Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور مذموم سازش ناکام

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور مذموم سازش ناکام

    معرکہ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور مذموم سازش ناکام ہو گئی

    معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں دفاعی محاذ پر ہزیمت اٹھانے والا بھارت اب بے بنیاد الزامات پر اتر آیا،بھارتی اخبارات نے سابق سی آئی اے آفیسر کی ذاتی رائے کو بے بنیاد بیانیہ بنا کر پاکستان کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دیا،وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی مودی میڈیا کے جھوٹے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا،آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارتی جریدے اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا اور لوکمت ٹائمز مضحکہ خیز بیانات پر اتر آئے،گودی میڈیا نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو، کے فرضی بیانات کے ذریعے بے بنیاد دعویٰ کیا،گودی میڈیا نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا کہ "روایتی جنگ میں پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکے گا” بھارتی جریدوں نےمن گھڑت دعویٰ کیا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار ماضی میں امریکی پینٹاگون کے کنٹرول میں تھے،

    حال ہی میں عالمی برادری آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کا اعتراف کر چکی ہے ،وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان کے مصدقہ ذرائع نے واضح کیا کہ؛سی آئی اے کے سابق آفیسر کے بیان کا کوئی ثبوت یا سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے ،ڈی کلاسیفائیڈ انٹیلی جنس بتائی جانے والی حقیقت بالی وڈ کی جاسوسی اور ایکشن فلموں سے زیادہ کچھ نہیں ،سابق سی آئی اے آفیسر جان کیریاکو ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی متنازعہ بیانات دے رہا ہے،پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہمیشہ سے ایٹمی اثاثوں پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے

  • ہوا زہر آلود، رپورٹ بالکل صاف، دہلی میں مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب

    ہوا زہر آلود، رپورٹ بالکل صاف، دہلی میں مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب

    ہوا زہر آلود، رپورٹ بالکل صاف، دہلی میں مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب ہو گیا

    دہلی کی فضائی آلودگی پر قابو نہیں پایا جا سکا، مودی حکومت نے پانی کے چھڑکاؤ سے حقیقت چھپانے کی کوشش شروع کر دی،دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق "دہلی کے آنند وہار آلودگی مونیٹرنگ سٹیشن پر میونسپل کارپوریشن کے ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کرنے میں مصروف ہے،30 میٹر رقبہ کے فضائی آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن میں درجنوں ٹرک پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں, سینسر کے اردگرد پانی چھڑک کر آلودگی کے اصل اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے,عام آدمی پارٹی دہلی کے صدر سوربھ بھردواج نے ویڈیو جاری کر کے پانی چھڑکاؤ کے مناظر عوام کے سامنے رکھ دیے,

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سوربھ بھردواج نے بیان دیا کہ؛”یہ مودی حکومت کا آلودگی کنٹرول نہیں بلکہ ڈیٹا مینجمنٹ کی مثال ہے” اعداد و شمار میں کمی دکھانے کے لئیے دہلی کے آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن پر پانی کا چھڑکاو جاری ہے , بی جے پی حکومت ہر معاملے میں بے ایمانی کرتی ہے، تو ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟, مودی حکومت آلودگی چھپانے کے لیے پانی اور پٹرول برباد کر رہی ہے!,

    عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما منیش سسوڈیا نے مودی حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا؛”ہوا کو آلودہ کریں، اعداد و شمار کو کم کریں، پانی سے سچائی چھپائیں یہی بی جے پی کا آلودگی کنٹرول ماڈل ہے”مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے ڈیٹا کے مطابق؛سہ پہر پانی چھڑکنے کی سرگرمی کم ہوتے ہی آلودگی کی شرح 54 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ گئی،

    دہلی کی آلودگی بڑھنے کے باوجود مودی حکومت کا جھوٹ اور فراڈ سے عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ جاری ہے

  • افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں فتنہ الخوارج کی پاکستان مخالف سرگرمیاں جاری

    افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں فتنہ الخوارج کی پاکستان مخالف سرگرمیاں جاری

    افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی میں فتنہ الخوارج کی پاکستان مخالف سرگرمیاں جاری ہیں

    افغانستان کے صوبہ پکتیکا کی سرحدی علاقوں برمل، شکین، راکھا، مورغہ، شاگا اور کلی شیر علی میں درجنوں دہشت گرد گروہ سرگرم ہوگئے ہیں۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق تقریباً 400 تا 500 دہشت گرد، جن میں فتنہ الخوارج کے عناصر اور افغان دہشت گرد شامل ہیں، جنوبی وزیرستان اور ژوب کے راستے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان گروہوں کو افغان طالبان رجیم کی مالی اور لاجسٹک حمایت حاصل ہے۔پاکستانی سلامتی اداروں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مؤثر نگرانی اور مکمل عسکری تیاری موجود ہے۔افواجِ پاکستان مکمل طور پر افغان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے لیے تیار ہے اور ان خارجیوں کا آخری باب لکھا جائے گا۔

  • کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ،عطا تارڑ

    کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوج بھیجنے سے متعلق سوال پر وزارت خارجہ جواب دے گی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے ہمیشہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے،کامیاب سفارتی پالیسی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کو پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔

    وزیر اطلاعات نے کھیلوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، پاکستان نے کھیل کے شعبے میں کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں، پیڈل کو ملک کے اندر مقام مل رہا ہے، اسلام آباد سپر مارکیٹ میں پیڈل کورٹس بنائے گئے ہیں۔

  • فاتح پاکستان نے ترقی کی منزلیں طے کرنی ، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، خالد مسعود سندھو

    فاتح پاکستان نے ترقی کی منزلیں طے کرنی ، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری ،تقسیم کے خاتمے کے لئے وکلا برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا،خدمت کی سیاست مرکزی مسلم لیگ کا منشور،وکلا کے مسائل کے حل کے لئے بھی کوشاں ہیں،فاتح پاکستان نے اب ترقی کی منزلیں طے کرنی ہیں،مرکزی مسلم لیگ عوام کو مایوس نہیں کرے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرنوالہ بار کے وکلا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ راشد علی سندھو،سیکرٹری جنرل لاہور مزمل اقبال ہاشمی، امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل محمد سعید ہنجرا،محمد احتشام اکبر بٹر ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا،گوجرانوالہ بار کے وکلا نے خالد مسعود سندھو کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ سیلاب ہو ،زلزلہ ہو کوئی بھی مسئلہ ہو ،مرکزی مسلم لیگ خدمت کے لئے ہر وقت میدان میں موجود ہے، مرکزی مسلم لیگ عوام کو مایوس نہیں کرے گی،وعدہ کرتے ہیں،عوام کے ساتھ ساتھ وکلا کے لئے بھی خدمت کا سفر جاری رہے گا، سیاست تدبر کے ساتھ ہوتی ہے،ہم مینار پاکستان ورکرز کنونشن کی تیاری کر چکے تھے لیکن افغانستان کی جانب سے حالات خراب ہوئے تو ہم نے ورکرز کنونشن ملتوی کر دیا ،ہم ملک کے لئے کام کرتے ہیں،پاکستان کو مضبوط کرنا ہے،دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے،خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے،گالم گلوچ ،انتشار کی سیاست اب اس ملک میں نہیں چلے گی، پاکستان کو آگے لے کرجانا تو تو سب کو بیٹھنا ہو گا ، میں خود وکیل ہوں،وکلا کو حق اور سچ کا ساتھ دینا چاہئے،بطور نائب صدر سپریم کورٹ بار وکلا کے مسائل کے حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا،ملک میں جس قدر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی درست نہیں، تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کے لئے ایک ہونا ہو گا،

  • مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلیے امیدواروں کا اعلان

    مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلیے امیدواروں کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں ہونے والے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات و سینئر رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے تفصیلی مشاورت کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری کو مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، جبکہ این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ اسی طرح این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔ پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی 98 سے آزاد علی تبسم پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے رہی ہے، اور پارٹی قیادت کو یقین ہے کہ عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے نمائندوں پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے ٹکٹ میرٹ، عوامی نمائندگی اور تنظیمی سفارشات کی بنیاد پر جاری کیے گئے ہیں، جبکہ باقی حلقوں کے لیے بھی جلد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے جاری کیے گئے امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا ہے، اور پارٹی عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متحد ہوکر ضمنی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں۔

  • بھارت کا گودی میڈیا بے نقاب، خطہ میں عدم استحکام کی ایک اور سازش کا پردہ فاش

    بھارت کا گودی میڈیا بے نقاب، خطہ میں عدم استحکام کی ایک اور سازش کا پردہ فاش

    بھارت کے گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب، خطہ میں عدم استحکام کی ایک اور سازش کا پردہ فاش ۔ وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ چاک کر دیا۔

    بھارت کے گودی میڈیا کا پاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق من گھڑت بیانیہ کا پول کھل گیا ۔ بھارتی فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک سعودی فوجی معاہدہ کے تحت پاکستان 25 ہزار فوجی دستے سعودی عرب بھیجے گا۔ پاکستان سعودی عرب کو ایئر ڈیفنس اور راکٹ کمانڈ قائم کرنے میں تعاون بلکہ مختلف ہتھیاروں کے ساتھ شارٹ رینج میزائل سسٹم بھی فراہم کرے گا،فرسٹ پوسٹ میں یہ بھی جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ سعودی عرب چینی JF-17/J-10 خرید کر پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور افغان- بھارت امور میں سفارتی تعاون فراہم کرے گا،اس جھوٹے بیانیہ کے برعکس 17 ستمبر 2025 کو جاری کردہ پاک سعودی مشترکہ اعلامیہ کے مطابق کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ سعودی عرب یا پاکستان کی جانب سے دفاعی معاہدہ کی کوئی آپریشنل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی معاہدے سے متعلق فوجی تعیناتی یا اعداد و شمار کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

    پاکستان اور سعودی حکومتوں نے فوجی دستوں کی تعیناتی، تعداد، بریگیڈ یا کمانڈ اسٹرکچر کی کوئی تصدیق نہیں کی۔ 25 ہزار فوجیوں کا دعویٰ زیادہ تر بھارتی میڈیا اور غیر مصدقہ تبصروں سے پھیلایا گیا۔ بھارت کا گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کی وجہ سے پہلے ہی اپنی ساکھ کھو چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بے بنیاد پروپیگنڈا خطہ میں انتشار پھیلانے کی مذموم کوششوں میں سے ایک ہے۔

  • مودی حکومت بھارتی عوام کا پیسہ اپنے کرپٹ ساتھی اڈانی گروپ کو بانٹنے میں مصروف

    مودی حکومت بھارتی عوام کا پیسہ اپنے کرپٹ ساتھی اڈانی گروپ کو بانٹنے میں مصروف

    مودی حکومت بھارتی عوام کا پیسہ اپنے کرپٹ ساتھی اڈانی گروپ کو بانٹنے میں مصروف ، واشنگٹن پوسٹ نے مودی اور اڈانی گروپ کا گٹھ جوڑ بے نقاب کر دیا۔

    مودی کا نام نہاد”شائننگ انڈیا” صرف اڈانی و امبانی کیلئے مختص ہے جبکہ عوام قرض، بیروزگاری اور مالی دباؤ کا شکار ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق بھارتی حکام نے مئی میں تقریباً 3.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اڈانی کمپنیوں کو منتقل کی۔ اڈانی گروپ کو 3.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا سے منتقل کی گئی۔ وسیع کاروبار کے مالک گوتم اڈانی پر قرض تیزی سے بڑھ رہا تھا اور ادائیگیاں واجب الادا تھیں۔ اڈانی کی بندرگاہوں کی ذیلی کمپنی کو قرضوں کی تجدید کیلئے تقریباً585 ملین ڈالر کے بانڈ جاری کرنے کی ضرورت تھی۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں اڈانی گروپ نے اعلان کیا کہ پورا بانڈ صرف ایک سرمایہ کار (ایل آئی سی )نے خریدا ہے۔عوامی فنڈ کا غلط استعمال واضح مثال ہے کہ مودی کی حکومت میں اڈانی کا اثر و رسوخ کتنا گہرا ہے۔ اڈانی گروپ پر اعتماد کا اشارہ دے کر دیگر سرمایہ کاروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی اصل مقصد تھا۔ کئی امریکی اور یورپی بینک جن سے اڈانی نے قرض لینے کی کوشش کی تھی وہ ہچکچا رہے تھے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق چند ماہ قبل امریکی محکمہ انصاف نے اڈانی پر اربوں ڈالر کےدھوکہ دہی کے منصوبے کا الزام لگایا تھا۔ استغاثہ کے مطابق اڈانی اور ساتھیوں نے ’’جھوٹے بیانات کی بنیاد پر‘‘ اربوں ڈالر اکٹھے کیے اور بھارتی حکام کو 250 ملین ڈالر سے زائد کی رشوتیں دیں۔ ہنڈن برگ ریسرچ فرم کی 2023 کی رپورٹ میں اڈانی گروپ پر شیئر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگا۔

    مودی سرکار کا نام نہاد معاشی ماڈل صرف من پسند اشخاص تک محدود ہے جبکہ بھارتی عوام استحصال کا شکار ہیں۔ اڈانی گروپ کو عوامی وسائل لٹانا دراصل کرپشن کو سرکاری سطح پر جائز بنانا ہے۔

  • ارشد شریف کی والدہ چل بسیں

    ارشد شریف کی والدہ چل بسیں

    پاکستان کے سیئنر صحافی شہید ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

    ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئیں، جس کی تصدیق مرحوم صحافی کی اہلیہ نے کی ہے۔ ارشد شریف کی والدہ کی نماز جنازہ آج H 11 قبرستان میں شب 9 بجے ادا کی جائے گی

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےشہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر افسوس ہے، مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا گو ہوں، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں،سوگوار خاندان کے لئے صبر کی دعا ہے،

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، شہید ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں،

  • بھارت کو پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کی حمایت مہنگی پڑ گئی

    بھارت کو پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کی حمایت مہنگی پڑ گئی

    بھارت کو پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کی حمایت مہنگی پڑ گئی

    خطے میں عدم استحکام کیلئے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا،بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور طالبان نواز پالیسیوں پر ہزیمت کا سامنا ہے،افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نےبھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کر دیا، افغانستان کی نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ ؛ ہندوستان کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے،افغانستان میں معصوم لوگوں کے قاتل طالبان کی حمایت ہندوستان کے دوغلے رویہ کو ظاہر کرتی ہے،دنیا میں جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشت گردوں کو سہارا دے رہا ہے،کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا طالبان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے،کیا ہندوستان طالبان کے جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے ہی ملک میں انتشار پھیلانے کا سبب بننا چاہتا ہے؟ اگر بھارت حمایت جاری رکھے گا تو طالبان افغانستان کے ساتھ ہندوستان کو بھی اپنے ہدف میں شامل کریں گے، افغان آزادی پسند تحریکیں ہندوستان میں خالصتان کی تحریک سے بھی مکمل تعاون بحال کریں گی، ہندوستان کی طالبان سے حمایت ان تحریکوں کے اتحاد کا باعث بنے گی،بھارت فوری طور پر طالبان، داعش اور ٹی ٹی پی جیسے گروہوں سے اپنے تعلقات منقطع کرے،اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آنے والے تمام منفی نتائج کی ذمہ داری ہندوستان پر عائد ہوگی، انتہا پسند بھارتی حکومت پورے خطے میں عدم استحکام اور دہشتگردی پھیلانے میں مصروف ہے