Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری: معروف صحافی ظفر سعید ستی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    نیو مری کے معروف اور سینئر صحافی ظفر سعید ستی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق صحافی ظفر سعید ستی کو دو گولیاں ماری گئیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دو گروپوں کے درمیان رشتے کے تنازعے پر جھگڑا ہوا، مقتول کے قتل پر صحافتی برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں اور صحافیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مساجد کے اماموں کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مساجد کے اماموں کے لئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    لاہور:ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے اماموں کیلئے وزیراعلیٰ کی جانب سے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے،

    پنجاب میں امن و امان پر مسلسل پانچواں اجلاس ہوا،جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی، اجاس میں 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب بھر میں تمام مساجد میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں با جماعت اداکی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب ضروریات کے لئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔ مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہوں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اجتماع کے لئے رائے ونڈ کی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی،رائے ونڈ کی سڑکوں پر گڑھے بھی مرمت کرکے پر کردئیے گئے، رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لئے خصوصی بسیں بھی چلائی جائیگی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائے ونڈ اجتماع کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات ہوں گے،

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی ہدایت کر دی،پنجاب میں سائبر کرائم سیل تشکیل دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،مذہبی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اقدامات کی تحسین کی گئی

  • انسٹا گرام کی دوستی،ڈیلیوری بوائے نے جعلی آرمی افسر بن کر خاتون کی لوٹی عزت

    انسٹا گرام کی دوستی،ڈیلیوری بوائے نے جعلی آرمی افسر بن کر خاتون کی لوٹی عزت

    نئی دہلی میں خواتین کے خلاف جرائم کے دو سنگین واقعات نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ایک واقعے میں صفدرجنگ اسپتال کی ایک خاتون ملازمہ کو انسٹاگرام پر دوستی کے بعد ایک ڈیلیوری بوائے نے جعلی آرمی آفیسر بن کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جب کہ دوسرے واقعے میں ایک 18 سالہ ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی اور بلیک میلنگ کا لرزہ خیز کیس سامنے آیا ہے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ 27 سالہ خاتون صفدرجنگ اسپتال میں ملازم ہیں۔ انہوں نے اپنی شکایت میں بتایا کہ ان کی انسٹاگرام پر "آرَو ملک” نامی شخص سے دوستی ہوئی، جس نے خود کو کشمیر میں تعینات ایک "آرمی لیفٹیننٹ” کے طور پر متعارف کرایا۔آرَو ملک نے اپریل سے ستمبر کے درمیان انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر خاتون سے مسلسل رابطہ رکھا اور جعلی فوجی تصاویر بھیج کر ان کا اعتماد حاصل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دراصل دہلی کے چھترپور علاقے کا رہائشی اور ایک معروف ای کامرس کمپنی میں ڈیلیوری بوائے تھا۔تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے فوجی یونیفارم دہلی کینٹ کے قریب ایک دکان سے آن لائن خریدی تھی تاکہ خاتون کو دھوکہ دے سکے۔

    متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ آرَو ملک ایک دن ان کے گھر آیا، انہیں کھانے پینے کی چیز دی جس کے بعد ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ واقعے کے بعد خاتون نے پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف زیادتی، دھمکانے، جعلسازی اور غلط شناخت اختیار کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ایک اور دل خراش واقعے میں نئی دہلی کے علاقے آدرش نگر میں ایک 18 سالہ ایم بی بی ایس طالبہ کے ساتھ زیادتی اور بلیک میلنگ کا کیس درج کیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی جو ہریانہ کے ضلع جِند سے تعلق رکھتی ہے، نے پولیس کو بتایا کہ ایک 20 سالہ نوجوان نے اسے پارٹی میں شرکت کے بہانے ہوٹل بلایا۔ وہاں اسے نشہ آور مشروبات پلائے گئے اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔طالبہ نے الزام لگایا کہ ملزم اور اس کے ساتھیوں نے اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور ان کو لیک کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے متاثرہ کو کئی مرتبہ مجبوراً اپنے ساتھ جانے پر مجبور کیا اور متعدد بار زیادتی، تشدد اور دھمکانے کے واقعات دہرائے۔

    پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ دونوں واقعات نے دارالحکومت دہلی میں خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔خواتین کے حقوق کی تنظیموں اور شہریوں نے ان واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی شناخت کے ذریعے جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر غیر مانوس افراد سے ذاتی تعلقات قائم کرنے میں احتیاط برتیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

  • منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، بلال اظہر کیانی

    منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، بلال اظہر کیانی

    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری پر پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں معاشی عشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، معاشی اہداف حاصل کیے ہیں اور مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، پالیسی ریٹ بھی نصف سطح پر آگیا ہے، منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں،معاشی میدان میں ملنے والی کامیابیوں کو اب پائیدار بنانا ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے۔

  • شرجیل میمن کی میڈیا اینکرز کے اعزاز میں خصوصی ضیافت،مبشر لقمان بھی شریک

    شرجیل میمن کی میڈیا اینکرز کے اعزاز میں خصوصی ضیافت،مبشر لقمان بھی شریک

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پاکستان کے معروف میڈیا اینکرز کے اعزاز میں ایک خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا

    تقریب میں پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما محترمہ فریال تالپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، پارٹی کے سینئر رہنما نیر بخاری اور قمر الزماں کائرہ بھی شریک ہوئے، دعوتِ ضیافت میں ملک کے ممتاز صحافیوں، تجزیہ کاروں اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی،ملکی سیاسی صورتحال، جمہوری عمل کی مضبوطی، میڈیا کی آزادی، اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی،شرکاء کی جانب سے میڈیا کے کردار، ذمہ دارانہ صحافت، اور عوامی مسائل کے مؤثر اجاگر پر بھی اپنی آراء کا اظہار کیا گیا، شرکا نے اتفاق کیا کہ آزاد، ذمہ دار اور مستحکم میڈیا ملک کی جمہوری بقا کے لیے ناگزیر ہے،

    فریال تالپور کا کہنا تھا کہ آزاد اور ذمہ دار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے،پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ شفاف معلومات اور عوامی آگاہی کے لیے حکومت سندھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظہار رائے اور میڈیا کے حقوق کا احترام کیا ہے، میڈیا معاشرتی اصلاح اور جمہوریت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،

  • برطانیہ میں بھارتی نژاد خاتون کی عزت لوٹ لی گئی

    برطانیہ میں بھارتی نژاد خاتون کی عزت لوٹ لی گئی

    برطانیہ کے علاقے والسال (Walsall) میں ایک بھارتی نژاد خاتون کے ساتھ نسل پرستی پر مبنی جنسی زیادتی کے لرزہ خیز واقعے کے بعد ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے ایک گورے مشتبہ شخص کی تلاش کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

    پولیس کے مطابق، ہفتہ کی شام پولیس کو پارک ہال کے علاقے سے ایک بیس سالہ خاتون کی فلاح و بہبود سے متعلق اطلاع موصول ہوئی، جو شدید ذہنی دباؤ اور خوف کی حالت میں سڑک پر پائی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ رونن ٹائرر نے کہا کہ یہ ایک نہایت بھیانک اور انسانیت سوز حملہ ہے۔ ہم حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہماری ٹیمیں شواہد اکٹھے کر رہی ہیں اور ملزم کی شناخت کے لیے پروفائل تیار کیا جا رہا ہے اگر کسی نے اس علاقے میں مشتبہ شخص کو دیکھا ہو، یا گاڑی کے ڈیش کیم یا گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کوئی چیز نظر آئی ہو، تو فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

    پولیس کے مطابق، حملہ آور ایک گورا مرد ہے، عمر تقریباً 30 سال، بال چھوٹے اور کپڑے سیاہ رنگ کے تھے۔
    ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ واقعے کو نسل پرستی پر مبنی جنسی زیادتی کے طور پر درج کیا گیا ہے، تاہم تفتیش ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔مقامی پنجابی اور سکھ تنظیموں نے واقعے پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ سکھ فیڈریشن یوکے کے مطابق متاثرہ خاتون پنجابی نژاد ہے اور حملہ آور نے اس کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر زیادتی کی۔تنظیم نے یہ بھی کہا کہ یہ واقعہ اولڈ بری میں گزشتہ ماہ پیش آنے والے ایک اور سکھ خاتون پر نسل پرستی پر مبنی ریپ کے بعد سامنے آیا ہے، جس نے مقامی اقلیتی برادریوں میں شدید خوف پیدا کر دیا ہے۔

  • افغان مہاجرین کا با عزت اور محفوظ انخلاء جاری

    افغان مہاجرین کا با عزت اور محفوظ انخلاء جاری

    پاک فوج اور حکومت کے شفاف نظام کے تحت افغان مہاجرین کا با عزت اور محفوظ انخلاء جاری ہے

    پاک افغان سرحد چمن سے افغان مہاجرین کی واپسی منظم، باوقار اور باعزت طریقے سے جاری ہے ،پاکستان نےگزشتہ 40 سالوں میں لاکھوں افغان بھائیوں کو رہائش، روزگار اور تحفظ فراہم کیامپاکستان کی بہترین میزبانی انسانی ہمدردی کی تاریخ میں ایک واضح مثال ہے،افغان مہاجرین کی واپسی مکمل احترام اور قانونی طریقہ کار کے ساتھ یقینی بنائی جا رہی ہے،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 15 لاکھ 14 ہزار 384 افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے،روزانہ تین سے چار ہزار مہاجرین کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی جا رہی ہے،دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے شفاف نظام قائم کیا گیا ہے،ہر شخص کی دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے

    ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول انتظامیہ کی طرف سےچمن بارڈر پر لوگوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا گیا ہے،پاکستان میں اب بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا،صرف تجارتی یا دورہ جاتی ویزے پر ہی آمد کی اجازت ہوگی،یہ اقدام قومی سلامتی، قانون کی پاسداری اور پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد ہے

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا  کا دورہ بنگلہ دیش،عسکری حکام سے ملاقاتیں

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلہ دیش،عسکری حکام سے ملاقاتیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائرز سمیت عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف، ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن سے ملاقاتیں کی، ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان اور بنگلا دیش کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا اور کہا دونوں ممالک خود مختاری، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ان تعلقات کومزید مضبوط کریں گے،فریقین نے دفاعی و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور فوجی سطح پر روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • پاکستان کا دو روز کیلئے مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کا دو روز کیلئے مخصوص اوقات میں فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ

    پاکستان نے آئندہ 2 روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جیو نیو زکے مطابق پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں تمام ائیر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو نوٹم بھی جاری کردیا جس میں آئندہ 2 روز کے لیے فضائی حدود بند رکھنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ممکنہ طور پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے،پی اے اے کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود صبح 6 تا 9 بجے تک بند رہے گی، اس دوران کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایات کی گئی ہے کہ 2 روز کے دوران 3،3 گھنٹے فضائی حدود بند رہے گی۔

    نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن میں مخصوص روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

  • اے آئی سے بنی بہنوں کی  برہنہ تصاویر بھیجنے پر بھائی کی خودکشی

    اے آئی سے بنی بہنوں کی برہنہ تصاویر بھیجنے پر بھائی کی خودکشی

    ہریانہ کے ضلع فریدآباد میں 19 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی اپنی تین بہنوں کی فحش تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیے جانے پر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق متوفی نوجوان راہول بھارتی، ڈی اے وی کالج فریدآباد کا دوسرا سال کا طالبعلم تھا۔ اس کے والد منوج بھارتی نے بتایا کہ تقریباً دو ہفتوں سے راہول شدید ذہنی دباؤ میں تھا۔ کسی نامعلوم شخص نے اس کا موبائل فون ہیک کر کے اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کی اور اس کی بہنوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز تیار کرلیں اور پھر بھاری رقم کا مطالبہ شروع کردیا۔منوج بھارتی کے مطابق، ان کے بیٹے نے پچھلے کئی دنوں سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اور زیادہ تر وقت خاموشی سے اپنے کمرے میں بند رہتا تھا۔ پولیس تحقیقات میں راہول اور ایک شخص "ساحل” کے درمیان چیٹ سامنے آئی ہے، جس میں ساحل نے اسے نازیبا ویڈیوز بھیج کر 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ واٹس ایپ چیٹ کے اسکرین شاٹس میں متعدد آڈیو اور ویڈیو کالز بھی شامل ہیں، جن میں ساحل نے راہول کو لوکیشن بھیج کر کہا تھا، "آجا میرے پاس”۔

    پولیس کے مطابق، آخری گفتگو میں ساحل نے راہول کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے رقم ادا نہ کی تو وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردے گا۔ اس نے مبینہ طور پر راہول کو خودکشی پر بھی اکسانے کی کوشش کی اور زہریلے مادے کے استعمال کی تفصیل تک بتائی۔شدید ذہنی دباؤ کے باعث راہول نے ہفتے کی شام تقریباً 7 بجے کچھ زہریلی گولیاں کھالیں۔ جب اس کی حالت بگڑنے لگی تو اہلخانہ نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

    راہول کے والد کا کہنا ہے کہ:”کسی نے میرے بیٹے کے فون پر میری بیٹیوں کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھیجی تھیں اور انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اسی ذہنی اذیت کے باعث راہول نے زہر کھا لیا۔ وہ مسلسل ہراسانی کا شکار تھا۔”اہلخانہ کے مطابق، اس واقعے میں ایک اور شخص نیرج بھارتی بھی ملوث ہوسکتا ہے، جو راہول سے خودکشی سے کچھ گھنٹے قبل رابطے میں تھا۔ راہول کی والدہ مینا دیوی نے الزام عائد کیا کہ نیرج، جو اس کا دیور ہے، اس واقعے میں ملوث ہے۔ ان کے مطابق نیرج نے ایک لڑکی کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ تیار کیا، کیونکہ چھ ماہ قبل ان دونوں کے درمیان گھریلو جھگڑا ہوا تھا۔اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تحقیقاتی افسر سب انسپکٹر سنیل کمار کے مطابق:”راہول نے زہر کھایا تھا اور اسے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج فوت ہوگیا۔ معاملے کی تحقیقات راہول کے والد کی شکایت پر جاری ہیں۔ اس کا موبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے، اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔”پرانے تھانے کے انچارج وشنو کمار نے واقعے کو "سائبر کرائم اور مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال کی سنگین مثال” قرار دیا ہے۔