Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا

    نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا

    نیب نے وزیراعلیٰ سندھ کو سوالنامہ بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سوالنامہ بھجوا دیا، وزریراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نیب کا سوالنامہ موصول ہو گیا ہے، سوال دیکھے ہیں، اس کے بعد آگے کیا ہوتا ہے کچھ پتہ نہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا نیا نوٹس ابھی نہیں ملا. سوالنامے کے جواب دینا ابھی باقی ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا تھا، مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ ہوئے اور انہوں نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، ذرائع کے مطابق نیب نے انہیں ایک ہفتے کا وقت دے دیا ہے ، وزیراعلیٰ  سندھ اسلام آباد پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے.

    وزیراعلیٰ سندھ نیب میں  پیش نہیں ہوں گے

    باغی ٹی وی پہلے ہی خبر دے چکا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ  نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے

     

    نیب نے کل وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کر لیا، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پوچھ گچھ کرے گی

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ‌ سندھ مرادعلی شاہ کونیب نے آج منگل کی صبح 11 بجے نیب کراچی کے دفترمیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ کونیب راولپنڈی کی ٹیم نےٹھٹھہ اوردادوشوگرملزکیس میں طلب کررکھاہے، جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم وزیراعلیٰ سندھ سے کینٹ ہیڈکوارٹر میں‌ پوچھ گچھ کرےگی،

     

  • ن لیگ مولانا کا ساتھ نہیں دے گی،شیخ رشید کا دعویٰ

    ن لیگ مولانا کا ساتھ نہیں دے گی،شیخ رشید کا دعویٰ

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی مولانا فضل الرحمان کےساتھ نہیں جائیں گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور مولانا نے جو 30ستمبرکی تاریخ رکھی وہ بڑھا دی جائے گی ،فضل الرحمان ناموس رسالت پرمدرسوں کے لوگ اکٹھے کررہے ہیں ،کشمیرکازاس وقت انتہائی نازک موڑ پر ہے ،کشمیرسے لوگ ہیروبھی بنےاورزیروبھی،ہمیں کشمیریوں کےساتھ کھڑےہونا ہے،

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 22 ستمبر کو کوبھمبراورسماہنی سیکٹرزجارہا ہوں ،آئی ایم ایف کا وف دکل مطمئن گیااوریہ اس ملک کی ضرورت بھی ہے .

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جے یو ائی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی اور حاجی غلام علی ،عبدالمجید ہزاری، مولانا فضل علی، مفتی ابرار، مولانا عبدالقیوم، مولانا قمر الدین، مولانا عصمت اللہ و دیگر شریک ہیں،اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاون اور آزادی مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ،رابطہ کمیٹیوں کی جانب سے رابطوں اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جا رہا ہے

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

    مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کمیٹیوں کو رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی،اجلاس میں آزادی مارچ کے لئے جاری فنڈز ریزنگ مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختون خواہ تنظیم کی جانب سے 5 کروڑ روپے جمع کروا دیئے گئے، تمام صوبوں سے چندہ وصولی کا عمل جاری ہے

    مولانا فضل الرحمن نے صوبائی رہنماوں کو کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت کی.مجلس عاملہ آزادی مارچ کی ممکنہ تاریخ اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

  • وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی صورتحال کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے بھی بات ہوئی،

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی‌صورتحال پر غور کیا گیا ، ملاقات میں کشمیر کی‌صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    دونوں رہنماؤن کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ امریکا، سعودی عرب کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا جائیں گے، بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.

  • سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت منظور

    سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت منظور

    تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ،لاہور ہائیکورٹ نے ممبر صوبائی اسمبلی سبطین خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ،لاہورہائی کورٹ نے سبطین خان کی ضمانت50لاکھ روپےمچلکوں کے عوض منظور کی

    سبطین خان کو نیب نے گرفتار کیا ہوا تھا وہ جوڈیشل ریمانڈ پر تھے، سبطین خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2007 میں جب چوہدری برادران اقتدار میں تھے بطور وزیر چنیوٹ میں معدنی وسائل کا ٹھیکہ دیا اور اروبوں رپے کی کرپشن کی،.

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملکی مجموعی‌صورتحال پر غور کیا گیا ، ملاقات میں کشمیر کی‌صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

    دونوں رہنماؤن کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ امریکا، سعودی عرب کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے لئے امریکا جائیں گے، بطور وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے یہ پہلا خطاب ہو گا ، گزشتہ برس عمران خان جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے.

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے باہر ہو گا یکجہتی کشمیر مظاہرہ

    جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

    جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہو گئی ہے، دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی صدر سے 2 ملاقاتیں ہوں گی ,امریکی صدر سے پہلی ملاقات دوپہر کے کھانے اور دوسری ہائی ٹی پر ہوگی

     

    لائن آف کنٹرول کی طرف کب جانا ہے؟ وزیراعظم نے مظفر آباد میں اعلان کر دیا

  • سیالکوٹ کے 2بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی سزا تبدیل

    سیالکوٹ کے 2بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی سزا تبدیل

    سپریم کورٹ، سیالکوٹ کے 2بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کی سزاکیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی ،عدالت نےسزائے موت کے7ملزمان کی سزاکو10سال قیدمیں تبدیل کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمرقیدکی سزا پانےوالے 5ملزمان کی سزاکوبھی 10 سال کی سزامیں تبدیل کردیا ،ملزمان نے2010میں سیالکوٹ میں 2بھائیوں کو قتل کردیا گیاتھا ،دونوں بھائیوں کومشتعل افرادنےبازار میں باندھ کرتشدد کر کےمار دیا تھا ،سپریم کورٹ نےدونوں بھائیوں منیب اور مغیظ کے قتل کا ازخودنوٹس لیا تھا

    ٹرائل کورٹ اورہائیکورٹ نے7ملزمان کوسزائے موت، 6ملزمان کوعمر قید کی سزا سنائی تھی ،13میں سے 12 ملزمان نےاپنی سزاکےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیا تھا

    چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے2بھائیوں کےقتل کیس میں دوکہانیاں بنائی گئی ہیں ،ایک ایف آئی آرموقع پرجاکرپولیس نےدرج کی جس کےمطابق4 افرادزخمی ہوئے،ان چارافراد میں سے بلال اورذیشان کی موت ہو گئی،دوسری ایف آئی آرسپریم کورٹ کےازخودنوٹس کےبعد ہوئی،دوسری ایف آئی آرمیں ان چارافراد کانام ہی نہیں،

  • مودی کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، بھارت نے کی پاکستان کی منتیں

    مودی کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، بھارت نے کی پاکستان کی منتیں

    بھارت نے فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے پاکستان سے اجازت مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے درخواست کی ہے کہ مودی کا جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، مودی نے امریکا جانا ہے، مودی کا طیارہ پاکستان سے اجازت ملنے کے بعد 20 ستمبرکوپاکستانی فضائی حدود سے گزرکرامریکا جائے گا، نریندرمودی اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کریں گے،

    واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند کی ہوئی ہے بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صدررام ناتھ کووند نے 8 ستمبرکوآئس لینڈجانا تھا،پاکستان نےبھارتی صدرکےطیارے کیلئےبھارت کوکلیئرنس نہیں دی،پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا. بھارتی صدرنےپاکستانی فضائی حدودسےگزرنےکی درخواست کی تھی .

    پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.

    فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

    بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے

    بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

  • گرفتاریوں کے بعد کرپشن ڈھونڈی جارہی ہے، مریم اورنگزیب

    گرفتاریوں کے بعد کرپشن ڈھونڈی جارہی ہے، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت پر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت شاہدخاقان عباسی کےخلاف کرپشن پر بات کیوں نہیں کرتی؟ گرفتاریوں کے بعد کرپشن ڈھونڈی جارہی ہے، حمزہ شہباز اور مریم نوازشریف کےخلاف ابھی تک کیس نہیں بنایا جا سکا،

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹی سوچ والا کھانا بند کرنے اور سہولیات نہ دینے کی بات کرتا ہے،آج پنجاب میں ریکارڈ کرپشن ہورہی ہےشہبازشریف کے حق میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے،

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی اپیل پر سماعت7 اکتوبر تک ملتوی ہوئی کچھ پیپر ہمیں نہیں ملے تھے خواجہ حارث نے وہ مانگے ،ڈیل اور ڈھیل کی بات عمران خان کررہا ہے،سرکاری خزانے سے ایک پیسے کی آج تک کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،ہمارا وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے وہ سمجھتا ہے کھانا اور اے سی بند کرکے اذیت پہنچائے گا ،دادا کی پراپرٹی ٹرانسفر پر اذیت دینے کیلئے کیس بنائے جارہے ہیں

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    قبل ازیں العزیزیہ ریفرنس ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملتوی 7اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ،عدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں اس اپیل کے لیے کتناوقت لیں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ تین ماہ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کر لوں گا، اپیل پر دلائل شروع کرنے کے لیے 2 ہفتے لگیں گے،اس اپیل کے رکارڈ سے متعلق پانچ ہزار سے زائد صفحات ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیس کی باقی تیاری مکمل کر لیں .

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

     

    گھر کا کھانا بند ہونے پر مریم نواز نے کیا کہا؟

  • نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت ملتوی

    العزیزیہ ریفرنس ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملتوی 7اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی کی مصدقہ نقل نواز شریف کے وکلا اور نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا ،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں اس اپیل کے لیے کتناوقت لیں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ تین ماہ میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر دلائل مکمل کر لوں گا، اپیل پر دلائل شروع کرنے کے لیے 2 ہفتے لگیں گے،اس اپیل کے رکارڈ سے متعلق پانچ ہزار سے زائد صفحات ہیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ کیس کی باقی تیاری مکمل کر لیں،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا نیب کو بھی جج ارشد ملک کا بیان حلفی اور پریس ریلیز درکار ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہمیں بھی نقول فراہم کی جائیں، عدالت نے پوچھا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو کا کیا اثر پڑے گا جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی آپ کو بتائین گے اس سے پہلے سپریم کورٹ بتا چکی ہے، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی فائل عدالت کو دے دی

    قبل ازیں خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کی پیپر بک ہمیں گزشتہ ہفتے فراہم کی گئی ہیں ،پیپر بک میں خامیوں کا جائزہ لیا ہے، عدالت نے کہا کہ غیرمتعلقہ دستاویزات سے متعلق پراسیکیوشن اور وکیل صفائی معاونت کریں،خواجہ حارث نے کہا کہ ایک دستاویز کوپیپر بک کا حصہ نہیں بنایا گیا،

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو شواہد ریکارڈ کا حصہ نہیں یا غیرضروری ہیں ہمیں بتا دیں، جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی سامنے آیا،ہمیں بیان حلفی اور پریس ریلیز کی کاپی دی جائے،لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائی جائے گی ہوسکتا ہے نقول ہی بھیجیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ اس کی تصدیق شدہ کاپی لینا چاہ رہے ہیں،جس ہر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ اخبار میں تو آگیا تھا لیکن ہمیں تصدیق شدہ نقول چاہیے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کے بیان پہ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پرسماعت شروع، دلائل جاری

    مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ظفرالحق،مریم اورنگزیب ،پرویز رشید سمیت ن لیگ کی سینئرقیادت کمرہ عدالت میں موجود ہے،لیگی کارکنان کی بھی بڑی تعداد کمرہ عدالت کے اندراورباہرموجود ہے .

     

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر

    واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔

    نوازشریف کوسزا سنانے والے جج ارشد ملک ویڈیو ا سکینڈل کے بعد یہ اپیلوں پر پہلی سماعت ہے عدالت نے جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی کو اپیلوں کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا تھا

  • آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

    آرمی چیف سے باکسرمحمد وسیم کی ملاقات، مبارکباد دی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی ہے ،آرمی چیف نے باکسر محمد وسیم کو ملک کے لئے اعزاز جیتنے پر مبارکباد دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ محمد وسیم جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ،محمد وسیم جیسے نوجوانوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے