Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت و امریکہ کے مابین دس سالہ دفاعی معاہدہ

    بھارت و امریکہ کے مابین دس سالہ دفاعی معاہدہ

    امریکا اور بھارت کے درمیان 10 سالہ دفاعی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے آج کوالالپمور میں اپنے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کے بعد اس پیش رفت کا اعلان کیا،پیٹ ہیگستھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ یہ معاہدہ خطے میں استحکام اور دفاعی توازن کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون، معلومات کے تبادلے اور ٹیکنالوجی کے اشتراک میں اضافہ ہوگا،یہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو مستقبل میں زیادہ گہرے اور مؤثر دفاعی تعلقات کی راہ ہموار کرے گا‘۔

    دونوں وزرا کے درمیان ملاقات آسیان ڈیفینس سمٹ کے دوران ہوئی، یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب امریکا نے اگست میں بھارت کی روسی تیل کی خریداری پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا،ان اضافی محصولات کے بعد بھارت نے امریکی دفاعی سازوسامان کی خریداری کا عمل عارضی طور پر روک دیا تھا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان آج ہونے والی ملاقات میں دفاعی خریداری کے منصوبوں پر نظرِثانی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی

  • بلدیاتی انتخابات ، پنجاب حکومت اپنی ذمہ داری کو پورا کرے ، چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت سے بلدیاتی انتخابات کیلئےضروری ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے۔

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اس دوران سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے، حلقہ بندی کے لیے ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کیا جائے،چیف سیکریٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ ترتیب دیا گیا، لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر تک الیکشن کمیشن کو بھیج دیاجائے گا،چیف سیکریٹری پنجاب نے مزید بتایا کہ حکومت ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹی فکیشن دے گی، حکومت درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو مہیا کر دے گی، یوسیز کی تعداد کے نوٹیفکیشن31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دیےجائیں گے۔ ہر ٹاؤن، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل کے نقشے 10 جنوری تک مہیا کر دیے جائیں گے۔

    اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے حکومت پنجاب کو دی،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کیے جائیں گے۔

  • گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا 4 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری

    گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا 4 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری

    رشوت کے الزام میں گرفتار این سی سی آئی اے کے 6 افسران سے سوا 4 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری ہوگئی، ایف آئی اے نے ملزمان سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ مقامی عدالت میں پیش کردی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سے ایک کروڑ 25 لاکھ ریکور کئے گئے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض سے 36 لاکھ، ملزم علی رضا سے 70 لاکھ کی ریکوری ہوئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ این سی سی آئی اے افسران پر رشوت لینے کا الزام ہے۔

    دوسری جانب ضلع کچہری لاہور میں رشوت لینے کے مقدمے میں این سی سی ائی اے کے افسران کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکر لیا گیا،عدالت نے ملزمان کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا،عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت دیگر تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

  • پاک افغان جنگ بندی خوش آئند ،  ترکی اور قطر کے کردار کو سراہتے ہیں،خالد مسعود سندھو

    پاک افغان جنگ بندی خوش آئند ، ترکی اور قطر کے کردار کو سراہتے ہیں،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لئے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اسکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، جنگ بندی کے لئے ترکی اور قطر کے کردار کو سراہتے ہیں.

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیشرفت ہے،دو برادر ممالک کے مابین جنگ بندی کروانے پر قطر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کو بھائی سمجھا ہے، لاکھوں افغان مہاجرین برسوں تک پاکستان میں مقیم رہے، مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان نےا فغانستان کا ساتھ دیا لیکن افغانستان کی جانب سے اسکی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونا کسی صورت درست نہیں،سرحدپار حملوں کے باوجود پاکستان نے بات چیت کی،ان حالات میں افغانستان کو چاہئے کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو یاد رکھیں،ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے مابین جنگ بندی دیرپا ہو گی اور خطے میں قیام امن کا باعث بنے گی،افغان حکومت بیرونی ہاتھوں میں استعمال ہونے کی بجائے اپنے فیصلے خود کرے.

  • گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 55 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا ،وزیراعلیٰ سندھ

    گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 55 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا ،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گندم کے آبادگاروں کی سپورٹ پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ اور سیکریٹری زراعت زمان ناریجو شریک تھے، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے 55 ارب روپے کا پیکیج منظور کیا ہے،پیکیج کے تحت 4 لاکھ 12 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد فراہم کی جا رہی ہیں، انشاءاللہ سندھ میں اس سال 22 لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کاشت کی جائے گی،

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ہاریوں کے زمین ریکارڈ کی تصدیق کے لیے اینڈرائیڈ بیسڈ ایپ بنائی گئی ہے،اینڈرائیڈ ایپ آن لائن اور آف لائن دونوں صورتوں میں کام کرے گی،ہیڈ آفس اور اضلاع کو جوڑنے والا مانیٹرنگ ڈیش بورڈ تیار کر لیا گیا،ڈیش بورڈ خودکار ایس ایم ایس سروس سے منسلک کر دیا گیا،سندھ بینک کے پاس 4 لاکھ ہاری کارڈ آگئے ہیں،چھوٹے کاشتکاروں کو فوری مالی امداد کی رقم منتقل کی جائے،گندم کی بوائی شروع ہوگئی ہے، اس کے لئے یوریا اور ڈی اے پی ضروری ہے،

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے، روزویلٹ   کی نجکاری پربریفنگ

    سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے، روزویلٹ کی نجکاری پربریفنگ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر عرفان اللہ خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے سی ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ، روزویلٹ ہوٹل نیویارک، اور ملک کے اہم ہوائی اڈوں کی نجکاری سے متعلق اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر بلال احمد خان اور سینیٹر اسد قاسم نے بھی شرکت کی۔

    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پریسژن انجینئرنگ کمپلیکس (PEC) ایک دفاعی نوعیت کا ادارہ ہے جو تقریباً 200 ایکڑ رقبے پر محیط ہے، جہاں 223 ملازمین کام کر رہے ہیں جبکہ 381 ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات بھی کمپنی پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ کمپلیکس 1980 کی دہائی سے بوئنگ طیاروں کے پرزے تیار کر رہا ہے اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری میں بھی نمایاں کردار ادا کر چکا ہے۔سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ مالی سال کے دوران کمپلیکس کی آمدن 397 ملین روپے رہی، جبکہ اخراجات 850 ملین روپے سے تجاوز کر گئے۔ کابینہ کے فیصلے مؤرخہ یکم مئی کے مطابق، پی آئی اے سے یہ کمپلیکس اپنی تمام تر ذمہ داریوں اور اثاثہ جات کے ساتھ پاک فضائیہ (PAF) کو منتقل کیا جائے گا۔

    سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کا عمل اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شرائط و ضوابط پر بات چیت جاری ہے اور چار کنسورشیم/بولی دہندگان نے باضابطہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔مزید بتایا گیا کہ تمام فریقین پی آئی اے کے اثاثوں اور واجبات کا تفصیلی تجزیہ کر رہے ہیں، اور شرائط طے ہونے کے بعد توقع ہے کہ اس سال کے اختتام تک نجکاری مکمل ہو جائے گی۔کمیٹی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ عالمی سطح کی بڑی ایئرلائنز اس عمل میں شامل نہیں ہو رہیں۔ اس پر سیکریٹری نجکاری کمیشن نے وضاحت دی کہ اگرچہ موقعہ علاقائی سطح پر بھرپور تشہیر کے ساتھ پیش کیا گیا، تاہم علاقائی ایئرلائنز نے مسابقتی مفادات کے باعث سرمایہ کاری سے گریز کیا۔

    کمیٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی لینڈ سائیڈ سروسز کے آؤٹ سورسنگ کے بارے میں بھی استفسار کیا۔ بتایا گیا کہ ایک ترک کمپنی نے ابتدا میں بولی میں حصہ لیا مگر منافع کی شرح پر اختلافات کے باعث پیچھے ہٹ گئی۔مزید آگاہ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ حکومت سے حکومت (G2G) کی بنیاد پر ایک معاہدہ زیر غور ہے تاکہ لینڈ سائیڈ سروسز کے انتظامات بہتر بنائے جا سکیں۔چیئرمین کمیٹی نے سفارش کی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی سروسز کسی قابلِ اعتماد اور تجربہ کار بین الاقوامی کمپنی کو دی جائیں تاکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ نیویارک کے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری سے متعلق مالیاتی مشاورتی فرم JLL نے 650,000 مربع فٹ رقبے پر مشتمل 17 منزلہ عمارت کی مالی و قانونی جانچ مکمل کی تھی۔
    فرم نے حکومت کو مشترکہ سرمایہ کاری کے متعدد آپشنز تجویز کیے، جسے وفاقی کابینہ نے 8 جولائی کو منظور کیا۔ تاہم بعد ازاں مشاورتی فرم نے مفادات کے ٹکراؤ کے باعث خدمات واپس لے لیں۔اب حکومت نئی مالیاتی مشاورتی فرم کی خدمات حاصل کرنے کے عمل میں ہے تاکہ نجکاری کا عمل جاری رکھا جا سکے۔

    چیئرمین کمیٹی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL) کی کامیاب نجکاری کو سراہا، جو متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی (IHC) نے اس کے تمام ملازمین اور ذمہ داریوں سمیت حاصل کیا۔آخر میں چیئرمین سینیٹر ڈاکٹر عرفان اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ پی آئی اے ملازمین کی پنشن اور واجبات سے متعلق شکایات کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ انہیں ان کا جائز حق مل سکے۔

  • ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، قبضہ مافیا ختم شد، مریم نواز

    ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، قبضہ مافیا ختم شد، مریم نواز

    جس کی ملکیت، اسی کا قبضہ……وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے نمٹنے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ ایم موایبل پراپرٹی آرڈیننس 2025ء کی منظوری دے دی۔ اراضی پر قبضے چھڑانے کے لئے سالوں سے عدالتوں کے چکر لگانے والے سائلین کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب میں اب ہر قبضہ کیس کا فیصلہ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے ذریعے صرف 90 دن میں ہوگا۔ ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کے فیصلے کی اپیل ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹربیونل سنے گا۔ خصوصی ٹربیونل بھی اپیل کا فیصلہ90کے اندر اندر کرنے پابند ہو گا۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں نئے آرڈیننس کے تحت پنجاب کے ہر ضلع میں ڈِسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی قائم کرنے پراتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں نئے نظامِ انصاف کے تحت عدالت جانے سے پہلے ہی نجی جائیداد پر قبضہ کا ایشوڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی حل کرے گی۔ برسوں سے لوگ عدالتوں کے چکر کاٹنے والے سائلین کو پنجاب میں برق رفتار انصاف کی فراہمی کے لئے ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی ہرقبضہ کیس کا فیصلہ 90دن میں کرے گی۔ 6 رکنی ضلعی تصفیہ کمیٹی کا کنونیئرڈپٹی کمشنر ہوگا جبکہ ڈی پی او اور دیگر حکام بھی شامل ہونگے۔ اجلاس میں 30دن کے اندر ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹیاں فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈسپیوٹ ریزولیشن کمیٹی کیس کے فیصلے کے بعد 24 گھنٹے کے اندر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے کے پابند ہوں گے۔ اجلاس میں عوام کی ملکیت ہتھیانے والوں سے قبضہ چھڑانے کے لئے پیرا فورس کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کاجائزہ لیا گیا۔ شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ریکارڈ اور سوشل میڈیا لائیو سٹریمنگ کی تجاویز پر غورکیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اب کوئی کسی کی زمین نہیں چھینے گا ماں جیسی ریاست ہر کمزور کے ساتھ کھڑی ہے۔جس کی ملکیت، اسی کا حق ہے قبضہ مافیا کا باب ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔عام آدمی کے لئے چھوٹی سی جائیداد یا اراضی کل کائنات ہوتی ہے اور مافیا اس پر قبضہ کر لیتا ہے۔

  • 9 مئی مقدمات، عمران خان کی ویڈیو لنک پر ہو گی عدالت پیشی

    9 مئی مقدمات، عمران خان کی ویڈیو لنک پر ہو گی عدالت پیشی

    پنجاب حکومت نے 9 مئی کے 11 مقدمات کے ٹرائل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کا ٹرائل اب انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوگا اور بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت آئندہ اے ٹی سی عدالت میں ہو گی، ویڈیو لنک اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوگی جس میں بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔

  • ایف آئی اے کا شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلیے خط

    ایف آئی اے کا شبر زیدی کیخلاف مقدمہ واپس لینے کیلیے خط

    وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا۔

    جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے حکام سے مقدمہ قانون کے تحت سی کلاس کرنے استدعا کی ہے جب کہ ایف آئی اے کرائم سرکل نے مقدمہ منسوخ کرکے عدالت میں رپورٹ دینےکی اجازت مانگ لی ہے،خط میں مقدمہ منسوخ کرنے یا یا سی کلاس کرنےکی اجازت طلب کرتے ہوئے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ مقدمے میں نامزد شبر زیدی، ایف بی آر حکام اور نجی بینک ملازمین کا نام نکالا جائے تاہم چالان کے کالم ٹو میں درج رکھے جائیں جب کہ مقدمہ سی کلاس کرنےکی رپورٹ عدالت میں دی جائے۔

    واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے گزشتہ روز شبر زیدی پر 16 ارب روپے کی غیر مجاز ادائیگیوں کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا۔

  • امریکا میں شٹ ڈاؤن کا ایک ماہ مکمل، 7 لاکھ سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم

    امریکا میں شٹ ڈاؤن کا ایک ماہ مکمل، 7 لاکھ سے زائد ملازمین تنخواہوں سے محروم

    امریکا میں شٹ ڈاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ ریپبلکن پارٹی دونوں ایوانوں میں اکثریت کے باوجود اخراجات کا بل پاس کروانے میں ناکام ہے۔

    امریکا کے سیکڑوں وفاقی اداروں کے 7 لاکھ سے زائد ملازمین یکم اکتوبر سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔صدر ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ’’فلیبسٹر‘‘ قانون ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پیغام میں نیوکلیئر آپشن فعال کرنے کا عندیہ دے دیا۔فلیبسٹر کے تحت سینیٹ میں بل پیش کرنے کیلئے 60 ارکان کی حمایت درکار ہے، حکمران جماعت کے پاس 53 سینیٹرز ہیں جس کی وجہ سے کئی بار کوشش کے باوجود اخراجات کے بل پر بحث شروع نہ ہوسکی۔اپوزیشن جماعت شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بدلے اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے جس کیلئے صدر ٹرمپ تیار نہیں ہیں۔