Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • عمران خان اور اسکے وزیر جھوٹے،این آر او دینے اور لینے والے پر لعنت، شاہد خاقان عباسی

    عمران خان اور اسکے وزیر جھوٹے،این آر او دینے اور لینے والے پر لعنت، شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این آر لینے اور دینے والے لعنت، عمران خان سن لو ہمارا احتساب کر لو ہم بھی تمہارا احتساب کریں، پارٹی میں نواز اور شہباز کا بیانیہ ایک ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چلنا چاہئے. تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں‌.انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں کوئی گروپ بندی نہیں. ہم نے احتجاج نہیں کیا بلکہ مسائل حل کئے ہیں ،آج پاکستان کی عوام تکلیف میں ہیں ، مہنگائی دگنی ہو چکی ہے، وقت ہے عمران خان سنبھل جائے ، سیاست پیچھے رہ جائے گی اور عوام آگے ہوں گے ،ملک میں پھر آمریت کا خطرہ ہو گا.انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خواہش تھی کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کسی اور کو دیں، مسلم لیگ ن کے لیڈر نواز شریف ہیں وہی فیصلے کرتے ہیں، شہباز شریف وطن واپس آئیں گے. ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان خود جھوٹ بولتا ہے اس کے وزیر بھی جھوٹ بولتے ہیں این آر او لینے اور دینے والے پر لعنت ،

  • عمران خان جواب جمع کروائیں، عدالت نے وزیر اعظم کو بڑا حکم دے دیا

    عمران خان جواب جمع کروائیں، عدالت نے وزیر اعظم کو بڑا حکم دے دیا

    وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی لاہور میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نےعمران خان کی عدالتی دائرہ اختیارکےخلاف درخواست مسترد کردی ،عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ معاملہ اسلام آباد کا ہے،کیس اسلام آباد کی عدالت میں بنتا ہے ، لاہور کی عدالت ہتک عزت کے دعوے کی سماعت نہیں کر سکتی جس پر عدالت نے کہا کہ لاہور کی عدالت ہتک عزت کی درخواست پر سماعت کر سکتی ہے .عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو جواب جمع کروانے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ عمران خان نے شہبازشریف کے ہتک عزت کے دعوے کی درخواست کوچیلنج کیا تھا ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا جس میں انہون‌نے کہا کہ عمران خان نےپاناما لیکس کےمعاملے پررشوت کے بے بنیاد الزامات لگائے.

  • مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 3 کشمیریوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی. اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہیدوں کو سلامی دے کر بھارت سرکار کو پیغام دیا کہ کشمیری آزادی لے کر رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز شوپیاں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے تین کشمیریوں‌ کو شہید کیا .جن کی شناخت لطیف احمدڈارعرف لطیف ٹائیگرساکن ڈوگری پورہ پلوامہ ،طارق احمد شیخ ولد علی محمد عرف طارق مولوی ساکن مولوچتراگام شوپیان اورشارق احمدننگرویوسف ساکن چھوٹی گام شوپیان کے طور پر ہوئی تھی. شہید ہونے والے تینوں کشمیری حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ تھے، لطیف احمد ڈار برہان مظفر وانی کا دست راست تھا جو 2014 سے اس گروپ میں شامل ہوا.شہید ہونے والے طارق مولوی حافظ قرآن اور عالم دین بھی تھے ، تینوں کے نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کئے گئے. لطیف ٹائیگر کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے اور ان کی نمازجنازہ متعدد بار ادا کی گئی. نماز جنازہ میں کاکہ پورہ، بانڈر پورہ، کانلی باغ، بارسو اور ڈوگری پورہ کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ طارق مولوی اور شارق کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگون نے شرکت کی اس موقع پر عسکریت پسندوں نے شہداء کے جنازوں کو سلامی بھی دی.

    بھارت سرکار نےد عویٰ کیا ہے کہ لطیف احمد ڈار عرف لطیف ٹائیگر ساکنہ ڈوگری پورہ پلوامہ کا رہائشی ہے جو سال 2014سے کشمیر میں سرگرم تھا اور برہان گروپ کا آخری زندہ رکن تھا۔ برہان مظفروانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا جسے بھارتی فوج نے جولائی 2016 میں شہید کیا تھا جس کے بعد کشمیر کی تحریک میں تیزی آئی تھی.

    بھارتی فوج نے شوپیاں کے علاقے امام صاحب میں سرچ آپریشن کے د وران تین کشمیریوں کو شہید کیا تو کشمیری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا، اھتجاج کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے آنسو گیس کے شیل پھینکے کشمیری پھر بھی احتجاج کرتے رہے جس کے بعد بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن سے فائر کئے ،دوران احتجاج پیلٹ گن سے 17 کشمیری زخمی ہو گئے. جنہیں طبی امداد کے لئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .ایک زخمی کی شناخت مدثر احمد نامی ایک نوجوان کے طور ہوئی ہے جس کی ٹانگ میں گولی لگی ہے

  • دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج : خورشید شاہ

    دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج : خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آج سوال اٹھتا ہے کہ یہ دہشت گردی کیوں شروع ہوئی،افغانستان سے روس کو باہر نکالنے کے بہانے پاکستان سے جمہوریت ختم کرنا سازش تھی،انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سیاست کےخاتمے کیلیے ایسی آگ میں دھکیل دیا گیا جس سے آج تک نہیں نکل سکے، کوئی بھی سیاسی پارٹی نہیں چاہتی کہ انتہا پسندی یا دہشت گردی کو فروغ ملے ،

    نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں .

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگ

  • عمران خان ایک دن کیلئے بھی جیل گئے تو……جاوید ہاشمی نے کیا کہہ دیا

    عمران خان ایک دن کیلئے بھی جیل گئے تو……جاوید ہاشمی نے کیا کہہ دیا

    مسلم لیگ ن کے رہنما بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان اگر ایک دن کے لئے بھی جیل گئے تو باہر نکلنے کے لئے سفارشیں شروع کر دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن پر مشکل حالات ہیں، ان حالات میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی فلاسفی دی جو سب سے بڑی فلاسفی ہے. جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے،. عمران خان ایک دن کے لئے جیل گئے تو سفارشیں کروا کر واپس آئیں گے. جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کو کرکٹ سمجھتے ہیں .

  • بہت ہو گیا، یاسمین راشد استعفیٰ دیں، ایسا کس نے کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    بہت ہو گیا، یاسمین راشد استعفیٰ دیں، ایسا کس نے کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد جمع کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں تو دوسری جانب لاہور میں پولیو ٹیموں‌ پر حملے ہو رہے ہیں ،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو معصوم بچوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ یاسمین راشد وزارت سے فوری استعفیٰ دیں.

    لاہور میں گزشتہ روز پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ‌یا تھا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں

  • ریاست میں مسلح جدوجہد حرام ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

    ریاست میں مسلح جدوجہد حرام ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

    شاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں .

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،

  • ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    ن لیگ کا سیکرٹری جنرل بننے کے بعد احسن اقبال نے پہلا کیا کام کیا؟

    مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے حلقے میں انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس بنا دیا جس کی افتتاحی تقریب میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ آج انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فار پیس کی بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل اسلامک انسٹیٹیوٹ فارپیس بین الاقوامی سطح کا ادارہ ہوگاجس میں تین شعبے ہونگے ،پہلا شعبہ بین المسالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلیے کام کرے گا ،دوسرا شعبہ دنیا میں عالمی سطح پر بین التہذیب مکالمے کو آگے بڑھائے گا،تیسرا شعبہ پاکستان کوانتہا پسندی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہونیوالے نقصان کو ڈاکومنٹ کریگا،احسن اقبال نے مزید کہا کہ آج کی کانفرنس کا مقصد مذہبی اسکالر،سیاسی قائدین کیساتھ ملکرامن اوریکجہتی کا پیغام دینا ہے،ایک سال قبل ایک نوجوان نےمجھ پرحملہ کیا تھا ،دہشتگردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے .
    کانفرنس سے بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ہوتے ہوئے ریاست کے اندرمسلح جدوجہد حرام ہے،اس ملک میں تمام مذاہب کو آزادی حاصل ہے .انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہمارے وطن کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ان کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے اس ملک پرآنچ نہیں آئے گی .آج پاک فوج کے باعث ہم امن اور چین سے زندگی گزار رہے ہیں . کانفرنس سے ڈائریکٹرپیس سینٹرلاہور جیمز چنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغام پاکستان میں امن اور ہم آہنگی کا درس دیا گیا ہے،6 ہزار سے زائد علما ءکرام نے دستخط کیے ہیں،اس فتوے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں ،جہاں جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے فوری سامنے آجاتا ہے

  • ن لیگ کے نئے عہدیداروں میں مفرور بھی شامل، شہباز گل کا دعویٰ

    ن لیگ کے نئے عہدیداروں میں مفرور بھی شامل، شہباز گل کا دعویٰ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ کے نئے عہدیداروں میں کچھ مفروراور کچھ نیب میں پیشیاں بھگت رہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست دن بدن ختم ہوتی جا رہی ہے ،سیاسی اکھاڑے میں اسٹیٹس ک وکی جماعتوں کا مستقبل تاریک ہے ،انہوں نے کہا کہ سب کو واضح نظرآرہا ہے کہ ن لیگ قیادت کے بحران کا شکار ہے، شہباز گل نے مزید کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون نے اپنے نئے عہدیداروں کا اعلان کیا ہے ،احسن اقبال کو سیکرٹری جنرل اور شاہد خاقان عباسی کو سینئر نائب صدر بنایا گیا ہے مریم نواز ،عابد شیر علی، سردار ایاز صادق، برجیس طاہر، درشن لال، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، نیلسن عظیم، پرویز رشید، راحیلہ درانی، رانا تنویر اور سردار مہتاب احمد خان نائب صدور ہونگے۔

  • پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

    پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

    پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے علاقے ضلع آواران میں میڈیکل کیمپ لگایا گیااور مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت ہے بلوچستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں پاک فوج کے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف نے 3500 سے زائد مریضوں کو علاج معالجہ کیا.پاک فوج کی میڈیکل ٹیم نے کیمپ میں 100 سے زائد آنکھوں کے آپریشن بھی کئے. میڈیکل کیمپ میں ای سی جی، الٹراساؤنڈ سمیت متعد دٹیسٹوں کی مفت سہولیات بھی میسر تھیں .ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع آواران کے دور دراز علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے 150 خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے.