Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیا جدید ترین جنگی جہاز،دفاع کے لئے بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا،اطہر مختیار

    نیا جدید ترین جنگی جہاز،دفاع کے لئے بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہوگا،اطہر مختیار

    پاکستان نیوی کے لیے تیار کردہ تئیس سو ٹن وزنی دوسرے جنگی جہاز کی رومانیہ میں لانچنگ ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لئے تیارکردہ 23 سو ٹن وزنی جدید ترین توپ بردار بحری جہاز کی آج رومانیہ میں رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی، چیف آف اسٹاف(پرسنل) وائس ایڈمرل اطہر مختیار اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

    بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے ترجمان کے مطابق مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس توپ بردار بحری جہاز درمیانے درجے کے کثیر المقاصد پلیٹ فارم اور ٹون ایج پر مشتمل ہے جو سیکیورٹی گشت سمیت مختلف کارروائیوں کےلئے استعمال ہوتے ہیں۔

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل اطہر مختیارکا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کے دستے میں اس بحری جہاز کی شمولیت سے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کےلئے پاک بحریہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

  • رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    رانا مشہود کے خلاف وعدہ معاف گواہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا

    پنجاب یوتھ فیسٹیول کیس ،ملزم وسیم نے کمرہ عدالت میں اعتراف جرم کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم وسیم احمد کا دفعہ 164 کے تحت بیان قلمبندکیا گیا، ملزم وسیم رانا مشہود ،سابق ڈی جی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا،

    ملزم وسیم نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں رانا مشہود نےغیرقانونی ٹھیکےدیئے ،رانامشہود،عثمان انورنے خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایا ،رانا مشہود کی جانب سے غیررجسٹر کمپنیوں کوٹھیکے دیئےگئے،فرضی کمپنیوں،من پسند افراد کوٹھیکے دیئے گئے .

    ملزم وسیم احمد نے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں مزید کہا کہ سابق ڈی جی اسپورٹس بھی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے،

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • پاکستان نے کی کابل دھماکے کی مذمت

    پاکستان نے کی کابل دھماکے کی مذمت

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ روز کابل میں بم دھماکے کی مذمت کرتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابل میں غیرملکی افراد کے کمپاوَنڈ میں گزشتہ روز بم دھماکہ ہوا تھا،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،

    دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ افغانستان کے پیچیدہ مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیےافغان قوم کی حمایت جاری رکھیں گے،

    افغانستان بم دھماکہ میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے، خبر آ گئی

    واضح رہے کہ آج منگل کو بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس سے 16ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ دھماکے سے کئی کلومیٹر دور مکانات میں کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے ۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب امریکی سینئر سفارتکار افغان صدر اشرف غنی کوطالبان کے ساتھ امن معاہدے کے حوالے سے بریفنگ دے رہے تھے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب  سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ترک ہم منصب میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پربھی گفتگو ہوئی، وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ترکی کےدرمیان تاریخی ،سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں ،خطے سے متعلقہ اہم امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں مماثلت رہی ہے ،دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ،

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    شاہ محمو دقریشی نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے،کرفیوکے باعث لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں ،کرفیو کےباعث خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ،مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بالخصوص مسلم دنیا کی طرف دیکھ رہےہیں،اتحاد بین المسلمین کے لیے ترکی کی خدمات قابل تحسین ہیں

    شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،جنرل اسمبلی اجلاس اوراو آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا گیا

    پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

    نہتا کشمیری کسمپرسی کی حالت میں اللہ اور ہماری طرف دیکھ رہا ہے ،قریشی

  • پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رہنے کا حکم آ گیا

    پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رہنے کا حکم آ گیا

    پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں پاک فوج کواسٹینڈ بائی رہنے کا حکم دے دیا، اس ضمن میں وزارت داخلہ نے تحریری احکامات جاری کردیئے

    وزارت داخلہ کے مطابق 350 فوجی جوان سول انتظامیہ کی مدد کیلئےموجود ہوں گے، فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے،

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    محرم الحرام پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے بھی سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، 06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرزاور15 ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہونگے، 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوسوں کواے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 610مجالس اے کیٹیگری،3471 بی جبکہ 1154 کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے، 141عزاداری جلوسوں کو اے کیٹیگری، 454بی جبکہ 55کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، 10ہزار سے زائد رضا کار بھی امام بارگاہوں پر کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے،

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    انہوں نے کہاکہ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد کی روک تھام کے لئے ضروری انسدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں،سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے

  • سعودی عرب سے انتہائی اہم شخصیت کی پاکستان آمد کا اچانک اعلان

    سعودی عرب سے انتہائی اہم شخصیت کی پاکستان آمد کا اچانک اعلان

    سعودی وزیر خارجہ کل ایک دوزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب کے سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کل بدھ کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے،

    اعلامیہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے، سعودی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے .

     

     

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین کشمیر و دیگر امور پر گفتگو کی گئی، سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا،خطے کی موجودہ صورتحال اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اورمحمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے،

     

    واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی سعودی ولی عہد نے وزیراعظم عمران خان کو فون کیا تھا،دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں کشمیر کے علاوہ خطے کی مجموعی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو تین ہفتے گزر گئے ،بھارتی فوج کرفیو میں معمعولی سی بھی نرمی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بدستور تین ہفتے تک تسلسل کے ساتھ کرفیو رکھنے کی روایت دنیا میں نہیں ملتی ،مہذب دنیا میں ایسا ہوتا ہے کہ جہاں بھی کرفیو ہو وہاں دوسرے دن نرمی کی جاتی ہے یا ایک دو دن بعد کرفیو اٹھا لیا جاتاہے تاکہ لوگ اشیائے ضرورت لے سکیں .بھارت نے یہ سب ریکارڈ توڑ دیے اور مسلسل تیسرے ہفتے سے کرفیو جاری ہے . بیمار ادویات لینے سے قاصر ہیں. بچے دودھ پینے سے محروم ہیں.لوگوں کے پاس اشیائے ضروریات کی قلت ہے.کشمیری اب ضرورت زندگی سے دو دو ہاتھ تنگ ہیں.ان تمام حالات میں کشیری اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات

    مقبوضہ کشمیر میں مام تعلیمی ادارے بند ہیں، کاروباری مراکز کو تالے لگے ہوئے ہیں، انٹرنیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے،کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں. کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار نے حریت رہنماؤں سمیت کشمیر کے سیاسی لیڈروں کو بھی گرفتار و نظر بند کر رکھا ہے. اس کے باوجود کشمیری بھارت سرکار کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیری شہید کئے، درجنوں‌ کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں سے زخمی کیا گیا، ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، گھروں میں چھاپوں کے دوران کشمیری خواتین کے ساتھ بھی دست درازی کی گئی.

    فردوس عاشق نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ادا کیا شکریہ

    بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کشمیر کا دورہ کرنا چاہا تو مودی سرکار نے سرینگر ائیر پورٹ سے انہیں واپس بھجوا دیا،کشمیریوں سے نہیں ملنے دیا گیا

  • قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کو دیئے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی دی تھی، جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

    کلبھوشن یادیو کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کروائی گئی تھی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے کہا کہ میں بھارتی جاسوس اور بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہوں، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن متعدد باردیئے گئے بیان پر ڈٹ گیا،

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے پاکستان نے پہلے آدھے گھنٹے کا وقت طے کیا تھا بعد ازاں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو گھنٹے تک ملاقات کی اجازت دی گئی،

    اب بھارتی ناظم الامور اور کلبھوشن یادیو کی بات چیت کے بعد قونصلررسائی ختم ہوگئی .

    قونصلر رسائی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

    دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔

     

    ھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورکلبھوشن یادیو میں ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ملاقات سب جیل میں ہوئی، ملاقات میں دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ افسربھی موجود تھے،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہوئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی گئی

    کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کاجواب دیا،بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ، پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

  • ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    ویڈیواسکینڈل ،ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں ملزموں کا5روزہ ریمانڈ منظور کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم ناصر جنجوعہ،غلام جیلانی اور خرم یوسف سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کئے گئے،ایف آئی اے کی جانب سےملزمان کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ،جج شائستہ کنڈی نے استفسار کیا کہ آپ کو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو کہا کہ ملزموں سے ریکوری کرنی ہے اس لیےجسمانی ریمانڈ چاہیے،

    وکیل رضوان عباسی نے دلائل کے بعد خود ناصر جنجوعہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی ،رضوان عباسی نے کہا کہ ایف آئی اے کو پورے 5دن دے دیں، تاکہ تفتیش مکمل کر لیں،

    عدالت نے ناصر جنجوعہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کو وعدہ معاف گواہ بننے کی آفر کی گئی ہے جس پر ناصر جنجوعہ خاموش رہے اور کوئی جواب نہ دیا

    ملزم ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا ہے، عدالت نے ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے ضمانت خارج کیں

    قبل ازیں جج شائستہ کنڈی نے ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی اور 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

     

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

     

    واضح رہے کہ لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ناصر جنجوعہ اسلام آباد ميں تعميراتي صنعت کي اہم کاروباري شخصيت ہيں۔ان کے والد میاں امام دین جنجوعہ نے60 کی دہائی ميں مڈجيک کے نام سے کمپني قائم کي، جس نے کئي بڑے ايئرپورٹ سميت متعدد بڑے منصوبے مکمل کيے ہيں۔

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بيان حلفي ميں بھي بزنس مين ناصر جنجوعہ کا ذکر کيا ہے انہوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے مجھے رشوت کي پيشکش کي ۔ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز کی سماعت کے دوران ن لیگ کے دو نمائندوں نے مجھ سے رابطے کیے اور کہا کہ نواز شریف منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکو کسی بھی ملک میں پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

  • پاکستان اورقطرکے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    پاکستان اورقطرکے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں ،سربراہ پاک فضائیہ

    قطرامیرفضائیہ کے سربراہ اسٹاف میجرجنرل سالم حمد عقیل النابت نے ائیر ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے قطرامیر فضائیہ کےسربراہ کوسلامی پیش کی ،کما نڈر قطر امیری فضائیہ نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گہا.کما نڈرقطرامیری فضائیہ نے پاک فضائیہ کی غیرمعمولی ترقی کی تعریف کی، فضائی افواج کےدرمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا، پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اورقطرکے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں.

    عالمی برادری کو خبردار کرتا ہوں کہ بھارت جھوٹا آپریشن کر سکتاہے، وزیراعظم

    پاک فضائیہ تیار، دشمنوں پر نظر ہے، سربراہ پاک فضائیہ کا دبنگ اعلان

     

     

    پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

  • بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ معیشت کے پہیے پنکچر کرنے والے آج کس منہ سے دوسروں کو لیکچر دے رہے ہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق معیشت کی بہتری اور اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں۔برآمدات میں اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدات میں واضح کمی آئی ہے۔ ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافے کی کاوشیں بھی رنگ لا رہی ہیں

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے ، ہر طرف سے اسے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔یورپین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔وہ دن دور نہیں جب وادی جنت نظیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی آہوں اور سسکیوں نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارت حق اور سچ کی آواز نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کے جائز اور قانونی حقوق کی آواز کی گونج یورپین پارلیمنٹ میں سنائی دی۔

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا