Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پروگرام ہوئے تا ہم مرکزی پروگرام ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا جہاں وفاقی کابینہ، اراکین پارلیمنٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں وزیر دفاع سمیت کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، وکلائ، طلباءاور سرکاری ملازمین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ریلی ڈی چوک سے شروع ہوکر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابراعوان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی، قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹریز شوذب کنول، جویریہ ظفر آہیر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

    ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف وزارتوں، اداروں اور محکموں کے ملازمین، سول سوسائٹی، سیاسی و مذہبی جماعتوں، وکلاءتنظیموں، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی

    مودی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ،قاسم خان سوری

    ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں خواتین نے بھی یوم یکجہتی کشمیر میں بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر پاک سیکرٹریٹ، ڈی چوک، وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ ہاﺅس سمیت شہر کے مختلف مقامات پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ برہان وانی کے والد کی گفتگو

    خواتین نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین نے اپنی کشمیری ماﺅں، بہنوں اور بیٹیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات بند ہونے چاہئیں اور خواتین کو علاج معالجہ کی مکمل سہولیات فراہم کی جانی چاہیں .

    خیبر پختونخواہ،اسمبلی بلڈنگ سے خیبر روڈ تک یکجہتی کشمیر مارچ

    کشمیر آور کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کے شرکا وزیر اعظم کے دفتر کے باہر جمع ہوئے، وزیر اعظم کے دفتر کے باہر تقریب منعقد کی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کیا ۔

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    ایوان صدر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت صلب نہیں ہونے دیں گے ،بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے ،

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم سارے پاکستان میں ملکر نکلے ہوئے ہیں، قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کشمیریوں کو بتاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، مودی اپنے تکبر میں کشمیر میں جو کر بیٹھا ،یہ وہ آخری پتہ کھیل گیا اب کشمیر آزاد ہو گا

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    پنجاب میں کشمیر آور کے حوالے لاہور میں چیئرنگ کراسنگ پر کشمیر ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کی۔ فیصل چوک میں ہی سیبنئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی قیادت میں بھی فقید المثال ریلی نکالی گئی جس میں لاہور بھر کے صحافیوں نے شرکت کی، ریلی میں شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی، شرکاء ،کشمیربنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے، ریلی میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی

    کشمیر کی صورتحال پر ہم سب خطرے میں ہیں، وزیراعظم کا امریکی اخبار میں کالم

    فیصل چوک پرسبزہلالی اور کشمیری پرچموں کی بہارہے، شہریوں کی مودی سرکاراوربھارتی فوج کےخلاف شدید نعرے بازی جاری ہے، فیصل چوک میں شہری کشمیریوں سے یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں ،

    کشمیریو ں سے اطہار یکجہتی کےحوالے سے کراچی میں مرکزی تقریب مزار قائد میں ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل شرکت کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں مزار قائد سے کشمیر آور میں شرکت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر ظلم کیخلاف اپنی آواز بلند کی۔

    مودی کشمیر کی جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار چکا،وفاقی وزیر داخلہ

    شاہد آفریدی نے کرچی میں مزار قائد پر حاضری دی ،اس موقع پر گورنر سندھ بھی ان کے ہمراہ تھے، شاید آفریدی فوجی وردی اور ٹوپی کے ساتھ عوام میں موجود رہے، شاہد آفریدی نے اپنے اہل و عیال کے سمیت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کر دیا

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پوری قوم حکومت اورپاک فوج کے ساتھ ہے،ہمارے قبائلی لوگ ہی بھارت کےلیے کافی ہیں ،پاکستانی شہر شہر،گلی گلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں،مودی جو کشمیر میں کررہا ہے وہ جہالت کی نشانی ہے،مودی نے بھارت کو پوری دنیا میں رسوا کیا،

    بلوچستان کی سرزمین بھی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی

    خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر مظلومین کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا گیا جس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسبلی، گورنر اور وزیراعلیٰ اور ارکان مرکزی اجتماع میں شریک ہوئے۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سرینا چوک پر مرکزی اجتماع میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی شرکت کی ۔

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آدھے گھنٹے کے لئے ملک پھر میں ٹریفک روک دیا گیا ہے، ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینوں کا ایک منٹ کے لئے پہیہ جام کر دیا گیا ہے۔

    ملک بھر میں دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت سے متعلق ترانہ بھی جاری کیا گیا ہے ،

    سینیٹ میں کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک فوج لمحہ بہ لمحہ تیار ہے ،کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہمیشہ ان کا ساتھ دیتے رہیں گے،شیخ رشید اور لال حویلی کا تعلق سرینگر کے لال چوک تک ہے،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے ریلی کی قیادت خود کروں گا،

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے افغان باشندے بھی پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے

    وزیر ایوی ایشن غلام سرور کمشنر ثاقب ظفر سی پی او راولپنڈی بھی ریلی میں پہنچ گئے ،چیئرمین سینیٹ ،اسپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین کشمیر کمیٹی، ارکان پارلیمنٹ اور افسران و ملازمین شریک ہیں، پا کستان کا قومی ترانہ بجایا گیا ،سائرن بجایا گیا،کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی گئی .

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام احتجاج میں سینکڑوں مظاہرین شریک ہیں، احتجاج میں کثیرتعداد میں بچے ،بزرگ اور جوان بھی شریک ہیں، احتجاجی مظاہرین کی بھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے،

    لکی مروت میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،مظاہرے نے کارگل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرلی ،شرکاء نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان کیا

    امریکا کی کشمیر کی صورتحال پر تشویش، مودی سرکار سے مانگیں کشمیر کی تفصیلات

    کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ، کل بھرپور مظاہرہ کریں گے ، اہل لاہور کشمیریوں کے لیےنکلیں‌ ؛ مبشر لقمان کا پیغام ، قوم کے نام

    وادی لیپا میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں، لیپا کے شہری گھروں سے باہر نکلے اور کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں، آزاد کشمیر کے باسی مقوضہ کشمیر کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہونے کے لئے تیار ہیں.

    صادق آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیلئےاسکول کے بچےبھی سڑکوں پر آگئے ،بچےہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کا پرچم اٹھائےریلی میں شریک ہیں ،ریلی میں بچوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے

    کشمیریوں کوان کا حق خودارادیت دلوا کر رہیں گے،علی امین گنڈا پور

    جہلم۔ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے طالبات نے احتجاجی مظاہرہ کیا، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی طالبات نے کشمیری بہنوں سے اظہار یکجہتی کیا ، احتجاج میں شریک طالبات نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جہلم۔ کشمیر بنے گا پاکستان ،مودی کی بربادی تک جنگ رہے گی پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے

    جہلم میں مظاہرے میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ پرنسپل سمینہ ضیاء کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض فوج کشمیری بہنوں کی عصمت دری اور تشدد بند کرے ۔مبشرہ شاہین نے کہا کہ مہذب دنیا کشمیر میں مظالم پر نوٹس لے ۔

    مودی سن لے ہم اگلے مرحلے کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

    ملتان میں وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرملتان میں بھی کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کےلیےریلیاں نکالی گئیں،بوسن روڈ پرطلبہ کی جانب نے کشمیری پرچم تھامے ریلی نکالی گئی ،ریلی میں طالبات کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی ،طلبہنے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے،

    کراچی میں بھی طلبا نے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے احتجاج کیا، تقوی ماڈل اسکول طارق روڈ کے طلبا نے پی ای سی ایچ ایس کیمپس کے کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ اور غاصبانہ یلغار اور اقوام عالم کی خاموشی کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی، طلبا نے کتنے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے،

  • خیبر پختونخواہ،اسمبلی بلڈنگ سے خیبر روڈ تک یکجہتی کشمیر مارچ

    خیبر پختونخواہ،اسمبلی بلڈنگ سے خیبر روڈ تک یکجہتی کشمیر مارچ

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین نے گورنرشاہ فرمان،وزیراعلیٰ محمودخان اور سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی کی قیادت میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے مارچ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مارچ اسمبلی بلڈنگ سے شروع ہوکر خیبرروڈ پراختتام پذیر ہوا اس موقع پر صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی،اکبرایوب،قلندرلودھی ،ترجمان کے پی حکومت اجمل وزیر،معاون خصوصی ومشیران کے علاوہ پی ٹی آئی اوراس کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سمیت اسمبلی سیکرٹریٹ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ،ریسکیو 1122 اور سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی شریک ہوئے ۔

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی ایز نے بھی مارچ میں حصہ لیا،مارچ کے شرکاءنے قاتل قاتل مودی قاتل،کشمیربنے گا پاکستان،مودی کا جویارہے غدار ہے اور پاکستان اوروزیراعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ،

    بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

  • مودی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ،قاسم خان سوری

    مودی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا ،قاسم خان سوری

    ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ پوری قوم اپنے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں،25 دنوں سے کشمیری اپنے گھروں میں بند ہیں جبکہ کشمیریوں سے آزادی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    چیئرنگ کراس، یکجہتی کشمیر ریلی، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چئیرمین سینیٹ وفاقی وزراء کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ آر ایس ایس کا ایک کارکن ہندوستان کا وزیراعظم بن گیا ہے جوکشمیریوں کی نسل کشی کر کے وہاں بھارتیوں کو لانے کی سازش کر رہا ہے، مودی اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، پاکستان مودی کی اس سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

    پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

    ڈپٹی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے دو بار حملے کی کوشش کی اور بھرپور جواب دیا گیا،وہ دن دور نہیں جب پاکستانی قوم کشمیر کو پاکستان بنائے گی۔

    بھارت کے اندر 22 پاکستان بن جائیں گے، شیخ رشید

    کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پاکستان نے حق ادا کر دیا، پاکستانی قوم سڑکوں پر نکل آئی، وزیراعظم کی کال پر ملک بھر مین آزاد کشمیر و پاکستان کے ترانے گائے گئے،

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء کیی موجودگی میں پہلے پاکستان کا قومی ترانہ گایا گیا ، بعد میں آزاد کشمیر کا ترانہ گایا گیا، مختلف تعلیمی اداروں کی طالبات بھی وزیر اعظم آفس کے باہر موجود ہیں،

    حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

    مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی،پوری قوم یک زبان ہو گئی کشمیر بنے گا پاکستان ۔۔۔۔پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا پاکستانی قوم نے پوری دنیا کو بتادیا ہم کشمیر کےساتھ ہیں 12بجتےہی ملک بھر میں سائرن بجنے لگے،ٹریفک رک گئی ،

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    ملک بھر میں پاکستان اورآزادکشمیر کے قومی ترانے گائے جارہے ہیں ،ملک بھر میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جا رہے ہیں ٹریفک سگنل ساڑھے12بجے تک سرخ رہیں گے،ٹریفک رکی رہے گی ،12 سے ساڑھے12بجے تک تمام ایئرپورٹس پر پروازیں معطل ہے ،ملک بھر میں 138ٹرینیں ایک ایک منٹ کےلیے روک دی گئیں

    پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

  • آصف زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے کہاں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبر

    آصف زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر کے کہاں منتقل کر دیا گیا؟ اہم خبر

    سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،آصف زرداری کو اڈیالہ جیل کے لیے روانہ کردیا گیا ہے،آصف زرداری کی حالت خطرے سےباہر ہے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرداری کے ذاتی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ جیل منتقل کیا جائے، کونسی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں، یاد رکھیں جو کر رہے ہیں اس سے بدتر ان کے ساتھ ہو گا، جو انہوں نے شروع کیا وہ بد ترین ڈکٹیٹر کرتا ہے، فیملی اور وکیل کو معلوم نہیں ہوتا نہ ہی عدالت کی بات سنی جاتی ہے،

    حکومت زرداری سے کونسا انتقام لے رہی ہے؟ شیری رحمان

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک پرامن احتجاج کیا ہے، ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے، حکومت معاملات کو سمجھے،

  • حکومت زرداری سے کونسا انتقام لے رہی ہے؟ شیری رحمان

    حکومت زرداری سے کونسا انتقام لے رہی ہے؟ شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ،پورے پمزاسپتال کوجیل خانہ بنادیا گیا،مریضوں اور تیمارداروں تک کو روکا جارہا ہے ،آصفہ بھٹو کے ساتھ پمز اسپتال اور سیکیورٹی انتظامیہ کا سلوک ناقابل برداشت ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ زرداری کے ذاتی ڈاکٹروں نے کہا کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ جیل منتقل کیا جائے، کونسی دشمنی نکالنا چاہتے ہیں، یاد رکھیں جو کر رہے ہیں اس سے بدتر ان کے ساتھ ہو گا، جو انہوں نے شروع کیا وہ بد ترین ڈکٹیٹر کرتا ہے، فیملی اور وکیل کو معلوم نہیں ہوتا نہ ہی عدالت کی بات سنی جاتی ہے،

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک پرامن احتجاج کیا ہے، ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے، حکومت معاملات کو سمجھے،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو آخر کیا خوف ہے کہ ایک بیٹی اور بیمار باپ کے درمیان اتنی رکاوٹیں کھڑی کردیں، انتظامیہ نے ایک بیمار باپ کو اس کی بیٹی سے بمشکل چند منٹ ملنے کی اجازت دی،پمز اسپتال کے اطراف اور اندرقدم قدم پر سیکیورٹی اہل کار تعینات کردیے گئے،پورے پمزاسپتال کوجیل خانہ بنادیا گیا،مریضوں اور تیمارداروں تک کو روکا جارہا ہے ،آصفہ بھٹو کے ساتھ پمز اسپتال اور سیکیورٹی انتظامیہ کا سلوک ناقابل برداشت ہے ،شرم کا مقام ہے کہ ایک باپ سے بیٹی ملنے جارہی تھی اوراس کو دھکے دیے گئے،

    گزشتہ روز پمزاسپتال کے 4سینئرڈاکٹرز نے آصف زرداری کا معائنہ کیا ،کارڈیک سینٹرانچارج ڈاکٹرنعیم،نیوروسرجن ڈاکٹر عابد ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرشرجیل نےمعائنہ کیا،سابق صدرآصف زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ،ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا .

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کو بکتربند گاڑی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی تھی ،

    آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

  • کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ برہان وانی کے والد کی گفتگو

    کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ برہان وانی کے والد کی گفتگو

    برہان مظفر وانی کے والد مظفر وانی کا کنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت خاموشی ہے جو یہ طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تین برس قبل 2016ء میں شہید ہونے والے کشمیری مجاہد برہان مظفر وانی کے والد مظفر وانی نے کہا کہ بھارتی فوج کے تشدد کے باعث کشمیری نوجوان ہتھیار اُٹھا سکتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بہت خاموشی ہے جو یہ طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

    مظفر وانی کا مزید کہنا تھا کہ کرفیو ختم ہونے کے بعد آتش فشاں پھٹ سکتا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں 26 ویں روز بھی کرفیو کو برقرار ہے، بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی نسل کشی کے نئے انتظامات کرلئے۔ سرینگر میں دو درجن سے زائد نئے بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز تعینات کر دئیے گئے۔پوری وادی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، ہر گلی، سڑک، شاہراہ پرقابض فوجیوں کی موجودگی باوجود کشمیری شہریوں نے زبردست احتجاج کیا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔

    بھارتی فوج کی بربریت، کشمیری نوجوان شہید،25 روز سے کرفیو،کشمیری گھروں میں محصور

    کیبل، ٹی وی، موبائل فون، لینڈ لائن سمیت دیگر سروسز تاحال بند ہیں۔ اخبارات 5 اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہوئے، تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، مریضوں کو ادویات نہیں مل رہی، میڈیکل سٹورز پر ادویات کا سٹاک ختم ہو گیا ہے، غذائی بحران بھی سر اٹھا رہا ہے جس کے بعد کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

    ایک کشمیری شہری کا کہنا تھا کہ میں نماز پڑھ کر آ رہا تھا کہ بھارتی فوجی نے مجھ پر تین بار پیلٹ گنز چلائی، جس کی وجہ میں شدید زخمی ہو گیا اور لوگ مجھے ہسپتال لے کر گئے۔ زخمی ہونے کے باوجود ہسپتال جانے کے لیے مجھے دس بار روکا گیا۔

    کرفیو توڑ کر باہر نکلنے والے کشمیریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ چھ سالہ بچی والد کے ساتھ بائیک پر گئی تو اسے بھی پیلٹ گن سے نشانہ بنایاگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے گھروں میں قید کشمیری محنت کش بھی بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

  • پمز میں زیرعلاج سابق صدر کی تصاویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لیں

    پمز میں زیرعلاج سابق صدر کی تصاویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لیں

    پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف زرداری کی تصویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی تصویر باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ہے، آصف زرداری کوپمز اسپتال کے صدارتی سویٹ میں رکھا گیا ہے ،میڈیکل بورڈ کی تجاویز پر آصف زرداری کی فزیوتھراپی کی جارہی ہے ،آصف زرداری ہاتھ اورپاوَں سن ہونے پراسپتال میں زیرعلاج ہیں

    گزشتہ روز پمزاسپتال کے 4سینئرڈاکٹرز نے آصف زرداری کا معائنہ کیا ،کارڈیک سینٹرانچارج ڈاکٹرنعیم،نیوروسرجن ڈاکٹر عابد ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹرشرجیل نےمعائنہ کیا،سابق صدرآصف زرداری کو شدید نقاہت اور کمر درد کی تکلیف ہے ،ڈاکٹرز نے فزیو تھراپی کا مشورہ دے دیا .

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری کو بکتربند گاڑی میں پمز اسپتال پہنچایا گیا ،پمز اسپتال اسلام آبادمیں آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے ،پمز ہسپتال کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی تھی ،

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کی خواہش پوری، جیل سے باہر آ گئے

    آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، پمز کی جانب سے خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ،شوگراوردیگرٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،

    زرداری کی مبینہ طور پر زبان کاٹے جانے میں ملوث نجف مرزا اب کہاں تعینات؟ پی پی ہوئی پریشان

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا،

  • بھارت کا ظلم کشمیریوں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتا ،شہباز شریف

    بھارت کا ظلم کشمیریوں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتا ،شہباز شریف

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ مودی کا ہر ظلم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی صبح قریب لارہا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کشمیر کے حوالہ سے ایک بیان میں کہا کہ مودی جتنا چاہے ظلم کر لے،کشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوار ہے،بھارت کا ظلم کشمیریوں کی حق کی آواز نہیں دبا سکتا ،کرفیو اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،

    شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مودی کا ہرظلم بھارت کی کشمیریوں کے ہاتھوں شکست لکھ رہا ہے،انسانیت سوزمظالم پرایک دن مودی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایاجائے گا،مودی نے خود کوصرف انسانیت کا قاتل ثابت کیا ،تاریخ مودی کوبے گناہوں کا خون بہانے والےسفاک قصائی کےطورپر یاد رکھے گی ،مودی کے ظلم نے دنیا کو انصاف پسندوں اورناانصافوں میں تقسیم کردیا ہے،مودی مقبوضہ کشمیرکوظلم، غیرقانونی طورپربھارت میں ضم کرکے ہضم نہیں کرسکتا،

  • کشمیر کی صورتحال پر ہم سب خطرے میں ہیں، وزیراعظم کا امریکی اخبار میں کالم

    کشمیر کی صورتحال پر ہم سب خطرے میں ہیں، وزیراعظم کا امریکی اخبار میں کالم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں‌ کر سکتی

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑ ے رہیں گے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک ٹائمز میں اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں جنوبی ایشیا میں امن ترجیح ہے، دوسری جنگ عظیم جیسا خطرہ پوری دنیا میں پھیل گیا،اس بارجنگ کاخطرہ جوہری سائےمیں ہے ، بھارت کوظلم سےنہ روکا گیا تو 2ایٹمی ممالک آمنے سامنے ہوں گے، 2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنےآئیں تونتائج پوری دنیاکوبھگتناہوں گے،عالمی برادری کو کاروباری فوائد سے بالاترہوکرسوچنا ہوگا، مودی اوراس کےوزراآرایس ایس کے ممبرہیں،

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    یکجہتی کشمیر،کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستانی قوم نے دنیا کو پیغام دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے نیو یارک ٹائمز میں لکھے گئے کالم میں مزید کہا کہ دنیا کشمیر کو نظر انداز نہیں کر سکتی، دنیا کشمیریوں پر بھارت کے حملے کو روکے،ایسا نہ کیا گیا تو دو ایٹمی طاقتیں جنگ کی طرف جائٰیں گی، مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارت کے ساتھ تجارت کے لئے پاکستان حالات معمول پر لانا چاہتا تھا ،الیکشن جیتنے کے بعد پہلی تقریر میں کہا تھا کہ میں بھارت کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہوں ،مٰیں نے کہا کہ بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ کا سینٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی کا خصوصی دورہ کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کو پولیس کے دستے نے گارڈآف آنرپیش کیا ،آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے سربراہ پاک فضائیہ کا استقبال کیا

    ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیس ہراول دستے کی حیثیت رکھتی ہے، سندھ بالخصوص کراچی میں پرسکون ماحول دیکھ رہے ہیں‌ ،امن وامان کی بہتر صورتحال شہدائے پولیس سندھ کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،امن کی فضا میں پولیس کے غازیوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے