Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پشاور،مرکزی جلوس رواں دواں، ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمراہ

    پشاور،مرکزی جلوس رواں دواں، ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں بھی ہمراہ

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں یوم عاشو محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ مینابازار سے بر آمد ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں مرکزی جلوساپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے، جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے. اندورن شہر میں تمام تاریخی دروازوں پر لوہے کے باڑ لگاکر بند کیا گیا جلوسوں کی طرف آنے والے تمام راستوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کیاگیا ہے،ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی ,ڈی ایس پی زرولی خان ,ڈی ایس پی عتیق شاہ خود جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں.

    پشاور کے مرکزی جلوس میں ایدھی کی ایمبولینس گاڑیاں بھی موجود ہیں،ایدھی کے ترجمان کے مطابق ایدھی ایمبولینس جلوس سے آگے اور پیچھے ایدھی کی 08 بڑی اور چھوٹی ایمبولینس موجود ہیں،ایدھی فاونڈیشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی چیف شیر گل خود جلوس میں ایدھی ایمبولینس اور ایدھی کی موبائل ڈسپنسری کی نگرانی کر رہے ہیں.ایدھی فاونڈیشن خیبر پختون خواہ کے میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمود الحسن بمعہ سٹاف01 ایدھی موبائل ڈسپنسری میں عزاداروں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں. زیادہ زخمی عزاداروں کو ایدھی ایمبولینس میں لیڈی ریڈنگ اسپتال شفٹ کیا جا رہا ہے.

     

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ

     

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراشوکت یوسفزئی اورسلطان خان نے شرکت کی،اجلاس میں چیف سیکریٹری اورآئی جی کے پی کے نے بھی شرکت کی.وزیراعلیٰ محمودخان کوسیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کیا گیا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے بھرمیں 4406 مجالس منعقدہوں گی،صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹرکیا جا رہا ہے ،سیکیورٹی فورسزکےعلاوہ 40 ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عزاداروں کوتحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

    یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

     

    وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس، امن و امن کی صورتحال پر بریفنگ

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمودخان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراشوکت یوسفزئی اورسلطان خان نے شرکت کی،اجلاس میں چیف سیکریٹری اورآئی جی کے پی کے نے بھی شرکت کی.وزیراعلیٰ محمودخان کوسیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہ کیا گیا. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ صوبے بھرمیں 4406 مجالس منعقدہوں گی،صورتحال کو 24 گھنٹے مانیٹرکیا جا رہا ہے ،سیکیورٹی فورسزکےعلاوہ 40 ہزارپولیس اہلکارتعینات ہیں

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عزاداروں کوتحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، سیکورٹی معاملات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

    یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

     

    وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

     

     

  • عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .وزیر خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

    عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .وزیر خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات جنیوا میں جاری ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب انسانی جانوں کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں 5اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے ،صورتحال اس قدر تشویشناک ہے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ،میڈیکل سٹاف کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ،عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،

    پیر کو جنیوا سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے‘ہم عرصہ دراز سے جو کہتے آئے ہیں آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں اس کا اظہار ہوا ہے۔ اگلے دو یوم میں ہمیں ہیومن رائٹس کونسل ، انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور این جی او ز کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کا نکتہءنظر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا‘آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے.

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

     

    مسلسل 37 ویں روز بھی مقبوضہ جموںو کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ، تمام مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی۔ انٹرنیٹ ، موبائل اور لینڈ لائن سروس بند رہی اور مقبوضہ وادی کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع رہا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش کا دورانیہ پچھلی تمام حدوں کو کراس کر گیا ہے۔د کن ہیرالڈ نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 5اگست کو بند کی گئی تھی۔ اتوا رکے دن سروس کو بند ہوئے 840گھنٹے ہو چکے تھے

    یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

  • آج کشمیر کربلا ہے، فلسطین کربلا ہے ،فواد چودھری

    آج کشمیر کربلا ہے، فلسطین کربلا ہے ،فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ رسم حسینی باطل کے خاتمے تک جاری رہے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر یوم عاشور کے موقع پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوھدری کا کہنا تھا کہ کربلا ہمیشہ بپا رہتا ہےصرف میدان بدلتے ہیں،آج کشمیر کربلا ہے، فلسطین کربلا ہے، انشاءاللہ ہمیشہ حق ہی باطل کو زیر کرتا ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ معرکہ کربلا دین کی سربلندی کے لے ہر قربانی کا درس دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے مختلف اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، تاریخ اسلام میں یوم عاشور کو ایک الگ رفعت و بلندی اور خاص اہمیت و انفرادیت امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی شہادت اورواقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی۔

    یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کا یہ عظیم معرکہ حق و باطل، اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ اسلام کی اعلیٰ اقدار کے فروغ و احیاء کے لیے اپنی یا اپنے پیاروں کی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے اور اپنا سب کچھ راہ خدا میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے نچھاور کردینا ہی عظمت اور کامیابی ہے.

     

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہےجب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

  • یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    یوم عاشور کا پیغام قربانی پر مبنی ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آج کے دن تجدید عہد کریں کہ ہم اُسوہ حسینؓ کی روشنی میں ہر وہ کام کریں گے جو اعلائے کلمة اللہ ، فروغ حق، اسلامی روایات کی پاسداری اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مفید ہواور دہشت گردی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے سدباب کے لیے کسی بھی قسم کا اقدام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے

    اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یوم عاشور 10 محرم الحرام کو اسلامی تاریخ میں ایک ممتاز حیثیت حاصل ہے۔ یوم عاشور 10محرم الحرام 1441ہجری کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ نواسہ رسولﷺ امامِ عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے اپنے اہلِ بیت اطہار اور رفقائے کار کے ساتھ میدان کربلا میں یومِ عاشور کو شہادت پاکر تاریخ اسلام میں اس دن کو تاقیامت انمٹ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ عظیم قربانی ہرسال مسلمانوں کو اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ فسق و فجور کی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہادت امام حسین رضی تعالیٰ عنہ حقیقت میں انسانیت کی فتح اور اسلامی اصولوں کی سربلندی ہے، یہ اسی قربانی کا ثمر ہے کہ ہماری تاریخ میں ایسے جانثار پیدا ہوتے رہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور انصاف کا ساتھ دیا۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آئیے آج کے دن تجدید عہد کریں کہ ہم اُسوہ حسینؓ کی روشنی میں ہر وہ کام کریں گے جو اعلائے کلمة اللہ ، فروغ حق، اسلامی روایات کی پاسداری اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مفید ہواور دہشت گردی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے سدباب کے لیے کسی بھی قسم کا اقدام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی و خوشحالی سے ہمکنار فرمائے اور یوم عاشور کے اصل پیغام جو کہ قربانی پر مبنی ہے کو ہماری زندگیوں میں شامل فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

     

    وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

     

     

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

     

  • ٹرین کے حادثات نہ رک سکے، دو دن میں‌ دو حادثے

    ٹرین کے حادثات نہ رک سکے، دو دن میں‌ دو حادثے

    وفاقی وزیر ریلوے کے تمام تر دعووں اور اعلانات کے باجود ٹرین حادثات میں کمی نہ آ سکی ،سیہون شریف کے قریب بولان میل کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ٹرینوں میں بہتری اور حادثات کی کمی کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے، ٹرینوں کے حادثات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، آج منگل کو سیہون شریف کے قریب بولان میل ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے سے کوئی مسافر ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

    بولان ایکسپریس ٹرین کراچی جارہی تھی، حادثے کے بعد ریلوے حکام بوبک ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئے اور ٹرین کی بوگیوں کا مرمتی کام شروع کر دیا،ریلوے حکام کے مطابق کم از کم تین گھنٹوں میں ریلوے ٹریک بحال ہو گا.

    قومی اسمبلی اجلاس، ایک سال میں‌ ریلوے کے کتنے حادثے ہوئے؟ رپورٹ پیش

    گزشتہ روز بھی کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین حادثے سے بال بال بچی، ٹرین کا وہیل اسپرنگ خراب ہونے سے ٹریں رک گئی تھی،ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان ایکسپریس کے ڈبہ نمبر122792کا وہیل اسپرنگ خراب ہونے کی وجہ سے ٹرین رکی.

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید کے استعفیٰ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    واضح رہے کہ شیخ رشید کے وزیر ریلوے بننے کے بعد ٹرین حادثات میں اضافہ ہوا ہے.15ستمبر 2018ءکومیانوانی میں ٹرین حادثہ پیش آیا جب مسافر ٹرین خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ میانوالی کے قریب ٹرین کو حادثہ پیش آگیا۔ حادثہ میانوالی کے سوہان پل اور مکھڈ اسٹیشن کے درمیان ہوا جس میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں 20 افراد شدید زخمی ہو گئے تھے.اسی طرح جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی تھی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل تھے. 27 مئی کو قینچی ریلوے پھاٹک پر 2 رکشے اور3 موٹر سائیکلیں ٹرین کی زد میں آ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، جب کہ 2 افراد زخمی ہو گئے.

    ٹرین حادثات میں اضافہ، شیخ رشید کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    صوبہ سندھ کے علاقے پڈ عیدن کے قریب مال گاڑی کی 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے باعث ایک کلو میٹر طویل ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور ٹرینوں کی آمد و رفت 18 گھنٹے تک رکی رہی۔ 2 اپریل کو پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے باعث ملک بھر میں ریلوے کا نظام درہم برہم ہو گیا تھا.

    ریلوے حادثات میں اضافہ،پاک فوج کے ہسپتال سے ریلوے ڈرائیور کو میڈیکل کی ہدایت

    قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے حادثات پر50ریلوے ڈرائیوروں کے کراس میڈیکل ٹیسٹ سی ایم ایچ سے کرنے کی ہدایت کردی ، ریلوے حکام نے بتایا کہ ریلوے کے پاس 11سو ڈرائیورز ہیں ،والٹن اکیڈمی میں تربیت کی جاتی ہے 75نئے ریلوے انجن ہیں سب سے اچھی تنخواہ ڈرائیور کی ہے مسافر ٹرین چلانے والوں کی تنخواہ 1لاکھ سے زیادہ ہے، اکبربگٹی ٹرین حادثہ میں 26افراد جاں بحق اور 74زخمی ہوئے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے چالیس کروڑ کا انجن تباہ ہوگیا، ارکان نے کہاکہ تمام مسافر ریل گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر مانیٹرنگ کیمرے نصب کئے جائیں ۔

  • وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ مرکزی جلوس پہنچ گئے،کہا مخصوص خطرات تھے، سیکورٹی سخت کی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مرکزی جلوس میں پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی،کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی اور آئی جی سندھ بھی ہمراہ تھے ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا،

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی ہے پورے سندھ میں جلوسوں میں سہولیات میسر ہوں ،امن وامان ہماری پہلی ترجیح ہے ،سکھراور حیدرآباد بھی بھی سیکیورٹی کا جائزہ لوں گا،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں سرحدوں کی صورتحال کےباعث خطرات ہیں کچھ مخصوص خطرات بھی تھے،جلوسوں کے فول پروف انتظامات کیے ہیں،تمام بڑےجلوسوں کی سیکیورٹی کاجائزہ لوں گا،

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کراچی کے جلوس کے جائزہ کے بعد سکھرروانہ ہو گئے وزیراعلیٰ سکھر،روہڑی، جیکب آبادمیں جلوسوں کاجائزہ لیں گے.

    کراچی میں دس محرم کا مرکزی جلوس بارہ بجے نشترپارک سے برآمد ہوا،جلوس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،جلوس کے روٹ پر اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے اطراف موبائل فون سروس کو بند کردیا کیا گیا ہے.

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کایوم عاشور پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلیےلاہور کا فضائی دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کایوم عاشور پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلیےلاہور کا فضائی دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے یوم عاشور پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلیےلاہور کا فضائی دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور انسپکٹر جنرل پولیس بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے،وزیر اعلیٰ نے جلوسوں کی گزرگاہوں اور پولیس کے انتظامات کامعائنہ کیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلیےبہترین انتظامات کئے .پولیس اور انتظامیہ وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنائیں ،یوم عاشور پر جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے جدید نظام وضع کیا گیا ہے انشاء اللہ پنجاب حکومت کے اقدامات سے یوم عاشور پرامن رہے گا،

    لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا قدیمی اور مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ہے۔ جلوس نثار حویلی سے جلوس امام بارگا شیخاں والی اور پھر امام بارگاہ مہدی علی شاہ پہنچے گا، جہاں جلوس کا کچھ دیر قیام ہو گا،

    مرکزی جلوس مقررہ راستوں چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔ صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی، جس کے بعد یہ لوئر مال پر تاریخی کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، کربلا گامے شاہ پہنچ کر شام غریباں منعقد کی جائے گی۔

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

    یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق سکیورٹی پر 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز اور455 اَپر سب آرڈینیٹس اور 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق سکیورٹی ٹاپ الرٹ ہے، سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ میں آنیوالی تمام گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرز لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور عزادار خواتین کے چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار اور خواتین رضاکار بھی تعینات کی گئی ہیں جبکہ سپیشل سکیورٹی یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں

  • مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    جمعیت علماء اسلام ف کے لانگ مارچ میں اپوزیشن جماعتوں کی شمولیت کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا، نواز شریف نے جیل سے پیغام بھجوا دیا کہ ہم شریک ہوں گے لیکن ن لیگی اراکین اسمبلی متفق نہ ہو سکے ، فیصلہ اے پی سی پر چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ،آزادی مارچ، دھرنا کا اعلان کر رکھا ہے. مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ آزادی مارچ میں شرکت کریں، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کبھی شرکت کی یقین دہانی کروائی جاتی ہے تو کبھی انکار کر دیا جاتا ہے جس کہ وجہ سے مولانا فضل الرحمان ابھی تک فائنل تاریخ کا اعلان نہیں کر سکے.

    سابق وزیراعظم نواز شریف جو کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں نے گزشتہ جمعرات کو اپنے داماد کیپٹن ر صفدر کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوایا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شریک ہو گی، جس پر مولانا فضل الرحمان نے ان کا شکریہ ادا کیا.

    تا ہم اب مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے فیصلے کی مخالفت کر دی ، مسلم لیگ ن کے سینئرترین رکن، سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گزشتہ روز پولیس تشدد کے ہاتھوں قتل ہونے والے صلاح الدین کے گھر کا دورہ کیا وہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ میں شرکت کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کرے گی.

     

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    احسن اقبال کی جانب سے بیان آنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مولانا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں ان کے ساتھ ہوں لیکن اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ میں شریک نہیں ہونا چاہتی کیونکہ مولانا چاہتے ہیں کہ حکومت کے خاتمے تک دھرنا دیا جائے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جائے لیکن اپوزیشن جماعتیں متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ استعفے مسئلہ کا حل نہیں، ایوان میں رہ کر حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے.

    باغی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رواں ہفتے ملاقات کریں گے اور لانگ مارچ میں شمولیت پر زور دیں گے.

    مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ کے حوالہ سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کہہ چکے ہیں کہ فضل الرحمان نےاسلام آباد کی طرف پیش قدمی کی تو لوگ انھیں خود روک لیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے ان کو سہولیات دی جائیں گے ، کیٹینر اور پانی بھی فراہم کریں گے لیکن اگر قانون ہاتھ میں لیا گیا تو روکیں گے.

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ تو ہوا لیکن اب اپوزیشن جماعتیں مولانا کا ساتھ دینے کو تیار نظر نہیں آ رہی، اگر اپوزیشن جماعتوں نے ساتھ نہ بھی دیا تو مولانا فضل الرحمان اکیلے اپنے کارکنان کے ساتھ نکلیں گے اور یقینی طورپر تاریخی مارچ کریں گے، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں.

     

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

     

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

     

     

  • ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا  دور ہو گا آج

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا آج

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا، پاکستانی حکام ایف اے ٹی ایف حکام کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالہ سے بریفنگ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور آج بنکاک میں ہو گا،ایف اے ٹی ایف کی 16رکنی ٹیم پاکستان سے مذاکرات کررہی ہے ،ایف اے ٹی ایف ٹیم کی قیادت امریکہ کی مس کرسٹین کررہی ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی مذاکراتی ٹیم میں بھارت کے 5ارکان بھی شامل ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دیگر حکام میں برطانیہ اور چین ،جرمنی، فرانس اور جاپان کے نمائندے بھی شامل ہیں .اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے، آج کے اجلاس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جواب دئیے جو ایف اے ٹی ایف نے ای میل کئے تھے،اجلاس میں بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کا پہلا دور ختم ، پاکستان نے دیئے 125 سوالات کے جواب

    گزشتہ روز کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا .باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے وزیر اعظم کو پہلے روز ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی،حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کو پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جوابات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے، کالعدم تنظیوں کی سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے پر بریفنگ دی، مذاکرات میں سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پربھی بات چیت کی گئی،ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دیا جائے،

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

     

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

     

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ