Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

    یوم عاشور،ملک بھر سے جلوس برآمد، سیکورٹی سخت، موبائل سروس بند

    ملک بھر میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج دس محرم کو ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں،کراچی میں دس محرم کا مرکزی جلوس بارہ بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا،جلوس کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کے ساڑھے پانچ ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے،جلوس کے روٹ پر اسنیپ چیکنگ اور موبائل پیٹرولنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے اطراف موبائل فون سروس کو بند کردیا جائے گا

    اسلام آباد پولیس نے جلوس کی سیکیورٹی کیلیےانتظامات مکمل کرلیے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید خود جلوس کی نگرانی کریں گے،پولیس،ٹریفک پولیس،رینجرز،ایف سی کے 700 سے زیادہ افسران و جوان تعینات ہوں گے،جلوس کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا،جلوس کی وڈیو رکارڈنگ بھی کی جائے گی،تمام شرکاءجلوس کو میٹل ڈیٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد داخل ہونےدیاجائیگا،

    راولپنڈی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کمیٹی چوک امام بارگاہ محلہ تیلی حسین سے برآمد ہوگیا ہے،جلوس کے شرکا فوارہ چوک میں نماز ظہرین ادا کریں گے۔شہر کے مختلف مقامات سے نکلے والے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوجائیں گے.

    لاہور میں شبیہ ذوالجناح کا قدیمی اور مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نثار حویلی سے برآمد ہوگیا ہے۔ جلوس نثار حویلی سے جلوس امام بارگا شیخاں والی اور پھر امام بارگاہ مہدی علی شاہ پہنچے گا، جہاں جلوس کا کچھ دیر قیام ہو گا،

    مرکزی جلوس مقررہ راستوں چوہٹہ مفتی باقر، مسجد وزیر خان، کشمیری بازار سے رنگ محل پہنچے گا جہاں پر نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی۔ صرافہ بازار، گمٹی بازار، ڈبی بازار، سید مٹھا اور تحصیل بازار سے امام بارگاہ مبارک بیگم، بازار حکیماں، فقیر خانہ میوزیم سے ہوتا ہوا اونچی مسجد بھاٹی گیٹ پہنچے گا، جہاں نماز مغربین ادا کی جائے گی، جس کے بعد یہ لوئر مال پر تاریخی کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، کربلا گامے شاہ پہنچ کر شام غریباں منعقد کی جائے گی۔

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

    یوم عاشور کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے لاہور پولیس کی جانب سے 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز سمیت 5 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ یوم عاشور کے مرکزی جلوس کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق سکیورٹی پر 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرز اور455 اَپر سب آرڈینیٹس اور 5 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کے مطابق سکیورٹی ٹاپ الرٹ ہے، سخت حفاظتی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں جبکہ جلوس کے روٹ میں آنیوالی تمام گلیوں کو خاردار تاریں اور بیرئرز لگا کر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے اور عزادار خواتین کے چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار اور خواتین رضاکار بھی تعینات کی گئی ہیں جبکہ سپیشل سکیورٹی یونٹ، اینٹی رائٹ فورس، ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور جلوس کے روٹ میں آنیوالی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

    دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سب کچھ نچھاور کرنا ہی عظمت اور کامیابی ہے.وزیراعظم

    کوئٹہ میں عاشورہ محرم الحرام کا مرکزی جلوس پنجابی امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوگیا ہے،جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا اور وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ ہاشم موسوی کررہے ہیں۔

    اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ حساس علاقوں میں رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر آج پابندی عائد رہے گی جبکہ یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس بھی جزوی طور پر معطل رہے گی۔

    ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں منعقدہ مجالس عزا میں علمائے کرام اور ذاکرین فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی دین اسلام کی سر بلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

    یوم عاشور کے موقع پر قصور،ننکانہ،سیہون،چونیاں،شورکوٹ میں موبائل سروس بند ہے، نارووال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،کندھ کوٹ میں بھی موبائل سروس ہے نارووال میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ گلستان زہرہ سےبرآمد ہوا، نارووال میں یوم عاشورکے 46 جلوس اور 68 مجالس ہوں گی،باغ آزادکشمیر میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حیدری چوک سےبرآمد ہوا،

    مظفرآباد،کوٹلی،میرپور،بھمبر،نیلم ویلی میں موبائل فون سروس بند ہے،پنڈدادنخان میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ سےبرآمد ہوا،جہانیاں اورگردونواح میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی

    قصورمیں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ سعادت منزل سےبرآمد ہوا،کروڑلعل عیسن میں یوم عاشورکامرکزی جلوس تھلہ قریشیاں سےبرآمد ہوا،اوکاڑہ اور گردو نواح میں بھی موبائل فون سروس معطل ہے، شیخوپورہ اورگردونواح میں موبائل فون سروس بند رہے گی، منچن آباد میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حسین کوٹ سےبرآمد ہوا، سیالکوٹ میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ اڈہ پسروریاں سےبرآمد ہوا.

    کشمورمیں یوم عاشورکامرکزی جلوس پیرفتح شاہ بخاری سےبرآمد ہوا، منڈی بہاؤالدین میں یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ سےبرآمد ہوا.یوم عاشور،

  • کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی تو تعاون کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرزکومل کرکام کرنا ہوگا ،کمیٹیاں بنانے اوراعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے،

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ میئرکے اختیارات کوکوئی ایم این اے یا وفاقی وزیراستعمال نہیں کرسکتا ،وزیراعظم کی جانب سےبنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی،تعاون مانگا توسندھ حکومت معاونت کریگی،بدقسمتی ہے کہ پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کوآئین اورقانون کا نہیں پتا،پی ٹی آئی کےلوگوں کوکوئی شخص کان میں کچھ کہہ دیتا تویہ لوگ آگےبڑھا دیتے ہیں،

    سعید غنی نے مزید کہا کہ علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنےکے بجائے مزید گندگی پھیلا دی ،میری معلومات کےمطابق علی زیدی اپنی مہم ختم کرچکے ہیں.

    کراچی کے مسائل بے شمار،مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی بنائی ہے، گزشتہ گیارہ سال سے شہر قائد پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے ان خیالات کا اظہار شہر قائد کراچی سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی، فیصل واوڈا، میئر کراچی وسیم اختر، حلیم عادل شیخ، خرم شیرزمان اور دیگر موجود تھے، اجلاس میں کراچی کے مسائل اوران کےحل کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے اور دیگر مسائل بے تحاشہ ہیں، کراچی کو تباہی سے بچانا ہے تو جلد یہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہونگے، شہر بھر کا کچرا اٹھانا اور اسے ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچانے کیلئے مستقل حل نکالنا ہوگا، اسی لیے آج ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کیا گیا ہے اور ان معاملات پر غور کیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کریں گے، کمیٹی میں چھ اراکین حکومتی جماعت تحرہک انصاف اور چھ ایم کیو ایم کے شامل ہیں.

    وزیراعظم کمیٹی پر کمیٹی بنانے کی بجائے کراچی کو 162 ارب دیں،سعید غنی بھی میدان میں آ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14 ستمبرکو کراچی کا دورہ کریں گے اورخود کراچی آکرصورتحال کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

  • دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سب کچھ نچھاور کرنا ہی عظمت اور کامیابی ہے.وزیراعظم

    دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سب کچھ نچھاور کرنا ہی عظمت اور کامیابی ہے.وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کہ معرکہ کربلا دین کی سربلندی کے لے ہر قربانی کا درس دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے مختلف اعتبار سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، تاریخ اسلام میں یوم عاشور کو ایک الگ رفعت و بلندی اور خاص اہمیت و انفرادیت امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کی شہادت اورواقعہ کربلا کی بدولت حاصل ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کا یہ عظیم معرکہ حق و باطل، اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ اسلام کی اعلیٰ اقدار کے فروغ و احیاء کے لیے اپنی یا اپنے پیاروں کی قربانی سے گریز نہیں کرنا چاہیے اور اپنا سب کچھ راہ خدا میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے نچھاور کردینا ہی عظمت اور کامیابی ہے.

     

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہےجب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

     

    ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس مقرر کردہ راستوں سے گزر کر اختتام پذیر

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہے، عمران خان

  • چودھری شجاعت تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں،جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں، سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان سے گفتگو

    چودھری شجاعت تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں،جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں، سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان سے گفتگو

    سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین جرمنی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت کافی بہتر ہے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر یہی پراگریس رہی تو چوہدری شجاعت حسین آئندہ دس روز میں ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ چوہدری شجاعت فوری طورپر پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میں پاکستان جلد واپس آﺅں گا ، میں اپنے لوگوں کے درمیان رہنا چاہتا ہوں۔

    چودھری شجاعت حسین نے مبشر لقمان سے پاکستان کے موجودہ حالات، سیاسی سرگرمیوں اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، چودھری شجادت حسین نے ملک کے لیے دعا کی کہ آنے والا ہر دن پاکستان کے لیے اچھا ثابت ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار ہے کہ میں اتنا عرصہ پاکستان سے باہر رہا ہوں۔ جیسے ہی صحت یاب ہو گیا تو فوراً واپس آ ﺅں گا۔

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے باغی ٹی وی اور باغی ٹی وی کے قارئین کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے رہتے ہیں.

  • طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے

    طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے،طالبان کوکیمپ ڈیوڈ آنےکی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا،افغانستان سے نکلنا چاہتےہیں تاہم یہ کام مناسب وقت پرکریں گے. طالبان کے ساتھ مذاکرات اب مکمل طور پر ختم ہو چکے.

     

    پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے مذاکرات کی معطلی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مخلصانہ طور پر مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین پر زور بھی دیا ہے کہ صبر و تحمل اور مخلصانہ طریقہ سے امن عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ پاکستان حالیہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ افغانستان کے مسئلہ کا حل سیاسی ہے۔ تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ جلد از جلد مذاکرات کی مزی پر آکر افغان مسئلے کا سیاسی حل تلاش کریں

    مذاکرات کی منسوخی، طالبان نے بھی اعلان کردیا، کہا اب امریکا کا ہو گا جانی و مالی نقصان

    مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کے بعد طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا مذاکرات منسوخ کرتا ہے تو اس کا زیادہ نقصان اسے ہی ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے مذاکرات کی منسوخی کے اعلان کا سب سے زیادہ نقصان خود امریکا کی جان اور مال کا ہوگا۔ طالبان نے گزشتہ 18 سال کی جدوجہد میں یہ ثابت کر دیا ہے کہ جب تک افغانستان سے تمام بین الاقوامی افواج کا انخلا نہیں ہوتا، وہ کسی دوسری چیز پر مطمئن نہیں ہوں گے۔ اس ہدف کے حصول تک جنگ جاری رہے گی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان وفد کو دورہ امریکا کی دعوت امریکی نمائندہ خصوصی زلمی خلیل زاد نے اگست کے آخر میں دی تھی جسے امن معاہدے پر دستخط کرنے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ طالبان امریکا کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ امن معاہدے کے باضابطہ اعلان کے لیے تیاریوں میں مصروف تھے جبکہ 23 ستمبر کو بین الافغان مذاکرات کا پہلا دن مقرر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اب تک امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن عمل کیلئے 9 مذاکرات ہوئے جن کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا تھا۔

     

    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے  قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا

    دوحہ مذاکرات ناکام ، افغان طالبان کے ساتھ اتفاق رائے نہیں ہوسکا- امریکی صدر سچ بول گئے

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے غلط بیعانہ بنانے کیلیے افغان طالبان نے کابل حملے کا اعتراف کیا جس میں ہمارے ایک عظیم سپاہی سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا۔

    وائٹ ہاوس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ میں فوری طور پر طالبان کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور مذاکرات کو منسوخ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کیا طالبان اپنی مذاکرات کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے اتنے سارے لوگوں کو مار ڈالیں گے؟ انہوں نے بہت برا کیا۔

    امریکی صدر نے مزید لکھا کہ اگر طالبان ان اہم امن مذاکرات کے دوران جنگ بندی پر راضی نہیں ہوسکتے ہیں اور یہاں تک کہ 12 بے گناہ لوگوں کو بھی ہلاک کردیں گے تو پھر شاید ان میں اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ معنی خیز معاہدے پر بات چیت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کتنی دہائیوں تک جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور افغان طالبان کے درمیان اب تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ قطر میں امریکہ اور طالبان کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل نہیں ہو سکا ہے

    دوسری طرف امریکی صدر نے دعوی کیا کہ افغان طالبان اور امریکی نمائندوں کے درمیان اب تک کی بات چیت اچھی رہی ہے۔ اس سے قبل افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا تھا کہ قطر میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کشمیرپربھارت اورپاکستان کے درمیان تنازع جاری ہے،مسئلہ کشمیرپرمیری پیشکش اپنی جگہ موجود ہے،مسئلے کے حل کے لیےدونوں ممالک کی مدد کرناچاہتا ہوں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات منسوخ کرنا میرا ذاتی فیصلہ ہے،طالبان کوکیمپ ڈیوڈ آنےکی دعوت دینا میرا فیصلہ تھا،افغانستان سے نکلنا چاہتےہیں تاہم یہ کام مناسب وقت پرکریں گے.

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    بعد ازاں فرانس میں امریکی صدر کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کسی بھی ملک کی ثالثی قبول کرنے سے انکار کر دیا، مودی نے ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیردونوں ملکوں کے درمیان باہمی تنازعہ ہے،بھارت اورپاکستان کے درمیان تعلقات دو طرفہ ہیں

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

     

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

    بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، شاہ محمود قریشی

     

     

  • کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہےجب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق سچ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لئے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔کرفیو کا 39 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیاء خوردو نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا کا سبق ہے”ظلم پھر ظلم ہے, بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔” پاکستانی قوم اسوہء شبیری پر عمل پیرا ہے،مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں ۔ ان کے حوصلوں کو آزمانے والوں کو شکست ہوگی۔

  • سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    سیالکوٹ ، بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد

    سیالکوٹ کے علاقہ چپراڑ سیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چپراڑسیکٹرمیں کھیتوں سے بھارتی ساختہ 2 کلووزنی مارٹرگولہ برآمد ہوا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مارٹرگولے کوتحویل میں لے لیا، سیکورٹی حکام نے بھارتی ساخت گولہ ملنے پر تحقیقات شروع کر دیں.

    رواں برس ماہ مئی میں شکر گڑھ کے علاقہ لکھنور میں کھیتوں سے بھارتی ساختہ بم بر آمد ہونے پر سیکورٹی اداروں کو اطلاع دی گئی تھی. بھارتی ساختہ بارہ کلو وزنی بم بھٹہ مزدوروں کو کام کے دوران ملا ،پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1971 کی جنگ میں بم گرایا تھا جو پھٹنے کی بجائے زمین میں دھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواد نے فوری پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا.

    اس سے قبل بھی پنجاب کے ضلع نارووال کے علاقہ ظفر وال میں نالہ ڈیک کنگرہ بریج کے قریب سے بارودی سرنگ بر آمد ہوئی جو بھارتی ساختہ تھی، بارودی سرنگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نارووال سے طلب کیا گیا جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا، بارودی سرنگ 18 کلو وزنی اینٹی ٹینک مائنزتھی .

    واضح رہے کہ بھارت بارڈر پر فائرنگ کرتا رہتا ہے جس کی وجہ سے سیالکوٹ اور گردو نواح کے مکینوں‌ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر یو این ہیومن رائٹس کمشنرکے بیان کاخیرمقدم

    پاکستان کا مقبوضہ کشمیر پر یو این ہیومن رائٹس کمشنرکے بیان کاخیرمقدم

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر کے بیان پر پاکستان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر یواین ہیومن رائٹس کمشنرکے بیان کاخیرمقدم کیا، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا،انسانی حقوق کی کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کا ذکر بھی کیا ہے ،بیان مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پراقوام متحدہ کے بیانیے کاعکاس ہے،

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باچلیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،

     

    بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،انسانی حقوق کمشنراقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باچلیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیرسے متعلق میرے دفترکوانسانی حقوق کی صورتحال پرخبریں موصول ہورہی ہیں،بھارتی حکومت کےانسانی حقوق سےمتعلق حالیہ اقدامات پرشدید تحفظات ہیں،بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں انسانی حقوق کاخیال رکھے،لوگوں کوتحفظ فراہم کرے،

    مشیل باچلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے مستقبل کےکسی بھی فیصلے کیلیے ان کی رائے لی جائے،بھارتی حکومت آسام میں لوگوں کوملک بدریاقید نہ کرے، مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ،ذرائع مواصلات معطل ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مظاہروں پرپابندی ہے،بھارت کرفیومیں نرمی،لوگوں کوبنیادی سہولتوں تک رسائی دے،

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس کا پہلا دور ختم ، پاکستان نے دیئے 125 سوالات کے جواب

    ایف اے ٹی ایف اجلاس کا پہلا دور ختم ، پاکستان نے دیئے 125 سوالات کے جواب

    پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات ، پہلے روز کے مذاکرات ختم ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےایف اے ٹی ایف سے مذاکرات منگل کو بھی جاری رہیں گے ،ایف اے ٹی ایف کی 16رکنی ٹیم پاکستان سے مذاکرات کررہی ہے ،ایف اے ٹی ایف ٹیم کی قیادت امریکہ کی مس کرسٹین کررہی ہیں ،ایف اے ٹی ایف کی مذاکراتی ٹیم میں بھارت کے 5ارکان بھی شامل ہیں ،

    ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے دیگر حکام میں برطانیہ اور چین ،جرمنی، فرانس اور جاپان کے نمائندے بھی شامل ہیں .

     

    اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔

     

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے، آج کے اجلاس میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کے جواب دئیے جو ایف اے ٹی ایف نے ای میل کئے تھے،اجلاس میں بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    قبل ازیں یف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 125 سوالات بھجوائے گئے تھے ،ایف اے ٹی ایف نے یہ سوالات پاکستان کو چند دن پہلے بھیجے تھے ،ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کالعدم تنظیموں سے متعلق ہیں ،سوالات کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آرز سے متعلق ہیں

    کالعدم تنظیموں کے تحویل میں لیے گئے اثاثوں کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے ہیں ،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو کمپلائنس رپورٹ 12 اگست کو ای میل کی تھی

    قبل ازیں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا تھا تا ہم دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ڈومور کا بھی کہہ دیا۔

    ایف اے ٹی ایف کے مطابق کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا نیٹ ورک توڑنے کےلیے کئی اقدامات کیے ،پاکستان نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت توڑنے پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، غیر قانونی ٹرانزیکشنزکے خلاف اداروں کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا،غیرقانونی ترسیل روکنے کےلیے رقم کی لین دین کرنےو الے اداروں پر کنٹرول کرنا ہوگا،

    ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں نامزد افراد اور اداروں پر نظر رکھنا ہو گی،دہشت گردی میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا نظام موثر بنانا ہو گا ،پاکستان اکتوبر 2019 تک اپنا ایکشن پلان مکمل کرے،ایکشن پلان پرمقررہ وقت میں عمل نہ ہونے پرایف اے ٹی ایف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،