Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی

    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

    کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی،سماعت کے دوران دوران استغاثہ کے دو گواہان کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔گواہان میں پرنسپل اپریزر کسٹمز ثناء سعید اور اے ڈی سی جی ہیڈ کوارٹر عبداللہ خان شامل ہیں،توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 13گواہان کی بیانات قلمبند11پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔

    سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی،بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر،ارشد تبریز،قوسین فیصل مفتی عدالت پیش ہوئے۔ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹرز ذوالفقار نقوی،عمیر مجید ملک پیش ہوئے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی دو بہنیں علیمہ خان،ڈاکٹر عظمی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

  • احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد ،کوئی نرمی نہیں ہو گی، طلال چودہدری

    احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد ،کوئی نرمی نہیں ہو گی، طلال چودہدری

    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، اس وجہ سے پولی کلینک سے پریس کلب تک ایک سائیڈ پر سڑک کو بند کیا گیا ہے،احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں، مختلف طریقوں اور انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ذریعے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے،معاملہ سیٹل نہ ہونے کی بڑی وجہ احتجاج کرنے والوں کے مطالبات ہیں، ان کے ایسے مطالبات ہیں جن کو حکومت پورا نہیں کرسکتی، کچھ معاملات عدالتوں میں بھی ہیں، لاپتہ افراد کمیشن اس پر کام کر رہا ہے، ہم بھی لاپتا افراد سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر  سونا اسمگلنگ کی وجہ سے جرمانہ عائد

    بھارتی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا اسمگلنگ کی وجہ سے جرمانہ عائد

    بھارت کی کناڈا فلموں کی معروف اداکارہ رانیا راؤ پر 127 کلوگرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں 102 کروڑ بھارتی روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

    یہ اقدام ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کی جانب سے کیا گیا، جس میں اداکارہ سمیت تین دیگر ملزمان کو بھی سونا اسمگلنگ کے مقدمے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، اداکارہ رانیا راؤ اور دیگر ملزمان پر دبئی سے 324 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں مجموعی طور پر 271 کروڑ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مرکزی ملزم اور سینئر آئی پی ایس افسر چندر راؤ کی بیٹی رانیا راؤ کو صرف 127 کلوگرام سونا اسمگل کرنے پر 102 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ڈی آر آئی کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں جرمانے کی ادائیگی کے لیے کوئی مخصوص وقت نہیں دیا گیا، تاہم ملزمان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس کا جواب جلد از جلد دیا جائے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ رانیا راؤ سمیت تمام ملزمان اس وقت بنگلورو سینٹرل جیل میں قید ہیں۔ رانیا راؤ نے اپنی گرفتاری کو بھارتی ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کیا ہے۔اداکارہ رانیا راؤ کو رواں برس مارچ میں بنگلورو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 14.8 کلوگرام سونا لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا، جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 12 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی تھی۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، یورپ جانے کی کوشش ناکام، 12 مسافر گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، یورپ جانے کی کوشش ناکام، 12 مسافر گرفتار

    سیالکوٹ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 12 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ان افراد کو آف لوڈ کرکے حراست میں لیا۔ گرفتار مسافر یوگنڈا سے لیبیا اور پھر وہاں سے یورپ جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ پر یوگنڈا کے ویزے درج تھے اور وہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔ گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سے ہے جبکہ اوکاڑہ اور پاکپتن کے رہائشی بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور ان کے بیان کی روشنی میں ایجنٹوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ غیرقانونی انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے۔

  • علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ مار دیا گیا

    علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ مار دیا گیا

    علیمہ خان کو اڈیالہ جیل کے باہر انڈے مارے گئے، علیمہ خان میڈیا سے بات چیت کر رہی تھیں کہ کسی نے علیمہ خان کو انڈہ دے مارا، علیمہ خان انڈہ لگنے کے بعد موقع سے روانہ ہو گئیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے، انڈہ مبینہ طور پر خواتین نے مارا ہے جو میڈیا ٹاک کے موقع پر موجود تھیں،پولیس نے موقع پر ہی کاروائی کی اور علیمہ خان کو انڈہ مارنے والی دو خواتین کو حراست میں لے لیا

    دوسری جانب علیمہ خان کی موجودگی میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین نےعلی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاج کیا،سرکاری ملازمین نے کہا کہ "خیبر پختونخوا حکومت میں بڑے چھوٹے سب کرپشن میں مصروف ہیں، ہمارے مطالبات کوئی نہیں سن رہا”۔ کارکنوں نے مزید کہا کہ "ہماری عمران خان سے محبت اب علی امین اینڈ کمپنی کی وجہ سے نفرت میں بدل چکی ہے”۔

  • ترکی نے  اسرائیل نواز مؤقف پرفرانسیسی نژاد یہودی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ کر دیا

    ترکی نے اسرائیل نواز مؤقف پرفرانسیسی نژاد یہودی گلوکار کا کنسرٹ منسوخ کر دیا

    ترک حکام نے فرانسیسی نژاد یہودی گلوکار اینریکو میسیاس کا استنبول میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوامی احتجاج اور ممکنہ مظاہروں کے پیشِ نظر کیا گیا تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

    استنبول کے گورنر آفس نے اپنے باضابطہ اعلامیے میں بتایا کہ یہ کنسرٹ جمعہ کی شام شیسلے ضلع میں منعقد ہونا تھا تاہم اس کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی ردعمل اور احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے باعث اجازت واپس لے لی گئی ہے۔ گورنر آفس کے بیان میں کہا گیا کہ ایسے مظاہرے مظاہرین کو غیر قانونی اور غیر منصفانہ پوزیشن میں لے جا سکتے ہیں، جس سے عوامی نقصان اور افراتفری پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔مزید برآں، گورنر آفس نے واضح کیا کہ کنسرٹ کے مقام کے اطراف میں کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاکہ عوامی نظم و نسق قائم رہے۔

    خیال رہے کہ ترکیہ حالیہ دنوں میں فلسطین کے مسئلے پر اسرائیل کے خلاف نہایت سخت مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے۔ ترک صدر اور حکومت نے بارہا اسرائیلی کارروائیوں کو "نسل کشی” قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت ختم کرے۔

  • پنجاب،گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ

    پنجاب،گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ

    حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں گندم، آٹے اور روٹی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔

    صوبے بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے،محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکریٹری داخلہ کے حکم نامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلئے استعمال ہوگی، حکومتِ پنجاب نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیشِ نظر اہم فیصلہ کیا ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، سیکریٹری پرائس کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق فیڈ ملز گندم کو مرغیوں کے دانے کیلئے استعمال کرنے والی تھیں۔

    ترجمان کے مطابق گندم انسانوں کی بنیادی خوراک ہے جسے آٹے کی تیاری میں استعمال ہون اچاہیے، پنجاب میں فیڈ ملز پر 30 یوم کیلئے گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • لاہور اور قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    لاہور اور قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    پنجاب میں قصور اور لاہور سمیت گردونواح کے علاقے حالیہ سیلاب کی بدولت شدید متاثر ہوا ہے

    پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کا دریائے ستلج اور راوی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ،فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں،متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے درجنوں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرین کو خوراک، صاف پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں

    متاثرین کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں اور جذبہ خدمت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا،مشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

  • رحیم یار خان ، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء شدہ 10 شہری تاحال بازیاب نہ ہوسکے

    رحیم یار خان ، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء شدہ 10 شہری تاحال بازیاب نہ ہوسکے

    رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں سکھر ملتان موٹروے کے قریب ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 10 شہری 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بھونگ کے قریب پیش آیا، جب مسافر گاڑیوں پر کچے کے علاقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں ڈاکوؤں نے حملہ کیا۔ ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کے بعد خوف و ہراس پھیلا کر 10 مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور انہیں اپنے ساتھ کچے کے علاقے میں لے گئے۔اس واقعے میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہریوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، تاہم کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مضبوط ٹھکانوں اور دشوار گزار راستوں کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ بھونگ میں درج کرلیا گیا ہے جس میں 40 سے زائد ڈاکوؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اغواء برائے تاوان، دہشتگردی، مسلح فائرنگ اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جاسکے۔ دوسری جانب شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے اور لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • خاتون ٹیچر کے تبادلے میں کیا عوامی مفاد تھا؟ سپریم کورٹ

    خاتون ٹیچر کے تبادلے میں کیا عوامی مفاد تھا؟ سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے خاتون ٹیچر کے تبادلے پر عدالتی فیصلے کیخلاف خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل خارج کردی

    سپریم کورٹ میں خاتون ٹیچر کے تبادلے پر عدالتی فیصلے کیخلاف صوبائی حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ خاتون کا تبادلہ عوامی مفاد میں کیاگیا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ خاتون ٹیچر کے تبادلے میں کیا عوامی مفاد تھا،خاتون ٹیچر کے تبادلے میں مفاد نظر آ رہا ہے،خاتون کا 50کلومیٹر دور تبادلہ کر دیا گیا، ایک سال تک خاتون 50کلومیٹر دور ڈیوٹی کیلئے جاتی رہی،ایک سال بعد خاتون کا قریبی سینٹر تبادلہ ہوا، خاتون کا قریبی سینٹر میں تبادلہ 15دن میں واپس لے لیاگیا،کیا یہ سب عوامی مفاد میں ہورہا ہے، جسٹس حسن اظہررضوی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے اپیل مستردکرد ی