Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کو پھچلے برس کی طرح منائیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم دفاع کے حوالہ سے پرومو بھی جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا

    آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

  • وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیراعظم پاکستان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین کشمیر و دیگر امور پر گفتگو کی گئی، سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا،خطے کی موجودہ صورتحال اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے،

     

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا تھا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں .بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    فردوس عاشق نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ادا کیا شکریہ

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • ایئرپورٹ فائرنگ کیس، قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور

    ایئرپورٹ فائرنگ کیس، قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور

    ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے اور دو افراد کو قتل کرنے کے کیس کا معاملہ ،عدالت نے قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قیصر سہیل بٹ کی عبوری درخواست ضمانت 7 ستمبر تک منظور کر لی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی قیصر سہیل بٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے،قیصر سہیل بٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کردی ،عدالت نے عبوری درخواست ضمانت پر دلائل دینے کے لیے فریقین کو 7 ستمبر کو طلب کر لیا ،ملزم کی جانب سے وکیل اصغر علی گل اور رائے مقرب عباس عدالت میں پیش ہوئے

    واضح رہے کہ رواں برس تین جولائی کو لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، ایک شخص کی شناخت اکرم اور دوسرے کی زین وڑائچ کے نام سے ہوئی، اے ایس ایف حکام نے فائرنگ کرنے والوں کو حراست میں لے لیا. مقتولین عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچے تھے،

    لاہور ائیرپورٹ پر فائرنگ، دو افراد بحق، خوف و ہراس

    فائرنگ کرنے والے ملزم ارشد نے اے ایس ایف کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسلحہ ٹیکسی ڈرائیور کی وساطت سے ایئرپورٹ پہنچایا گیا ،اسلحہ ٹیکسی کی سیٹوں کے نیچے چھپا کر لایا گیا تھا ،ہم جس گاڑی پر آئے تھے اس کی تلاشی لی گئی تھی ،ملزم نے بتا یا کہ ایئرپورٹ لائے جانے والے اسلحے میں 30 بورکے دو پستول شامل تھے ، ملزم کا کہنا تھا کہ اپنے بہنوئی اور بھانجے کے قتل کا بدلہ لیا ،مقتول زین نے میرے بہنوئی اور بھانجے کو قتل کیا تھا.پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین پر بابر بٹ نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا . جس کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا .

    لاہور ائیر پورٹ پر فائرنگ، اسلحہ کیسے پہنچا، ملزم نے کیا انکشاف


    واضح رہے کہ اس سے قبل عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا 22 جنوری 2010 کو ائیرپورٹ حدود میں قتل کر دیا گیا تھا، عارف حمید عرف ٹیپو ٹرکاں والا کو دبئی سے واپسی پر لاہور ائرپورٹ پر قتل کیا گیا تھا۔

  • شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    شریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم کے ریمانڈ میں توسیع

    شہبازشریف فیملی کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم شاہد رفیق کیخلاف کیس پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ملزم کےجوڈیشل ریمانڈ میں14روزکی توسیع کردی ،عدالت نے ملزم شاہ درفیق کو17ستمبرکو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،نیب تفتیشی کی جانب سےاب تک کی تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ،احتساب عدالت کےجج امیرمحمدخان نےکیس پرسماعت کی

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم2004سے لے کر2012 تک منی چینجرکا کام کرتا تھا ،ملزم نے اپنےاسٹاف کے ذریعے منی لانڈرنگ کروائی،

    شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار آفتاب محمود اور شاہد رفیق کی وعدہ معاف گواہی کی درخواست چیئرمین نیب نے منظور کر لی ہے، لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تونیب نے گرفتار ملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،نیب نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ گرفتارملزمان آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،چیئرمین نیب نے ملزموں کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منطور کرلی ہے ،عدالت نے ملزمان کو نیب تحویل میں دینے کی درخواست منظور کرلی ،

    شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ایسی پھنسی کہ اب بچنا مشکل

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چند روز قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ حسن،حسین نواز،سلیمان شہباز،علی عمران اشتہاری مجرم ڈکلیئر ہوچکےہیں، حسن،حسین نواز،سلیمان شہبازواپس نہ آئےتوجائیدادیں ضبط ہوسکتی ہیں،

  • جعلی اکاوَنٹس کیس، نیب کو خورشید انور سے مزید تفتیش کی اجازت مل گئی

    جعلی اکاوَنٹس کیس، نیب کو خورشید انور سے مزید تفتیش کی اجازت مل گئی

    احتساب عدالت اسلام آباد میں نیب نے جعلی اکاوَنٹس کیس میں ایک اور درخواست دائر کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم خورشید انور جمالی سے مزید تفتیش کے لیے درخواست دے دی ،عدالت نے نیب کی درخواست منظور کر کے خورشید انور جمالی سے مزید تفتیش کی اجازت دے دی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت خورشید انور جمالی سے مزید تفتیش کی اجازت دے،عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مزید تفتیش کی اجازت دوں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کسی بھی وقت کسی بھی ملزم سے تفتیش کر سکتی ہے،

    خورشید جمالی نے منی لانڈرنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کا نام جعلی اکاوئنٹس کی جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں بھی شامل ہے۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس شروع، ایجنڈے میں توسیع

    وفاقی کابینہ اجلاس شروع، ایجنڈے میں توسیع

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے . وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں توسیع کر دی گئی ہے ،وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں دینی مدارس میں اصلاحات کا معاملہ بھی شامل کر دیا گیا کابینہ سی پیک سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 26 اگست کے فیصلوں کی توثیق کرے گی .

    اجلاس میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو چیئرپرسن فیڈرل لینڈ کمیشن نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی تعلیمی اداروں میں ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری دی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سابق حکمرانوں سے وصولی کرنیکا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں‌ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے اجلاس میں کشمیر کے حوالہ سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی.

    وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ممبران کی تعیناتی، پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ آرڈیننس 2019، پہلے اسلامی کلینڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

  • کرتارپورراہداری، بھارتی مطالبات سامنے آ گئے، مذاکرات ہوں گے کل

    کرتارپورراہداری، بھارتی مطالبات سامنے آ گئے، مذاکرات ہوں گے کل

    کرتارپورراہداری مذاکرات کا تیسرا دورکل بدھ کو ہوگا ،کرتارپورراہداری پربھارتی مطالبات کی فہرست سامنے آگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایک روزمیں 5 ہزارسکھ یاتریوں کی آمد کا مطالبہ تسلیم کرلیا ،سکھ یاتریوں کیلئے ویزہ فری انٹری کامطالبہ بھی مان لیا، بھارتنے خصوصی مواقع پر10 ہزاریاتریوں کوآنےکی اجازت دینے کا مطالبہ کیا، بھارت نے دیگرعقائ دکے لوگوں کوبھی کرتارپورآنےکی اجازت دینے کا مطالبہ کیا

    پاکستان نے یاتریوں کوگروپس یاانفرادی طورپرپیدل کرتارپورآنےکی اجازت کامطالبہ تسلیم کر لیا، بھارت نے سکھ یاتریوں کوکرتارپورمیں لنگر،پرسادتقسیم کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا.

    مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی جانب ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔ مذاکرات پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے شروع ہوں گے، اس دوران کرتارپور راہداری معاہدے کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    حکومت نے کرتارپور راہداری کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، پاکستان سکھ کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت پہنچائے گا اسی لیے پاکستان نے کرتارپورراہداری کو پاک بھارت تناؤ کی نذر نہیں ہونے دیا، اطلاعات کے مطابق کرتارپورراہداری پر جاری کام 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ نےکرتارپورکھولنے سے متعلق اپنا ہوم ورک تیزکردیا، کرتارپورراہداری کاافتتاح 11 نومبر کو پروقارتقریب میں کیاجائے گا ، تقریب سکھ برادری کے بانی بابا گرونانک کی سالگرہ سےمتعلق ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے .

     

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

  • کام کیا لیکن ادائیگی نہیں کی جا رہی،ٹھیکیدارحکومت کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    کام کیا لیکن ادائیگی نہیں کی جا رہی،ٹھیکیدارحکومت کے خلاف عدالت پہنچ گیا

    ترقیاتی منصوبہ مکمل ہونے کے باوجود ٹھیکیدارکو ادائیگی نہ کرنےکے خلاف درخواست پرسماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ٹھیکےدارحاجی اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی،لاہور ہائی کورٹ نے 5ستمبر کوتمام منصوبوں اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرلیں ،

    وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں مختلف مقامات پر سڑکیں تعمیر کیں ،موجودہ حکومت فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر ادائیگیاں نہیں کررہی ،عدالت نے تمام منصوبوں اور فنڈز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کر دی

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

  • آصف زرداری کو جیل میں اے سی نہ دینے پر جیل حکام سے جواب طلب

    آصف زرداری کو جیل میں اے سی نہ دینے پر جیل حکام سے جواب طلب

    آصف زرداری کوجیل میں سہولتوں کیلئے درخواست پر عدالت نے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں سہولیات نہ دینے کے حوالہ سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے آصف زرداری کوفراہم سہولتوں کا ریکارڈ طلب کر لیا

    آصف زرداری کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اے سی اوراٹنڈنٹ نہیں دیا جارہا،جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے اٹنڈنٹ موجود ہے،جیل حکام نے کہا کہ اے سی کے لیے سیکریٹری داخلہ سے اجازت مانگی ہے .

    عدالت نے 4 ستمبر تک سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں .

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں آصف زرداری سے ملاقات ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود اے سی اور فریج نہیں دیا گیا، آصف زرداری کو جیل میں جو اٹینڈنٹ دیا گیا وہ بھی ایک قیدی ہے،

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ زندگی دیتی ہے لیتی نہیں۔ ملک کی صورتحال مکمل طور پر بحران کا شکار ہے اور بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

     

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہو چکی ہے، انہیں میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے

     

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    ہسپتال سے جیل منتقل کئے جانے پر پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے اور ایوان بالا میں تحریک بھی جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں اس لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جائے.

    آصف زرداری پیچیدہ بیماریوں میں مبتلا ہیں، راجہ پرویز اشرف

  • پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    تبدیلی سرکار کو ایک سال ہو گیا لیکن پولیس میں تبدیلی نہ آ سکی، 3 ماہ میں پولیس حراست میں پانچ ہلاکتیں ، ذمہ دار کون

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں پولیس نہ بدل سکی، دوران تفتیش پولیس کی جانب سے ملزمان پر تشدد کیا جاتا ہے جس سے ان کی موت ہو جاتی ہے، آئی جی پنجاب انکوائری کا حکم دیتے ہیں لیکن انکوائری کی رپورٹ نہیں آتی،

    پنجاب میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران پولیس حراست میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، تھانہ اکبری گیٹ سے ملزم کی پھندہ لگی لاش ملی تھی ، ٹارچرسیل میں گجرپورہ پولیس تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا ،شمالی چھاؤنی میں بھی پولیس کےمبینہ تشدد سےایک ملزم ہلاک ہوا ،

    وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو دیا ٹاسک …. فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    اے ٹی ایم کارڈ چوری کرنے والا صلاح الدین بھی دوران تفتیش جاں بحق ہوا،صلاح الدین کے والد کی درخواست پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

    آئی جی پنجاب کی جانب سے صوبے کے تمام 722پولیس اسٹیشنز کی حوالات میں چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا گیا تھا اس کے باوجود ملزمان پر تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں.

    معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تھانے کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ تھانہ کلچر کو بہتر بنانے کے لئے قانون میں سقم ختم کئے جا رہے ہیں۔ انوسٹی گیشن شفاف بنانے کے لئے انوسٹی گیشن کے کمروں میں کیمرا لگائے جائیں گے۔ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔