Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • قائداعظم کی وجہ سے آج ہم آزاد قوم ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر پیغام میں کہا کہ آج ہم قائداعظم محمد علی جناح کی وجہ سے آزاد قوم ہیں،بانی پاکستان محمد علی جناحؒ ایک بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے،

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تحمل،برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا،قائداعظم ؒکے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے

    گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، کہا قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ٰاور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے ،مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم ایک ہے ،پاکستان قائد اعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے،پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہےاور ہمیشہ ساتھ ہو گی ،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہےہیں ،پاکستان کو پر امن بنانے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان کی حمایت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہے گی

    واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج یوم وفات ہے ،برصغیرکے مسلمانوں کے قائد ، جنہیں‌ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے

  • بریفنگ دے چکے، ایف اے ٹی ایف رپورٹ مرتب کرے گا، حماد اظہر

    بریفنگ دے چکے، ایف اے ٹی ایف رپورٹ مرتب کرے گا، حماد اظہر

    وفاقی وزیر برائے ریو نیو حماداظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم سے بات چیت ہوئی ،تکنیکی سطح پر 4 ماہ کی کارکردگی پربریفنگ دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات اچھے رہے ہیں، تکنیکی سطح پر 4 ماہ کی کارکردگی پربریفنگ دی ہے،پاکستان نے 4 سے 5 ماہ میں اہداف حاصل کیے،

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پررپورٹ مرتب کرے گا،آئندہ ماہ ایف اےٹی ایف کے رکن ممالک کورپورٹ پیش کی جائے گی، ایف اے ٹی ایف کی تکنیکی ٹیم سےبات چیت ہوئی ہے .

    ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات میں پاکستان کے 15 رکنی وفد نے شرکت کی جس کی سربراہی وفاقی وزیر حماد اظہر نے کیت تھی ،ایف اے ٹی ایف ٹیم کی قیادت امریکہ کی مس کرسٹین نے کی ،ایف اے ٹی ایف کی مذاکراتی ٹیم میں بھارت کے 5ارکان بھی شامل ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دیگر حکام میں برطانیہ اور چین ،جرمنی، فرانس اور جاپان کے نمائندے بھی شامل ہیں

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور ہو گا آج

    دوسری جانب پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے، آج کے اجلاس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جواب دئیے جو ایف اے ٹی ایف نے ای میل کئے تھے،اجلاس میں بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف مذاکرات میں بھارتی نمائندے پاکستان کے خلاف سازشوں سے باز نہ آئے اور دائرہ کار سے باہر رہ کر سوال کئے جس کے پاکستانی وفد نے منہ توڑ جواب دیئے

    گزشتہ روز کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر حماد اظہر نے وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا تھا .باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حماد اظہر نے وزیر اعظم کو پہلے روز ہونے والے مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی،حماد اظہر نے وزیراعظم عمران خان کو ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سے آگاہ کیا ،وزیر اعظم کو پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جوابات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے، کالعدم تنظیوں کی سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے پر بریفنگ دی، مذاکرات میں سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پربھی بات چیت کی گئی،ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دیا جائے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف اجلاس، حماد اظہر کا وزیراعظم عمران خان سے رابطہ

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

  • گورنر اور وزیراعلیٰ  سندھ کی مزار قائد پر حاضری، کہا قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے

    گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری، کہا قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ٰاور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم ایک ہے ،پاکستان قائد اعظم کی مدبرانہ صلاحیتوں کا ثمر ہے،پوری قوم کشمیر کے ساتھ کھڑی ہےاور ہمیشہ ساتھ ہو گی ،

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ اورمیں ساتھ بھی اچھے لگتے ہیں اورالگ الگ بھی اچھے لگتے ہیں ،گورنرسندھ جب سندھ میں ہوتے ہیں وہ وفاق کے نہیں سندھ کے نمائندے ہوتے ہیں ،

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہےہیں ،پاکستان کو پر امن بنانے کیلیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،پاکستان کی حمایت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہے گی

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی بہتر کیلیے متعدد اقدامات کیے جارہےہیں ،18ویں ترمیم کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے،بہتری اولین ترجیح ہے،کراچی میں کام کرنا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں متعدد اتھارٹیز ہیں، کراچی کی بہتر ی کیلیے متعدد اقدامات کیے جارہےہیں کراچی میں کام کرنا اس لیے مشکل ہے کہ یہاں متعدد ادارےہیں،

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج یوم وفات ہے . برصغیرکے مسلمانوں کے قائد ، جنہیں‌ قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے تاریخ یاد رکھے گی 11 ستمبر 1948 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے

     

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

  • کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب

    وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے، میں 13 ستمبر بروز جمعۃ المبارک مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کروں گا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا مظفر آباد کا تیسرا دورہ ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے چودہ اگست کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا، بعد ازاں پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اب وزیراعظم عمران خان مظفر آباد میں کشمیریوں  سے یکجہتی کے لئے جلسہ سے خطاب کریں گے

     

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

     

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

     

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھمنے کا نام نہیں لے رہےہر گھڑی ، ہرلمحہ کشمیریوں کے لیے پہلے سے زیادہ مصیبت بن کر سامنے آرہا ہے ،مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 38 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

     

     

  • سرکریک پر پاکستان حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کی دہائی،بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ ہوا بے نقاب

    بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہیں آ رہا، ایک بار پھر بھارتی جھوٹ بے نقاب ہو گیا، بھارت نے سرکریک پر ممکنہ پاکستانی حملے کا جھوٹ گھڑا مگر بے نقاب ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج 37 واں دن ہے مقبوضہ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے ،تمام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،لال چوک اور سری نگر کے ملحقہ علاقوں کے تجارتی مرکز کو عوامی نقل و حرکت کوروکنے کے لئے ، تمام داخلی مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ ایمبولینسوں اور طبی عملے کو بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ بھارتی فوج نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ اعلان کیا ہے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    کشمیریوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سری نگر میں ابیگوزر مقام سمیت کئی مقامات پر جلوسوں میں شرکت کی۔ کم از کم چھ جلوس نکالے گئے ، پولیس نے جلوس کے تمام شرکا کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے سوگواروں کو لاٹھیوں سے بھی مارا اور چھرے بھی مارے

    ان حالات میں پاکستان نے بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، پاکستان کے وزیر خارجہ متحرک ہیں ،انہوں نے چین کا دورہ کیا، مختلف ممالک کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، چین نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، ایران کی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حق میں قرارداد پیش کی گئی، پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، کور کمانڈر کانفرنس ہوئی اور پاکستان نے کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دینے کا اعلان کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا، چودہ اگست کو یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا، پندرہ اگست کو پاکستان بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، چیئرمین سینیٹ نے مختلف وفود تشکیل دییے ہیں جو مختلف ممالک کا دورہ کرکے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر مسلسل دو جمعہ کو یوم کشمیر منایا گیا جس میں پاکستانی قوم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی

    بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے، مسلسل کرفیو سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے کوئی ایسا اقدام کرنا چاہتا ہے جس سے دنیا کی توجہ پاکستان سے ہٹے، اس کے لیے بھارت سرکار دو ماہ سے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہی ہے، کبھی ایل و سی پر طالبا ن کے آںے کا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے کبھی مسعود اظہر کی رہائی اور کبھی ایل او سی پر جعلی چیک پوسٹیں بنائی جاتی ہیں کبھی گھاس کاٹنے والوں کو گرفتار کر کے تعلق مجاہدین کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے.

    آج جو بھارت سرکار کا جھوٹ بے نقاب ہوا ہے ،بھارت نے واویلا مچا دیا کہ پاکستان سرکریک ریجن پر حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی سدرن کمان کے جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں دکھا کر الزام لگا دیا کہ پاکستان حملہ کرنا چاہتا تھا،ہم سیکورٹی اقدامات اٹھا رہے ہیں.

    بھارت نے یہ واویلا ایسے وقت میں کیا جب جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جاری ہے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کا شاندار مقدمہ عالمی دنیا کے سامنے پیش کیا ہے.

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

     

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

     

    اس سے قبل مودی سرکار نے 24 اگست کو ایک الرٹ جاری کیا تھا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے راستے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حملے کا خطرہ ہے، بھارتی اداروں کی جانب سے حملے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، تامل ناڈو میں بھارت کے دفاعی ترجمان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھارت کے سمندروں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے.

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تامل ناڈو سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ور وہ مبینہ حملہ آوروں سے رابطے میں ہیں جو تامل ناڈو میں حملہ کرنا چاہتے ہیں، گرفتار شدگان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے بھارتی تحقیقاتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں.

     

     

  • طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا،محمود خان

    طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا،محمود خان

    وزیراعظم عمران خان 14 ستمبرکوطورخم بارڈرکا افتتاح کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی طورخم بارڈرکو 24 گھنٹے کھلارکھیں،اب طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا ہے، طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلارہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاک افغان غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی،بارڈرکھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی.

     

    واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

    طورخم گیٹ، وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے دیا بڑا حکم

  • انسانی حقوق کونسل، وزیر خارجہ نے پیش کیا کشمیر کا مقدمہ،کہا مظالم کی تحقیقات کیلیے خود مختار کمیشن بنایا جائے

    انسانی حقوق کونسل، وزیر خارجہ نے پیش کیا کشمیر کا مقدمہ،کہا مظالم کی تحقیقات کیلیے خود مختار کمیشن بنایا جائے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے کشمیر کا مقدمہ پیش کر دیا، وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حوالہ سے تحقیقات کے لئے خود مختار اور آزاد کمیشن بنایا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ،بھارتی بربریت کے باعث وادی میں ضرورت کی اشیا اور ادویات کی قلت ہے ،بھارت نے مقبوضہ وادی میں مظالم کی انتہا کر دی ،بھارت نے کشمیری حریت قیادت کو نظر بند کر رکھا ہے ،وادی میں ضرورت کی اشیا اور ادویات کی قلت ہے،

    بھارتی ریاستی دہشت گردی،پاکستان انسانی حقوق کونسل میں پیش کریگا کشمیر پرباتصویرڈوزیئر

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیری حریت قیادت کو 6ہفتے سےنظر بند کر رکھا ہے ،بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کر رہی ہے ،بی بی سی کی رپور ٹ میں ایک کشمیری نے کہا تشدد نہ کریں گولی مار دیں،بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کررہاہے،

    یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

    شاہ محمود قریشی کی سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات ،کشمیر پرکی بات

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھارت کا اندورنی نہیں ،برطانوی میڈیا نے بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی مظام کو بے نقاب کیا،پاکستان نے بھارت کو کئی بار مذاکرات کی پیش کش کی ،بھارت نے مذاکرات کی تمام پیش کش کو مسترد کیا ،مقبوضہ وادی میں خاموشی طوفان سے پہلے کی سی ہے،مقبوضہ وادی میں مظالم روانڈا اور گجرات جیسے ہیں ،بھارت کی جانب سے ظلم و بربریت 21صدی میں کیا جارہاہے ،بھارت نے 6ہفتے سےوادی کو محصور کررکھاہے،

    عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .وزیر خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

    وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ متنازعہ علاقے کے شہریوں کو بھارت تشدد کانشانہ بنا رہا ہے ،بھارت کادعویٰ غلط ہےکہ کشمیراس کااندرونی معاملہ ہے،بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے،کشمیریوں کوبغیرکسی وجہ گرفتار کیا جا رہا ہے،بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دیتا ہے،80 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو 6 ہفتوں سے قید کیاگیا ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں چھ ہفتوں میں بھارت ظلم وبربریت کی شدت میں کئی گنااضافہ ہوچکاہے ،آخر کس مقصد کےلیے مقبوضہ  کشمیرمیں دس لاکھ فوجی موجود ہیں؟

     

    بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،انسانی حقوق کمشنراقوام متحدہ

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئےکلسٹر اور ہیوی بموں کا استعمال کیا، انسانی حقوق کونسل کےاداروں اورانٹرنیشنل میڈیاکومقبوضہ کشمیرمیں رسائی دی جائے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق، میڈیا نمایندوں کو جانے کی اجازت دے،بھارت سےکوئی پوچھنے والا نہیں،انسانی حقوق کونسل عالمی انسانی حقوق کی محافظ ہے،انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کاتیسرا فعال ستون ہے،بھارت کےزیرقبضہ جموں کشمیر کےعوام کی استدعااورمقدمہ لےکرآیا ہوں.

     

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری دہائیوں سےبھارتی جبرو استبداد کا شکارہیں،بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے،بھارت جمہوریت،وفاقیت اور سیکیولرازم کا ڈھونگ رچاتا رہا ہے،6 ہفتوں سے بھارت نےمقبوضہ کشمیر کودنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں تبدیل کردیا ہے،مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ اور ذرائع مواصلات تک رسائی نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں اسپتالوں میں جان بچانےوالی ادویات کی قلت ہے،بھارتی قابض افواج کےتشدد سےزخمی افراد کو ہنگامی طبی امداد تک میسر نہیں ، کشمیریوں کےہر طبقے سے تعلق رکھنےوالی سیاسی قیادت چھ ہفتےسے نظربند اور قید ہے،

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کس قانون کے بنا پر6 ہزارسےزائدافراد کوگرفتارکیا گیا ہے ،سیاسی وسماجی کارکنوں، طالبعلموں اورپروفیشنلزکومقبوضہ کشمیرمیں گرفتارکیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں نافذکالے قوانین کی آڑ میں کئی کشمیریوں کو بھارت کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے، قابض بھارتی افواج انتہائی بے رحمی سے لوگوں کو برہنہ کرکےسرعام تشدد کا نشانہ بناتی ہے ،قابض بھارتی افواج سالہا سال سے بے گناہ کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گنزاستعمال کررہی ہے ،پیلٹ گنزکےباعث بڑی تعداد میں بے گناہ کشمیری بصارت سےمحروم ہوچکےہیں،مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنزسے زخمی افراد خوف سے اسپتال جانے سے ہچکچا رہے ہیں،زخمیوں کوڈرہے کہ قابض بھارتی افواج ان کیخلاف انتقامی کارروائی کریگی ،انہیں گرفتارکرکےتشدد کا نشانہ بنایاجائےگا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے انسانی حقوق کونسل کو کچھ یاد کرانے کی ضرورت نہیں،یہ اقدامات عالمی انسانی حقوق سےمتعلق قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر بھارت نے بھی دستخط کررکھے ہیں ،یہ اس ملک کاطرزعمل ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا آرزو مند ہے،سات دہائیوں سے چلا آنیوالا کشمیرکا تنازع انصاف کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازع تسلیم کررکھا ہے،عالمی قانون کےتحت مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت تبدیل کرنیکا بھارتی یکطرفہ اقدامات غیر آئینی ہے.

  • بھارتی ریاستی دہشت گردی،پاکستان انسانی حقوق کونسل میں پیش کریگا کشمیر پرباتصویرڈوزیئر

    بھارتی ریاستی دہشت گردی،پاکستان انسانی حقوق کونسل میں پیش کریگا کشمیر پرباتصویرڈوزیئر

    پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرنے کیلیےسرگرم ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی درندگی کے خلاف ڈوزئیر تیار کرلیا،ڈوزئیر 115 صفحات پر مشتمل ہے جس میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں،ڈوزئیر میں بھارتی بربریت کا شکار لوگوں کے نام اور دیگر معلومات بھی شامل ہیں،پاکستان آج ڈوزئیر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کرے گا.

     

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،

    پیر کو جنیوا سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے‘ہم عرصہ دراز سے جو کہتے آئے ہیں آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں اس کا اظہار ہوا ہے۔ اگلے دو یوم میں ہمیں ہیومن رائٹس کونسل ، انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور این جی او ز کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کا نکتہءنظر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا‘آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے.

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

     

    مسلسل 37 ویں روز بھی مقبوضہ جموںو کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ، تمام مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی۔ انٹرنیٹ ، موبائل اور لینڈ لائن سروس بند رہی اور مقبوضہ وادی کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع رہا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش کا دورانیہ پچھلی تمام حدوں کو کراس کر گیا ہے۔د کن ہیرالڈ نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 5اگست کو بند کی گئی تھی۔ اتوا رکے دن سروس کو بند ہوئے 840گھنٹے ہو چکے تھے

    یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

  • شاہ محمود قریشی کی سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات ،کشمیر پرکی بات

    شاہ محمود قریشی کی سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات ،کشمیر پرکی بات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیگال کے ہم منصب احمد وبا سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال،خطے میں امن وامان کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کیلیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا،پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،بھارتی فورسز کشمیری بچوں اور نوجوانوں کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ،

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات جنیوا میں جاری ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی،ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو کے سبب انسانی جانوں کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر میں 5اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے ،صورتحال اس قدر تشویشناک ہے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ،میڈیکل سٹاف کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ،عالمی ادارہ صحت کشمیریوں کی زندگیاں بچانے کیلیےاقدامات کرے .

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،

    پیر کو جنیوا سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کا آغاز ہوا ہے‘ہم عرصہ دراز سے جو کہتے آئے ہیں آج ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس کے آغاز میں اس کا اظہار ہوا ہے۔ اگلے دو یوم میں ہمیں ہیومن رائٹس کونسل ، انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور این جی او ز کے ساتھ پاکستان اور کشمیر کا نکتہءنظر اجاگر کرنے کا موقع ملے گا‘آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ظلم و بربریت آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے.

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

     

    مسلسل 37 ویں روز بھی مقبوضہ جموںو کشمیر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ، تمام مارکیٹیں بند رہیں جبکہ ٹریفک بھی معطل رہی۔ انٹرنیٹ ، موبائل اور لینڈ لائن سروس بند رہی اور مقبوضہ وادی کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع رہا۔مقبوضہ کشمیر میں جاری انٹرنیٹ سروس کی بندش کا دورانیہ پچھلی تمام حدوں کو کراس کر گیا ہے۔د کن ہیرالڈ نے سرکاری اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروس 5اگست کو بند کی گئی تھی۔ اتوا رکے دن سروس کو بند ہوئے 840گھنٹے ہو چکے تھے

    یواین ہیومن رائٹس کمشنر کا کشمیر پر بیان حوصلہ افزا، وزیر خارجہ کی جنیوا میں میڈیا سے گفتگو

  • پاکستان معاشی اصلاحات میں ناکام ،آئی ایم ایف پریشان ،وفد آئے گا پاکستان

    پاکستان معاشی اصلاحات میں ناکام ،آئی ایم ایف پریشان ،وفد آئے گا پاکستان

    معاشی اصلاحات میں ناکامی، آئی ایم ایف 16 ستمبر کو اہم مشن پاکستان بھجوائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑھتے مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی اور توانائی سیکٹر کے نقصانات سے آئی ایم ایف پریشان ہے اور اس نے رواں ماہ 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن پاکستان بھجوانے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام نے اس باتے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن پاکستان آئے گا ،آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس آمدن کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی

    پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول ، مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے بھی مشاورت ہوگی، وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ ایس او ایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا،آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آ رہا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .

    آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.

    آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط جولائی میں فراہم کردی گئی تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے

    آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی، اسٹیٹ بینک