Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور انسانی حقوق کا کشمیر کی صورتحال پر اجلاس طلب

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع اور انسانی حقوق کا کشمیر کی صورتحال پر اجلاس طلب

    سینیٹ کی دفاع اور انسانی حقوق کی کمیٹیوں نے کشمیر کے حوالہ سے اجلاس طلب کر لئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹئ برائے دفاع اور قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے کشمیر کی صورتحال پر اجلاس طلب کر رہے ہیں، دونوں کمیٹیوں کے اجلاس 12 ستمبر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے. اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا

    قائمہ کمیٹی برائے دفاع مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی سے پیداشدہ صورتحال کا جائزہ لے گی اورایل او سی پر فائرنگ اور افغان سرحد پرموجودہ صورتحال پر بھی غور کرے گی۔ انسانی حقوق کمیٹی نے حکومت سے مقبوضہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے سے متعلق بریفنگ مانگ لی ہے۔ خارجہ اور انسانی حقوق کی وزارتیں قائمہ کمیٹی کومقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گی.

    بھارتی مظالم کا سلسلہ طویل سے طویل تر ہونےلگا ، مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 34 واں روز ہے، لوگوں کے رابطے معطل، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مسلسل جبری پابندیوں کے باوجود سری نگر اور دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن کے ایک ماہ بعد کشمیری عوام حکام کی ان تمام کوششوں کی مزاحمت کر رہے ہیں جن کے ذریعے وہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ وادی میں صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔ وادی میں جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں جنہوں نے خاردار تاریں لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں، کشمیری اپنی سر زمین پر قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، لوگ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے ترس گئے۔

    وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس، لینڈ لائن اور ٹی وی چینلز بند ہیں۔ حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں کشمیری بدستور جیلوں میں بند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بڑی تعداد میں کشمیریوں کو اتر پردیش، لکھنو کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ قابض فوج کے باعث وادی قید خانہ بن چکی ہے۔ سرینگر کے میئر جنید اعظم مٹو بھارتی اقدامات پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ساری سیاسی قیادت نظر بند ہے۔

  • عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ،ڈاکٹرصاحبزداہ ابوالخیرمحمد زبیر

    عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ،ڈاکٹرصاحبزداہ ابوالخیرمحمد زبیر

    جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام 7ستمبر” یوم فتح مبین “کے سلسلہ میں جامعہ مسجد مدینہ فیروزپور روڈ پر ختم نبوت کا نفرنس سے ملی یکجہتی کونسل اورجمعیت علماءپاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر،علامہ قاری محمد زوار بہادر،مفتی تصدق حسین، مولانا محمد سلیم اعوان، علامہ منور سلطانی،حافظ نصیر احمد نورانی اور دیگر علماءنے خطاب کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہماری زندگیوں کا مقصد اولین ہے ہمارے اباﺅ اجداد نے اس کا بھر پور تحفظ کیا ہزاروں عاشقان رسول نے53ءاور 73ءمیں اپنی جا نو ں کا نذرانہ پیش کرکے قادیانیت پر کاری ضرب لگائی ہے ۔ ہمارے اسلا ف میں اعلی حضرت شاہ احمدرضا خان بریلوی سے لے کر علامہ امام شاہ احمد نورانی اور دیگر اکابرین اہلسنّت تک قادیانیت کے خلاف جدو جہد تاریخ کا سنہری باب ہے

    انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا حکومت کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اسے دینی جماعتوں کی قوت کو کمزور تصور کرنا چاہیے کہ اس ملک کے عوام حضور اکرم ﷺ کی ناموس اور مسئلہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

    ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ دینی جماعتوں کے کارکن متحد ہو کرتحفظ ناموس رسالت کی تحریک کی تیاری کریں جو کہ ہمارے دین کی بنیاد ہے اہل اسلام اس میں کسی قسم کی کمزوری نہیں دکھائیں گے .

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءپاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ عوام نے مہنگائی ،بے روز گاری اور بجلی گیس کے بحران کو برداشت کیا مگرناموس رسالتﷺ کی خاطر وہ اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے کسی صورت گریز نہیں کریں گے اس لئے حکمرانوں کی عافیت اس میں ہے کہ اس قانون کوہرگزنہ چھیڑا جائے ورنہ غلامان مصطفےٰﷺ اس مسئلہ پر سب کچھ کرگزریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے آرٹیکل 370اور 35/Aختم کر کے پاگل پن کا جو مظاہرہ کیا ہے اس سے مسئلہ کشمیر شدت کے ساتھ اجاگر ہو گیا ہے انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے جو آئینی ترمیم کی ہے اس پر عالمی برادری کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اس مسئلہ کوحل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے .

  • پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی عرب نے کروائی پاکستان کو یقین دہانی

    پاکستان میں سرمایہ کاری، سعودی عرب نے کروائی پاکستان کو یقین دہانی

    سعودی عرب نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران کئے گئے سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

    قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطےکےامن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدام روکنےپرزوردے، بھارت کوجارحانہ پالیسیوں سےروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اوریواےای کااس سلسلےمیں اہم کردارہے،

    قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان نے وفود کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے مشترکہ ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی اور اماراتی ہم منصبوں کو 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے۔بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے بھی منافی ہیں، ہندوستان نے گزشتہ ایک ماہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں مسلمانوں کو مسلسل کرفیو کے ذریعے یرغمال بنا رکھا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ خوراک اور ادویات تک میسر نہیں ہو رہی

  • پاک چین دوستی خطے میں امن واستحکام کی ضامن ہے، شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    پاک چین دوستی خطے میں امن واستحکام کی ضامن ہے، شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اورچینی ہم منصب کےدرمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات،امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دونوں وزرائےخارجہ نے خطےمیں قیام امن کیلئےمل کرکام کرنے پراتفاق کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دیرینہ،مستحکم اورلازوال ہے، پاک چین دوستی خطے میں امن واستحکام کی ضامن ہے، دونوں ممالک نےہرمشکل گھڑی میں ایک دوسرے کاساتھ دیا،

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات نےخطےکےامن کوخطرات سےدوچارکردیا، بھارت نےمقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیونافذکررکھاہے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پرہیں، سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی حمایت پرچین کےممنون ہیں، پاکستان نےافغان امن عمل میں مصالحانہ کرداراداکیا، پاکستان نےدوحہ اورابوظہبی میں امن مذاکرات کی معاونت کی،

    قبل ازیں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔ نور خان ایئربیس بیس پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا۔

    چینی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی نے کیا استقبال

     

    واضح رہے کہ پاکستان افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہونگے۔ تین ممالک کے مابین مذاکرات میں افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔چین کے وزیر خارجہ وانگ ثی مذاکرات میں شرکت کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی جبکہ چینی وفد کی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کرینگے جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کریں گے

    پاک چین اقتصادی راہداری کی افغانستان تک توسیع ایجنڈےکاحصہ ہے،افغان امن ومفاہمتی عمل پرسہ فریقی مشاورت کی جائے گی،افغان مفاہمتی عمل پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا،افغانستان کےاندرترقیاتی عمل میں پاک چین کردارپربات چیت ہوگی

  • وزیراعظم کی ہدایت پر سماجی اور معاشی نظام کی بہتری کے لئے ٹاسک فورس قائم

    وزیراعظم کی ہدایت پر سماجی اور معاشی نظام کی بہتری کے لئے ٹاسک فورس قائم

    سماجی اورمعاشی نظام کی بہتری کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 6 رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے،ٹاسک فورس کی سربراہی ڈاکٹر جاوید اصغر کریں گے، ٹاسک فورس میں کامران لاشاری،سلیم غوری،ڈاکٹراکرم شامل ہیں. وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس کاایک رکن خود نامزدکریں گے

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

    قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم آفس سےحالیہ تاریخ میں پہلی بارریڈ لیٹرجاری ہوا ،ریڈلیٹر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کوجاری کیا گیا ، ریڈلیٹر آخری وارننگ اورناپسندیدگی کی علامت ہے .وزیراعظم آفس نے خالی آسامیوں،بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی تھیں ، وزیراعظم آفس نے تفصیلات کیلئے 9 ستمبرکی آخری ڈیڈلائن دے دی ، لیٹر میں تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وزارتیں خالی آسامیوں سےمتعلق رپورٹ جمع کرائیں،

    کمپنیوں‌ کو 208 ارب معاف کرنے سے متعلق حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں، عمران خان کی ہدایت

    وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا، پروموشن کے اہل ہونے کے باوجود پروموشن نہ ملنے والے افسران کی تفصیل فراہم کی جائے، جن سرکاری ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے انکی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں، وزارتوں کے پاس موجود متروکہ شدہ گاڑیوں، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی دی جائیں۔

    کاروبار ی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں اور نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں،اداروں اور نظام میں ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے ،کنٹریکٹ انفورسمنٹ معاملات اور لینڈ ریونیو ریکارڈ کو مزید منظم کرنے پرتوجہ دی جائے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

  • اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاں بحق صلاح الدین کے والد محمد افضال، دیگر اہل خانہ اور وکلاء نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ نے غمزدہ والد محمد افضال سے بیٹے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صلاح الدین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کے بیٹے کی پولیس تشدد سے ہلاکت کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ نے صلاح الدین کے والد اور دیگر اہل خانہ کے مطالبے پر کیس کی انکوائری ڈی آئی جی کے عہدے کے افسر سے کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ں میں صلاح الدین کے ماموں ریاض احمد، بھائی ظہیرالدین بابر، دیگر اہل خانہ منظور احمد، خالد محمود، عبیداللہ، وکلاء اسامہ خاور، خدیجہ صدیقی اور حسن نیازی شامل تھے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایسا واقعہ مستقبل میں کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نئے ایس او پیز بنائے جائیں گے۔ رولز اور قوانین میں ضروری تبدیلیاں کریں گے۔ پراسیکیوشن کے ہر مرحلے میں آپ سے پورا تعاون کریں گے۔ آپ کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے۔ میں اور پنجاب حکومت آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت آپ کی ہرممکن مدد کرے گی۔ ًآپ کے خاندان کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ یہ آپ کا کیس نہیں بلکہ ہمارا کیس ہے۔ اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    صلاح الدین قتل کیس، وزیراعلیٰ پنجاب خود نہ جا سکے، لواحقین کو طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کو انصاف دیں گے اور انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔ قصور وار کو اس کے کئے کی کڑی سزا ملے گی۔ میں نے اس واقعہ پر فوری نوٹس لیا اور انکوائری کا حکم دیا۔ افسوسناک واقعہ کے بارے میں مزید شواہد سامنے آنے پر عدالتی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارکو باقاعدہ درخواست کر دی گئی ہے۔یہ فیصلہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی بیٹے کی موت کا جو بھی ذمہ دار ہے، وہ سزا سے نہیں بچ پائے گا۔

    صلاح الدین کے والد کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کا مطالبہ، وزیراعلیٰ نے کروائی انصاف کی یقین دہانی

    وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈی پی او رحیم یار خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بھی اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ انصاف کی راہ میں کوئی حائل نہ ہو۔جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتیجہ میں جو بھی قصوار پایا گیا، اس کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی۔عدالتی کمیشن کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے آپ کے بیٹے کی موت کے حقائق سامنے آئیں گے۔عدالتی کمیشن کے فیصلے سے عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔واقعہ کے ذمہ داروں کو قانو ن کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔

  • بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیقمودی سرکار کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی فوج اور میڈیا نے لائن آف کنٹرول پر 21 اگست کو 2 عسکریت پسند پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 21 اگست کو حاجی پیر سیکٹر میں 2 کسان غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گئے تھے، لائن آف کنٹرول عبور کرنے والوں میں 21 سالہ محمد ناظم اور 30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں، اپنے علاقے میں گھاس کاٹتے ہوئے وہ غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 27 اگست کو پاکستان اور بھارت کے حکام کے مابین ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی گئی تھی، بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، تا ہم 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کے رکن قرار دیا۔

     

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی یہ خبر پانچ ستمبر کو لگا چکا تھا جس میں بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا گیا تھا،

    باغی ٹی وی نے اپنی خبر میں کہا تھا کہ بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا، لشکر طیبہ کے دو اراکین کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا تو حقیقت سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے آفیسر نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے لشکر طیبہ کو دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے جنہیں پاکستان نے بھیجا ہے تاہم جب بھارتی میڈیا میں خبریں نشر ہوئیں تو معلوم ہوا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ گھر سے گھاس کاٹنے کے لئے نکلے تھے واپس نہیں آئے، انہیں بھارت سرکار نے گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر کے لشکر طیبہ سے تعلق جوڑ‌کر پروپیگنڈہ کرنا شروع کر دیا،

    دونوں نوجوان تعظیم کھوکھر اور خلیل کیانی گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھے، ضلع حویلی میں دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ نے گفتگو کے دوران کسی بھی عسکری تنظیم سے ان کے تعلق کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ وہ ایل او سی کے قریبی علاقے کے رہائشی مزدور ہیں، وہ 21 اگست کو گھاس کاٹنے گئے مگر واپس نہیں لوٹے ۔ انہیں خدشہ تھا کہ وہ غلطی سے ایل او سی عبور یا پھر بھارتی فوج کا نشانہ بن گئے ۔

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آزادکشمیر کی پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی گمشدگی کی رپورٹ خورشید آباد پولیس چوکی میں درج ہے ، ان کی تلاش میں پاکستانی فوج نے بھی مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد کی تھی مگر ان کا کوئی سراغ نہ ملا .

    دونوں لاپتہ کشمیری نوجوانوں کو بھارت سرکار نے گرفتار کر کے پاکستان کے خلاف پرویگنڈہ کیا تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے، بھارت نے ماضی کی طرح اب بھی جھوٹ بولا اور گھاس کاٹنے کے لئے جانے والوں کو گرفتار کر کے لشکر طیبہ سے تعلق جوڑ دیا

  • پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

    پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

    پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود بند کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند کر دیا، بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صدررام ناتھ کووند نے 8 ستمبرکوآئس لینڈجانا تھا،پاکستان نےبھارتی صدرکےطیارے کیلئےبھارت کوکلیئرنس نہیں دی،پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا. بھارتی صدرنےپاکستانی فضائی حدودسےگزرنےکی درخواست کی تھی

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بربریت اورظلم کاسماں ہے، ہم نےصبرکامظاہرہ کیااورنہایت محتاط طریقے سے مسئلے کواٹھایا، بھارتی حکومت ٹس سےمس نہیں ہورہی،بھارتی صدرکوپاکستانی فضائی حدودکےاستعمال کی اجازت نہیں دی جارہی،بھارتی جنونیت کومدنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیا،

    مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.

    بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے.

  • نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

    نو،دس محرم ،لاہور میں ڈبل سواری پر پابندی، متبادل ٹریفک کا روٹ جاری

    چیف ٹریفک آفیسرلاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہا کہ نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،دونوں ایام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر کالے شیشوں اورنیلی بتی کا استعمال،جعلی سبز نمبر پلیٹ،بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی، نویں اور دسویں محرم الحرام کو ایس پی ٹریفک سٹی حماد رضا قریشی اور ایس پی ٹریفک صدرڈویژن سردار محمد آصف خاں کی نگرانی میں 6ڈی ایس پیز،72انسپکٹرز،121پٹرولنگ آفیسرزاور1351وارڈنزڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

    سٹی ٹریفک پولیس کے دفاتر میں تعینات وارڈنز اور لیڈی وارڈنز کو بھی ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر تعینات کیا جائیگا۔ شہریوں کی مدداورسہولت کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر042-99201910ہے۔جبکہ ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روڈز کو ہر وقت ٹریفک کیلئے کلیئر رکھا جائیگا۔ ذوالجناح پروسیشن کے روٹ پر کوئی بھی گاڑی، موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائے گی،شہری ناصر باغ گراؤنڈ،گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول،داتا دربار آئی ہسپتال،اڈا کرؤن پر پارکنگ کر سکتے ہیں۔

    سی ٹی اونے ٹریفک وارڈنزکو محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے اس بات پر زوردیاہے کہ وہ ڈیوٹی کیساتھ ساتھ مشکوک افراداورلاوارث چیزوں پربھی کڑی نظررکھیں۔سٹی ٹریفک پولیس ریڈیوFM88.6 اورRasta Appسے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی بدلتی صورتحال کے بارے آگاہ کیا جا تا رہے گا،شہری مزید راہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن سے 15 پر کال کرسکتے ہیں،

    ٹریفک پلان کے مطابق ہر قسم کی ٹریفک جو شاہدرہ کی جانب سے لاہور شہر میں داخل ہوگی آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے اسٹیشن بھجوائی جائے گی۔ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے کورٹ سٹریٹ کی جانب آؤٹ فال روڈ کے راستے بندروڈ کی طرف بجھوائی جائیگی۔ نیز کاہنہ قصورکیطرف سے آنیوالی ہیوی ٹریفک، بس، مزدا، ٹرک وغیرہ کو چوبرجی موڑ سمن آباد گلشن راوی بند روڈ کی طرف بھجوایا جائے گا۔بند روڈ چوک سگیاں کی جانب سے چوک کچہری کی طرف کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔

    اندرون سرکل روڈ کی طرف سے آنیوالی ہر قسم کی ٹریفک کو موری گیٹ سے اردو بازار چوک ٹمبر، لاکالج، کچہری روڈ نیلا گمبد کے راستے بھجوائی جائے گی۔لا کالج کی جانب سے چوک ٹمبر اردو بازار کی جانب کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔مستی گیٹ ٹرن شاہی قعلہ کی طرف سے علی پارک سے جانب چوک ٹیکسالی کوئی ٹریفک نہیں آنے دی جائے گی۔ہر قسم کی ٹریفک کو لوئر مال روڈ پر چوک ضلع کچہری سے چوک اسلامیہ، داتا صاحب تک کسی بھی ملحقہ سڑک سے داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان کسی قسم کی ٹریفک داخل نہیں ہونے دی جائے گی پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گااندرون سرکلر روڈ سے آنے والی تمام پبلک سروس گاڑیوں کو چوک شاہ عالم سے جانب میو ہسپتال بھجوایا جائے گا۔ سست رفتار گاڑیاں بھی موہنی روڈ اور اردو بازار کو استعما ل کریں گیں

  • پی ٹی اے حرکت میں ،مذہب، ریاست، عدلیہ مخالف  کتنی ویب سائٹس بلاک کروا دی گئیں؟ اہم خبر

    پی ٹی اے حرکت میں ،مذہب، ریاست، عدلیہ مخالف کتنی ویب سائٹس بلاک کروا دی گئیں؟ اہم خبر

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر سے قابل اعتراض مواد کی حامل 9 لاکھ 41 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بلاک ہونے ویب سائٹ میں سے آٹھ لاکھ 30 ہزار ویب سائٹس فحش تھیں، عدلیہ مخالف مواد والی 50 ہزار، مذہب مخالف مواد والی بھی 50 ہزار ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے ، ریاست مخالف مواد والی 11 ہزار ویب سائٹ کو بند کیا گیا ہے.

    پی ٹی اے نے پولیو ویکسین کے حوالہ سے پروپیگنڈہ اور پولیو مخالف مواد کے حوالہ سے نشاندہی کر کے فیس بک کے 130، ٹویٹر کے 14 اور یوٹیوب کے 30 لنکس کو ختم کیا گیا ہے. وزیر اعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہان ہے کہ حکومت پاکستان فیس بک سے پولیو مخالف مواد ہٹانے کے اقدام پر فیس بک کو سراہتی ہے.

    واضح رہے کہ الیکٹرونک کرائم ایکٹ کی شق 37 کے تحت پی ٹی اے کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سماجی اور مذہبی معیار پر پوری نہ اترنے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پروپیگنڈا سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی گئ تھی جس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بنچ تشکیل دیا گیا جس نے چار صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ سنایا تھا. اسلام آباد ہائی کور ٹ نے بدھ کے دن سنائے گئے اپنے فیصلہ میں‌ کہا ہے کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا میں گستاخی میں ملوث افراد کا سراغ لگائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ کی جانب سے سنائے گئے فیصلہ میں‌کہا گیا ہے کہ بنیادی طور پر ایف آئی اے اور پی ٹی اے کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اسلام اور انبیاء کی شان میں‌ گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے. عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے سوشل میڈیا میں گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کریں۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت کا رجسٹرار آفس توہین رسالت کے متعلق پٹیشنز کے ساتھ منسلک گستاخانہ مواد کو پبلک ریکارڈ کا حصہ نہ بنائے. فیصلے کے مطابق رجسٹرار آفس آئندہ احتیاط کرے کہ توہین رسالتﷺ کے متعلق پٹیشنز کے ساتھ منسلک گستاخانہ مواد پبلک ریکارڈ کا حصہ نہ ہو۔

    پی ٹی اے کے چیئرمین عامر عظیم باجوہ نے گزشتہ ماہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں فحش مواد پر مبنی 8لاکھ ویب سائٹس بلاک کی ہیں جن میں سے 2ہزار384 ویب سائٹس چائلڈ پرونوگرافی سے متعلق تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وی پی این اور پروکسیز کے ذریعے فحش مواد دیکھا جارہا ہے ،