Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو قتل کر دیا گیا

    بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو قتل کر دیا گیا

    بھارتی ریاست اترپردیش میں حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے ضلع باپوڑ میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما راکیش شرما کو فائر کر کے قتل کر دیا گیا، راکیش شرما کو اسوقت نشانہ بنایا گیا جب وہ موٹر سائیکل پر کالج جا رہے تھے.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راکیش شرما حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر تھے، راکیش کے قتل کی اطلاع علاقہ بھر میں پھیلی اور بی جے پی کے اراکین اکٹھے ہوئے، راکیش کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال لے کر جایا گیا جہاں بی جے پی کے کارکنان نے پہنچ کر توڑ پھوڑ کی اور نعرے لگائے. انہوں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تا ہم پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جلد قاتل گرفتار کر لیں گے

    بھارت، بی جے پی لیڈر کی بیٹی نے کی دلت نوجوان سے شادی

  • آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی‌آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی سینٹ کام کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے ملاقات کی ہے. کمانڈرامریکی سینٹ کام کےساتھ دیگرحکام بھی موجود تھے .ملاقات میں افغانستان اورکشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی.

    واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی 17 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے ،جنرل کینتھ میکنزی خصوصی طیارےکےذریعے نور خان ایئر بیس پہنچے تھے .

  • بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،انسانی حقوق کمشنراقوام متحدہ

    بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،انسانی حقوق کمشنراقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باچلیٹ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں لاک ڈاؤن،کرفیومیں نرمی لائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمشنر مشیل باچلیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیرسے متعلق میرے دفترکوانسانی حقوق کی صورتحال پرخبریں موصول ہورہی ہیں،بھارتی حکومت کےانسانی حقوق سےمتعلق حالیہ اقدامات پرشدید تحفظات ہیں،بھارتی حکومت جموں کشمیرمیں انسانی حقوق کاخیال رکھے،لوگوں کوتحفظ فراہم کرے،

    مشیل باچلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے مستقبل کےکسی بھی فیصلے کیلیے ان کی رائے لی جائے،بھارتی حکومت آسام میں لوگوں کوملک بدریاقید نہ کرے، مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ،ذرائع مواصلات معطل ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مظاہروں پرپابندی ہے،بھارت کرفیومیں نرمی،لوگوں کوبنیادی سہولتوں تک رسائی دے،

    شاہ محمود قریشی جنیوا روانہ،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے مقدمہ کشمیر کا

     

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

     

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

  • کراچی کے مسائل کے حل کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہو گا آج

    کراچی کے مسائل کے حل کے لئے قائم کمیٹی کا اجلاس ہو گا آج

    کراچی کے مسائل پرقائم کمیٹی کا پہلااجلاس آج ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شہرقائد کے مسائل کے حل سے متعلق تجاویزپیش کی جائیں گی.

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر 14 ستمبرکو کراچی کا دورہ کریں گے اورخود کراچی آکرصورتحال کاجائزہ لیں گے ،وزیراعظم عمران خان کو کراچی کا فضائی دورہ بھی کرایا جائے گا،وزیراعظم دورہ کراچی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا معاشی حب ہونے کے ناطے پاکستان کا مستقبل کراچی کے مستقبل سے جڑا ہے، ماضی کی بد انتظامی اور غفلت کا خمیازہ کراچی کی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیرِ اعظم نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کراچی کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل المدت لائحہ عمل کی تشکیل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنی زیر صدارت کراچی صفائی مہم اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وفاقی وزراء بیرسٹر فروغ نسیم، مخدوم خسرو بختیار، خالد مقبول صدیقی، سید علی حیدر زیدی، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا، ممبر قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، ممبر ان سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، ڈی جی فرنٹیر ورکس آ رگنائیزیشن میجر جنرل انعام حیدر ملک اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی کی عوام کو درپیش مسائل خصوصاً پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، صفائی، ماس ٹرانزٹ سسٹم و دیگر اہم ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی گئی.

    کراچی کے مسائل،اراکین کے وزیراعظم کو شکوے،خود کراچی جاؤں گا ،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کلین کراچی مہم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی وزیر قانون، وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو اور دیگر ممبران پر مشتل ہوگی۔ کمیٹی کو مجوزہ لائحہ عمل کے بارے میں سفارشات جلد از جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

  • پولیس تشدد، وزیراعلیٰ نے بھی بیٹھک سجا لی، بڑا حکم دے دیا

    پولیس تشدد، وزیراعلیٰ نے بھی بیٹھک سجا لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پولیس کے رویوں میں بہتری لاکر تھانہ کلچر کو تبدیل کریں گے،ملزمان پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری قانون اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نظام میں اصلاحات وقت کا اہم تقاضا ہے، پولیس کو سائل کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آنا چاہیئے۔ تھانوں میں کیمروں کے ذریعے حوالات اور تفتیشی عمل کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ جیل مینول کو بھی تبدیل کررہے ہیں۔

    موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق

     

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین قتل، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، مطالبہ آ گیا

     

    پنجاب پولیس کے غیر قانونی اقدامات اور تشدد سے ہلاکتوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ ندیم سرود نے پولیس کی جانب سے صلاح الدین سمیت دیگر پر تشدد کیسز کے خلاف درخواست دائر کر دی ،درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور کو فریق بنایا گیا ہے.

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال پولیس کے تشدد سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پولیس نے نجی ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں جہاں اذیت ناک تشدد کیا جاتا ہے .چند روز قبل صلاح الدین کو اے ٹی ایم چوری کیس میں گرفتار کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے تشدد سے صلاح الدین زندگی کی بازی ہار گیا ۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ 2015 سے اب تک جتنے بھی لوگ پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں انکا ریکارڈ طلب کرے. ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس تشدد واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے۔ عدالت پولیس ملزمان کا ماڈل کورٹ مقدمہ چلانے کا حکم دے ۔ عدالت پنجاب ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس کے تحت انکوائری کمیشن مقرر کرے جو پولیس ٹارچر سے ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔

     

  • موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق

    موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے، ترجمان پنجاب پولیس کی نئی منطق

    پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر نے کہا ہے کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوام سے بدسلوکی،تشدد کے واقعات سامنے آنے کے بعد محکمہ پولیس کی نئی منطق سامنے آئی،پولیس رویے میں تبدیلی کے بجائےموبائل فون پرپابندی لگادی گئی ، پنجاب کے تھانوں میں موبائل فون لے جانے پرپابندی عائد کر دی گئی،

    سائلین،میڈیا،پولیس ملازمین تھانےموبائل فون نہیں لے جاسکتے ،تھانےمیں آنیوالوں کےموبائل فون گیٹ پرجمع ہوں گے ،ایس پی،ایس ایچ او،محرورکوفون استعمال کرنے کی کھلی چھوٹ ہو گی ، اس ضمن میں اے آئی جی آپریشنز نےمراسلہ جاری کردیا ہے

    دوسری جانب ترجمان پولیس نایاب حیدرکا کہنا ہے کہ موبائل فون سےکام متاثرہوتا ہے .

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

     

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    صلاح الدین قتل، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، مطالبہ آ گیا

  • کشمیر جانے کے لیے ڈاکٹروں کا چکوٹھی کی جانب سفر جاری

    کشمیر جانے کے لیے ڈاکٹروں کا چکوٹھی کی جانب سفر جاری

    کشمیریوں کے علاج معالجہ کے لئے اور ادویات لے کر جانے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کو روکا گیا تا ہم ڈاکٹروں نے سفر جاری رکھا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چکوٹھی کی طرف جانے والے ڈاکٹروں کی ٹیم کو شاہراہ جہلم پر دھنی کے مقام پر روکا گیا تھا ڈاکٹرز ادویات لے کرلائن آف کنٹرول کے دوسری جانب کشمیریوں کی مدد کیلئےجانا چاہتےتھے،تاہم مقامی انتظامیہ نے کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنیوالے ڈاکٹروں کو روک دیا ہے اور آگے جانے کیا اجازت نہیں دی،

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پرحالات کشیدہ ہیں،ڈاکٹروں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے.

    ڈاکٹروں کی ٹیم نے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کیے جس کے بعد ان کو آگے جانے کی اجازت مل گئی ، ڈاکٹروں کا قافلہ چکوٹھی کی جانب رواں دواں ہے،

    قبل ازیں ڈاکٹروں کے وفد نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے روانگی کے وقت کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے تھے .

    بھارت میں امام مسجد اور انکی اہلیہ کے قتل کی شیریں مزاری نے کی مذمت

    واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز بغیر کسی حکومتی سرپرستی کے کشمیری بھائیوں کے علاج معالجے کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنے کیلئے مظفر آباد سے چکوٹھی کے لئے روانہ ہوئے تھے جہاں سے انہوں نے مقبوضہ کشمیر جانا تھا .

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کی سربراہی 29 ڈاکٹرز کا قافلہ اپنی مدد آپ کے تحت کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے روانہ ہوا تھا .

    قبل ازیں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری (اکانومکس اینڈ کامرس) اشیش شرما سے ملاقات کی تھی اور انہیں مقبوضہ کشمیر جانے کے خواہش مند 21 ڈاکٹروں کو ویزا جاری کرنے کی درخواست تھی تاکہ وہاں مسلمان، ہندو، سکھ برادری وغیرہ کو علاج فراہم کیا جاسکے جو مہینے بھر سے جاری مقبوضہ وادی میں کرفیو کی وجہ سے صحت کی سہولیات سے محروم ہیں

    لیکن بھارت نے اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا

  • بھارت میں امام مسجد اور انکی اہلیہ کے قتل کی شیریں مزاری نے کی مذمت

    بھارت میں امام مسجد اور انکی اہلیہ کے قتل کی شیریں مزاری نے کی مذمت

    وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بھارتی علاقے ہریانہ میں امام مسجد اور ان کی معذور اہلیہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں اور نازیوں میں کوئی فرق نہیں ہے،دنیا یہ کب سمجھے گی، بدمعاش مودی حکومت کے فاشسٹ اور ہندو بالادستی کے ہتھکنڈے مسلمانوں کی نسل کشی کا باعث بن رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے پیش امام اور ان کی شریک سفر کو گھر میں گھس کر شہید کردیا تھا. دونوں کی لاشیں مسجد کے ساتھ ملحقہ کمرے سے ملی تھیں جہان ان کی رہائش تھی ،

    شیریں مزاری بازی لے گئیں،کشمیر کے حوالہ سے بڑا کام کر دیا

    مانك ماجرا مسجد گاؤں میں امام مسجد عرفان اور ان کی اہلیہ ياسمين کے قتل کے بعد علاقہ بھر میں خوف و ہراس ہے، رفان مسجد میں امامت کرتا تھا اور ان کی اہلیہ ياسمين بھی ان کے ساتھ مسجد میں بنے ایک کمرے رہتی تھی، دونوں کا نکاح ایک سال پہلے ہوا تھا، دونوں کا قتل انتہائی بہیمانہ انداز میں کیا گیا تھا، دونوں کے جسم پر تیز دھار ہتھیار کے کم از کم 15 سے 20 نشانات تھے۔

    بھارت میں 40 لاکھ مسلمانوں کو شہریت سے محروم کر دیا گیا ہے، شیریں مزاری

  • کینال گارڈن کمیونٹی میں شجرکاری مہم ،بچوں نے لگائے پورے

    کینال گارڈن کمیونٹی میں شجرکاری مہم ،بچوں نے لگائے پورے

    کینال گارڈن کمیونٹی کے زیر اہتمام سرسبز پاکستان اور صفائی مہم کے سلسلے میں سوسائٹی میں درخت لگانے، صفائی ستھرائی کرنے اور سوسائٹی کو خوبصورت بنانے کے سلسلے میں ایک تقریب ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی قاسم علی شاہ، ممتاز ورسٹائل مزاحیہ اداکار جناب اشرف خان، سماجی شخصیت جناب اشفاق بھٹی تھے۔ اس کے علاوہ مقامی سماجی شخصیات اور رہائشی افراد نے اپنے بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں اس سرگرمی میں حصہ لیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم علی شاہ نے درختوں کی اہمیت کو مثالوں کے زریعے انتہائ سادہ الفاظ مگر پر اثر انداز میں اجاگر کیا۔اور ایک اچھے کام کے آغاز کی ان کاوشوں کو سراہا۔ تقریب سے اشرف خان نے بھی خطاب کیا اور بچوں کو محظوظ کیا،وہ بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    یو سی چیئرمین اشفاق بھٹی، کینال گارڈن کمیونٹی کے سرپرست اعلیٰ جمیل بٹ صاحب، کمیونٹی کے روح رواں معظم اور دیگر افراد نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کیا۔ بچوں نے نظمیں،اسماء الحسنیٰ سنائے اور انعامات حاصل کیے۔

    پودے لگانے کے کام کا افتتاح مہمانان خصوصی نے اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر کیا۔ ننھے بچوں بڑوں نے برابر زوق و شوق سے پودے لگانے کے کام میں حصہ لیا۔ آخر میں دعا سے تقریب اختتام پذیر ہوئی ۔

  • پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

    پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں پر پولیس تشدد کے بڑھتے واقعات کو روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب نے تھانوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب عارف نواز نے پنجاب بھر کے تھانوں میں کیمرا والے موبائل فون لے جانے پر پابندی لگا دی ہے، آئی جی پنجاب کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کسی کوغیر قانونی حراست میں نہیں رکھےگی ، نہ کسی شہری پرتشدد کریگی،

    آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ ‏عام شہری سمیت پولیس کاعملہ بھی تھانے میں سمارٹ فون اپنے پاس نہیں رکھےگا،‏ایس ایچ اواورمحررکو اس پابندی سےاستثناء حاصل ہے .

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    دوریش وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی نگری میں پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے۔جو ملزم مرنے سے بچ گئے ان میں سے اکثر معذور ہوگئے ہیں اور ابھی تک وہ سامنے نہیں آسکے ان کی تعداد بھی درجنوں میں‌بتائی جارہی ہے ، پنجاب پولیس کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس حراست میں 17 ملزمان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، پولیس نے ایک ہلاکت کو خودکشی، ایک کو طبعی موت قرار دے دیا۔

    پنجاب پولیس کے غیر قانونی اقدامات اور تشدد سے ہلاکتوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

    ایڈوکیٹ ندیم سرود نے پولیس کی جانب سے صلاح الدین سمیت دیگر پر تشدد کیسز کے خلاف درخواست دائر کر دی ،درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب اور آر پی او بہاولپور کو فریق بنایا گیا ہے.

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ رواں سال پولیس کے تشدد سے 7 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ، پولیس نے نجی ٹارچر سیل قائم کر رکھے ہیں جہاں اذیت ناک تشدد کیا جاتا ہے .چند روز قبل صلاح الدین کو اے ٹی ایم چوری کیس میں گرفتار کیا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے تشدد سے صلاح الدین زندگی کی بازی ہار گیا ۔

    صلاح الدین قتل، سپریم کورٹ از خود نوٹس لے، مطالبہ آ گیا

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ریاست عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے ۔لاہور ہائیکورٹ 2015 سے اب تک جتنے بھی لوگ پولیس تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں انکا ریکارڈ طلب کرے. ،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس تشدد واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دے۔ عدالت پولیس ملزمان کا ماڈل کورٹ مقدمہ چلانے کا حکم دے ۔ عدالت پنجاب ٹربیونل آف انکوائری آرڈیننس کے تحت انکوائری کمیشن مقرر کرے جو پولیس ٹارچر سے ہوئی ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔