Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • جج ویڈیو سیکنڈل، مرکزی کردار ناصر جنجوعہ ہوا گرفتار

    جج ویڈیو سیکنڈل، مرکزی کردار ناصر جنجوعہ ہوا گرفتار

    جج ویڈیو سیکنڈل کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاب ملزم ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا ہے، عدالت نے ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے ضمانت خارج کیں

    قبل ازیں جج شائستہ کنڈی نے ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی اور 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

     

    ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی اسدعا کی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

     

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    واضح رہے کہ لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ناصر جنجوعہ اسلام آباد ميں تعميراتي صنعت کي اہم کاروباري شخصيت ہيں۔ان کے والد میاں امام دین جنجوعہ نے60 کی دہائی ميں مڈجيک کے نام سے کمپني قائم کي، جس نے کئي بڑے ايئرپورٹ سميت متعدد بڑے منصوبے مکمل کيے ہيں۔

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بيان حلفي ميں بھي بزنس مين ناصر جنجوعہ کا ذکر کيا ہے انہوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے مجھے رشوت کي پيشکش کي ۔ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز کی سماعت کے دوران ن لیگ کے دو نمائندوں نے مجھ سے رابطے کیے اور کہا کہ نواز شریف منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکو کسی بھی ملک میں پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

  • الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست پر 18 ستمبرکو ہوگی سماعت

    الیکشن کمیشن میں وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف درخواست پر 18 ستمبرکو ہوگی سماعت

    حلیم عادل شیخ کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ کے وکیل نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کیخلاف شکایت کےساتھ کوئی ثبوت موجودنہیں،ڈی سی گھوٹکی نےسندھ حکومت کی ایما پرحلیم عادل کیخلاف شکایت کی، شواہد،بیان حلفی نہ ہونےپرحلیم عادل کیخلاف درخواست خارج کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ہماری درخواست الگ سنی جائے،

    ضمنی الیکشن میں پی پی کی فتح ، بلاول نے نیا پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگا دیا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ، سعیدغنی کیخلاف درخواستوں پرسماعت 18 ستمبرہوگی ، الیکشن کمیشن نے حلیم عادل شیخ کیخلاف نوٹس واپس لے لیا ،گھوٹکی ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کیخلاف نوٹس جاری کیا گیا تھا

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گھوٹکی میں ضمنی الیکشن کے دوران حلیم عادل شیخ نے جب حلقے کا دورہ کیا تو پی پی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جس پر انہیں حلقہ سے نکل جانے کا کہا گیا تھا.

  • جج ویڈیو اسکینڈل، میاں طارق کے ریمانڈ میں توسیع

    جج ویڈیو اسکینڈل، میاں طارق کے ریمانڈ میں توسیع

    جج شائستہ کنڈی نے ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی اور 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی اسدعا کی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

  • کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نےپاکستان کی پیشکش کاجواب دے دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ہے،- پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.

    بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی حکام کی موجودگی میں کلبھوشن یادیو سے ملاقات کرے گا

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے جائے گی یہ قونصلر رسائی ایسے موقع پر دی جارہی ہے جب کشمیری قوم چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو میں‌ ہیں اور ان کا زبردست لاک ڈاؤن جاری ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار کے دن کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رسائی عالمی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ دار کل کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے،

    کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈیا کیلئے جاسوسی، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جارہی ہے،

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا، پاکستان نے کل جمعہ کو رسائی تینے کا اعلان کیا لیکن بھارت نے موقع گنوا دیا

  • جج ویڈیو اسکینڈل، میاں طارق عدالت میں پیش

    جج ویڈیو اسکینڈل، میاں طارق عدالت میں پیش

    ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں جج ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہو رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ،دوران سماعت ایف آئی اے تفتیشی ٹیم اپنا جواب عدالت میں جمع کرائے گی ،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

     

    ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

    میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

    ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

     

    جیل جا کر مر جاؤنگا، ویڈیو سیکنڈل کے ملزم میاں طارق کی عدالت میں فریاد

     

  • پارکنگ کمپنی اسکینڈل کیس، لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر ہو گی سماعت

    پارکنگ کمپنی اسکینڈل کیس، لیگی رہنما کی درخواست ضمانت پر ہو گی سماعت

    لاہورہائی کورٹ میں پارکنگ کمپنی اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا 2رکنی بنچ مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کی درخواست پر سماعت کرے گا ،درخواست میں ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ،

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےضمانت منسوخی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے،

    واضح رہے کہ جولائی میں احتساب عدالت نمبر پانچ نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث سابق چیئرمین حافظ نعمان ، تاثیر احمد اور محمد عثمان پر فردجرم عائد کی تھی، ملزمان کیخلاف الزام ہے کہ انہوں نے لاہور پارکنگ کمپنی میں تعیناتی کے دوران گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    جیلوں میں قید ملزموں کو سہولیات نہ ملنے پرنیب کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ نومبر 2018 میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی ، حافظ نعمان عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل نے بتایا کہ حافظ نعمان کمپنی کے پہلے اعزازی سربراہ تھے اور صرف رسمی طور پر بورڈ اجلاس میں حصہ لیتے رہے، وکیل نے دعویٰ کیا کہ حافظ نعمان نے لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا اور قانون کے مطابق ٹھیکہ دیا۔

    سینیٹ اجلاس، نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیپلز پارٹی آج پیش کریگی

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حافظ نعمان نے من پسند افراد کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، 246 مقامات سے صرف 33 مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے، 30 جون کو حافظ نعمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے، نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد نیب نے حافظ نعمان کو گرفتار کرکے لاہور ہائیکورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا۔

  • اٹک، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

    اٹک، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے طالبہ جاں بحق

    پنجاب کے ضلع اٹک میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے طالبہ سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ میں ےین موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس سے دسویں جماعت کی طالبہ اور اس کا کزن دونوں جاں بحق ہو گئے، پولیس موقع پر پہنچنی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا

    موٹر سائیکل پر سوار ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    خیبر پختونخواہ کے علاقہ بنوں میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں کے تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں 2فریقین میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ سے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا،

    ہسپتال منتقل کئے جانے والے دونوں افراد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی، پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں جائیداد کے تنازعہ پر آپس میں تصادم ہوا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہو گئے پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے
    ب

  • یورپی یونین اجلاس میں ہو گی آج کشمیر پر بات

    یورپی یونین اجلاس میں ہو گی آج کشمیر پر بات

    یورپی یونین میں مسئلہ کشمیر آج اٹھایا جائے گا، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شریک ہونگے۔ یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی کاان کیمرہ اجلاس آج برسلز میں ہوگا ،یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکمیٹی اجلاس میں مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا ،وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات کریں گے ،فاروق حیدر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے ، اجلاس میں مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی۔

    کشمیر کونسل یورپ کے چیرمین علی رضا سید کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجلاس کے ایجنڈے پر آنا بڑا اقدام ہے۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    واجح رہے کہ یورپی یونین کے امور خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی کی ترجمان، ماجا کوکیجنک نے برسلز میں ایک پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ یورپی یونین بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے دوطرفہ سیاسی حل کی حمایت کرتی ہے ، جو ہمارے خیال میں تنازعہ حل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

    یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امورکی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

    کوکیجنک نے کہا کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر پر سفارتی محاذ پر کافی سرگرم ہے۔

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ، فیڈریکا موگھرینی نے ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کو بلا کر ان پر زور دیا تھا کہ وہ کشمیر میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

  • سینیٹ اجلاس،  نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیپلز پارٹی آج پیش کریگی

    سینیٹ اجلاس، نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیپلز پارٹی آج پیش کریگی

    سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا جس میں بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کے حوالے سے بل پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج پھر دوبارہ ہو گا، اجلاس میں پاکستان کے صوبے بلوچستان کی قومی و صوبائی کی نشستیں بڑھانے کا بل پیش کیا جائے گا ،بلوچستان کی قومی اسمبلی کی نشستیں 19سے بڑھا کر30 اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں 65سے بڑھا کر 80کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نیب آرڈیننس میں ترمیم کا بل بھی سینیٹ میں پیش کرینگے ،سینیٹ میں حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے فیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اوراسلام آباد ایکسپریس ہائی وے کا سگنل فری منصوبہ جلد مکمل کرنے کی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی ۔ اجلاس میں‌ ملکی سیاسی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے

    سینیٹ نے اپنی کارکردگی موثر بنانے کے لئے آئندہ سال کے اہداف مقرر کردیئے جس کا مقصد ایوان بالا کو مزید فعال اور کامیاب بنانا ہے ۔یکم جولائی 2019سے لے کر جون 2020تک ایوان کا اجلاس کم از کم 110دن تک چلایا جائے گا ، چار حکومتی بلز لئے جائیں گے جنہیں متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کیا جائے گا۔ ایک حکومتی بل منظور کیا جائے گا، آٹھ نجی بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو ریفر کئے جائیں گے ، چھ نجی بل پاس کئے جائیں گے ،

    واضح رہے کہ حکومت نے نیب آرڈیننس 1999 میں ترامیم کرنے کے بعد نیا قانونی مسودہ تیا ر کر لیا ہے۔

    ترامیم کے قانونی مسودے میں جن امور میں ترامیم تجویز کی ہیں ان میں ٹیکس، سٹاک ایکسچینج، آئی پی اوز، بلڈنگ کنٹرول کے مقدمات اور فرائض میں غفلت پر سرکاری ملازمین کیخلاف نیب کا دائرہ کارختم، نیب کیسز کی حد 50کروڑ روپے اور اس سے زیادہ کرنے کی حد شامل ہیں۔ اسی طرح پلی با رگین پرعوامی عہدہ یا ملازمت سے دس سال کی نااہلی،سرکاری ملا زم کا 45دن تک جسمانی ریمانڈ کرنے ،ٹرائل کورٹ یا احتساب عدالت کو ضمانت کے اختیارات دینے ،تین ماہ تک تحقیقات مکمل نہ ہونے پر ضمانت کی تجاویز بھی مسودے میں شامل کی گئی ہیں۔