Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی

    پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی

    پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی کلبھوشن یادیو سے ملاقات جاری ہے ،

     

    قبل ازیں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچ گئے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئی،. بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی جائے گی، ملاقات کے وقت اور مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے.

    قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نےپاکستان کی پیشکش کاجواب دے دیا،

    بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ہے،- پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.

    بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی حکام کی موجودگی میں کلبھوشن یادیو سے ملاقات کرے گا

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے جائے گی یہ قونصلر رسائی ایسے موقع پر دی جارہی ہے جب کشمیری قوم چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو میں‌ ہیں اور ان کا زبردست لاک ڈاؤن جاری ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار کے دن کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رسائی عالمی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ دار کل کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے،

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈیا کیلئے جاسوسی، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جارہی ہے،

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

  • فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

    فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، بریت کی درخواست بھی دائر

    اثاثہ جات کیس،فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی گئی

    باغی ٹیو ی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہورکے جج محمد وسیم اختر نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے فواد حسن فواد کو دوبارہ 16 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کاحکم دیا،عدالت میں آج فواد حسن فواد کی بریت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی ،دوران سماعت نیب تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی

    بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹرسے دلائل طلب کر لئے گئے،

    گزشتہ سماعت پر لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جوڈیشل ریمانڈ میں گیارہ روز کی توسیع کی تھی،

    دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے، نیب حکام کے مطابق فواد حسن فواد نے 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے کے اخراجات کئے، راولپنڈی 15 منزلہ لگثری شاپنگ مال، حیدر روڈ پلاٹ کے اثاثے بنائے جبکہ جہانگیر صدیقی گروپ کے بنک سے 3 ارب 45 کروڑ کا قرض ظاہر کیا، ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق فیملی سیونگ 2 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار 822 روپے ہے.

  • پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں جان کی بازی ہار گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورکے علاقے تھا نہ گجر پورہ کے پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا 35 سالہ امجد ہسپتال میں دم توڑ گیا ،امجد کو پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب کروایا گیا تھان، گجرپورہ پولیس نے ٹارچر سیل میں امجد سمیت نو افراد کو حبس بے جا رکھا ہوا تھا۔ بازیابی کے وقت بھی امجد پولیس تشدد کے باعث چارپائی پر درد سے کراہتا ہوا پایا گیا تھا۔

    دوسری جانب گجرپورہ پولیس نے جاں بحق امجد کے بڑے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ تین پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس ٹارچر سیل واقعے پر ایس ایچ او گجرپورہ سمیت چار اہلکاروں کو معطل کر کے انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    پولیس کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ گجرپورہ نے9 افراد کو فاریسٹ آفس میں غیرقانونی حراست میں رکھا، سی سی پی اولاہورنے ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختارکوانکوائری آفیسرمقررکردیا ہے،سی سی پی او لاہور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعےکےذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی، واضح رہے کہ غیر قانونی حراستی سیل کی خبریں‌ میڈیا پر آنے کے بعد سخت تنقید کی جارہی تھی جس پر اعلیٰ‌ پولیس حکام کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کا حکم دیا گیا ہے

  • پارکنگ کمپنی اسکینڈل کیس، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا

    پارکنگ کمپنی اسکینڈل کیس، عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا

    لاہور ہائی کورٹ میں پارکنگ کمپنی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2رکنی بنچ نے مسلم لیگی رہنما حافظ نعمان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں ڈی جی نیب لاہور سمیت دیگر فریق بنایا گیا ،عدالت نے نیب کو 17ستمبر کو نوٹس جاری کرتے جواب طلب کرلیا

     

    درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےضمانت منسوخی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ درخواست ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے،

    واضح رہے کہ جولائی میں احتساب عدالت نمبر پانچ نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث سابق چیئرمین حافظ نعمان ، تاثیر احمد اور محمد عثمان پر فردجرم عائد کی تھی، ملزمان کیخلاف الزام ہے کہ انہوں نے لاہور پارکنگ کمپنی میں تعیناتی کے دوران گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    واضح رہے کہ نومبر 2018 میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی ، حافظ نعمان عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل نے بتایا کہ حافظ نعمان کمپنی کے پہلے اعزازی سربراہ تھے اور صرف رسمی طور پر بورڈ اجلاس میں حصہ لیتے رہے، وکیل نے دعویٰ کیا کہ حافظ نعمان نے لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا اور قانون کے مطابق ٹھیکہ دیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حافظ نعمان نے من پسند افراد کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، 246 مقامات سے صرف 33 مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے، 30 جون کو حافظ نعمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے، نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد نیب نے حافظ نعمان کو گرفتار کرکے لاہور ہائیکورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو مزید کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ اہم خبر

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ،وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو مزید کونسا عہدہ دیا جائے گا؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا ہے، اجلاس کا ایجنڈہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

    کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کو چیئرپرسن فیڈرل لینڈ کمیشن نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی ،وفاقی تعلیمی اداروں میں ڈیلی ویجزملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا ،ریلوے بورڈ میں پرائیویٹ ارکان کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی ،پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،ریئل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری دی جائے گی

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم، ایجنڈے میں شامل نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ اجلاس میں پہلے اسلامی کیلنڈرکو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے،

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، سابق حکمرانوں سے وصولی کرنیکا فیصلہ

     

    وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

  • ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، فواد چودھری

    ہم اب کشمیر کی آزادی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مودی کے اقدامات سے تحریک آزادی کشمیر آخری مراحل میں ہے ، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں ،مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مودی حکومت کو پاگل پن کا دورہ پڑا ہے، مودی کسی کی بات سننے کے لئے تیار نہیں، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے، حریت رہنما پہلے سے ہی جیلوں میں قید تھے اب سیاسی لیڈروں کو بھی جیلوں میں ڈالا گیا،جو ہٹلر کے ساتھ ہوا وہی مودی کے ساتھ ہونا ہے، پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، مودی کے اقدامات سے تحریک آزادی کشمیر آخری مراحل میں ہے،سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھارتی معیشت پر تشویش کا اظہار کیا،آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی،مودی کے اقدامات کی وجہ سے بھارت مشکلات کا شکار ہے،مودی کے خلاف طاقتور آوازاٹھ رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں 29دن سے80لاکھ کشمیری گھروں میں بند ہیں،بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کو تقویت ملی،او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر پر اچھا بیان دیا،

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے لیکن کشمیر کے لئے ایک پروگرام نہیں کیا بلکہ اسلام آباد بند کرنا چاہتے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے سفر پر نکلے ہیں ،مودی بھارت کے اندر بھی اکیلا رہ گیا ہے،نریندر مودی کی پالیسی ہٹلر جیسی ہے،ہٹلر نے جرمنی میں وہی کیا جو مودی کررہا ہے ہٹلر نے ظلم کےبعد خود ہی خود کشی کرلی،

    بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا کہ کشمیران کا اندرونی معاملہ ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ بائیو ٹیکنالوجی میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں،پاکستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں،صنعت لگے گی تو ملازمتیں پیدا ہوں گی،

  • بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا کہ کشمیران کا اندرونی معاملہ ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق

    بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا کہ کشمیران کا اندرونی معاملہ ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق

    وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم کا شاہراہوں پر آدھے گھنٹے کیلئے احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا۔یہ ان سب کیلئے سبق ہے جنہوں نے قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑایا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ایک اور ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا۔یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے۔بھارتی مؤقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

  • آصف زرداری سے ملاقات کا دن،کس کس کو ہو گی ملاقات کی اجازت؟ اہم خبر

    آصف زرداری سے ملاقات کا دن،کس کس کو ہو گی ملاقات کی اجازت؟ اہم خبر

    سابق صدر آصف زرداری سے آج ملاقات کا دن ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے آج ملاقات کا دن ہے، ملاقات کے لیے صبح 9 سے شام4 بجے تک کا وقت مقرر ہے، جیل حکام کے مطابق آصف زرداری سے صرف اہل خانہ اور وکلا ملاقات کر سکتے ہیں،آصف زرداری سے ملاقات کے لیے جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں.

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔

    نیب کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے جعلی دستاویزات پر قرض لےکرہڑپ کرلیا، 2009 میں ڈیڑھ ارب پھر 2012 میں مزید 80 کروڑقرض لیاگیا ، فراڈ سے نیشنل بینک کو 3 ارب 77 کروڑکا نقصان پہنچایا گیا، آصف زرداری نے بطورصدرمملکت نیشنل بینک حکام پر اثراندازہو کرقرض لیا.

    نواز شریف کے بعد آصف زرداری کا اے سی بھی بند

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بناکرڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

     

    سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کے فیصلہ پر پی پی نے اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،  پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے تحریک التواء سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انہوں نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی صحت خراب تھئ، اس کے باوجود حکومت نے انہیں جیل منتقل کر دیا ،ڈاکٹرز نے بھی کہا تھا کہ سابق صدر کو ہسپتال میں رکھا جائے لیکن نہ جانے حکومت کونسا انتقام لے رہی ہے

    واضح رہے کہ  آصف زرداری کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،آصف زرداری کو اڈیالہ جیل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے،آصف زرداری کی حالت خطرے سےباہر ہے،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرداری کے ذاتی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ جیل منتقل کیا جائے، کونسی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں، یاد رکھیں جو کر رہے ہیں اس سے بدتر ان کے ساتھ ہو گا، جو انہوں نے شروع کیا وہ بد ترین ڈکٹیٹر کرتا ہے، فیملی اور وکیل کو معلوم نہیں ہوتا نہ ہی عدالت کی بات سنی جاتی ہے،

  • بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کلبھوشن یادیو سے ملنے دفترخارجہ پہنچ گئے

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کلبھوشن یادیو سے ملنے دفترخارجہ پہنچ گئے

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کلبھوشن یادیو سے ملنے دفترخارجہ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچ گئے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہو گئی،. بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی جائے گی، ملاقات کے وقت اور مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے.

    قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نےپاکستان کی پیشکش کاجواب دے دیا،

    بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ہے،- پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.

    بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پاکستانی حکام کی موجودگی میں کلبھوشن یادیو سے ملاقات کرے گا

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے جائے گی یہ قونصلر رسائی ایسے موقع پر دی جارہی ہے جب کشمیری قوم چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو میں‌ ہیں اور ان کا زبردست لاک ڈاؤن جاری ہے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوموار کے دن کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رسائی عالمی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ دار کل کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے،

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈیا کیلئے جاسوسی، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جارہی ہے،

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

  • جرم کے بعد کسی شخص کوکیا فورس میں بھرتی کیا جاسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

    جرم کے بعد کسی شخص کوکیا فورس میں بھرتی کیا جاسکتا ہے؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں دیت پر بری ہونے والے ملزم کی پولیس میں بھرتی کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ دلچسپ بات ہے ملزم نے جرم کے بعد رقم ادا کی اور سمجھوتہ ہوگیا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اس حوالے سے مختلف مقدمات کے فیصلے موجود ہیں،

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جج کے مطابق ایسے اور مقدمات ہیں جن میں اس بات کا تعین ہونا باقی ہے، جرم کے بعد سمجھوتہ کرنے والے شخص کو کیا فورس میں بھرتی کیا جاسکتا ہے؟اس حوالے سے دیگر مقدمات میں بھی سوال حل طلب ہیں،

    نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

    سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی

    کے پی کے میں شجرکاری پرسپریم کورٹ کے ریمارکس جان کر ہوں حیران

    نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون، چیف جسٹس کے قتل کیس میں ریمارکس