Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • برادر جج کا معاملہ، جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے، جسٹس عمر عطا بندیال

    برادر جج کا معاملہ، جو بھی کریں گے آئین و قانون کے مطابق کریں گے، جسٹس عمر عطا بندیال

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک کیلیے ملتوی کر دی گئی,جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ ہمارے برادر جج کا معاملہ ہے،ہم جو بھی کریں گے قانون و آئین کے مطابق کریں گے،لمبی مدت کے لیے التواء نہیں دیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر، وزیراعظم کو استثنا حاصل ہے یا نہیں، عدالت نے صدر،وزیراعظم، وفاق، وزیرقانون، سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل،شہزاد اکبرسمیت دیگر کونوٹس جاری کر دییے،

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست، صدر، وزیراعظم کو نوٹس جاری

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ منیر ملک بیمار ہیں،ہمارے ایک فاضل جج بھی بینچ میں موجود نہیں ہیں،جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف صدرمملکت نےریفرنس داخل کیا ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر ہے،اس حوالےسےسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےکیس پرانحصار کیا گیا ہے، بینچ سمجھتا ہےکہ آئینی درخواستوں میں اہم قانونی نکات ہیں جن پرغورہوناچاہیے،

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم دیگر درخواست گزاروں کو بھی سنیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلایا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت سے کہا کہ ہمیں مزید وقت نہیں چاہیے ،درخواست گزار دلائل دیں ہم تحریری طور پر دلائل دیں گے،عدالت جو بھی تاریخ مقرر کرے گی ہم تیار ہوکر آئیں گے،

    جسٹس فیصل عرب نے عامر رحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا آیندہ سماعت سے ایک ہفتے پہلے جواب جمع کروائیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ ہمارے برادر جج کا معاملہ ہے،ہم جو بھی کریں گے قانون و آئین کے مطابق کریں گے،لمبی مدت کے لیے التواء نہیں دیں گے،

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ درخواستگزارآرٹیکل248 کےتحت صدر اوروزیراعظم کےاستثنا پر عدالت کو مطمئن کریں، عدالت نے درخواست کی سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے ملتوی کر دی.

     

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

  • جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست، صدر، وزیراعظم کو نوٹس جاری

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست، صدر، وزیراعظم کو نوٹس جاری

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست پر سماعت 8 اکتوبر تک کیلیے ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر، وزیراعظم کو استثنا حاصل ہے یا نہیں، عدالت نے صدر،وزیراعظم، وفاق،وزیرقانون،سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل،شہزاد اکبرسمیت دیگرکونوٹس جاری کر دییے،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ منیر ملک بیمار ہیں،ہمارے ایک فاضل جج بھی بینچ میں موجود نہیں ہیں،جسٹس فائزعیسیٰ کےخلاف صدرمملکت نےریفرنس داخل کیا ہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ صدارتی ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر ہے،اس حوالےسےسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےکیس پرانحصار کیا گیا ہے، بینچ سمجھتا ہےکہ آئینی درخواستوں میں اہم قانونی نکات ہیں جن پرغورہوناچاہیے،

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم دیگر درخواست گزاروں کو بھی سنیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلایا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت سے کہا کہ ہمیں مزید وقت نہیں چاہیے ،درخواست گزار دلائل دیں ہم تحریری طور پر دلائل دیں گے،عدالت جو بھی تاریخ مقرر کرے گی ہم تیار ہوکر آئیں گے،

    جسٹس فیصل عرب نے عامر رحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا آیندہ سماعت سے ایک ہفتے پہلے جواب جمع کروائیں،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ یہ ہمارے برادر جج کا معاملہ ہے،ہم جو بھی کریں گے قانون و آئین کے مطابق کریں گے،لمبی مدت کے لیے التواء نہیں دیں گے،

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ درخواستگزارآرٹیکل248 کےتحت صدر اوروزیراعظم کےاستثنا پر عدالت کو مطمئن کریں، عدالت نے درخواست کی سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے ملتوی کر دی.

     

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

  • بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

    بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر پاک فوج کا کرارا جواب

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی کمانڈرزکےغیرذمے دارانہ بیانات ان کی مایوسی کی عکاس ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرزکو مقبوضہ کشمیرمیں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے،اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیرسےمتعلق غیرذمے دارانہ باتیں کررہے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمے دارانہ بیان دے رہے ہیں ،بھارتی فوجی کمانڈروں کے بیانات مقبوضہ کشمیر میں ان کی ناکامیوں اور بوکھلاہٹ کی عکاس ہیں ،بھارتی فوجی کمانڈرزکےبیانات مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سے دنیاکی توجہ ہٹانےکی کوشش ہیں

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

    قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ کو فعال کرنے کا الزام بے بنیاد ہے ،بالاکوٹ میں شدت پسندوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں،بھارتی آرمی چیف کا بیان مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،بھارت منفی ہتھکنڈوں سے ریاستی دہشت گردی کو چھپا نہیں سکتا،بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ 2019میں بھارت نے فائر بندی کی متعدد بارخلاف ورزی کی،بھارتی فائرنگ سے 26بے گناہ شہری شہید اور 124زخمی ہوئے،بھارت نےاقوام متحدہ کے فوجی مبصرگروپ کو بھی کام سے روکا ہوا ہے،بھارتی اقدامات خطے میں امن وسلامتی کے لیےشدید خطرہ ہیں،عالمی برادری بھارت کو کشمیریوں پرظلم وبربریت سے روکے ،دفترخارجہ نے پاکستان کی جنیوا مہم سے متعلق سوشل میڈیا پرچلنے والے پیغامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

  • طورخم کے بعد چمن بارڈرکوبھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ

    طورخم کے بعد چمن بارڈرکوبھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ

    طورخم کے بعد چمن بارڈرکوبھی آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چمن بارڈر 90 روزمیں کھول دیا جائے گا، چمن سرحد کھلنے سے پاک افغان تجارت کوفروغ ملے گا ،چمن سرحد پربھی جدید کراسنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے، سیکورٹی کے انتظامات بھی مزید سخت کئے جائیں گے، نئی چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی جبکہ سیکورٹی کی بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی،اس حوالہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو وزیراعظم آفس سے ہدایات دے دی گئی ہیں.

    وزیراعظم عمران خان نے طورخم ،چمن بارڈر اور دیگر تجارتی روٹس پر قائم چیک پوسٹوں کے ذریعے بھتہ اور رشوت وصولی کیخلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا ۔انہوں نے ایف سی ،رینجرز ،کسٹم اور دیگر متعلقہ اداروں کو دس اکتوبر تک قبلہ درست کرنے کی احکامات جاری کئے تھے

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کر دیا، اس موقر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان و دیگر بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کے طور خم پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    وزیراعظم نے طورخم بارڈر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا افتتاح کردیا

    واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پرسماعت شروع

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پرسماعت شروع

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست پرسماعت سپریم کورٹ میں شروع ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ کورٹ روم نمبرون میں سماعت کررہا ہے،جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک ہونے کے باعث بنچ میں موجود نہیں ہیں،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 10رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرنی تھی ،اب جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 9رکنی بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے ،

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے وکیل منیراحمد ملک کی جانب سے بیماری کے باعث التوا کی درخواست دی گئی ہے.

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کے خلاف درخواست کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے 10 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے .

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    بینچ میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس منظور احمد ملک اورجسٹس فیصل عرب ،جسٹس مظہرعالم خان،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر وکیل منیر اے ملک کو اپنا وکیل نامزد کر دیا ،منیر اے ملک نےسپریم کورٹ میں اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا. گزشتہ سماعت پر بینچ ٹوٹ گیا تھا

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیا بینچ بنانے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا ،کچھ جج صاحبان بنچ میں بیٹھنا نہیں چاہتے، امید ہے جلد نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا ،نیا بنچ بنانے کے لیےمعاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دیا گیا

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ چیف جسٹس سے جلد سماعت کی بھی استدعا کریں گے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود بینچ سے الگ ہو گئے.

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کیلیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی. 2متفرق درخواستوں میں انھوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضمنی ریفرنس پر فیصلے کو بھی چیلنج کیا

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    واضح رہے کہ حکومت نے ججز کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جس کے بعد یہ کہا جا رہا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنس ہیں لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں ریفرنس پر اتنی جلدی سماعت کیوں ہو رہی ہے

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ججز کے خلاف ریفرنس پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ، اہم خبر

     

  • العزیزیہ ریفرنس کیس،نواز شریف کے وکیل اور نیب کو ملیں بیان حلفی کی مصدقہ نقول

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو سنائی گئی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت 7اکتوبر کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اخترکیانی نے اپیل کنندہ اورنیب کومصدقہ نقول کی فراہمی کا حکم دیا تھا ،سابق جج ارشدملک کےبیان حلفی،پریس ریلیزکی مصدقہ نقول نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث کےحوالے کر دی گئیں،نیب کو بھی بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فراہم کردی گئیں،

     

    گزشتہ سماعت پرعدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں اس اپیل کے لیے کتناوقت لیں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ تین ماہ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کر لوں گا، اپیل پر دلائل شروع کرنے کے لیے 2 ہفتے لگیں گے،اس اپیل کے رکارڈ سے متعلق پانچ ہزار سے زائد صفحات ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیس کی باقی تیاری مکمل کر لیں،

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب کو بھی جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز درکار ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں بھی نقول فراہم کی جائیں، عدالت نے پوچھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کا کیا اثر پڑے گا جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی آپ کو بتائین گے اس سے پہلے سپریم کورٹ بتا چکی ہے، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی فائل عدالت کو دے دی

    قبل ازیں خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کی پیپر بک ہمیں گزشتہ ہفتے فراہم کی گئی ہیں ،پیپر بک میں خامیوں کا جائزہ لیا ہے، عدالت نے کہا کہ غیرمتعلقہ دستاویزات سے متعلق پراسیکیوشن اور وکیل صفائی معاونت کریں،خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز کوپیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو شواہد ریکارڈ کا حصہ نہیں یا غیرضروری ہیں ہمیں بتا دیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی سامنے آیا،ہمیں بیان حلفی اور پریس ریلیز کی کاپی دی جائے،لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی ہوسکتا ہے نقول ہی بھیجیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ اس کی تصدیق شدہ کاپی لینا چاہ رہے ہیں،جس ہر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اخبار میں تو آگیا تھا لیکن ہمیں تصدیق شدہ نقول چاہیے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کے بیان پہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پرسماعت شروع، دلائل جاری

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

  • اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے حریت کانفرنس کا مظاہرہ

    اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے حریت کانفرنس کا مظاہرہ

    اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور دفتر خارجہ کے سامنے حریت کانفرنس نے مظاہرہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن اور دفتر خارجہ کے سامنے حریت کانفرنس نے مظاہرہ کیا،مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کی،مظاہرے کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر پابندی کی مذمت کی.

    پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قراردے کرمستردکردیا

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے ،حریت رہنماؤں سمیت 10ہزار سے زائد کشمیری پابند سلاسل ہیں،کرفیوکے باعث کشمیر میں اشیائے خوردونوش اور ادویات کی شدید قلت ہے، بھارتی فوج نریندر مودی کے حکم پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے،بھارتی حکومت کشمیریوں کو مار کر کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،بھارتی حکومت کشمیریوں کو مار کر کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے،اقوام متحدہ اورعالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے.

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

  • شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 جوان زخمی

    شمالی وزیرستان ،دہشت گردوں کی فائرنگ، سیکورٹی فورسز کے 3 جوان زخمی

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 3 جوان زخمی ہو گئے، فائرنگ کی اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور سیکورٹی سخت کر دی گئی، سیکورٹی حکام نے دہشت گردوں کی تلاشی کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

    نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پیش آیا جہاں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، زخمی ہونے والے جوانوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

     

    رواں ماہ ہی شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ سفر میں تھے،اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا .اقبال وزیر محفوظ رہے تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، اقبال وزیر پر فائرنگ کی اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، اقبال وزیر کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ فائرنگ سے محفوظ رہے

    ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے اقبال وزیر کو دھمکیاں دی گئی تھیں.

    اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج پر فائرنگ کی گئی تھی، اباخیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید اور ایک زخمی، جوابی کاروائی کے دوران پی ٹی ایم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،باغی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں اباخیل اور سپین وام میں پاک فوج کی پٹرولنگ پارٹی معمول کے گشت پر تھی،پارٹی جب ابا خیل کے قریب پہنچی تو ان پر گھات لگائے پی ٹی ایم کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آوار ہلاک اور ایک سپاہی اختر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ہے۔

     

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،

    ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.

    تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں سنائپر گن سے فائرنگ

    ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،

    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

    پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث‌ رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.

    ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیز کو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی 8 اکتوبرسےروزانہ سماعت کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کہا کہ سنگین غداری کیس کی آیندہ سماعت پر تمام زیرالتوا درخواستوں سمیت حتمی دلائل ہونگے ،عدالت نے حکم دیا کہ پرویزمشرف کےسرکاری وکیل تمام ممکنہ سوالات پرتیاری کرکے آئیں آیندہ کوئی التوانہیں ملےگا ،التوا مانگنے کی صورت میں بھاری جرمانہ ہوگا جو رضا بشیر کو اپنی جیب سےاداکرناہوگا،پرویزمشرف کیلیے مقررکیے گئے سرکاری وکیل تیاری کرکے نہیں آئے،پرویز مشرف کے وکیل کو تیاری کیلیے ایک ماہ سے زائد کا وقت دیا گیا،

    پرویز مشرف کے سرکاری وکیل کا پہلی سماعت پر ہی کیس سے الگ ہونے کا فیصلہ

    عدالت نے کہا کہ بدقسمتی تویہ ہےکہ فاضل وکیل ان 2 درخواستوں پردلائل دیناچاہتےتھےجوعدالت میں ہیں ہی نہیں ، پرویز مشرف کے سرکاری وکیل نے زبانی کہا کہ 265 کے کی ایک درخواست ہے بریت کی،عدالت نے نشاندہی کی ایسی درخواست  پہلے ہی زیرالتواہےلہذا درخواست کی ضرورت نہیں،استغاثہ کے وکیل نے کہاکہ عدالت روزانہ کی بنیادپرکیس کی سماعت کرے،پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس 6سال سےزیرالتواہے،

    پرویز مشرف پاکستان کیوں نہیں آ سکتے، وکیل نے عدالت کو بتا دیا

     

     

    پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    واضح رہے کہ سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی بریت اورالتواء کی درخواستیں مسترد.کرنے ہوئے عدالت نے فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت قانون ان وکلا کے فیس شیڈول کے بارے میں رپورٹ پیش کرے،ملزم پیش نہیں ہوتاتوکیس ختم کرنےکی درخواست کوناقابل سماعت سمجھتے ہیں،سپریم کورٹ کے احکامات پرعمل درآمد کیا جائےگا ملزم خرابی صحت کے باعث پیش نہیں ہوپارہا.درخواستوں پر فیصلہ رجسٹرارراؤجبار نے پڑھ کر سنایا.

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

  • قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    سپریم کورٹ میں کے پی میں جنگلات کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے جنگلات کی ملکیت کے دعویٰ داروں کی درخواستیں خارج کر دیں،عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں نے کیس کی سماعت کے دوران کسی سطح پر اپنا حق نہیں مانگا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت کو کیس میں نظر ثانی کیلئے آنا چاہیے تھا آپ کا حق دعویٰ نہیں بنتا،2013 کا فیصلہ ہے اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟ ملک کہاں تھا اور کہاں پر لا کے کھڑا کر دیا گیا ہے،آج کل کے ماحول میں آزادی سے کوئی بات بھی نہیں کر سکتے،قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،

     

    سرکارکی نااہلی سے دہشت گرد ملزم بری ہوا،الزام سپریم کورٹ پرآجائیگا ،چیف جسٹس کے ریمارکس

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات میں ہر آدمی جھوٹا ہے،جنگلات کاٹنے والے لوگ نسلوں کو قتل کر رہے ہیں.

    نواز شریف اثاثے چھپانے پر نااہل ہوئے،غلط بیان حلفی جرم ہے، سپریم کورٹ

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا