Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • 27 ویں آئینی ترمیم،ن لیگی وفد نے حمایت مانگی،اجلاس بلا لیا ہے،بلاول

    27 ویں آئینی ترمیم،ن لیگی وفد نے حمایت مانگی،اجلاس بلا لیا ہے،بلاول

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں ن لیگ کا وفدصدرمملکت اور مجھ سے ملنے آیا تھا، ن لیگی وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام اور ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی ،ججز کے تبادلے کا اختیار،این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ، آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات ،تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی ،الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا بھی شامل ہے ، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو طلب کیاگیا ہے،صدرآصف علی زرداری کی دوحہ سے واپسی پر اجلاس ہوگا، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائےگا،

  • انیل امبانی کے خلاف بڑی کارروائی، 3 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے قرق

    انیل امبانی کے خلاف بڑی کارروائی، 3 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے قرق

    بھارت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے معروف بزنس مین انیل امبانی کے ریلائنس گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 3,084 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے قرق کرلیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ قرقی پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کی دفعہ 5(1) کے تحت 31 اکتوبر 2025 کو عمل میں لائی گئی۔ قرق شدہ املاک میں انیل امبانی کی ممبئی کے باندرہ ویسٹ، پالی ہل میں واقع پرتعیش رہائش گاہ بھی شامل ہے، جو شہر کی نمایاں اور قیمتی ترین جائیدادوں میں شمار کی جاتی ہے۔ای ڈی کے مطابق جن جائیدادوں کو قرق کیا گیا ہے ان میں ممبئی کے پالی ہل میں انیل امبانی کی رہائش،نئی دہلی میں واقع ریلائنس سینٹر کی پراپرٹی،نوئیڈا، غازی آباد، پونے، تھانے، حیدرآباد، چنئی (بشمول کانچی پورم) اور مشرقی گوداوری میں واقع مختلف دفاتر، رہائشی یونٹس اور پلاٹس شامل ہیں۔ تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ یہ فنڈز بالواسطہ طور پر یس بینک (Yes Bank) کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ریکارڈ کے مطابق 2017 سے 2019 کے دوران یس بینک نے آر ایچ ایف ایل میں 2,965 کروڑ روپے،آر سی ایف ایل میں 2,045 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔ تاہم دسمبر 2019 تک یہ سرمایہ کاری نان پرفارمنگ قرار دی گئی، جس میں آر ایچ ایف ایل پر 1,353.50 کروڑ روپے اور آر سی ایف ایل پر 1,984 کروڑ روپے بقایا تھے۔

    ای ڈی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ انیل امبانی کی ریلائنس کمیونیکیشن لمیٹڈ (RCom) اور اس سے منسلک دیگر اداروں تک بھی بڑھا دیا ہے۔تحقیقات میں ان کمپنیوں پر 13,600 کروڑ روپے سے زائد کے قرض گھپلے کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے 12,600 کروڑ روپے مبینہ طور پر متعلقہ فریقین کو منتقل کیے گئے، جبکہ 1,800 کروڑ روپے فکسڈ ڈپازٹس اور میوچل فنڈز کے ذریعے دوسری کمپنیوں میں بھیجے گئے۔

    انیل امبانی، جو ایک وقت میں دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل تھے، پچھلے چند سالوں سے مالی بحران اور قرضوں کے بوجھ میں گھرے ہوئے ہیں۔ ان کے گروپ کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی دیوالیہ کارروائیوں کا سامنا کر چکی ہیں۔تازہ کارروائی کو بھارت میں مالی احتساب کے نظام کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

  • آڈیو لیک کیس،جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے

    آڈیو لیک کیس،جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت آڈیو لیک کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

    آڈیو لیک کیس کو جسٹس بابر ستار کی عدالت سے منتقل کر کے جسٹس اعظم خان کی عدالت میں مقرر کر دیا گیا ہے، مقدمے کی یہ منتقلی جسٹس بابر ستار کا سنگل بنچ ختم ہونے کے باعث عمل میں آئی ہے،کیس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کل 4 نومبر کو جسٹس اعظم خان کریں گے، یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے اس آڈیو لیک کیس کے خلاف حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا، یہ درخواستیں بشریٰ بی بی اور نجم ثاقب کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

  • کراچی: سائٹ ٹاؤن میں 14 مزید بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، 2 جاں بحق

    کراچی: سائٹ ٹاؤن میں 14 مزید بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق، 2 جاں بحق

    کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں ایچ آئی وی وائرس کے مزید 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ بچوں میں سے 2 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ تمام بچے پٹھان کالونی، سائٹ ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے مختلف اسپتالوں، جن میں سول اسپتال، انڈس اسپتال اور حیدرآباد کے ہیلتھ سینٹرز شامل ہیں، ریفر کیا گیا ہے۔میڈیکل حکام کے مطابق ابتدائی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں وائرس کی منتقلی زیادہ تر غیر معیاری طبی آلات، سرنجز کے بار بار استعمال یا غیر محفوظ طریقۂ علاج کے باعث ہوئی ہے۔ بعض متاثرہ بچوں کے والدین میں بھی ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے علاقے میں ہنگامی میڈیکل ٹیمیں روانہ کر دی ہیں تاکہ مزید اسکریننگ کی جا سکے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ محکمے نے مقامی ڈاکٹروں اور کلینکس کی نگرانی سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی تعداد 4 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جب کہ صرف رواں سال کے دوران 2300 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق یہ اعداد و شمار ایک خطرناک رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جو صوبے میں طبی نگرانی کے نظام کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آگاہی مہم شروع کی جائے گی تاکہ لوگوں کو محفوظ طریقۂ علاج، صاف سرنجز کے استعمال اور خون کی اسکریننگ کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے۔

  • متعدد بار خواتین نے مجھے ہراساں کیا، شیر افضل مروت کا دعویٰ

    متعدد بار خواتین نے مجھے ہراساں کیا، شیر افضل مروت کا دعویٰ

    تحریک انصاف کے سابق رہنما رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انہیں متعدد بار خواتین کی جانب سے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار پھول بھیجے گئے، ویڈیو کالز کی گئیں اور اکیلے ملاقات کی دعوت دی گئی، ایک خاتون لندن سے اسلام آباد آئی جو شادی شدہ اور 3 بچوں کی ماں ہے۔ وہ اُن کے دفتر پہنچی اور اس سے اکیلے ملنے کی ضد کی،خاتون پہلے سے نصب کیمرہ لے کر آئیں اور ان کے پاس شراب بھی تھی۔ صورتحال سنگین ہوئی تو مجھے سکیورٹی کو بلانا پڑا۔

    جب میزبان نے شیر افضل مروت سے پوچھا کہ جن خواتین نے آپ کو ہراساں کیا ان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے،جس پر شیر افضل مروت نے واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ کسی کے چہرے پر یہ نہیں لکھا کہ ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،رکن قومی اسمبلی نے مزید بتایا کہ اُن کو بھی ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا گیا اس دوران ان کے دفتر، گھر اور ہوٹل کے کمروں سے خفیہ کیمرے برآمد کیے گئے۔

  • امریکی نائب صدر کی ایریکا کرک سے گلے ملنے کی ویڈیو پر افواہیں

    امریکی نائب صدر کی ایریکا کرک سے گلے ملنے کی ویڈیو پر افواہیں

    امریکی نائب صدر اور امریکی بزنس وومن ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ویڈیو پر طلاق کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کریں گے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی سی ای او ایریکا کرک کی ایک تقریب میں گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے،مسیسیپی یونیورسٹی میں ہونے والے اس ایونٹ کی تصاویر کے بعد ان دونوں کے تعلقات پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

    اس دوران نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے ایک متنازع پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وینس آئندہ سال کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے طلاق لے کر ایریکا کرک سے شادی کریں گے،ان کا یہ بیان ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 85 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے،ایریکا کرک چارلی کرک کی بیوہ ہیں، صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو 11 ستمبر کو یوٹا یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی،عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کر رہے تھے،چارلی کرک ایک قدامت پسند شخصیت تھے اور وہ امریکی صدر کے کافی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے،رپورٹس کے مطابق چارلی کرک ‘ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ نامی تنظیم کے بانی بھی تھے، 2012 میں قائم کی گئی یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے۔

  • مری میں‌ہوٹل پر چھاپہ،ڈانس پارٹی سے 32 لڑکے گرفتار

    مری میں‌ہوٹل پر چھاپہ،ڈانس پارٹی سے 32 لڑکے گرفتار

    پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں واقع بھور بن کے قریب ایک معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں پولیس نے گزشتہ رات مبینہ طور پر ایک بڑی ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 32 لڑکیوں اور 52 لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران شراب کی سینکڑوں بوتلیں، ٹیبلٹوں کے پیکٹ، بلند آواز میوزک سسٹم اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پارٹی ہوٹل کے بینکویٹ ہال میں جاری تھی جہاں شریک افراد مبینہ طور پر نیم برہنہ حالت میں رقص اور شراب نوشی کررہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، داخلی و خارجی راستے بند کیے اور تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔ بعض شرکاء کی جانب سے اثر و رسوخ استعمال کرنے اور اعلیٰ شخصیات کے فون آنے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم پولیس نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کارروائی بلا امتیاز کی گئی ہے۔پولیس نے ہوٹل مینیجمنٹ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ زیرِ حراست لڑکوں اور لڑکیوں کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا۔ اچانک چھاپے اور گرفتاریوں سے مری میں ہوٹل انڈسٹری اور سیاحتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔حکام کے مطابق غیر قانونی پارٹیوں اور نوجوانوں کو مخربِ اخلاق سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ نشہ آور مواد کی فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

  • کراچی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی، فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منگھوپیر کی کنواری کالونی سے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زیداللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو خوارجی گروہ کے امیر شمس القیوم عرف زاویل کے اہم سہولت کار تھے،ترجمان نے بتایا کہ ملزمان مختلف شہریوں کے موبائل نمبرز زاویل کو فراہم کرتے تھے، جو ان نمبرز پر بھتے کی کالیں کرتا تھا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ منشیات فروشوں سے بھی بھتہ وصول کرتے اور لینڈ گریبنگ (زمینوں پر قبضے) کی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں،رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے دیگر سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکیں۔ ادارے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا قریبی رینجرز چیک پوسٹ پر دیں۔

  • نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں،احسن اقبال

    نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دعا ہے کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پہلی سے چوتھی جماعت تک عائشہ باوانی اسکول میں پڑھا ہوں، باوانی فیملی کی تعلیم میں بہت کاوشیں ہیں، طالبعلم اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں،کل کو کوئی بھی ملک کا وزیر بن سکتا ہے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں ہم سب سے پیچھے ہیں، ہمارے تعلیمی ادارے فقط روزگار مہیا کرنےکے لیے نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، یہ مستقبل کی جنگ ہے جو لیبارٹریز کے اندر لڑی جا رہی ہے، نئی ایجادات ہونی چاہئیں تاکہ دنیا کے ساتھ مقابلہ کرسکیں، او لیول اے لیول کو بڑھاوا دیا ہے اس سے ہماری روٹس خراب ہوگئی ہیں۔

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میرے بچپن میں کراچی ترقی یافتہ اور روشنیوں کا شہر ہوا کرتا تھا، دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے۔

  • 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

    2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

    مظفر آباد میں 2 روزہ بنیان المرصوص ایچ ای سی انٹرا یونیورسٹی وومین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہو گئی.

    حکومت آزادکشمیر , پاک فوج اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی اشتراک سے ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا،ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 18 یونیورسٹیز کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،فائنل میچ میں کنیئرڈ یونیورسٹی لاہور نے پنجاب یونیورسٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی،اختتامی تقریب میں خواتین کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا اور یونیورسٹی بینرز کے ساتھ پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے لہرائے ،بہترین کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو میڈلز جبکہ فاتح اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں دی گئیں، ٹورنامنٹ میں شریک ملک بھر کی یونیورسٹیز کی طالبات کا کہنا تھاکہ "مظفرآباد میں پاکستانی یونیورسٹیز کی طالبات کو جمع کرنا علامت ہے کہ کشمیری ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ،”ہم نے بنیان المرصوص میں بھی دکھا دیا کہ کشمیر اور پاکستان ایک ہیں،”ٹیموں کو محفوظ ماحول دیا گیا جس سے لڑکیوں کو اس فیلڈ میں مزید آگے آنے کا حوصلہ ملا ہے،”کھیلوں کے ایسے مقابلے اور بھی ہونے چاہیں تاکہ لڑکیاں آگے آ سکیں،