Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • صدر آصف علی زرداری سے قطر میں عراقی ہم منصب کی ملاقات

    صدر آصف علی زرداری سے قطر میں عراقی ہم منصب کی ملاقات

    صدر آصف علی زرداری سے قطر میں عراقی ہم منصب عبداللطیف جمال رشید نے ملاقات کی، جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ بزنس ٹو بزنس روابط اور ویزا سہولتوں میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔

    قطر کے دارالحکومت دوحا میں صدر آصف زرداری سے عراقی ہم منصب عبداللطیف جمال رشید نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عراق کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔پاکستان اور عراقی رہنماؤں کی ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا جبکہ بزنس ٹو بزنس روابط اور ویزا سہولتوں میں اضافے پر بھی گفتگو کی گئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی زائرین کیلئے عراقی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

  • ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخی کا فیصلہ

    ایل این جی کے 21 کارگوز منسوخی کا فیصلہ

    پاکستان نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
    ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کے یہ کارگوز اٹلی کی کمپنی سے معاہدے کے تحت آنے تھے،ذرائع کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈکا کمپنی سےہر ماہ ایک ایل این جی کارگو درآمد کا معاہدہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہےکہ پاکستان 2026 میں 12 کے بجائے 2 ایل این جی کارگو خریدےگا۔ 2 کارگو جنوری اور دسمبر 2026 میں لیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق اٹلی کی کمپنی سے2027 میں صرف جنوری میں ایک کارگو لیا جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سوئی ناردرن سےگیس طلب جاننےکے بعد 21 کارگوز منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

  • کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ٹکٹ ہولڈرز نے جماعت سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔
    لاہور اور سینٹرل پنجاب سے کالعدم تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی سے علیحدگی کا اجتماعی اعلان کیا،لاہور میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سابق ٹکٹ ہولڈرز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ جماعت سے دستبردار ہو رہے ہیں،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر عثمان خضر مانگٹ نے کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں،غیر معمولی صورتحال میں ریلی نکالنا انتہائی ناجائز قدم تھا، اگر ریاست کو خطرہ ہو گا تو میری سیاست کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ریاست کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی،مسلح جتھوں نے اسکول کے بچوں کی وین چھینی اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، وہ ریاستِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پرتشدد مظاہروں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی۔

  • ایسی شقوں کو نہ چھیڑا جائے جس سے صوبوں میں تناؤ بڑھے۔بیرسٹر گوہر

    ایسی شقوں کو نہ چھیڑا جائے جس سے صوبوں میں تناؤ بڑھے۔بیرسٹر گوہر

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئین میں ترمیم کی مخالفت کردی۔ کہا کہ ستائیس ویں آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے، ایسا کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت پر ایک اور عدالت بنانا غلط ہے، ایسی شقوں کو نہ چھیڑا جائے جس سے صوبوں میں تناؤ بڑھے۔ان کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم خطرہ مول لینے والی بات ہے، کسی صورت نئی ترمیم پیش نہیں کرنی چاہئے، آئین میں درج ہے کسی صوبے کا حصہ کم نہیں کیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ 2020ء میں پی ٹی آئی حکومت میں 10ویں این ایف سی ایوارڈ پر کام ہوا، سب صوبے گیارہویں ایوارڈ کے منتظر ہیں، مشترکہ مفادات کونسل میں اتفاق رائے کے بغیر نہریں نہ نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • دہشت گردی کی ایک وجہ غربت اور بے روزگاری بھی ہے۔ علی ظفر

    دہشت گردی کی ایک وجہ غربت اور بے روزگاری بھی ہے۔ علی ظفر

    تحریکِ انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین کو گولیوں سے تو آپ مار نہیں سکتے، 27ویں ترمیم پر بلاول بھٹو نے جو لکھا ہے وہ آئین کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومت والوں سے جب پوچھا جاتا رہا، وہ اس پر خاموش تھے، حکومت والوں کو یا تو پتہ نہیں ترمیم آ رہی ہے یا ان کو پتہ نہیں یہ کوئی اور کر رہا ہے۔ دہشت گردی ہم سب کا مسئلہ ہے، دہشت گردی ختم کرنے سے متعلق مؤقف مختلف ہو سکتے ہیں، آپریشنز بھی ہوتے ہیں لیکن ہمیں اس پر یکسوئی سے بات کرنا ہوگی، دہشت گردی کی ایک وجہ غربت اور بے روزگاری بھی ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے صوبہ چلانا ہے، گورننس دیکھنی ہے، وزیر اعلیٰ ایک سیاسی جماعت کے نمائندے ہیں وہ سیاسی بات بھی کرسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ اگر بانی چیئرمین کی رہائی کی بات کرتے ہیں تو اس میں کیا غلط ہے؟

    سینٹیرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ فلور آف دی ہاؤس آپ ہر وہ بات کرسکتے ہیں جو نیشنل انٹرسٹ میں ہو۔ اسلام آباد آنے کی کال کے بارے میں نہیں جانتا نہ بانی کی کوئی ہدایات ہیں، اگر ملاقات ہوئی تو مزید ہدایات آ سکتی ہیں،ملاقاتوں کی فہرستوں کی بات بہت چھوٹی ہے، ہوسکتا ہے غلطی سے دو فہرستیں جاری ہوئی ہوں، آئندہ نہیں ہوں گی، میں اپنے آپ کو ان تمام چیزوں سے بالا سمجھتا ہوں، میں کسی کے خلاف بات نہیں کرتا اس دن غلطی سے دو فہرستیں آگئیں آج ایک ہی ہے، مستقبل کی بات کر کے آگے بڑھنا چاہیے۔

  • بھارت،اداکارہ کو برہنہ ویڈیو بھیجنے والا ملزم گرفتار

    بھارت،اداکارہ کو برہنہ ویڈیو بھیجنے والا ملزم گرفتار

    جنوبی بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ راجنی، جو تیلگو اور کنڑ ڈراموں میں کام کرتی ہیں، نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ ایک شخص نے انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے مسلسل فحش پیغامات اور ویڈیوز بھیج کر ہراساں کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

    اداکارہ راجنی نے بتایا کہ تقریباً تین ماہ قبل ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک صارف نے ’’نویـنز‘‘ کے نام سے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی۔ اگرچہ اداکارہ نے یہ درخواست قبول نہیں کی، تاہم اس شخص نے روزانہ میسنجر پر نازیبا پیغامات بھیجنے شروع کر دیے۔راجنی نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ملزم کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا تھا، مگر اس کے بعد بھی اس نے کئی نئے اکاؤنٹس بنا کر فحش پیغامات اور اپنی برہنہ ویڈیوز بھیجنا شروع کر دیا۔ اس رویے سے تنگ آکر اداکارہ نے اسے بارہا متنبہ کیا کہ وہ ایسا نہ کرے، مگر ملزم باز نہ آیا۔یکم نومبر کو جب ملزم نے دوبارہ رابطہ کیا تو راجنی نے اسے ذاتی طور پر ملنے کی پیشکش کی تاکہ بات صاف کی جا سکے۔ ملاقات کے دوران جب اداکارہ نے اسے وارننگ دی کہ وہ ہراسانی بند کرے، تو وہ شخص باز آنے کے بجائے مزید بدتمیزی پر اتر آیا۔ اس پر اداکارہ نے پولیس سے رجوع کیا۔

    پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کی شناخت نوین کے مون کے طور پر کی۔ وہ ایک عالمی ٹیکنالوجی ریکروٹمنٹ کمپنی میں بطور ڈیلیوری منیجر کام کرتا تھا، جس کے دفاتر لندن، پیرس، ایمسٹرڈیم، برلن، زیورخ، وارسا اور نیویارک میں بھی موجود ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔

    بنگلور میں ہی ایک علیحدہ واقعے میں 33 سالہ خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ ہفتہ کی صبح جب وہ اپنے کتے کے ساتھ واک پر نکلی تھیں تو ایک نامعلوم شخص نے انہیں پیچھے سے "میڈم” کہہ کر بلایا۔ جب خاتون نے مڑ کر دیکھا تو وہ شخص اپنے کپڑے اتار کر خود لذتی میں مصروف تھا۔ خاتون نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات آن لائن اور جسمانی ہراسانی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں، جن کے سدباب کے لیے سخت قانونی اقدامات ضروری ہیں۔

  • سپریم کورٹ،شوہر کی درخواست مسترد،خاتون کو فوری نان نفقہ دینے کا حکم

    سپریم کورٹ،شوہر کی درخواست مسترد،خاتون کو فوری نان نفقہ دینے کا حکم

    سپریم کورٹ نے نان نفقہ عدم عدائیگی کیس میں متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ ادائیگی کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےنان نفقہ کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ جب نکاح نامہ میں لکھا ہے تو ادائیگی میں تاخیر کیوں ہوئی، 2013 میں کیس ڈگری ہوا، متاثرہ خاتون کا کچھ تو خیال کریں، پشاور ہائیکورٹ نے 20 تولہ سونا اور 2لاکھ نقد ادائیگی کا حکم دیا تھا،سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کی درخواست مسترد کردی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔

  • چارسدہ میں فائرنگ،جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام چل بسے

    چارسدہ میں فائرنگ،جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام چل بسے

    چارسدہ میں فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالسلام جاں بحق ہو گئے

    تھانہ مندنی کی حدود مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی انگر باڑی بند کے مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے۔

    مرکزی مسلم لیگ خیبر پختوںخوا کے رہنما عارف اللہ خٹک کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں جے یو آئی رہنما مولانا عبدالسلام پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں،جے یو آئی کی صوبائی شوریٰ کے رکن مولانا عبدالسلام کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،خیبر پختونخوا حکومت امن وامان کے قیام میں سنجیدہ نہیں ،مذہبی رہنما ٹارگٹ بن رہے،علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے والے عناصر کیخلاف کاروائی کی جائےمولانا عبدالسلام کیلئے دعائے مغفرت،لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں.

  • سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،افغان بارڈرسیکورٹی فورس کے اہلکار سمیت 3 خوارج ہلاک

    سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں،افغان بارڈرسیکورٹی فورس کے اہلکار سمیت 3 خوارج ہلاک

    سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 2 مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے افغان بارڈر سکیورٹی فورس کے فعال پولیس اہلکار سمیت 3 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 2 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں جس میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک کارروائی خوارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں کی گئی، خوارج سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، فورسز نے خوارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک ہوئے، مارا گیا ایک خارجی قاسم افغان افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا جبکہ ٹانک میں ہلاک کیا گیا اکرام الدین عرف ابو دجانہ بھی افغان دہشتگرد تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ مؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، بارہا مطالبہ کیا افغان سرزمین خوارج اور سہولت کار پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشتگردی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی

  • عدالت کی  منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت

    عدالت کی منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے پیمراء کو منشیات کے خاتمے سے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی، جسٹس راجہ انعام امین منہاس کا کہنا تھا کہ رات ایک بجے آگاہی مہم نہیں چلانی بلکہ پرائم ٹائم پر مہم چلانی ہے ، آئی جی اسلام آباد اے این ایف ، پرائیویٹ سکول ریگولیٹری باڈی و دیگر سٹیک ہولڈر سے مل کر منشیات کے خاتمے کا میکنزم بنائیں ،

    پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں طلباء، سٹاف، کنٹین سٹاف یا کسی سے بھی منشیات برآمدگی پر سربراہ ادارہ کے خلاف کاروائی کی جائے گی، تمام تعلیمی اداروں میں ڈلیوری بوائے، کوریئر سروسز وغیرہ کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے،2025 میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی گئی،اے این ایف نے رواں سال اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سے متعلق 51 مقدمات درج کیے ،ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ رواں سال پولیس نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے منشیات برآمدگی کے 22 مقدمات درج کیے ، جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کیس کی سماعت کی ،وکیل درخواست گزار کاشف علی ملک عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے آئی جی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے منشیات کے خاتمے پر میکنزم بنانے کی ہدایت کر دی،کیس کی سماعت دو ہفتوں کے بعد تک ملتوی کر دی گئی