Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • انجینئرنگ گروپ کی سازش ناکام،پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز بحال

    انجینئرنگ گروپ کی سازش ناکام،پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز بحال

    انجینئرنگ گروپ (SEAP) کی سازش ناکام،انتظامیہ نے متبادک ذرائع سے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیا

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق ​پی آئی اے کی ایک غیر قانونی تنظیم (SEAP) نے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی نیت سے گزشتہ رات جہازوں کی کلئرنس روکنا شروع کردی تھی ،اس سازش کا مقصد آپریشنز کو روک کر فضائی نظام کو مفلوج کرنا تھا اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنا تھا،​انتظامیہ کی ٹیم نے شعبہ انجینئرنگ کے کلیدی عہدیداروں کے ساتھ مل کر متبادل ذرائع استعمال کیے اور آپریشنز کو کامیابی سے بحال کر دیا۔ انجنئیرنگ گروپ کی غیر قانونی طور پر کام چھوڑنے کے باعث قومی ائیر لائن کے کچھ پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب پروازیں روانہ ہونا شروع ہوگئی ہیں

    پی کے 783 کراچی تا ٹورنٹو اور پی کے 701 اسلام آباد تا مانچسٹر بروقت روانہ ہو گئیں۔​ لاہور سے مدینہ کی پرواز PK747 کو 14 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ کیا گیا۔ اسی طرح، کراچی سے جدہ کی پرواز PK761 کو 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگئی ،​اسلام آباد سے دبئی کی پرواز PK233 کو 9 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور روانہ ہوگئی ،​اسلام آباد سے دمام PK245 اور سیالکوٹ سے ریاض PK755 کی پروازیں 7، 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔​اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 741 چھ گھنٹے جبکہ کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

    ​آپریشنل بوجھ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے مجموعی طور پر 05 پروازیں منسوخ کی گئیں،مگر تمام مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی۔​پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز بہت جلد معمول پر اجائیگا

  • سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، دیگر حصوں میں جس خلاف ورزی پر جرمانہ 200 روپے ہے، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی اصلاحات صوبے کے دوسرے بڑے شہروں میں نافذ نہیں کی گئیں، ہدایت دی جائےکہ متعلقہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں، عائد کئے گئے جرمانوں کے عمل کو فوری طور معطل کیا جائے۔

    درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے،عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

  • ،جھوٹ بول کر یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، عطا تارڑ

    ،جھوٹ بول کر یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لیڈر شپ پر کیسز تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی 2017ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا، آج اس کیس کی سماعت تھی اور میں عدالت کے روبرو پیش ہوا،

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اس کیس کو آٹھ سال ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ اس کیس میں تاریخیں حاصل کیں،2017ء میں وزیراعظم شہباز شریف پر الزام عائد کیا کہ شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو 10 ارب روپے کی پیشکش کی، یہ جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت الزام بانی پی ٹی آئی نے عائد کیا تھا، شہباز شریف نے اسی وقت 2017ء میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا،شہباز شریف 1988ء سے صوبائی و قومی اسمبلیوں کے رکن منتخب ہوتے ہوئے آئے،تین مرتبہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب رہے، دو مرتبہ وزیراعظم رہے، ہتک عزت کے دعویٰ میں خاصی پیشرفت ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے، ہم نے تمام ثبوت پیش کئے ہیں کہ یہ جھوٹے الزامات تھے جو شہباز شریف صاحب کی ساکھ کو خراب کرنے کے لئے عائد کئے گئے، شہباز شریف نے ہمیشہ عوامی خدمت کی،جھوٹے الزامات عائد کرنا پی ٹی آئی کا شیوہ ہے،
    امید ہے کہ اس کیس میں ہمیں انصاف ملے گا،جھوٹے الزامات لگانے والا آج کرپشن کے کیس میں اڈیالہ جیل میں ہے،بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ایسا کون ہو سکتا ہے جو ملک میں رہتے ہوئے دہشت گردوں کو سپورٹ کرے، بانی پی ٹی آئی سرٹیفائیڈ جھوٹے، ہمیشہ منافقت کی سیاست کی ہے،جھوٹ بول کر یو ٹرن لینا بانی پی ٹی آئی کی عادت ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کور کمانڈر ہاوس جانے کی ویڈیو خود لگائی، عدالتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے آئینی ترامیم زیر غور ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ سیاست کو مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا، بانی پی ٹی آئی نے پاکستان کے سری لنکا بننے کے دعوے کئے، ہم نے پنجاب میں مقامی حکومت میں بھی مل کر کام کیا ہے،

  • علیمہ خان کی  گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

    علیمہ خان کی گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

    چھبیس نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے، پولیس نے گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔پولیس نے گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی، ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ قیادت کریں گے۔علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری اے ٹی سی راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج مقدمہ میں جاری کر رکھے ہیں۔علیمہ خان کو پولیس گرفتار کر کے عدالت پیش کرے گی، علیمہ خان سے ایک بار پہلے بھی وارنٹ کی تعمیل کروائی جا چکی لیکن وہ عدالت پیش نہ ہوئیں،

  • عدالت کی ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز

    عدالت کی ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنے کی تجویز

    سموگ تدارک کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ تجویز ہے ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنی چاہئے،جسٹس شاہد کریم نے کہایہ میری تجویز ہے، ہمیں ایک دو ماہ یا کچھ ہفتے ایسا کرنا پڑے گا، شادی ہالز پر بھی نظر رکھیں،10بجے ہالز بند ہونے چاہئیں۔

    لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور سید محسن رضا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کہاکہ تجویز ہے ایک ماہ کیلئے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کرنی چاہئے،جسٹس شاہد کریم نے کہایہ میری تجویز ہے، ہمیں ایک دو ماہ یا کچھ ہفتے ایسا کرنا پڑے گا، شادی ہالز پر بھی نظر رکھیں،10بجے ہالز بند ہونے چاہئیں،ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہو رہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں،مارکیٹس 10بجے بند کرنے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،نوٹیفکیشن 2023کا ہے، اس پر عملدرآمد کرائیں،

    ڈی سی نے کہا نوٹیفکیشن کے مطابق بازار10اور ریسٹورنٹس 11بجے بند ہوں گے،عدالت نے کہا کہ شہر میں 5منٹ کیلئے بھی ٹریفک بلاک نہیں ہونی چاہئے،محکمہ ماحولیات کے موٹربائیکس سکواڈز گشت پر رہیں،یہ کام3ماہ پہلے شروع ہونا چاہئے تھا، اب جو ہونا تھا ہو گیا،6ماہ سے واسا کے تعمیراتی کام جاری ہیں،واسا کے منصوبے شروع ہوتے ہیں، ختم ہونے کا نام نہیں لیتے،بڑے بڑے پائپ 6ماہ پہلے سڑکوں پر رکھ دیئے گئے،اس وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں، یہ کیا طریقہ کار ہے، شہر میں اتنی مٹی کردی گئی جس کی کوئی حد نہیں، ہر بندہ اپنی ذمہ داری پوری کرے، یہ میرے اکیلے کا کام تو نہیں ، واسا اور ایل ڈی اے کو جرمانے کیوں نہیں کرتے.واسا کل تمام منصوبوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرے، وکیل واسا نے تفصیلات جمع کرانے کیلئے جمعہ تک کا وقت دینے کی استدعا کی،عدالت نے انسداد سموگ کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی آج ہی عمران خان سے ملاقات کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلمان اکرم راجہ کی آج ہی عمران خان سے ملاقات کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجہ کی آج عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانیِ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ24 مارچ کے عدالتی حکم کے باوجود میری ملاقات تاحال نہیں ہوئی۔ آج منگل کا دن ہے، اور میں نے بانیِ پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اس کیس کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں،اس موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ جن اتھارٹیز کو عدالت میں پیش ہونا تھا، وہ کہاں ہیں؟،بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ وہ فون کال کے ذریعے جیل حکام کو مطلع کریں اور سلمان اکرم راجہ کی آج ہی عمران خان سے ملاقات یقینی بنائیں۔عدالت نے یہ واضح کیا کہ حکم پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ وکیل اپنے موکل سے قانونی مشاورت کر سکیں۔

  • 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ،ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،شازیہ مری

    18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ،ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،شازیہ مری

    پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہےکہ 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے اور اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

    نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے 27 ویں ترمیم کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیں تاہم حکومت نے باقاعدہ پیپلزپارٹی سے 27 ویں آئینی ترمیم کےحوالے سے رابطہ کیا ہے اور ترمیم پر حمایت مانگی ہے،صوبوں کے اختیارات پر پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے پیدا کیا، 18 ویں ترمیم میں صوبوں کے اختیارات سے پیچھے ہٹنا مناسب بھی نہیں اور ممکن بھی نہیں ہوگا، 18 ویں ترمیم صوبوں کے دلوں کے بہت قریب ہے، اس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، 27 ویں آئینی ترمیم کےحوالے سے حکومت کے پرپوزل کو پیپلزپارٹی کی سی ای سی کمیٹی میں رکھا جائے گا اور سی ای سی میں فیصلے کیے جائیں گے،(ن) لیگ کے ساتھ عوامی ایشو پر بات کریں گے، 27 ویں آئینی ترمیم کو عوامی اعتبار سے بھی دیکھا جائے گا، پیپلز پارٹی تمام چیزیں اپنے اصولی مؤقف پر دیکھے گی، اگر حکومت کسی چیز پر متفق ہے اور ہمیں متفق کرناچاہتی ہے تو اس پر بات ہوسکتی ہے،

  • بنوں،جرگے میں قبائلی عمائدین کی امن و امان کے قیام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

    بنوں،جرگے میں قبائلی عمائدین کی امن و امان کے قیام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی

    بنوں ، جانی خیل کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ ہوا
    پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں جانی خیل کے ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ میرانشاہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا ۔جرگے میں جانی خیل اور نواحی علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال، دہشتگردی کی روک تھام اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔جی او سی نے کہا کہ عوام کے تعاون سے علاقے میں امن اور ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے ۔جرگے کا اختتام قومی یکجہتی اور سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا ۔

  • سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں، دہشتگردوں کو بدترین شکست کا سامنا

    سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں، دہشتگردوں کو بدترین شکست کا سامنا

    سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور کامیاب کارروائیاں، دہشت گردوں کو دَہائی کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    پاک فوج کے عزم، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملک بھر میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام ہو گئے،سیکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں انسدادِ دہشت گردی کی مؤثر کارروائیوں نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی،تحقیقی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز(پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں پاکستان بھر میں دہشت گردوں کو پچھلے دس سال کی سب سے بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،رپورٹ کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر کے مہینے میں دہشتگر حملوں کی تعداد میں 52 فیصد کمی ہوئی ، اکتوبر میں 355 دہشت گرد ہلاک جبکہ 72 سیکیورٹی اہلکار اور 31 شہری شہید ہوئے،ادارے کے ملیٹنسی ڈیٹا بیس کے مطابق اکتوبر میں دہشت گرد حملوں میں مجموعی جانی نقصان میں 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائیاں ملک میں امن و استحکام کا مظہر ہیں

  • قلات،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگرد جہنم واصل

    قلات،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگرد جہنم واصل

    قلات میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یکم نومبر کی رات سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے، یہ دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگردوں کے خاتمےکے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد دہشتگردی مہم جاری رکھیں گے تاکہ بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا ناسور مکمل ختم کیا جاسکے