Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    اے ٹی سی کراچی میں شہری محمد سلمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزمان کو بری کر دیا ،استغاثہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوا، ملزمان پر 2012 میں شہری محمد سلمان کو قتل کرنے کا الزام تھا

    دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکارنعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم راحیل کوسزائے موت سنا دی ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا تھا

  • پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکارنعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم راحیل کوسزائے موت سنا دی ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا تھا

    ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، آج عدالت نے ملز م کو سزائے موت سنا دی

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

  • گورنر پنجاب ،فردوس عاشق اعوان ،وزیر مذہبی امورکی ملاقات

    گورنر پنجاب ،فردوس عاشق اعوان ،وزیر مذہبی امورکی ملاقات

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سےمعاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی ملاقات میں وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی شریک تھے ،ملاقات میں گورنر ہاؤس میں ہونے والے انٹرنیشنل سکھ کنونشن اور دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی

    چودھری محمد سرور اور فردوس عاشق اعوان کچھ دیر میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کریں گے ،انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں امریکا کینیڈا اور دیگر ممالک سے سکھ یاتری شریک ہیں

    آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

    گونر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز ہو گا ،کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔

  • چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

    کراچی کے علاقے میں چھت سے گر کر چینی باشندہ ہلاک ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں چھت سے گر کر چینی باشندہ ہلاک ہو گیا، پورٹ قاسم میں پاور پلانٹ میں کام کرتے ہوئے اچانک چھت سے گر کر چین کا باشندہ ہلاک ہوا جس کی لاش کو کراچی کے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت چینی انجینئر ینگ آئی گو کے نام سے ہوئی ۔

    واقعہ کی طلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعہ کے وقت موجود افراد کا بیان قلمبند کیا۔

    چینی بشاندے کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش چین بھجوائی جائے گی

  • آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

    آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

    گونر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز ہو گا ،کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    سکھ کنونشن کروانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہدف دیا تھا ،اور کہا تھا کہ وہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ایسے سکھ رہنماؤں وسکالرز کو پاکستان مدعو کریں جن کے قلم سے کی تحریر اور زبان سے ادا الفاظ اثر رکھتے ہیں تاکہ مودی سرکارکا گھناؤنا چہرہ مزید بے نقاب کیا جاسکے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور ریاستی دہشتگردی سے اقوام عالم کو آگاہی دینے میں مدد ملے

    غیر ملکی مندوبین ننکانہ صاحب اور سچا سودا کی یاترا کیلئے بھی جائینگے ۔کنونشن کے آخری روز تصاویری نمائش کا اہتمام ہو گا۔

  • فسطائی مودی کشمیر میں سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    فسطائی مودی کشمیر میں سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پوری قوم نے مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ عمران خان نے قوم کے حقیقی جذبات کو دُنیا تک پہنچاتے ہوئے آخری دم تک مظلوم کشمیر یوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑےرہنے کے آہنی عزم کا اعادہ کیا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ فسطائی مودی کشمیر میں ظلم و بربریت اور سفاکیت کا بھیانک باب رقم کر رہا ہے۔کشمیر میں بھارت نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ کرفیو کو 26 دن ہوئے ، کشمیر کا رابطہ دنیا سے کٹ چکا ، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت، شدید بیمار اور ضعیف بھی طبی سہولیات تک رسائی سے محروم ہیں۔

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

  • صدر مملکت کراچی پہنچ گئے. کس کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر

    صدر مملکت کراچی پہنچ گئے. کس کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر

    صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کراچی پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی پہنچ گئے، ڈاکٹر عارف علوی کراچی میں گورنر ہاؤس میں قیام کریں گے، وہ گورنر ہاؤس میں ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے ،صدرمملکت سیاسی رہنماؤں سے کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے ،

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج عمر کوٹ میں ہندو برادری کے جلسے سے خطاب کریں گے

    وزریر اعظم عمران خان آج سندھ کے علاقے تھر پارکر ،عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے ،جلسے کا انعقاد ہندو کمیونٹی کے رہنماء رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے، جلسہ میں ہندو برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے اور کشمیریوں سے یکہجہتی کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر افراد بھی موجود ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کے عمر کوٹ کے دورے کا مقصد پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں

  • لاہورمیں دو مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی

    لاہورمیں دو مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی

    صوبائی دارالحکومت لاہورمیں دو مختلف حادثات میں 4 افراد زخمی ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقہ یادگار میں ٹریفک حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے، رکشہ نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماری جس سے 3 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت مزمل،شرجیل اورسبحان کے نام سے ہوئی،تینوں زخمیوں کوطبی امداد کے لیے میواسپتال منتقل کردیا گیا

    ایک اور واقعہ میں گرین ٹاؤن کےعلاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت صمد خان کےنام سے ہوئی ،صمدخان کی ٹانگ میں گولی لگی،زخمی کوطبی امدادکے لئےجناح اسپتال منتقل کردیا گیا

  • اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں؟ وزیرخارجہ

    اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں؟ وزیرخارجہ

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ عالمی سطح تک پہنچا دیا ،یورپ میں اتنی بڑی تبدیلی آئی جس کا عوام نے فیصلہ کیا،اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں ہے؟

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ،بھارتی موقف مسترد ہورہاہے ،آج کشمیر عالمی سطح پرٹرینڈبن چکاہے،یوایس کانگریس میں قراردادسےمسئلہ کشمیرمزیدعالمی سطح پراجاگرہوگا،

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

    قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں نےمسئلہ کشمیرکواُجاگر کرنےمیں بہت محنت کی ہے ،پارلیمنٹ کے جوائٹ سیشن میں متفقہ قرارداد آئی ،کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہےانھوں نے غلط کہا ،قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے ،جنرل اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر بھرپورطریقےسےاُجاگرکرینگے

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

  • ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

    وزیراعظم عمران خان آج عمر کوٹ میں ہندو برادری کے جلسے سے خطاب کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزریر اعظم عمران خان آج سندھ کے علاقے تھر پارکر ،عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے ،جلسے کا انعقاد ہندو کمیونٹی کے رہنماء رمیش کمار کی جانب سے کیا گیا ہے، جلسہ میں ہندو برادری کے ہزاروں افراد شریک ہوں گے اور کشمیریوں سے یکہجہتی کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ کے دیگر افراد بھی موجود ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کے عمر کوٹ کے دورے کا مقصد پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں .

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    وزیراعظم عمران خان سے ہندو برادری کے عمائدین کا وفد ملاقات بھی کرے گا،