Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • چلو شہداء کے گھر، وزیر خارجہ کیپٹن شہید کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے ملاقات

    چلو شہداء کے گھر، وزیر خارجہ کیپٹن شہید کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے ملاقات

    چلیں شہید کے گھر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی راولپنڈی میں کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید کے گھر آمد ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید کے گھر کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے کیپٹن جنیدعرفان عباسی شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی گئی.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر کا دورہ کیا

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے ساتھ مل کر غازیوں اور شہیدیوں کو خراج تحسین کررہے ہیں،شہیدوں کے اہلخانہ کا دھرتی پر قرض ہے،شہدا نے پاک سرزمین کی حفاظت کےلیے اپنا لہو نچھاور کیا،آج شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے،

  • سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کا مقدمہ درج

    سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کا مقدمہ درج

    لاہور،سابق ایم پی اے پروین سکندر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کی رہنما ،سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کا مقدمہ نصیر آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ پروین سکندر کو فون کرنے پر جواب موصول نہ ہواتو پورشن پر گئے ،کافی دیر دروازہ کھٹکھٹایا مگر کوئی جواب نہیں ملا،جواب نہ ملنے پر کھڑکی سے جھانک کر دیکھا تو پروین سکندر کی لاش ملی،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا، لاہورکےعلاقےنصیر آباد میں گھر سے سابق ایم پی اے کی لاش برآمد ہوئی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچی ،

    پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو بظاہر قتل کیاگیا،60سال کی پروین سکندر گل کے گلے پر رسی کا نشان ہے ،پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں ،سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں، پروین سکندر مشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں

  • آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق

    آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے،ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر افواج نے بھرپور انداز میں دشمن کو شکست دی ،ہمارے شہریوں نے بھی پاک فوج کیساتھ جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،آج ہم دشمن کو پیغام دینے یہاں جمع ہیں کہ ہم اب ماضی کی نسبت زیادہ مضبوط ہیں ،اب اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے یادگار شہداء پر حاضری دی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنے ملک پر جان دینا فخر اور اعزاز سمجھتا ہے ،پاکستان ہمارے لئے اللہ کی نعمت اور امانت ہے ،ہم اس نعمت کی حفاظت کریں گے ،آج انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں 33 روز سے جیل خانہ بنا رکھا ہے ،مقبوضہ کشمیر کی ساری قیادت جیل میں اور بچے ہسپتالوں میں ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے لوگ مساجد میں نہیں جاسکتے, شہداء کی تدفین نہیں کرسکتے ،آج مقبوضہ کشمیر کربلا بن چکا ہے ،کشمیری مائیں اور بہنیں آج پاک فوج اور حکمرانوں کی طرف دیکھ رہی ہیں.

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن عزم اور غیرت کا دن ہے ،آج کا دن دشمن کو مکا دکھانے کا ہے ،آج بھارت تقسیم ہے مگر الحمداللہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں متحد ہے ،ہم انشاءاللہ ان شہیدوں کے قدم پر چل کر اپنے ملک کو محفوظ کریں گے ،ہم پاکستان کو دنیا کا خوشحال ملک بنائیں گے

  • چلو شہداء کے گھر، فردوس عاشق اعوان کی لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر آمد

    چلو شہداء کے گھر، فردوس عاشق اعوان کی لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر آمد

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر کا دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردو س عاشق اعوان نے شہداکے درجات بلندی کے لئے دعا کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    مسلح افواج کے ساتھ مل کر غازیوں اور شہیدیوں کو خراج تحسین کررہے ہیں،شہیدوں کے اہلخانہ کا دھرتی پر قرض ہے،شہدا نے پاک سرزمین کی حفاظت کےلیے اپنا لہو نچھاور کیا،آج شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں پاک فوج کے ان بہادر بیٹوں کو یادکرنےاور خراج تحسین پیش کرنے کا ہے،ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا مقبوضہ کشمیر میں لوگ محصور ہیں،بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کرلیے ہیں،کشمیریوں کا مسئلہ جب تک حل نہیں ہوگا ، خطے میں امن صرف خواب رہےگا، جب تک ظلم کی سیاہ رات ختم نہیں ہوتی پاکستانی قوم ، حکومت، افواج کشمیریوں کیساتھ ہے،قوم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

    خطہ کوہسار کی یونین کونسل گہل سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی نے ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے اپریشنرد الفساد میں راج گال ویلی میں ملک و قوم کی سلامتی و بقاءکے سلسلے میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ۔ شہیدکو ان کے آبائی گاوں گہل سوراسی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا. ارسلان ستی ستمبر 2017 میں شہید ہوئے.

  • یوم دفاع  و شہداء،ڈی سی لاہور کا یادگار شہداء کا دورہ

    یوم دفاع و شہداء،ڈی سی لاہور کا یادگار شہداء کا دورہ

    چلو شہید کے گھر.ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یادگار شہدا کا دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے یادگار شہدا پر پھولوں کا گلدستہ رکھا. انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی.

    اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ملک میں امن ہے. زندہ و دلیر قومیں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر وطن کا دفاع کرتی ہیں. جس وطن کی سرحد کو اپنے خون سے سیراب کرنے والے موجود ہوں اس کو ہرایا نہیں جا سکتا.

    اس موقع پر شرکاء نے پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے

    زار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عامر تھے، پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر حاضری دی اور سلامی دی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہریوں نے بھی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب دیکھی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم

  • شاہ محمود قریشی کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،کشمیر پر بات چیت

    شاہ محمود قریشی کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،کشمیر پر بات چیت

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملائیشین ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملائیشین ہم منصب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں 4 ہفتوں کے مسلسل کرفیو سے زندگی مفلوج ہو چکی ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو بربریت کا نشانہ بنا یاجارہا ہے ،بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں ،او آئی سی سے لےکریورپی پارلیمان تک پوری دنیا سراپا احتجاج ہے،

    ملائیشیاکےوزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیوں کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے 33 ویں روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 33 روز سے زندگی مفلوج ہے، وادی میں ہر گزرتے دن کےساتھ انسانی المیہ جنم لینے لگا۔ بھارتی فوج نے وادی میں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں مکمل بند ہیں۔

    احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہیں، گرفتاری کے دوران کشمیریوں‌کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پیلٹ گن کے چھرے برسائے جاتے ہیں ،پوری وادی ایک جیل بن چکی ہے، کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کاروبار تباہ ہو چکا، ادویات کی قلت ہے،کشمیریوں نے مرنے والوں کو گھروں میں ہی دفنانا شروع کر دیا ہے

  • مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج کی سلامی

    مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک فوج کی سلامی

    یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال لاہور پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی میجر جنرل محمد عامر تھے، پاک فوج کے دستے نے مزار اقبال پر حاضری دی اور سلامی دی، اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پاک سرزمین کی حفاظت کے لئے دعا بھی کی گئی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، شہریوں نے بھی مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب دیکھی اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

  • 65 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    65 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج پوری قوم شہدائے وطن کی قربانیوں کو سلام پیش کررہی ہے۔ یوم دفاع پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کاا ظہار کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک دھرتی کے دفاع کیلئے اپنا قیمتی لہو دینے والے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی قومی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کاشکار کشمیری شہداء کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

  • افواج پاکستان کا خون کے آخری قطرے تک جانے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، صدر آزاد کشمیر

    افواج پاکستان کا خون کے آخری قطرے تک جانے کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، صدر آزاد کشمیر

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی سے بھارتی فورسز کا محاصرہ ختم کیاجائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کو ختم کیاجائے، پاکستان کا ہرشہری دفاع وطن کے لیے تیارہے،بھارت کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے

    سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے شکوہ کرنا چاہتاہوں ،ایک ماہ سے زائد ہوگیا اقوام متحدہ خاموش ہے،عملی قدم نہیں اٹھایا،کشمیر اورپاکستان کے حق میں بیان دینے پر ایران اور ترکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،بھارت کے پیچھے جنگی جنون اور ہندوقوم پرستی کا نظریہ ہے ،بھارت نے کشمیری اور پاکستانیوں کےخلاف اعلان جنگ کیا ہے،مقبوضہ کشمیر پر حملہ پاکستان اور آزاد کشمیر پرحملہ ہے ،

    صدر آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر سے متعلق پاک فوج کے بیان پر خراج تحسین پیش کرتاہوں،پاک فوج کا بیان بھارت کےلیے واضح پیغام ہے ،دلی کے لوگ قیاس آرائی کررہے ہیں پاکستان کا ردعمل کیا ہوگا،جنگ کا آغاز بھارت نے کیا، اختتام ہم کریں گے ،بھارت نے اپنے ہاتھوں سے کشمیر میں ٹائم بم نصب کردیا ہے ،بھارتی شہریوں سے اپیل کرتاہوں اٹھو اوراس فسطائیت کے نظام کو ختم کردو،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے کہتا ہوں،آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم آپ کا درد،دکھ دیکھ رہے ہیں،آپ کا درداور آنسو ہمارا درد اورآنسو ہیں ،ہم جانتے ہیں آپ پاکستان کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں ،کشمیری عوام اور قیادت نے72سال سے بھارتی فوج کو جیتنے نہیں دیا ،ہماری دعا اورکوشش ہے پاکستان دفاعی،معاشی اور سلامتی کے اعتبار سے مضبوط بنے،پاکستان مضبوط ہوگا تو جموں کشمیر کے لوگ ضرور آزادی حاصل کریں گے،

    واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی پابندیوں کا دوسرا ماہ شروع ہو چکا ہے 33 ویں روز سے لوگ اپنے گھروں میں قید ہیں، وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 33 روز سے زندگی مفلوج ہے، وادی میں ہر گزرتے دن کےساتھ انسانی المیہ جنم لینے لگا۔ بھارتی فوج نے وادی میں کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کر رکھا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار، دکانیں مکمل بند ہیں۔

    احتجاج کرنے والے کشمیریوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے، بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہیں، گرفتاری کے دوران کشمیریوں‌کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، پیلٹ گن کے چھرے برسائے جاتے ہیں ،پوری وادی ایک جیل بن چکی ہے، کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں، کاروبار تباہ ہو چکا، ادویات کی قلت ہے،کشمیریوں نے مرنے والوں کو گھروں میں ہی دفنانا شروع کر دیا ہے

  • مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ اس دن دشمن نے پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج کی اولولعزمی اور یقینِ کامل کو آزمانے کی غلطی کی۔ یہ دن ہمیں اُن شہداء اور غازیوں کے لازوال حوصلے اور بہادری کے کارناموں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے قوم کی بے مثال حمایت کے ساتھ دشمن کی خام خیال برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ یہ اُن جوانمردوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنی بے مثل شجاعت و دلیری سے جرأت و استقلال کی نئی داستانیں رقم کیں جو ہمارے لئے باعث فخروترغیب ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن ہماری بہادر مسلح افواج نے لازوال جرأت اور عزم کے ساتھ زمین، فضا اور سمندر تینوں محاذوں پر دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملادیا۔پاکستان نیوی نے عددی لحاظ سے کم ہونے کے باوجود اپنی جرأتمندانہ جنگی حکمتِ عملی اور جنگی اقدامات کے ذریعے دشمن کو اپنی ہی بندرگاہ میں کاری ضرب لگائی اور پوری جنگ ِستمبر کے دوران بھارتی نیوی کو ان کے پانیوں میں مقید رکھتے ہوئے بحرِ ہند میں اپنی برتری قائم کی۔ آپریشن سومنات کے دوران بے مثال بہادری سے دوارکا میں قائم بھارتی ریڈار اسٹیشن پر حملہ کر کے اسے تباہ کیا اور بھارتی نیوی کو جنگ کے آغازسے ہی دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان نیوی کی آبدوز غازی نے بحر ہند میں بلا مقابلہ غلبہ قائم رکھتے ہوئے بھارتی بحری جنگی بیڑے کے جہازوں کو بھارتی پانیوں میں محبوس اور بھارتی طیارہ بردار جہاز کو جنگی منظر نامے سے دور رکھا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ خطے کی موجودہ جغرافیائی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں جو مواقع کے ساتھ ساتھ چیلنجز سے بھی بھر پور ہیں۔ بحری خطہ بھی روایتی خطرات کے علاوہ بحری دہشت گردی، بحری قزاقی اور غیر قانونی نقل و حمل جیسے کئی غیر روایتی خطرات سے دو چار ہے جو عالمی بحری تجارت اور بحری امن میں خلل ڈالنے کی امکانی قوت کے حامل ہیں۔ بحرِ ہند میں قیامِ امن کے سلسلے میں پاکستان نیوی ایک مرکزی شراکت دار رہی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کی ترقی اور گوادر بندرگاہ کا اس منصوبے کے محور کی حیثیت کاحاصل کرنا، بحری اقتصادیات کے تصورکے تیزی سے وقوع پذیر ہونے کا مظہر ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور خطے سے جڑے ممالک کے لیے اقتصادی ترقی کا نادر موقع ہے۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے بطور پاک وطن کی بحری سر حدوں کی محافظ کے حالیہ پلوامہ واقعہ کے بعد اپنی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قوت کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ پاکستان نیوی کے ایئر کرافٹ نے بھارت کی جدید ترین سکار پین کلاس آبدوز کا سراغ لگایا،اس کا پیچھا کیا اور اسے پاکستانی پانیوں سے باہر جانے پر مجبور کیا جب کہ پاک بحریہ کے جارح بحری اثاثہ جات کی موجودگی نے بھارتی بحریہ کے جہازوں پر خوف طاری رکھا اور انہیں دفاعی حالت میں رہنے پر مجبور کر دیا۔ دشمنوں کے دلوں پرلرزہ طاری کرنے اور ہمیں ثابت قدم رکھنے میں نصرتِ الٰہی پر ہم اللہ سبحان و تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں۔

    پاک بحریہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آج جب ہم 1965کے شہداء کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں تو ہمیں ان کی قربانیوں میں پنہاں اس پیغام کو نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمیں اپنے ملک کومضبوط اور اقوام عالم میں عظیم مقام دلانے کے لئے انتھک محنت اور لگن سے کام کرناہے ۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر غیر متزلزل ایمان اور اپنے اسلاف کی تابندہ روایات سے اپنے جذبوں کو تقویت دے کرہمیں یہ عز م کرنا ہے کہ ہم پاکستان کوایک خوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے ۔آج پاکستان نیوی کا ہر آفیسر، ہرسپاہی اور ہرسویلین اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع اور خوشحال اور بہتر کل کے لئے اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لائے گا۔