    وزیراعظم کا ہو گا آج بھی نیو یارک میں مصروف ترین دن

    وزیراعظم عمران خان آج بھی نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے

    وزیر اعظم کی آج ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوگی ،وزیراعظم آج ملینڈا اینڈ بل گیٹس فاوَنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کریں گے ،وزیر اعظم نفرت انگیز مواد کےخلاف حکمت عملی کےلیےراوَنڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم عمران خان پاکستان،ترکی اورملائیشیا پرمشتمل سہ فریقی کانفرنس کی صدارت کریں گے ، وزیراعظم عمران خان غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ ورکنگ لنچ پر ملاقات کریں گے

    بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان آج ناروے کے ہم منصب سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گےوزیراعظم عمران خان آج کرسٹینا امان پورکوانٹرویو دیں گے ،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

  • وزیراعظم آزاد کشمیر لاہور سے میر پور روانہ

    وزیراعظم آزاد کشمیر لاہور سے میر پور روانہ

    وزیراعظم آزاد کشمیر لاہور کا دورہ مختصر کر کے آزاد کشمیر روانہ ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر لاہور کے دورے پر تھے، وہ زلزلے کے بعد دورہ مختصر کر کے آزاد کشمیر روانہ ہوگئے، راجہ فاروق حیدر میر پور جائیں گے جہاں ریسیکو و ریلیف آپریشن کا جائزہ لیں گے، وہ ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کریں گے اور جاں‌ بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کریں گے

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،

    آرمی چیف کے حکم کے بعد پاک فوج کےدستے،ایوی ایشن اورمیڈیکل ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں،

  • زلزلہ، چار افراد جاں بحق ہو گئے، 76 زخمی، ہسپتالوں میں کہرام

    زلزلہ، چار افراد جاں بحق ہو گئے، 76 زخمی، ہسپتالوں میں کہرام

    زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے زخمی ہونے والے افراد میں سے 4 جاں بحق ہو چکے ہیں، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، پاک فوج کے جوان بھی منگلا سے میر پور پہنچ چکے ہیں، ہسپتالوں میں 76 زخمیوں کو لایا گیا ہے، میرپور کے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش ہو چکا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے خون کی اپیل کی گئی ہے

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،

    آرمی چیف کے حکم کے بعد پاک فوج کےدستے،ایوی ایشن اورمیڈیکل ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں،

  • زلزلہ نقصان ،آرمی چیف کا ریسکیووریلیف آپریشن کا حکم، دو افراد جاں بحق

    زلزلہ نقصان ،آرمی چیف کا ریسکیووریلیف آپریشن کا حکم، دو افراد جاں بحق

    میر پور میں زلزلے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں شدید زلزلہ آیا تاہم آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں نقصان کی اطلاعات ہیں، میر پور میں زلزلے سے 50 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ریسکیو اداروں نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں،

    زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،

    آرمی چیف کے حکم کے بعد پاک فوج کےدستے،ایوی ایشن اورمیڈیکل ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں،

  • زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

    زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

    زلزلے نے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے سے میر پور میں 50 افراد زخمی ہو گئے، مکانوں کی چھتیں گر گئیں،

    آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 50 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اور‌خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.

    زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں‌ پر کھڑی گاڑیوں‌ کو بھی نقصان پہنچا

    زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرمین تھی،زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال تھا،بھارت میں زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی ،

    راولپنڈی گردونواح سےکسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں،

    لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ چار بجکر 2 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے تیس سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرزنے لگ گئیں، لاہور کے کئی مقامات سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

    لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

    باغی ٹی وی کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،.پشاور،ہری پور اورسوات،چنیوٹ ،حافظ آباداورفیصل آباد ،پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور اورسوات ،مری ،اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال اور شاہ کوٹ ،جھنگ،ظفروال،شکرگڑھ،سیالکوٹ،صفدرآباد،راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • بلاول خورشید شاہ کے گھر پہنچ گئے،نیب نے زبردستی دستخط کروائے، شاہ کے بیٹے کی بریفنگ

    بلاول خورشید شاہ کے گھر پہنچ گئے،نیب نے زبردستی دستخط کروائے، شاہ کے بیٹے کی بریفنگ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری خورشید شاہ کے گھر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری سکھر میں خورشید شاہ کے گھر پہنچ گئے، بلاول کی آمد سے قبل نیب ٹیم نے بھی خورشید شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور تلاشی لی، بلاول زرداری کو خورشید شاہ کے گھر پہنچنے پر بتایا گیا کہ نیب ٹیم کو درخواست کی،بلاول صاحب کی آمد کا وقت ہے،آپ بعد میں آجائیں، پی پی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، نیب ٹیم کے ساتھ تصادم ہو سکتا تھا. اویس شاہ نے بلاول کو مزید بتایا کہ نیب ٹیم نے زبردستی خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ سے کسی کاغذ پر دستخط بھی لیے،

     

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

    قبل ازیں احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 9 روزہ جسسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

    جج نے خورشید شاہ سےمکالمہ کیا اور کہا کہ شاہ صاحب آپ کو نیب سیل میں صحت سےمتعلق کوئی مسئلہ تو نہیں ؟ جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں،گھر سے کھانا لانے کی اجازت دی جائے .

    خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ

    خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جج نے نیب حکام سے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری اور الزامات کے کاغذات عدالت پیش نہیں کئے گئے وہ کاغذات جمع کروائیں اس کے بغیر 15 روز کا ریمانڈ نہیں دے سکتا

    نیب وکیل نے کہا کہ کاغذات دفتر میں موجود ہیں، ساتھ نہیں لائے جس پر جج نے کہا کہ آدھے گھنٹے کا وقت دیتا ہوں، کاغذات لے آئیں، جج نے سماعت آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کر دی تھی

    خورشید شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،کشمیر اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کیلیے خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کے خلاف 2014 میں بھی نیب نےانکوائری کی تھی،ہائی کورٹ کے حکم پر 2014 میں نیب نے کیس ختم کیا تھا،

    نیب کے وکیل نے کہا کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں انکوائری شروع کی خورشید شاہ انکوائری میں نیب سے تعاون نہیں کر رہے،نیب سے تعاون نہ کرنے پر خورشید شاہ کو گرفتار کیا گیا،خورشید شاہ کولیٹرلکھےگئےمگرعدم تعاون رہا

    تحقیقات کے لئے خورشید شاہ کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے.

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر کارکنان کی جانب سے خورشید شاہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے گئے ،خورشید شاہ نے بھی کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر نعرے کا جواب دیا اور کہا کہ جئے بھٹو

    گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی

    نیب نے خورشید شاہ کو اے سی دینے کا فیصلہ کیا ہے، خورشی دشاہ کوعارضی طور پرسہولیات دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے، نیب حکام کے مطابق نیب آفس سکھر میں خورشید شاہ کے لیے علیٰحدہ سیل تیارکیا گیا ہے، خورشید شاہ کو سیل میں ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت دی جائے گی

    نیب حکام کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ سے تفتیش کے لیےنیب سکھرکے سینئرافسران کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،خورشید شاہ کی خرابی صحت کو دیکھتے ہوئے ایک ڈاکٹر 24 گھنٹے نیب آفس میں رہے گا

  • لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

    لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری گھروں سے باہر نکل آئے

    لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ چار بجکر 2 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے تیس سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرزنے لگ گئیں، لاہور کے کئی مقامات سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.

    باغی ٹی وی کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،.پشاور،ہری پور اورسوات،چنیوٹ ،حافظ آباداورفیصل آباد ،پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور اورسوات ،مری ،اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال اور شاہ کوٹ ،جھنگ،ظفروال،شکرگڑھ،سیالکوٹ،صفدرآباد،راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    سلامتی کونسل میں سعودی عرب نے کشمیر پر ووٹ دیا یا نہیں؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کے آج تک کے اجلاس میں کشمیر پر کوئی رائے شماری نہیں ہوئی۔ اس ضمن میں کی جانے والی ہرقسم کی قیاس آرائیاں غلط، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی کہ جن میں کہا جا رہا تھا کہ سلامتی کونسل میں سعودی عرب سمیت دیگر کچھ ممالک نے پاکستان کو ووٹ نہیں دیئے، یہ پروپیگنڈہ ایسے وقت میں کیا جا رہا تھا جب پاکستان کے وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے تھے جہان انہوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں.

    بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

    ملاقاتوں میں سعودی عرب نے کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے کا عہد کیا جبکہ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو گا.

     

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کرنے کی جینیوا میں چلائی جانے والی بھرپور پاکستانی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہپے جسے مسترد کرتے ہیں. ایسے منفی پیغامات پھیلانے کا مقصد بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنے سے متعلق جینیوا میں چلائی جانے والی پاکستان کی کامیاب مہم کا اثر زائل کرنے کی مذموم کوشش ہے.

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    اے پی پی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں چار اگست سے نافذ ہونے والے بدترین کرفیو کے بعد سے یہ صورتحال خاص طور پرانتہائی مخدوش ہے۔ ترجمان نے مختلف خطوں کے پچاس سے زائد ممالک کے مشترکہ اعلامیہ کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اس اعلامیہ میں بھارت سے مطالبہ کیاگیا کہ اپنے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نافذ کردہ کرفیو/ لاک ڈائون فوری ختم اور پیلٹ گنز سمیت طاقت کا استعمال بند ، تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیاجائے اور2018-19ء میں جموں وکشمیر کے بارے میں جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی رپورٹس کی سفارشات پر عمل درآمد کرے۔ ترجمان نے کہاکہ انسانی حقوق کونسل میں بروئے کار آنے والا مشترکہ اعلامیہ کا میکنزم انسانی حقوق کونسل کے رکن اور غیررکن ممالک کی اس معاملے میں اجتماعی آواز کا مظہر ہے۔ مزید برآں بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میںمسلسل بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر مختلف خطوں کے ممالک/ سیاسی گروپوں، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور عالمی این جی اوز نے متعدد بیانات جاری کئے ہیں۔ ترجمان نے واضح کیا کہ انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر نے بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ سنگین صورتحال پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیا ہے۔ مختلف خطوں کی مکمل حمایت سے ہمیں حاصل مختلف آپشنز کے تحت مشترکہ اعلامیہ کا سوچا سمجھا فیصلہ کیاگیا۔

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

  • نواز شریف نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    نواز شریف نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

    نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر 14 دن کا وقت دے دیا، نواز شریف نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا.

    نوازشریف نےایڈووکیٹ خواجہ حارث کےتوسط سےدرخواست دائرکی،سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائرکرنےکی آج آخری تاریخ تھی

    نوازشریف کو سنائی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 7اکتوبر کو ہو گی

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی نے اپیل کنندہ اورنیب کومصدقہ نقول کی فراہمی کا حکم دیا تھا ،سابق جج ارشدملک کےبیان حلفی،پریس ریلیزکی مصدقہ نقول نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث کےحوالے کر دی گئیں،نیب کو بھی بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فراہم کردی گئیں،

    العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں دیں گے میڈیا بریفنگ

    وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں دیں گے میڈیا بریفنگ

    وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ میں میڈیا بریفنگ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یو این میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی میڈیا بریفنگ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بجے ہوگی،وزیراعظم جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے افتتاحی مباحثے میں شرکت کریں گے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کا آج چوتھے روز کا شیڈول جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان سے ایتھوپیا کے صدر کی ملاقات ہوگی ،وزیراعظم سے نیوزی لینڈکی ہم منصب جیسنڈاآرڈرن کی ملاقات ہوگی،وزیراعظم سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے ظہرانے میں بھی شرکت  کریں گے ،وزیراعظم کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے سربراہان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران