Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کراچی کی صفائی کے لئے فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی کی صفائی کے لئے فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی کی صفائی کے لئے فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی صفائی کے حوالہ سے فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی کے لیے کسی نے ذمے داری پوری نہیں کی ،کراچی میں صفائی ، پانی ، ٹرانسپورٹ اور سیوریج کیلیے وفاق اور سندھ حکومت فنڈز دیں، وزیراعظم عمران خان کراچی آتے اور یہاں بیٹھ کر صفائی مہم کا جائزہ لیتے ،کراچی کو 500 ارب روپے کا فنڈ ملنا چاہیے ،کے فور ، سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں ،

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سابق ناظم نعمت اللہ خان بھی کمیشن کے ساتھ ہوں ، کراچی کے 500 ارب روپے کمیشن کے ذریعے خرچ کیے جائیں ، جسٹس امیر ہانی مسلم کمیشن کی طرح کا کمیشن بنایا جائے،میں بھی میئر کراچی کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں ،

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سابق ناظم کو بھی کہیں کھڑا کردیں گے،ناصر شاہ بھی آئیں تاکہ کمیشن میں سب کی نمایندگی ہو،سندھ واٹر کمیشن کی طرح کا جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے،

    بلاول کو کراچی کی صفائی کے لئے کھڑا ہونا چاہئے تھا، زرتاج گل

     

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

     

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

     

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد

     

  • اب موٹر سائیکل بھی چلیں گے بیٹری پر وہ بھی پاکستان میں

    اب موٹر سائیکل بھی چلیں گے بیٹری پر وہ بھی پاکستان میں

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو بیٹری پر لانے کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے لیے تمام موٹرسائیکلوں اور چنگ چی رکشوں کو پیٹرول کے بجائے بیٹری پر لانے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔

     

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

     

    پاکستان کونسل برائے قابلِ تجدید توانائی کے دورہ کے دوران فواد چوہدری نے بیٹری سے چلنے والی موٹر بائیک چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،

    واضح رہے کہ فواد چودھری وزیر اطلاعات بنائے گئے تھے تا ہم بعد میں انہیں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی بنا دیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کی تھی

     

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

     

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    وطن کا چہرہ خون سے دھو رہے ہو، فواد چودھری کشمیریوں کی حمایت پر میدان میں آ گئے

  • کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں ہندو برادری نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی نکالی ہے ریلی کا آغاز ڈگری کالج سے ہوا اورپاکستان چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں شریک ہندو براداری کشمیریوں سے یکجتہی کے لئے نعرے لگاتی ہے، ڈیرہ بگٹی کی فضا پاکستان زندہ باد اورکشمیربنے گا پاکستان کےنعروں سے گونجتی رہی

    گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف علاقوں ڈیرہ بگٹی، سوئی ،پیر کوہ میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی گئی، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ڈیرہ بگٹی میں نکالی جانے والے یکجہتی کشمیر ریلی میں قبائلی،سول سوسائٹی کےافراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    یکجہتی کشمیر ریلی میں اسکول کے بچوں اور پولیس کے جوانوں نے بھی شرکت کی، بلوچستان کی سرزمین کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،بلوچستان میں گوادر، قلعہ عبداللہ، چاغی میں مختلف مکاتب فکر کے افراد نے وادی میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کیا۔

  • مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،میڈیا رپورٹس پر عالمی برادری کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنی چاہیے ،کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی جامع پالیسی کا حصہ ہے ،

    انتہا پسند بھارتی حکومت نے مسلمان دشمنی میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے آسام میں بسنے والے 19 لاکھ مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی ہے۔

    پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    بھارت کی طرف سے آسام کے مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم کے بارے میں‌ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل رجسٹر سیٹیزن (این آرسی) وہ متنازع فہرست ہے جس میں لوگوں نے یہ شواہد حکومت کو دیئے ہیں کہ وہ 24 مارچ 1971 سے قبل شہر میں آئے تھے۔جن لوگوں کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں 120 دن کے اندر اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

     

  • پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    پاکستان نے کی بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

    پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر مشروط مذاکرات کی پیش کش کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو دو طرفہ مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں، کسی تیسرے فریق کی معاونت یا ثالثی کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بھارت کرفیو ہٹائے، حریت قیادت کو رہا کرے، کشمیری قیادت سے ملنے دے تو بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 26 فروری کی طرح دیا جائے گا، ہماری فوج اور قوم تیار ہیں۔

     

    شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے قربانیاں دے کر مسئلہ عالمی سطح تک پہنچا دیا ،یورپ میں اتنی بڑی تبدیلی آئی جس کا عوام نے فیصلہ کیا،اگر مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے تو کرفیو کیوں ہے؟

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب چیزیں کھل کر سامنے آرہی ہیں ،بھارتی موقف مسترد ہورہاہے ،آج کشمیر عالمی سطح پرٹرینڈبن چکاہے،یوایس کانگریس میں قراردادسےمسئلہ کشمیرمزیدعالمی سطح پراجاگرہوگا،

    ہندو برادری کرے گی آج کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کریں گے خطاب

    قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں نےمسئلہ کشمیرکواُجاگر کرنےمیں بہت محنت کی ہے ،پارلیمنٹ کے جوائٹ سیشن میں متفقہ قرارداد آئی ،کچھ لوگوں نے کہا ان قراردادوں کی کیا اہمیت ہےانھوں نے غلط کہا ،قراردادوں کی اہمیت ہوتی ہے ،جنرل اسمبلی کےاجلاس میں وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر بھرپورطریقےسےاُجاگرکرینگے

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

  • انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا

    گورنر پنجاب چودھری سرور نے انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اقلیتوں کے مسائل کا علم ہے ،70سال میں پہلا موقع ہے کہ گورنر ہاوس میں سکھ برادری کا کنونشن ہورہا ہے،سارے مذاہب انسانیت کی عزت کرنا سکھاتے ہین، کسی کے ساتھی زیادتی نہیں ہونی چاہئے

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    گورنر پنجاب نے کہا کہ ہیومن رائتس کے حوالہ سے بات کرنی چاہئے انڈیا کی اپوزیشن میں کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات کر رہی ہے، ہمیں انسان کو تکلیف، دکھ میں دیکھ کر ہمدردی کرنی چاہئے خواہ اس کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقے سے ہو، گرونانک کی بھی یہی تعلیمات ہیں،

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرتارپور کا اسی فیصد کام مکمل ہو گیا، جب میں امریکہ کینیڈا گیا تو سکھ بھائیوں نے درخواست کی تھی کہ گرونانک کی جگہ کسی کمرشل جگہ کے لئے استعمال نہ ہو، میں نے واپس آ کر کرتارپور کا دورہ کیا تین ایکر گردوارہ کو 42 ایکڑ کا کر دیا گیا، 104 ایکڑ پر کسی جگہ کمرشل استعمال نہیں ہو گی، ننکانہ میں جب لوگ ریلوے سٹیشن سے اترتے تھے تو انہیں آگے جانے کے لئے سیکورٹی ایشو تھا ہم نے تین ماہ میں کوریڈور مکمل کیا ہے، کسی قسم کا سیکورٹی کا اب مسئلہ نہیں ہو گا ، اس کوریڈور کا نام بابا گرو نانک رکھ رہے ہیں.

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کالج چار پانچ ایکڑ کا تھا کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اس کو دور کر دیں گے اور کالج کو فیسلٹیز کے لئے استعمال کریں گے، وہاں لگی وائرنگ کو بھی انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا، سیف سٹی کے تحت پورے لاہور میں کیمرے لگائے گئے ہیں، وہاں بھی کیمرے لگائے جائیں گے جس سے سیکورٹی کے انتظامات مزید بہتر ہوں گے

    گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے

  • کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ گل احمد چورنگی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق سرچنگ کے دوران معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل میں بم نصب ہے جس پر فوری بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ،.بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2گھنٹے کی کوشش کےبعد بم کو ناکارہ بنایا

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    پولیس نے موٹر سائیکل قائد آباد تھانے میں منتقل کر دی اور موٹر سائیکل کے مالک کے بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا،

     

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

     

  • کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ گرو نانک کا فلسفہ انسانیت،انسان دوستی، امن اور محبت کا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ گرو نانک کا فلسفہ انسانیت،انسان دوستی، امن اور محبت کا ہے، اس کو آج کے دور میں پھیلانے کی ضرورت ہے, نومبر میں وزیراعظم کرتارپور کا افتتاح کریں گے، کشمیر پر پاکستان کا ایک موقف ہے اسی پر رہیں گے، کرتار پور کو ہر حال میں کھولا جائے گا

    قبل ازیں وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کنونشن میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری ایک عظیم منصوبہ ہے ،ہم نےبین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے،بابا گرونانک نے پیارمحبت کا ہی پیغام دیاہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں، حکومت اور عوام کی جانب سےسکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں

    فردوس عاشق اعوان نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نریندر مودی کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے،کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے،سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،

    آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

    کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔

  • انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

    گورنر ہاؤس لاہور میں انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز ہو گیا

    سکھ کنونشن میں وفاقی اور صوبائی وزرا سمیت ممتاز شخصیات شریک ہیں، وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کنونشن میں آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری ایک عظیم منصوبہ ہے ،ہم نےبین المذاہب ہم آہنگی کوفروغ دینا ہے،بابا گرونانک نے پیارمحبت کا ہی پیغام دیاہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں، حکومت اور عوام کی جانب سےسکھ برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں

    فردوس عاشق اعوان نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،نریندر مودی کا کردار پوری دنیا کے سامنے ہے،کشمیر میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے،سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،

    آج لاہور میں ہو گا انٹرنیشنل سکھ کنونشن ، گورنر پنجاب کریں گے خطاب

    کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے

    بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پرعالمی سکھ کنونشن کا فیصلہ

    گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔

  • عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، کب ہو گی چھٹی؟

    عام تعطیل کا اعلان ہو گیا، کب ہو گی چھٹی؟

    حکومت خیبر پختونخوا نے یکم محرم کو چھٹی کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہو گی،

    دوسری جانب محرم میں سیکورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے گا، کراچی میں محرم میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے، بلوچستان میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے، اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بھی پابندی ہے. اعلامیہ کے مطابق ہرقسم کے نفرت انگیز مواد، کتابیں، میگزین اور کیسٹس کی فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔

    اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی، لاہور میں نو اور دس محرم کو جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بند رہے گی ،لاہور میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران موبائل سروس بند رکھنے اور فضائی نگرانی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔