Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نو محرم ،لاہور میں مرکزی جلوس برآمد،سیکورٹی سخت، کیمروں سے نگرانی

    نو محرم ،لاہور میں مرکزی جلوس برآمد،سیکورٹی سخت، کیمروں سے نگرانی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا سب سے قدیمی جلوس عزاء خانہ پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ سے برآمد ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جلوس پانڈو سٹریٹ سےعالمگیر روڈ،عالمگیر روڈ سے سراج بلڈنگ چوک پہنچے گا، جہاں نماز ظہرین ادا کی جائے گی، نماز ظہرین کی امامت مولانا حسن عباس نقوی کریں گے، نماز ظہرین کے بعد جلوس سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، بلاک سیداں سے نوری بلڈنگ چوک اسلامپورہ مین بازار سے نیلی بار چوک سے ہوتا ہوا سول سیکرٹریٹ سے گزرے گا اور مغرب کے وقت پرانی انارکلی پہنچے گا۔

    پرانی انارکلی کے بعد اے جی آفس سے موج دریا روڈ پر امام بارگاہ خیمہ سادات پھر جین مندر سے واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ پہنچے گا اور رات بارہ بجے امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔

    کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

    جلوس کے موقع سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر 6 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیز، 84 انسپکٹرزاور 5 ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے جبکہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہونگے۔ مجالس اور عزاداری جلوسوں کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے جن کے لئے 10 ہزار سے زائد رضا کار بھی امام بارگاہوں کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ مرکزی عزاداری جلوسوں کی سیف سٹی کے کیمروں اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

    جلوس کے روٹ پر 375 کیمرے لگائے گئے ہیں جن کی مدد سے جلوس کے روٹ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ پولیس، سول ڈیفنس اور سکاوٹس یوم عاشور پر سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ ڈی سی آفس کنٹرول روم میں پولیس، ریسکیو، ایم سی ایل، پی ٹی سی ایل، لیسکو، واسا، ایس این جی پی ایل اور دیگر محکموں کے ملازمین ڈیوٹیاں دے رہے ہیں، ملازمین سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے انار کلی کے جلوس کو مانیٹر کر رہے ہیں،

    نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

  • کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

    کراچی، جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے رینجرز متحرک

    شہر قائد کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں رینجرز کی جانب سے عوام کے تحفظ کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلیے۔ رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔

    9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

    اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی۔، کراچی میں جلوس کی سیکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

    نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

     

    جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر میں پاک فوج کی 52 کمپنیاں، رینجرز کے 7700 سے زائد اور پولیس کے 71 ہزار 400 سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کراچی کی 342 سمیت صوبے بھر میں 2015 امام بارگاہیں ہیں، سندھ بھر میں 6288 ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں جن میں سے 439 کو انتہائی حساس اور 1788 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15971 مجالس ہوتی ہیں جن میں سے 1408 انتہائی حساس اور 5199 حساس ہیں۔

     

     

     

  • کشمیری عزاداروں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    کشمیری عزاداروں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین کے نام لیواؤں پر بھارتی فوج کا حملہ آج معرکہ کربلا کا ایک تسلسل ہے۔ یہ حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یزید کے پیروکار فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی، جمہوری و انسانی حقوق غصب کرکے ان کی مذہبی آزادی بھی صلب کر لی۔ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح بھارت اور ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہوگا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا محرم جلوس پر دھاوا، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد، سینکڑوں گرفتار

    مشیر برائے اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ قاتل مودی کی غاصب فوج کے بدترین محاصرے اور کرفیو کے باوجود باہر نکل کر کشمیریوں نے حضرت امام حسین کی سنت کو زندہ کیا۔ حسینیت کے علمبرداروں نے بھارتی جبر کو للکارا ور حق و سچ پر ڈٹےرہنے کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے حوالہ سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں، بھارتی فورسز نے عزاداروں کے جلوس نکالنے پر پابندی لگا رکھی ہے تاہم اس کے باوجود کشمیری سڑکوں پر نکلے اور بھارتی فوج کے انہیں‌ روکنے پر زبردست جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کے چھروں سے دھاوا بولا اور انہیں‌ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی فورسز سے ہونی والی جھڑپوں‌ میں کشمیری بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں‌ کی تعداد میں‌ مزید کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر میں‌ کرفیو اور زیادہ سخت کر دیا ہے، مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ محرم کا روایتی جلوس پرامن طریقے سے گزر رہا تھا کہ بھارتی فوج نے اچانک ھلہ بول دیا اور عزاداروں‌ کو روکنے کی کوشش کی جس پر زبردست جھڑپیں‌ شروع ہو گئں اور اس دوران سینکڑوں‌ کشمیری زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں کشمیریوں‌ کو گرفتار کر لیا گیا،

  • ایک کروڑ کی چوری، ملزم نو برس بعد گرفتار

    ایک کروڑ کی چوری، ملزم نو برس بعد گرفتار

    ایک کروڑ کی چوری کرنے والے ملزم کو 9 برس بعد گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں گھریلو ملازم نے نو برس قبل ایک گھر سے ایک کروڑ کی چوری کی تھی، پولیس نے ملزم کو نو برس بعد گرفتار کر لیا ہے. کرائم برانچ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے، ملزم پر بھارتی حکومت کی جانب سے انعام بھی رکھا گیا تھا

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    بھارتی پولیس کے مطابق ملزم کو لدھیانہ سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ایک گھر میں دو ماہ تک گھریلو ملازم کے طور پر کام کرتا رہا اور موقع دیکھ کر گھر سے ایک کروڑ کے زیورات لے کر بھاگ گیا تھا، ملزم اتنا تیز تھا کہ اس نے اپنا حلیہ تبدیل کر لیا، ملزم نے اپنی رہائش بھی تبدیل کر لی اور ایک مقامی ہوٹل پر باورچی کے طور پر کام کرنے لگا

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    پولیس کا کہنا ہے کہ 27 مئی 2010 کو راجوری گارڈن کے رہائشی نے درخواست دی تھی کی اس کے گھر چوری ہوئی ہے، دو ماہ قبل رکھے گئے ملازموں راجیش اور کملیش پر چوری کا شک ہے کیونکہ چوری اسوقت ہوئی جب ملازم گھر پر تھے اور کوئی نہیں تھا،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کر لیا کہ اس نے ایک کروڑ کے زیورات اور اسی ہزار روپے نقد چوری کئے تھے، اس نے گھر میں ملازمت ہی صرف چوری کے لئے کی تھی.

  • ایف اے ٹی ایف اجلاس ،پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع

    ایف اے ٹی ایف اجلاس ،پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع

    پاکستان اور ایف اے ٹی ایف حکام کے درمیان اہم مذاکرات بنکاک میں شروع ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا 15 رکنی وفد وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف حکام سے مذاکرات کرے گا جس کے دو سیشنز ہوں گے۔ اجلاس13 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں جاری رہے گا۔ اجلاس کی صدارت چین کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ کررہے ہیں جب کہ بھارت کے فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کے سربراہ شریک چیئرمین ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    قبل ازیں یف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو 125 سوالات بھجوائے گئے تھے ،ایف اے ٹی ایف نے یہ سوالات پاکستان کو چند دن پہلے بھیجے تھے ،پاکستان کو ان سوالات کے جوابات 6 ستمبر تک واپس بھجوانے تھے ،ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بھیجے گئے سوالات کالعدم تنظیموں سے متعلق ہیں ،سوالات کالعدم تنظیموں اور ان سے وابستہ لوگوں کے خلاف درج ایف آئی آرز سے متعلق ہیں

    کالعدم تنظیموں کے تحویل میں لیے گئے اثاثوں کے بارے میں بھی سوالات پوچھے گئے ہیں ،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو کمپلائنس رپورٹ 12 اگست کو ای میل کی تھی

    قبل ازیں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کر لیا تھا تا ہم دوسری جانب ایف اے ٹی ایف نے ڈومور کا بھی کہہ دیا۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کے مطابق کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کا نیٹ ورک توڑنے کےلیے کئی اقدامات کیے ،پاکستان نے خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت توڑنے پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، غیر قانونی ٹرانزیکشنزکے خلاف اداروں کو آپس میں تعاون کرنا ہوگا،غیرقانونی ترسیل روکنے کےلیے رقم کی لین دین کرنےو الے اداروں پر کنٹرول کرنا ہوگا،

    ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں نامزد افراد اور اداروں پر نظر رکھنا ہو گی،دہشت گردی میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا نظام موثر بنانا ہو گا ،پاکستان اکتوبر 2019 تک اپنا ایکشن پلان مکمل کرے،ایکشن پلان پرمقررہ وقت میں عمل نہ ہونے پرایف اے ٹی ایف اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

  • بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بھارتی فوجی جوان کے خلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع کافلی کے تھانے میں ایک خاتون نے درخواست دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا جوان راکیش کمار شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس سے زیادتی کرتا رہا، اور پھر شادی سے بھی انکار کر دیا، شادی سے انکار ہونے پر خاتون نے تھانے میں درخواست دے دی. اور انصاف کا مطالبہ کیا.

    پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کا جھانسہ دے کر میرت ساتھ مسلسل زیادتی کی گئی، اب 14 برس ہو گئے فوجی جوان شادی نہیں کر رہا،

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    قبل ازیں بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ میں دو پولیس اہلکار کرغزستان سے آنے والی خاتون کے ساتھ پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے، خاتون کی جانب سے شکایت پر دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

  • بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    پولیس کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا، غیر ملکی خاتون سے دو پولیس اہلکار پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقہ میں دو پولیس اہلکار کرغزستان سے آنے والی خاتون کے ساتھ پانچ ماہ تک زیادتی کرتے رہے، خاتون کی جانب سے شکایت پر دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    کرغزستان کی رہائشی خاتون نے متھرا شہرا میں تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا کہ کہ وہ لکھنو جار رہی تھی راستے میں اس کی ملاقات آگرہ فورٹ پر تعینات سپاہی دھرمیندر سے ہوئی، اس نے ویزہ بنوانے کا کہا اور زیادتی کی، ساتھ ہی اس نے ویڈیو بھی بنا لی، جس کی وجہ سے وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور کئی باز زیادتی کی، پولیس اہلکار نہ صرف خود زیادتی کرتا رہا بلکہ اپنے دوست آکاش پوار کو بھی لے آتا تھا جس نے میرے ساتھ زیادتی کی.

    بھارت ،بہار میں خاتون کو یرغمال بنا کر اجتماعی زیادتی

    پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلف مقدمہ درج کر لیا ہے، غیر ملکی خاتون سیاح کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ اسے انصاف ملے گا،

    بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں گزشتہ کچھ سالوں میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا خاص طور پر 2012 میں دارالحکومت نئی دہلی میں ایک طالبہ کو چلتی بس میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جو بعدازاں دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔ بھات میں 2007 سے 2016 کے دوران خواتین کے خلاف جرائم میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے، جہاں ہر گھنٹے میں جنسی زیادتی کے 4 کیسز ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہے۔ 15 سال تک کی عمرکی 27 فیصد لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ 2017ء میں دیہی اور شہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں۔ سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کیا۔

    چھ ماہ میں بچیوں سے جنسی زیادتی کے 24 ہزار سے زائد واقعات

    واضح رہے کہ بھارت میں بچوں‌ کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اس قبیح جرم کے مرتکب ملزمان کو سزائے موت دینے کیلئے قانون میں‌ ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے. 14 سال تک کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے وحشیانہ جرائم کے قصورواروں کو موت کی سزا دینے کے لئے پاکسو ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس ایکٹ میں بچوں کی فحش تصویر کشی (چائلڈ پورنوگرافی) پر بھی زبردست جرمانہ اور سزا کی جائے گی.

    جسمانی خواہشات پوری نہ کرنے پر ڈانسر کے کپڑے اتارکر…….

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

  • 9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

    9 محرم، بڑے شہروں میں آج موبائل سروس ہو گی بند

    9 محرم، امن و امان کے قیام کے لئے پاکستان کے کئی شہروں میں موبائل سروس بند جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 محرم کی وجہ سے اسلام آباد کے بعض علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی، خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں موبائل فون سروس معطل ہے، بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بولان اورمستونگ میں موبائل فون سروس ہے.، بلوچستان کے علاقوں میں موبائل فون سروس رات 9 بجےتک معطل رہےگی ،موبائل فون سروس یوم عاشورپربھی معطل رہے گی کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی پابندی ہے .

    لاہور اور کوئٹہ میں دو روز تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی، سنائپرز بھی تعینات ہوں گے اور فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دیگر شہروں میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے

    حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص، لاڑکانہ، نوابشاہ میں بھی موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی، کچھ شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بند کی جائے گی۔

    پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بھی موبائل فون سروس بند ہے جبکہ ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے.

    نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

    چیف ٹریفک آفیسرلاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،دونوں ایام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،غیر قانونی طور پر کالے شیشوں اورنیلی بتی کا استعمال،جعلی سبز نمبر پلیٹ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن سردار محمد آصف خاں کی نگرانی میں 6ڈی ایس پیز،72انسپکٹرز،121پٹرولنگ آفیسرزاور1351وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے

  • شاہ محمود قریشی جنیوا روانہ،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے مقدمہ کشمیر کا

    شاہ محمود قریشی جنیوا روانہ،انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے مقدمہ کشمیر کا

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی3روزہ دورے پرجنیوا روانہ ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جنیوامیں42 ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے ،وزیرخارجہ اجلاس میں شریک مندوبین کےسامنے کشمیریوں کامقدمہ پیش کریں گے ،وہ انسانی حقوق کونسل اجلاس سےخطاب بھی کریں گے ،وزیرخارجہ جنیوامیں مقامی اوربین الاقوامی میڈیاکےنمایندوں سےگفتگوبھی کریں گے ، شاہ محمود قریشی جنیوامیں اوآئی سی اورڈبلیوایچ اوکےرہنماؤں سےملاقات بھی کریں گے

    کشمیر سیل کا اجلاس، وزیراعظم آزاد کشمیر کی شرکت، وزیر خارجہ کا کشمیر کے حوالہ سے بڑا فیصلہ

     

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کشمیر سیل کا اجلاس ہوا جس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان، وفاقی وزیر قانون و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی دنیا کے سامنے اٹھانے کے لئے روابط میں تیزی لائی جائے گی.

    شاہ محمود قریشی نے اجلاس میں بتایا کہ کشمیر سیل کے قیام کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہے. میں ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جینوا روانہ ہوں گا جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کروں گا۔

    اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں؟ وزیرخارجہ

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

  • ریڈ لیٹر کے بعد نیا نوٹفکیشن، اب ہو گا صرف کام، چھٹی دیں گے وزیراعظم

    ریڈ لیٹر کے بعد نیا نوٹفکیشن، اب ہو گا صرف کام، چھٹی دیں گے وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ، تمام وفاقی سیکرٹریز اسلام آباد چھوڑنے کے لئے وزیراعظم سے اجازت لیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے آج ہفتہ کو ایک نوٹفکیشن جاری کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ تمام وفاقی سیکرٹریز کواسلام آباد چھوڑنے سے پہلے وزیراعظم عمران خان سے اجازت لینا ہوگی۔ تمام ایڈیشنل سیکرٹریز متعلقہ وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹریز انچارچ سے اجازت لیں گے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے تمام افسران کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پر سرکاری خرچے پر ہفتہ وارچھٹیوں کے دوران اپنے آبائی علاقوں میں اجلاس طلب کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے،نوٹفکیشن کے مطابق وفاقی سیکرٹریز اور ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج سوموار اور جمعہ کو اپنے آبائی اضلاع میں میٹنگز کاانعقاد نہیں کرسکیں گے.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اطلاعات ملیں تھیں کہ افسران دفاتر میں نہیں بیٹھتے، وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹرز کا جواب نہیں دیا جاتا، وفاقی سیکرٹریز جمعہ اور پیر کو اپنے علاقوں میں اجلاس طلب کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے دفاتر میں دیگر افسران کی حاضری بھی کم رہتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا نوٹس لیا اور آج نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق آبائی علاقوں میں اجلاس کرنے اور بغیر اجازت اسلام آباد چھوڑنے پر بھی پابندی لگا دی گئی.

    قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم آفس سےحالیہ تاریخ میں پہلی بارریڈ لیٹرجاری ہوا ،ریڈلیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کوجاری کیا گیا ، ریڈلیٹر آخری وارننگ اورناپسندیدگی کی علامت ہے .وزیراعظم آفس نے خالی آسامیوں،بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں ، وزیراعظم آفس نے تفصیلات کیلئے 9 ستمبرکی آخری ڈیڈلائن دے دی ، لیٹر میں تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وزارتیں خالی آسامیوں سےمتعلق رپورٹ جمع کرائیں،

    کمپنیوں‌ کو 208 ارب معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، عمران خان کی ہدایت

    وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر سماجی اور معاشی نظام کی بہتری کے لئے ٹاسک فورس قائم