Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے سندھ بھر سے آئے نوجوانوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی ہے، آرمی چیف سے نوجوانوں کی ملاقات آئی ایس پی آر میں ہوئی.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سندھ کےعوام کوبھرپورخراج تحسین یش کیا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کےہاتھوں میں ہے ،نوجوانوں نے بطورلیڈ رپاکستان کی سمت کا تعین کرنا ہے ،نوجوان ہی تبدیلی کا حقیقی محرک ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نےپاکستان کی قیادت کےلیےترجیحات طےکرنی ہیں،سندھ پاکستان کی جان ہے،سندھ کےجوان محنتی اوروفادارہیں،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خطاب کے دوران نوجوانوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے.

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوبنانے میں سندھ کا اہم کردارتھا،اگرہم اپنے آپ کوایمانداری سے نہیں دیکھیں گے توکوئی ہماری مددنہیں کرے گا،فوج میں میرٹ کاسسٹم ہے،ہم نے پاکستان کووہاں لے جانا ہےجواس کا حق بنتا ہے،یہ سب کوسوچنا ہے کہ پاکستان کومیرٹ کی بنیاد پرآگے لے جانا ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ محنت کاکوئی نعم البدل نہیں ،جس سمت میں نوجوان جائیں گےپاکستان اسی سمت میں جائے گا ،لوگ پوچھتےہیں یہ کامیابی کیسے حاصل کرلی کہ دہشتگردوں کواٹھاکرملک سے باہرپھینک دیا،میں کہتا ہوں ہماری مائیں ایسی ہیں جوایسے بچے پیدا کرتی ہیں جوملک پرجان نچھاور کرتے ہیں ،ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں،

    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کراچی کودہشتگردوں سےآزاد کرایا،ہماراافسرہمیشہ سب سےآگےہوتاہے،دنیامیں سب سے پہلارشتہ انسانیت کا ہے،کسی مذہب میں کسی کاحق مارنےکی اجازت نہیں،اخلاقی قوت، فوجی قوت سے بہت زیادہ ہوتی ہے،ہم نے پاکستان کووہاں لےجانا ہےجواس کاحق ہے ،آپ مضبوط بچے ہیں،آپ سمندروں کارخ تبدیل کرسکتے ہیں ،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کامستقبل جمہوریت سےہی وابستہ ہے،یہ تبدیلی کاآغازہے

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا ، ہیلی کاپٹر نے لاہور ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہیلی کاپٹر میں ہی موجود تھے

    وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر پر واپسی پر پرندہ ٹکرا گیا تھا ،ہنگامی لینڈنگ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کے اگلے حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے،

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شرقی سائیڈ کا افتتاح کیا،وزیراعلیٰ پنڈی بھٹیاں کیلئے ایمرجنسی سینٹر ریسکیو 1122 کا افتتاح کیا.

  • مصطفی کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج سے معطلی، شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا

    مصطفی کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج سے معطلی، شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا

    مصطفی کمال کی پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کا معاملہ ،اقبال کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقبال کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،سندھ ہائی کورٹ نے اقبال کاظمی کی درخواست مسترد کردی تھی

    اقبال کاظمی نے درخواست میں کہا کہ مئیر کراچی نے مصطفیٰ کمال کو شوکاز جاری کیے بغیر ہی معطل کردیا، مصطفیٰ کمال کو معطل کیے جانے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،

    سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    درخواست گزار اقبال کاظمی کے وکیل نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو چند گھنٹے بعد ہی معطل کر دیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں تقرری کرنے کے کیا قوانین تھے؟ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا مذاق کرنے آئے ہیں یہاں ؟ جب تقرری ضابطے کے تحت نہیں ہوئی تو معطلی کے خلاف کیسےآ سکتے ہیں؟وہ قانون بتا دیں جس کے تحت اس طرح تعیناتی کی جاتی ہو،

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    اقبال کاظمی نے کہا کہ مئیر نے مصطفی ٰکمال کی تقرری غلط کی تو مطلب ہے مئیر نااہل تھا، عدالت نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی ،درخواست میں مئیر کراچی، مصطفیٰ کمال اور سیکریٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا تھا

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    کراچی کے سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں، مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا۔

     

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    اگلے روز وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

  • نیب قوانین میں ترامیم حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ کا فیصلہ

    نیب قوانین میں ترامیم حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ کا فیصلہ

    حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کے معاملہ پراپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نیب قوانین میں تجویزکردہ ترامیم کا مسودہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی ،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن کمیٹی سے بات چیت کرکےاعتماد میں لیا جائے گا .نیب قوانین میں ترامیم پرحکومتی اوراپوزیشن کے مابین آخری بیٹھک کوکئی ماہ گزرچکے ہیں.

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کربذریعہ پارلیمنٹ ترامیم کرناچاہتی ہے،اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پرحکومت نیب قوانین میں ترامیم بذریعہ آرڈیننس کریگی،نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن ملاقات اگلے ہفتہ متوقع ہے،

    نیب قوانین میں ترامیم پرحکومت اوراپوزیشن نمائندوں کےدرمیان چارملاقاتیں ہوچکی ہیں ،ترامیم کے حوالے سے کمیٹی میں فروغ نسیم، ملیکا بخاری،علی محمد خان حکومتی ممبران ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق،نویدقمر،زاہد حامد او ر دیگر ارکان شامل ہیں.

     

    قومی احتساب آرڈیننس ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں تجویز کیا گیا کہ نیب صرف میگا کرپشن مقدمات کی تحقیقات کرے۔ ملزم کو نیب کی تحویل میں نہ دیا جائے۔ پلی بارگین کرنے والے کو جیل کی سزا نہیں ہونی چاہیے اور اسے الیکشن لڑنے کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ سینیٹ نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بل میں مزید تجویز کیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کو گرفتاری اور احتساب عدالت کو ضمانت کا اختیار نہیں، ملزم کو نیب کی تحویل میں بھی نہ دیا جائے۔

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    واضح رہے کہ نیب کے نئے ترمیم شدہ مسودہ کے مطابق ٹرائل کورٹ یا احتساب عدالت کو نیب کیسز میںضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری کے اختیارات ہونگے ،پلی بار گین کی منظوری کا اختیار بھی وزیراعظم کی قائم کمیٹی کے پاس ہو گا جبکہ پلی بار گین کے قوانین کو بھی تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔دریں اثنا رقوم کی رضاکارانہ واپسی یا پلی بار گین کے بارے میں بھی کچھ رہنما اصول بنانا پڑیں گے کہ کن درخواستوں کو منظور کیا جائے ۔رہنما اصولوں میںملزم کی آفر،شواہد کی پختگی ،اپیلوں میں لگا وقت ،متوقع وصولی اور ملزمان کو ملازمتو ں سے ہٹانے جیسے عوامل شا مل ہو ں گے ۔پلی بار گین کے بعد بھی ملزم کو عوامی عہدہ یا ملازمت سے دس سال یا کسی بھی دوسرے عرصہ کے لیے نا اہل قرار دیا جا سکے گا۔

    ترمیم شدہ مسودہ میں لکھا گیا ہے کہ نیب کا دا ئرہ کار کسی بھی ایسے شخص تک نہیں بڑھایا جائے گا جو کہ بلواسطہ یا بلا واسطہ کسی عوامی عہدے سے تعلق نہ رکھتا ہو ، نیب کیسز میں حد جرم پچاس کروڑ متعارف کروائی جائے گی۔

    نئے ترمیم شدہ مسود ہ کے مطابق غیر منقولہ جا ئیداد کاضلعی کلکٹر یا ایف بی آر کے ریٹس سے حساب لگایا جائے گا، نیب کو ایسے کسی معاملے میں نوٹس لینے سے بھی روک دیا گیا ہے جس میں ضابطے کی خامیاں یا سرکاری ملازمین شا مل ہو ں اور جو کہ شفافیت کے اعتبار سے کسی حکومتی پراجیکٹ یا سکیم کو متاثر نہ کرتا ہو۔ نیب صرف اس صورت میں نوٹس لینے کا اہل ہو گا جب ضابطے کی خامیاں یا ایسے شواہد سا منے نہ آجائیں کہ کسی سرکاری ملازم نے اس کے فیصلے سے فائدہ حاصل کیا ہو۔

    مسودے میں قرار دیا گیا ہے کہ اختیارات کے غلط استعمال بارے نیب اس وقت حرکت میں آئے گا جب اس میں فوجداری ارادہ یا سرکاری ملازمین کے اثاثہ جات میں ناقابل جواز اضافہ شامل ہو۔

    نئے ترمیم شدہ مسودہ کے مطابق اگر تین ماہ تک تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کروا سکے گا، نیب کسی بھی کیس کو تحقیقات کے لیے دوربارہ نہیں کھول سکے گی جسے تحقیق کے بعد بند کیا گیا ہو ۔اسی طرح سرکاری ملازم کا جسمانی ریمانڈ بھی اب صرف 45دن کا ہو گا۔

    نئے مسودے کے مطابق ٹیکس،سٹاک ایکسچینج ،سٹاک مارکیٹ،آئی پی اوز، بلڈنگ کنٹرول پر نیب کے دا ئرہ کار کو ختم کیا جائے گا ۔

  • مریم اورنگزیب دکان چمکانے کے لیے کس چیز کا سہارا لے رہی ہیں؟ شہباز گل نے بتا دیا

    مریم اورنگزیب دکان چمکانے کے لیے کس چیز کا سہارا لے رہی ہیں؟ شہباز گل نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب سیاسی دکان چمکانے کے لیے ڈینگی کا سہارا لینے پر مجبور ہو چکی ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام شہبازشریف کی کرپشن،کمیشن وصولی اورلوٹ مارکویاد کرتے ہیں ،عوام سلمان شہباز اور علی عمران سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کے منتظر ہیں ،رانا مشہود پر اربوں کی کرپشن پر وعدہ معاف گواہ عدالت میں پیش ہوا ،

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    شہباز گل نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ڈینگی کے خلاف بھرپور اقدامات کررہی ہے،پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈینگی کنٹرول یونٹ اور عملہ متحرک ہے،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ڈینگی کے تدارک اور بچاو کے لئے شہبازشریف کے قائم کردہ نظام پر عمل ہوتا تو آج یہ نہ ہوتا ،اگر پنجاب میں ڈینگی پہ قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو دوسرے صوبے بھی اِس نالائقی سے متاثر ہوں گے .بغض اور حسد میں شہبازشریف کے تمام منصوبے ختم کردئیے گئے اور لوگوں کی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے ،نالائق حکمران ڈینگی پر قابو پانے میں بھی شہبازشریف دور کے معیار پر پورا نہ اتر سکے

  • دوران  ڈکیتی ڈاکٹرعائشہ کو قتل کرنیوالاملزم پکڑا گیا، کس جماعت کا کارکن؟ اہم خبر

    دوران ڈکیتی ڈاکٹرعائشہ کو قتل کرنیوالاملزم پکڑا گیا، کس جماعت کا کارکن؟ اہم خبر

    26 اگست کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پردوران ڈکیتی ڈاکٹرعائشہ کو قتل کرنیوالاملزم پکڑا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 150وارداتوں میں ملوث گینگ کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،گولیاں اور پولیس کیپ برآمد ہوئیں، ملزم فیصل نے ساتھیوں کے ساتھ 26 اگست کو گلستان جوہر کے گھر پر دھاوا بولا تھا ،ملزمان پر کینیڈین نیشنل ڈاکٹر عائشہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے ،واردات کے سات روز کے اندر ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا،

    ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہیسر کا مزید کہنا تھا کہ ملزم فیصل پولیس کو ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا ،ملزم کی دونوں ٹانگوں پر پہلے بھی پولیس مقابلے میں گولیاں لگ چکی ہیں ،ملزم کے دیگر تین ساتھی ایم کیوایم لندن کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرز ہیں ،تین مطلوب ملزمان عظمت،رحمت اور انور سگے بھائی ہیں،

  • سعودی عرب کے بعد عرب امارات کی اہم شخصیت کی پاکستان آمد متوقع

    سعودی عرب کے بعد عرب امارات کی اہم شخصیت کی پاکستان آمد متوقع

    متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بھی یو اے ای کے خارجہ ملاقات کریں گے،یو اے ای کے وزیر خارجہ عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،و اے ای کے وزیر خارجہ دفتر خارجہ حکام سے بھی ملاقات کریں گے ،ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی جائے گی .

    سعودی عرب سے انتہائی اہم شخصیت کی پاکستان آمد کا اچانک اعلان

    قبل ازیں خبر آئی تھی کہ سعودی وزیر خارجہ کل ایک دوزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل بدھ کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے .

    خدارا مدد کریں، کشمیری مر رہے ہیں، یاسین ملک کی بیٹی کی پکار

  • خدارا مدد کریں، کشمیری مر رہے ہیں، یاسین ملک کی بیٹی کی پکار

    خدارا مدد کریں، کشمیری مر رہے ہیں، یاسین ملک کی بیٹی کی پکار

    حریت رہنما یاسین ملک کی کمسن بیٹی رضیہ سلطانہ نے دنیا کے سامنے کشمیریوں کی‌ آواز اٹھائی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی کمسن بیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو ایک ماہ ہونے پر اپنے پیغام میں دنیا کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ کشمیری 30 دن سے کرفیو میں ہیں، انہیں دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، عالمی دنیا ان کی مدد کو آگے آئے،

    یاسین ملک کی بیٹی کا کہنا تھا کہ کشمیری مر رہے ہیں،جیلوں میں بند ہیں، گھروں میں محصور ہیں، کب ان کی مدد کی جائے گی، کشمیریوں کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہیں، پینے کے لئے پانی نہیں، زخمیوں و مریضوں کے لئے ادویات نہیں، بچے سکول نہیں جا سکتے، بھارت نے تمام تعلیمی ادارے بند کر رکھے ہیں،

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کیے ہوئے کرفیو کو آج مسلسل 30واں دن ہے۔انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے ۔ مقبوضہ مقبوضہ کا رابطہ بیرونی دنیا سے تقریباً ایک ماہ سے مسلسل کٹا ہوا ہے۔مقبوضہ وادی میں 5اگست سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے۔ مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن اپڈیٹ نہیں کرپا رہے جبکہ بیشتر اخبارات کرفیو کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے۔

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ بیرونی دنیا میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں کشمیری محاصرے کی کیفیت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے۔بھارتی فوج نے دس ہزار سے زائد کشمیر یوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے۔جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے۔ بھارتی حکام کشمیری قیدیوں بھارت کی دیگر جیلوں میں منتقل کر رہے ہیں۔

    دریں اثنا مقبوضہ وادی میں ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے ۔کشمیری دہلی سے ادویات خریدکر لا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے۔

    بھارتی حکام مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف جلسوں کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کر رہے ہیں۔

  • نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    نیب کے نام پر لوٹ مار، چیئرمین نیب کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    جعلی ویب سائٹ پر عوام سے نیب میں ملازمتوں کے نام پر رقم بٹورنے کی اطلاعات پر چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر نیب کو ہدایات دیں کہ اس حوالہ سے ایف آئی اے کو ویب سائٹ سے متعلق آگاہ کریں،جعلی ویب سائٹ بنانے اورعوام کو دھوکہ دینے والوں کےخلاف کارروائی ہوگی،

    نیب لاہور کے افسران و دیگر ملازمین کی یکجہتی کشمیر ریلی

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی

    نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب میں آسامیاں پر کرنے کےلیے اخبار ات میں اشتہار دیئے جاتے ہیں،نیب اورپیپرا کی ویب سائٹس پر متعلقہ اشتہار اپ لوڈ کیا جاتا ہے ، نیب میں اسامیوں کو پُرکرنےکیلئے میرٹ اورشفافیت کومدنظررکھا جاتا ہے،نیب میں اسامیوں کوپُرکرنے کیلئےاردو،انگریزی اخباروں میں اشتہار دیئے جاتے ہیں،

    زرداری ، نواز ،گیلانی کے خلاف نیب ایک اور بڑا فیصلہ

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

  • وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

    وزیرقانون کا پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس

    وزیرقانون پنجاب نے پولیس تشدد کے باعث زیرحراست ملزمان کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پولیس کے تشدد سے ملزمان کی ہلاکت ناقابل معافی جرم ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے ایسےواقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں،ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کراکےقانون کےمطابق سزادلوائی جائے،

    راجہ بشارت کا مزید کہنا تھا کہ ایسے واقعات کا خاتمہ نہ کیا گیا تویہ معاشرے کا ناسوربنتے جائیں گے ،ایسے واقعات میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے

    وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    پنجاب میں پولیس نہ بدل سکی، دوران تفتیش پولیس کی جانب سے ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے جس سے ان کی موت ہو جاتی ہے، آئی جی پنجاب انکوائری کا حکم دیتے ہیں لیکن انکوائری کی رپورٹ نہیں آتی،

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیس حراست میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تھانہ اکبری گیٹ سے ملزم کی پھندہ لگی لاش ملی تھی ، ٹارچرسیل میں گجرپورہ پولیس تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا ،شمالی چھاؤنی میں بھی پولیس کےمبینہ تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا