Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، سماعت شروع

    خواجہ برادران کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، سماعت شروع

    پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ،خواجہ برادران کو احتساب عدالت لاہور پہنچا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں پیراگون ہاوَسنگ اسکینڈل کی سماعت شروع ہو گئی ہے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں.

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے

     

    گزشتہ سماعت پر پیرا گون سوسائٹی کیس ،احتساب عدالت لاہورنے خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی تھی

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کر لیں وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں ،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فرد جرم عائد کرتے ہیں ،آپ بتائیں سائن کرنے ہیں یا نہیں؟

    احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نے سماعت کی، خواجہ برادران کوریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں ،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کر دیا

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ ہمارے وکیل کا انتظار کر لیں، اللہ نے شیطان کو بھی مہلت دی تھی، جس پر عدالت نے کہا کہ فرد جرم عائد کر رہے ہیں، سزا نہیں سنا رہے

    خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کا گھیراؤ کرنے کے لئے چندہ مہم شروع کر دی، حسب استطاعت چندہ دیا جا سکتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان اکتوبر میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی تیاریاں کر رہے ہیں، 18 ستمبر کو اس ضمن میں جے یو آئی نے اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا،

    مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے جہاں سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دئیے وہیں کارکنان سے چندے کی اپیل بھی کر دی، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے چندے کی اپیل کے بعد کارکنان نے بڑی تعداد میں چندہ جمع کروانا شروع کر دیا ہے .چندے کو آزادی فنڈ کا نام دیا گیا ہے جس کے لئے باقاعدہ رسیدیں چھپوا دی گئیں ،

    آزادی مارچ کے لئے چھپوائی گئی رسیدیں مختلف قسم کی ہیں ہر صوبے میں الگ ڈیزائن اور الگ رنگ کی رسیدیں ہیں. کراچی والوں کے لئے شرط رکھی گئی ہے کہ وہ کم از کم 500 وپے چندہ دیں گے ، کراچی کے لئے بنائی گئی رسید پر 500 روپے لکھے گئے ہیں،

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    خیبر پختونخواہ والوں کو خصوصی رعایت دی گئی ہے اگر کوئی دس روپے بھی دینا چاہے تو دے سکتا ہے وہ بھی آزادی مارچ کے لئے قبول ہوں گے، خیبر پختونخواہ کے لئے بنائی گئی رسیدوں میں رقم درج نہیں بلکہ جو جتنی دے گا اتنی لکھی جائے گی، جعمیت علماء اسلام ف کے کارکنان نے چندہ جمع کروانا شروع کیا تو ساتھ رسیدیں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کر دیں، باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی آزادی فنڈ کی رسیدوں میں سے ایک رسید پر 100 روپے کا فنڈ درج ہے جو لکی مروت کے محمد عبداللہ نے دیا ہے.

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زراری نے مولانا کو دھوکا دیا اور لانگ مارچ میں شمولیت کی بجائے ملک بھر میں رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا تو مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز شہباز شریف سے رابطہ کیا اور لانگ مارچ میں شمولیت کی درخواست کی ، شہباز شریف نے مولانا کو یقین دہانی کروائی کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے.

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا نےجب شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے سوال کیا تو شہباز شریف نے جواب دینے کی بجائے کہا کہ اس پر بعد میں بات کریں گے.

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    مولانا فضل الرحمان نے اسلام آبا دکی جانب لانگ مارچ کا اعلان تو کر دیا لیکن اب وہ بند گلی میں پھنس چکے ہیں، سیاسی جماعتیں مولانا کے لانگ مارچ سے الگ ہو رہی ہیں، مولانا متحرک ہو چکے ہیں کہ کسی طرح لانگ مارچ کامیاب ہو لیکن یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کتنا دم ہو گا، مولانا آزادی مارچ سے نتائج حاصل کر لیں گے یا پھر پرانی تنخواہ پر کام کریں گے.

    مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

  • زرداری کو جیل میں سہولیات نہ ملنے کے حوالہ سے درخواست پر فیصلہ محفوظ

    زرداری کو جیل میں سہولیات نہ ملنے کے حوالہ سے درخواست پر فیصلہ محفوظ

    آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت

    احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ،وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو اے سی کی سہولت نہیں دی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ بہترکلاس کے ملزم کواے سی کی سہولت دی جاتی ہے توکیوں نہیں دے رہے؟ جیل حکام نے کہا کہ نواز شریف کو میڈیکل گراؤنڈز پر اے سی کی سہولت فراہم کی گئی تھی،عدالت نے کہا کہ اسے چھوڑ دیں، ہر کیس ایک نوعیت کا نہیں ہوتا ،قانون جب اجازت دیتا ہے تو اے سی کیوں نہیں دے رہے؟قانون کوئی ڈیکوریشن پیس نہیں کہ سجا کے رکھ دو،روایات پر نہیں بلکہ قانون پر عمل کریں،

    اورنواز شریف نے بھی لیا "یوٹرن”…. شہباز شریف کی کوٹ لکھپت جیل میں بھائی سے ملاقات

    عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

     

    آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ آصف زرداری کو اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی،عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج کی سہولت نہیں دی گئی،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    گزشتہ سماعت پر آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جا رہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

    آصف زرداری جیل میں اے سی، ٹی وی، فریج رکھ لے، لیکن…..عدالت

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے

  • پیراگون اسکینڈل ،خواجہ برادران کے کیس پرسماعت آج ہوگی

    پیراگون اسکینڈل ،خواجہ برادران کے کیس پرسماعت آج ہوگی

    پیراگون اسکینڈل میں گرفتارخواجہ برادران کے کیس پرسماعت آج ہوگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سماعت پرخواجہ برادران کےخلاف پیراگون ریفرنس میں فردجرم عائد کی گئی تھی، احتساب عدالت نےخواجہ برادران کے خلاف گواہوں کوشہادتوں کےلئےآج طلب کررکھا ہے ،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو9روزہ جوڈیشل ریمانڈ کے بعد پیش کیاجائے گا

     

    گزشتہ سماعت پر یرا گون سوسائٹی کیس ،احتساب عدالت لاہورنے خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی تھی

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ میرے وکیل ابھی موجود نہیں کچھ دیر انتظار کر لیں وکیل ساتھ والی عدالت میں ہیں انہیں آنے دیں ،عدالت نے کہا کہ ہم آپ پر فرد جرم عائد کرتے ہیں ،آپ بتائیں سائن کرنے ہیں یا نہیں؟

    احتساب عدالت کےجج جوادالحسن نے سماعت کی، خواجہ برادران کوریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں ،خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کر دیا

    خواجہ برادران کی جانب سے نیب کا دائرہ اختیار چیلنج

    خواجہ سعد رفیق نے عدالت سے کہا کہ ہمارے وکیل کا انتظار کر لیں، اللہ نے شیطان کو بھی مہلت دی تھی، جس پر عدالت نے کہا کہ فرد جرم عائد کر رہے ہیں، سزا نہیں سنا رہے

    خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی میں مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا ملے گا یا نہیں؟ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    منشیات کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کے حوالہ سے عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ میڈیکل بورڈکی رپورٹ کےمطابق فیصلہ کریں کہ رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا دینا چاہئے یا نہیں، سیشن جج قیصرنذیربٹ نے فیصلہ سنایا، فیصلے کی کاپی جیل سپریڈنٹ کو بھجوا دی گئی ہے .

     

    گزشہ سماعت پر منشیات کیس میں گرفتار رانا ثںاء اللہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ، رانا ثناللہ کی میڈیکل رپورٹ سیشن عدالت میں جمع کرادی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا کہ رانا ثناء اللہ دل کے مریض ہیں، جیل کا کھانا ان کے لئے صحیح نہیں،ا نہیں پرہیزی کھانے کی ضرورت ہے ،رانا ثناء اللہ کو گھر سے کھانا دینے کی اجازت دی جائے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    قبل ازیں عدالت کے حکم پر رانا ثناء اللہ کے میڈیکل چیک اپ کے لئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا جس نے رانا ثناء اللہ کا معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ سینئر کارڈیالوجسٹ،نیوٹریشنسٹ اورماہر امراض شوگر پر مشتمل تھا،میڈیکل بورڈ کی سربراہی پروفیسر آف کارڈیالوجی پی آئی سی احمد نعمان نے کی

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ سماعت پر انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،جج کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے14ستمبر تک ملتوی کر دی گئی.

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

    رانا ثناء اللہ کیس کا جج کیوں تبدیل کیا گیا؟ مریم اورنگزیب نے بڑا دعویٰ کر دیا

  • ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب

    ایک اور جمعہ کشمیر کے نام، وزیراعظم مظفر آباد جلسہ سے کریں گے خطاب

    آئیں سب چلیں مظفر آباد، بن کر کشمیریوں کی آواز، مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ ایک پھر دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے جلسہ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،. جلسہ کا آغاز نما زجمعہ کے بعد ہو گا، وزیراعظم عمران خان تین بجے جلسہ سے خطاب کریں گے، وفاقی وزراء اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے.

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مظفر آباد میں ہنے والے جلسہ میں‌ آزاد کشمیر کی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور تحریک انصاف کی قیادت بھی شریک ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کے ذریعے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے اور دنیا کے سامنے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے۔

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ جلسے کی سیکیورٹی کیلئے 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے. پنڈال میں کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم کے ہونے والے جلسہ میں شاہد آفریدی، اداکار ہمایوں سیعد، مایا علی، ساحرعلی بھی شرکت کریں گے.

    وزیراعظم کا مظفر آباد جلسہ،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،آفریدی کے بعد گلوکاروں نے بھی شرکت کا کیا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ چھ ستمبر کو وزیراعظم عمران خان نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے جمعہ سے قبل بارہ سے ساڑھے بارہ بجے پاکستانی قوم کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے باہر نکلنے کا کہا تھا.

     

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

  • مسلم لیگ ن  آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی. سابق گورنر سندھ

    مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی. سابق گورنر سندھ

    سابق گورنر سندھ، مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آرٹیکل 149 کے نفاذ کی مخالفت کرے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہعلی زیدی کی کمیٹی کی وجہ سےمزید مسائل پیداہوگئے ،فروغ نسیم نےآرٹیکل 149نافذکرنےکی حیران کن بات کی،ن لیگ نےگورنرراج اورآرٹیکل 149کےبغیرکراچی میں امن بحال کیا ،چندہ لےکرکراچی کوصاف کرنابری طرح ناکام ہوا،

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کویاد دلانا چاہیے کہ وہ کہتے تھےانکا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،پی ٹی آئی تقسیم کےعلاوہ کیاچاہتی ہے؟یہ خطرناک کھیل ہے،پہلی مرتبہ کسی وفاقی حکومت نےآرٹیکل 149کی بات کی ہے،پہلی مرتبہ کسی وفاقی حکومت نےآرٹیکل 149کی بات کی ہے،اگرآرٹیکل 149 لگادیا گیا تو وفاق کا ڈھانچہ کمزور ہوگا

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    واضح رہے کہ کراچی بالخصوص اور سندھ بالعموم اس وقت جس بدانتظامی کا شکار ہے اس کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے براہ چلانے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    سندھ اور کراچی میں خصوصی پر معاملات کو بہتر انداز سے چلانےکے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

    کراچی میں مکھیاں اور گندگی، عدالت نے میئر کراچی سے ایکبار پھر جواب طلب کر لیا

    فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کے حق میں ہیں، کراچی میں آئین کے آرٹیکل 140 اے کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے، دیکھنا ہوگا لوکل ایکٹ 2013 آرٹیکل 140 اے سے کتنا تضاد رکھتا ہے۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ آرٹیکل 149(4) گورنر راج کی بات نہیں کرتا، یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آ جائیں گی، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی اور چند اتحادی جماعتوں کے رہنماوں نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    کراچی کے مسائل، وزیراعظم ہفتہ کو کریں گے دورہ، علی زیدی کا اعلان

  • طلبا کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے اسمبلی میں قرارداد جمع

    طلبا کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے اسمبلی میں قرارداد جمع

    پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا احمد نے سکولوں میں بچوں کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان سکول میں بچوں کے تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ میڈیکل ریکارڈ کو بھی مرتب کرنے کا مطالبہ کرتا ہے اور یہ بھی قرار دیتے ہے کہ ہر بچے کا تین سے چھ ماہ بعد میڈیکل چیک اپ بھی لازمی قرار دیا جائے کیونکہ ذہنی اور جسمانی نشوونما میں کوئی بھی ایک دوسرے سے کم اہم نہیں۔ دونوں میں سے کوئی ایک بھی کمزور رہے گی تو بچے کی شخصیت میں کمی رہ جائے گی۔

    پنجاب اسمبلی کی کارکردگی تمام اسمبلیوں سے بہتررہی، چودھری پرویز الہیٰ

    قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں 40 فیصد بچے بھوکے سکول جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی صحیح نشوونما نہیں ہوتی کم وزن کی طرح زیادہ وزن بھی بیماریوں کا سبب ہے وزیر اعظم عمران خان بھی اپنی تقریروں میں کہہ چکے ہیں کہ ملک میں 45 فیصد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جس کہ وجہ سے ان کا قد، جسمانی نشوونما اور دماغ نہیں بڑھتا اور معاشرے میں وہ عام آدمی کی طرح کوئی مقام حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔

    بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے پنجاب اسمبلی میں ایک اور قرارداد جمع

    حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں؟ اہم خبر

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں؟ اہم خبر

    سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوگئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں فارورڈ بلاک کا تاثر دیا جارہا ہے،یہ فاشسٹ انداز میں حکومت چلائی جارہی ہے ،قانون کی حکمرانی نہیں،خوف کی فضا قائم ہے،

    قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ جب سے حکومت آئی ہے ہم مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں،اب حکومت ملک میں آئینی بحران پیدا کررہی ہے،سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے احکامات پر عمل نہیں کیا جارہا .کل وزیر قانون نے کہا کہ وفاق کو کراچی کا کنٹرول سنبھالنا ہے،احتساب کا عمل صرف چند جماعتوں تک محدود نہ رکھا جائے،کسی ایک طبقے کا نہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے،پاکستان کے احتسابی نظام کو شفاف ہونا چاہیے،

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا آج مشترکہ اجلاس شام پانچ بجے ہے ،مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں.

    آصف زرداری کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے

     

    گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

     

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

  • آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

    آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برہم

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی پنجاب کی عدم حاضری پر اراکین نے برہمی کا اظہار کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کامعاملہ زیربحث آیا، کمیٹی نے آئی جی پنجاب کی غیرحاضری پراظہاربرہمی کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بڑافورم کوئی نہیں،آئی جی آ کرمطمئن کرتے، صلاح تشدد کیس میں پورے ملک میں تشویش ہے

    بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ پولیس تشددعالمی سطح پرجرم ہے، پولیس کیخلاف تحقیقات کوداخل دفترکردیا جاتا ہے ،حکومت کے ماتحت اداروں کی کیا کارکردگی ہے؟ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی جی نے موبائل فون پرکیسے پابندی لگائی،بریف کریں – آئی جی موبائل فون کی بجائے بٹوہ تھانے لے جانے پر پابندی لگاتے،

    چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ پولیس کا تشخص داغدارہوا،کیسےبحال کریں گے جس پر ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد ظفر نے کہا کہ پولیس حراست میں اموات کی مذمت،یہ باعث شرم ہے .

    سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پورا ملک آئی جی پنجاب کی طرف دیکھ رہا ہے،پارلیمنٹ میں وہ جواب دیتے تو اچھا تاثر جاتا ،کیا پولیس اپنے آپکو پارلیمنٹ سے بالا تر سمجھتی ہے،

    ایڈشنل آئی جی پنجاب پولیس نے کہا کہ اس واقعے کی ہم مزمت کرتے ہیں ،اگر صلاح الدین پر تشدد کیا گیا تو اسے ہسپتال پہنچا دینا چاہیے تھا ،وہاں کے ڈی پی او کو ہٹا دیا گیا

    آر پی او بہاولپور نے کمیٹی کو صلاح الدین کیس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا،عوام نے اس پر تشدد کیا اکتیس اگست کو صلاح الدین کی طبعیت خراب ہوئی اور موت واقعہ ہوئی ،میڈیکل بورڈ نے صلاح الدین کاپوسٹ مارٹم کیا،جسم کے کچھ حصوں سے گوشت کے ٹکڑے فرانزک رپورٹ کیلئے لاہور لیبارٹری میں بھیجے گئے،نمانوں کےنشانات کو تشدد کے طور پر دکھایا گیا ،رحیم یار خان میں صلاح الدین پر اے ٹی ایم توڑنے کے حوالے سے ایف آئی ار درج ہوئی ،صلاح الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ورثا نے پولیس تشدد سے مارنے کی ایف آئی ار درج کرائی ،گرم استری سے تشدد کرنے کی خبریں غلط ہیں،

    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے آئی جی پنجاب کو 19 ستمبر کو طلب کر لیا،

     

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

     

    واضح رہے کہ صلاح الدین کو پولیس حراست میں تشدد کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں ہائیکورٹ کو خط لکھ کر سفارش کی ہے.

    صلاح الدین بچپن سے ہی ذہنی معذور تھا وہ گزشتہ دنوں فیصل آباد سے اے ٹی ایم مشین سے کارڈ چوری کی جس کی وڈیو پورے میڈیا پر وائرل ہو گئی اس کے چند دن بعد وہ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا ،پولیس پکڑ کر اسے تھانے لے گئی اور تھانے میں تفتیش کے دوران صلاح الدین پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا جس وہ جان کی بازی ہار گیا۔

    صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت ، کیس کی تفتیش تبدیل کردی گئی